حقہ سگریٹ سے زیادہ خطرناک

اکمل زیدی

محفلین
پکانےاور برتنوں میں کیا حرج ہے بھائی۔ چیز کو دیکھو کہ حلال ہے یا نہیں ۔اگر کوئی مسلمان سور پکالے تو پھر کیا حلال ہو جائے گا ؟
ویسے ہر کسی کا اپنا اختیار ، اپنی سمجھ اور اپنی ہی دلیل ہے سو ہوا کرے۔یقیناََ۔
:)
 

مقدس

لائبریرین
مسالہ دوسا بھی کھایا ہو گا پھر تو۔ بہت مزیدار ہوتا ہے۔ مہینے سے اوپر ہو گیا ہے کھائے ہوئے، اور آپ کے ذکر کرنے سے منہ میں پانی بھر آیا۔
لگتا ہے کل آفس کے بعد جا کر کھانا پڑے گا۔
نیتا آنٹی ہماری پڑوسن ہیں اور اتنے مزے کے کھانے بناتی ہیں۔۔ یم یم۔۔۔ ہم بہن بھائی جب چھوٹے تھے تو ہر تہوار پر ان کے ہاتھ کا پکا کھانے جاتے تھے :rollingonthefloor: اب شادی کے بعد یہ ہوا کہ اب وہ ہر تہوار پر ہمارا حصہ گھر بھیجوا دیتیں ہیں۔۔۔
 

عباس اعوان

محفلین
نیتا آنٹی ہماری پڑوسن ہیں اور اتنے مزے کے کھانے بناتی ہیں۔۔ یم یم۔۔۔ ہم بہن بھائی جب چھوٹے تھے تو ہر تہوار پر ان کے ہاتھ کا پکا کھانے جاتے تھے :rollingonthefloor: اب شادی کے بعد یہ ہوا کہ اب وہ ہر تہوار پر ہمارا حصہ گھر بھیجوا دیتیں ہیں۔۔۔
ہمیں تو ریسٹورنٹس سے ہی کھانا پڑتا ہے۔
:(
 

عباس اعوان

محفلین
سو سیڈ بھیا۔۔ اور ڈوکلا بھی یمیی ہوتا ہے ناں۔۔ گرین سوئیٹ چٹنی کے ساتھ
ہمارے ایک نئے کولیگ آئے پاکستان سے، انہیں لے کر ہم ساؤتھ انڈین ڈشز کھانے چلے گئے، اور دوسا بھی کھایا۔
اگلی دفعہ جب ہم اس ریسٹورنٹ میں گئے تو اس کولیگ نے کہا کہ "میں نے پرساد کھانا ہے"، اور ہمارا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔
:rollingonthefloor:
دوسا کو وہ پرساد کہہ رہے تھے۔
 

squarened

معطل
آپ یہاں دو چار سے ہی کہلوا دیں کے جائز ہے ...؟
دو چار سے زیادہ تو پہلے ہی کہہ رہے ہیں،ایک اور کو بھی شمار کر لیں

س… کسی ہندو کے ہوٹل میں ہندو کے ہاتھ کی پکائی ہوئی روٹی سبزی کھانا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ یہاں اگر گھی کے بغیر کھانا کھانا ہو تو صرف ہندو کے ہوٹل میں مل سکتا ہے۔
ج… اگر ہندو کے برتن پاک ہوں اور یقین ہو کہ وہ کوئی غلط چیز استعمال نہیں کرتا تو اس کے ہوٹل، گھر یا دُکان میں کھانا جائز ہے۔
حوالہ :آپ کے مسائل اور ان کا حل
 

ناصر رانا

محفلین
ویسے ان سب کے بیچ حقے کا قضیہ کہیں دب کر رہ گیا ہے۔
میری ناقص رائے یہ ہے کہ یہ جو ہندوؤں کے ساتھ یا کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ کھانا نا کھانے والا معاملہ ہے وہ بھی اسی خطے کی پیداوار ہے۔ جب پیدا کرنے والے نے کوئی تفریق نہیں رکھی تو ہم تم کون ہوتے ہیں تفریق پیدا کرنے والے۔ دین اسلام اگر سکھاتا ہے تو وہ حلال و حرام اور پاک و ناپاک کے درمیان تفریق کرنے کا سکھاتا ہے نہ کہ انسانوں کے درمیان تفریق کرنا۔ یہ تفریق دراصل ہندو مذہب ہی کی دین ہے جو کہ کافی عرصہ انگریزوں کی غلامی میں ہندوؤں کے ساتھ رہنے سے ہمارے معاشرے میں بھی سرائیت کر گئی ہے۔
 

squarened

معطل
اور کیا یہاں ایسا کوئی نہیں جس کے رشتہ دار انڈیا میں رہتے ہوں،اور وہ ان سے ملنے بھی گیا ہو؟
ہم تو خیر جب گئے تھے تو غالبا "شنکر بھنڈار" نام کے ہاں کی مٹھائی کافی مشہور ہوتی تھی یو.پی سائیڈ تو ہم نے بھی کھائی تھی ،اور وہیں کے تلے ہوئے مسالے کے کاجو بھی بڑے لذیز تھے ۔اب کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ لذت کی خاطر دین کو چھوڑ دیتے ہیں.تو ایسی کوئی بات نہیں ہے ،دین میں ایسی کوئی پابندی ہے ہی نہیں ۔مشرک نجس ہے اپنے عقیدہ کی بناء پر،نہ کہ ظاہری کسی نجاست کا کوئی حکم لگایا جائے بناء کسی دلیل کے ۔وہاں شادیوں ،پڑوس میں بھی سب شریک ہوتے ہیں،ہندو،مسلم کھانا ضرور الگ ہوتا ہے کہ ہندو گوشت نہیں کھاتے،مگر مسلمان آرام سے ان کی سبزیوں میں سے بھی کھاتے ہیں
 
نیتا آنٹی ہماری پڑوسن ہیں اور اتنے مزے کے کھانے بناتی ہیں۔۔ یم یم۔۔۔ ہم بہن بھائی جب چھوٹے تھے تو ہر تہوار پر ان کے ہاتھ کا پکا کھانے جاتے تھے :rollingonthefloor: اب شادی کے بعد یہ ہوا کہ اب وہ ہر تہوار پر ہمارا حصہ گھر بھیجوا دیتیں ہیں۔۔۔
یعنی شادی سے پہلے بھی چٹوری تھی اور اب شادی کے بعد بھی :laughing:
 

squarened

معطل
میرے محترم بھائی یقین واثق ہے کہ آپ اس بارے کوئی اثباتی دلیل ضرور رکھتے ہوں گے ۔
دین اسلام سلامتی کا حامل انسانیت سے بھرپور مکمل دین ہے ۔ اس میں انسان سے نفرت نہیں بلکہ " عمل " پر استوار ہے ۔
اک نگاہ ادھر دیکھئے گا ۔ کچھ جھوٹ نہیں اس میں
بہت دعائیں
ماشاء اللہ
اللہ تعالی آپ کو اس کا اجر دیں ۔آمین
گر وقت ملے تو یہ کتاب بھی پڑھیے گا
https://archive.org/details/NaseemEHidayatKayJhonkayByShaykhMuftiMuhammadRoshanQasmi
 

باباجی

محفلین
واپس آتے ہیں حقے کی جانب۔۔۔ :)
کس کس نے حقے سے شوق فرمایا ہے؟
کچھ عرصہ پہلے تک میں روزانہ شیشہ پیتا تھا
بلکہ 3 خرید کر رکھے ہوئے تھے ۔۔۔ تقریباً 4 سال تک یہی روٹین رہی
اب ایک سال سے ہفتے یا پندرہ دن میں پیتا ہوں
 

نایاب

لائبریرین
واپس آتے ہیں حقے کی جانب۔۔۔ :)
کس کس نے حقے سے شوق فرمایا ہے؟
مدھک ۔۔۔۔ چلم ۔۔۔۔۔۔۔ سلفی ۔ ۔۔بھی شامل ہوگی صنف " حقہ " میں ؟
سو میں تو اسیر صنف رہا اک عمر ۔۔۔۔۔۔۔
اب تو بس نصیحت کرتا ہوں کہ حقہ سگریٹ صرف نقصان کا سبب ہے ۔
بہت دعائیں
 
کچھ عرصہ پہلے تک میں روزانہ شیشہ پیتا تھا
بلکہ 3 خرید کر رکھے ہوئے تھے ۔۔۔ تقریباً 4 سال تک یہی روٹین رہی
اب ایک سال سے ہفتے یا پندرہ دن میں پیتا ہوں
بری بات ہے بھائی آپ تو ایسے بتا رہے ہیں جیسے کو بہت شیشہ پینا بہت بڑی نعمت ہے :unsure:
 
Top