آپ کے فون میں کون کون سی اپلیکیشنز اور گیمز ہیں؟

زیک

مسافر
کیوں مروانا ہے مجھے؟ میں نے تو مذاق میں این ایس اے کے رازوں کا کہا تھا، تم نے اس کی تردید ہی نہیں کی یعنی تم واقعی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے راز مجھے بھیجتی ہو۔۔۔۔ ایڈورڈ سنوڈین کو تو روس نے پناہ دے دی ، مجھے تو وہ بھی نہیں ملنےو الی
این ایس اے نے تو کانگریس اور نیتنیاہو کو نہیں چھوڑا آپ کی بچت کیسے ہو گی؟
 

فاتح

لائبریرین
این ایس اے نے تو کانگریس اور نیتنیاہو کو نہیں چھوڑا آپ کی بچت کیسے ہو گی؟
ارے، ان کی تو صرف جاسوسی کرتے ہیں۔ مجھے جاسوسی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میری جاسوسی کر کے کیا نکال لینا ہے انہوں نے۔ ڈر تو یہ ہے کہ سارہ کی بات پر کہیں مجھے پکڑ نہ لیں کہ ہمارے راز اس کے پاس ہیں۔ :laughing:
 
Mobilink World
com.moblink.app-6=500.png

موبی لنک دنیا کے ساتھ آپ کو اپنے مقامی کالنگ کی شرح میں اپنے پیاروں سے رابطہ قائم میں مدد ملتی ہے جس میں ایک ذاتی مقامی پاکستان نمبر حاصل کرنے. ورلڈ اپلی کیشن صارفین، بنانے کالز موصول اور ایک ڈیٹا کنکشن سے زائد مقامی پاکستان نمبر استعمال کرتے ہوئے پاکستان سیلولر اور لینڈ لائن نیٹ ورک پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں. اپلی کیشن کے رشتہ داروں سے قطع نظر جغرافیائی حدود کی مقامی شرح پر منسلک رہنے کے لئے کی اجازت دیتا ہے.
موبی لنک ورلڈ صارفین کر سکتے ہیں:
کال کرنے والے مقامی شرح ادا کرتا ہے جبکہ · پاکستان سے فری کالز موصول - آپ کو فعال انٹرنیٹ کنکشن ہے بات کو یقینی بنائیں.
· سستے شرح پر پاکستان میں کسی بھی سیلولر اور لینڈ لائن نمبروں پر کال.
· پاکستان میں کسی بھی نمبر پر ایس ایم ایس بھیجیں
اپلی کیشن پیغام رسانی کے لئے · مفت اپلی کیشن
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے ایس ایم ایس بیک اپ ری سٹور کرنے کی ضرورت کبھی اس لیے محسوس نہیں ہوئی کہ میں ایس ایم ایس بیک اپ پلس استعمال کرتا ہوں۔ اس طرح میرے جی میل ان باکس میں میرے تمام پیغامات "ایس ایم ایس" کی کیٹگری کے تحت اور تمام کال ہسٹری "کالز" کی کیٹگری کے تحت محفوظ ہوتے رہتے ہیں۔
مجھے آج سے پانچ گھنٹے پرانے خواہ پانچ سال پرانے پیغامات یا کالز تلاش کرنے ہوں تو میں جی میل میں جا کر تلاش کر لیتا ہوں۔
YrVwddoGmRvIwsQmXBZJFq6SuBt5vmHLQ_1Qv65RahFxBiyP6iMoIupFx0s9QN9A0Os=h900
t1ayNE4WvpOYaYi32PqKmYKyPlM8SqypEUcu6Y1LlWO3Fp4-sS1MPTsctvwDHwYFmfI=h900
ونڈوز کے لئے بھی ایسا کوئی ایپ؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہیں!
ونڈوز فون کے لیے آئی او ایس اور اینڈرائڈ کی نسبت بہت ہی کم ایپس دستیاب ہیں ۔
یہی مسئلہ ہے۔
لیکن مجھے ایک یہ والا ملا ہے۔
بیک اپ بھی کافی تیز رفتاری سے لے رہا ہے۔ آؤٹ پٹ پتہ نہیں اب کیسی ہو۔۔۔۔ کبھی ضرورت پڑی، پھر ہی چیک ہو سکتا۔
 
CamScanner -Phone PDF Creator
اس سوفٹویر کی مدد سے آپ اپنی کتابوں کو اپنے موبائل کے کیمرے کی مدد سے سکین کر سکتے ہیں اور پی ڈی ایف فائلز میں بھی کنورٹ کر سکتے ہیں
کسی بھی کتاب کو سکین کرنے سے پہلے اپنے کیمرے کی ریزلوشن تبدیل کر لیں تاکہ پی ڈی ایف فائل کا سائز زیادہ نا ہو
CamScanner-Windows-Phone.jpg
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
CamScanner -Phone PDF Creator
اس سوفٹویر کی مدد سے آپ اپنی کتابوں کو اپنے موبائل کے کیمرے کی مدد سے سکین کر سکتے ہیں اور پی ڈی ایف فائلز میں بھی کنورٹ کر سکتے ہیں
کسی بھی کتاب کو سکین کرنے سے پہلے اپنے کیمرے کی ریزلوشن تبدیل کر لیں تاکہ پی ڈی ایف فائل کا سائز زیادہ نا ہو
CamScanner-Windows-Phone.jpg
یہ سب سے بہترین ایپلی کیشن ہے خاص طور پہ سٹوڈنٹس کے لئے۔
اب تو فوٹو کاپی کروائے عرصہ ہی بیت گیا۔ ہر طرح کے نوٹس وغیرہ کیم سکینر سے سکین کر کے گھر میں پرنٹ کر لیتا ہوں۔
 

باباجی

محفلین
میں نے گیمز تو نہیں کی
پر فیس بک، فیس بک میسنجر، واٹس ایپ، اسکائپ ، وی چیٹ، ڈو بیٹری سیور اور کلین ماسٹر انسٹال ہیں
جس میں سے میں وی چیٹ کو ان انسٹال کردوں گا
میری ضرورت ہے کہ بیٹری کی ٹائمنگ زیادہ ہو
گیمز میں کمپیوٹر پر ہی کھیلتا ہوں کبھی کبھی
اس کے علاوہ موبائل فیکٹری ری سیٹ کروں تو بیک اپ کے لیئے Super Backup نامی اپلیکیشن بیسٹ ہے
 

طارق راحیل

محفلین
ساری ہی اپلیکیشنز بہترین ہیں سب ہی تو نہیں جو کام کی ہیں وہ ٹرائی کر رہا ہوں
ویسے یہ روٹ یوزرس کیا ہیں اور اس کا کام کیا ہے؟
ہمیں کچھ تجربہی نہیں ہے
1 ماہ پہلے موٹو ریزیر آئی لیا ہے
اور سمجھ کچھ نہیں آتا سوائی واٹس اپ فیسبک یا پھر اخبارات کے
 
Top