آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

محمد اسلم

محفلین
اسلم بھائی ،جہاں تک ڈریگن ورژن 13 اور 14 کی بات ہے تو ہم ٹریننگ ونڈو میں محض ایک 'فارم' دیکھ سکتے ہیں۔شاید 'رٹن ' یا 'اسپوکن فارم' ،چنانچہ یہ تھوڑی سی مشکل پیدا ہوگئی ہے۔تاہم ورژن 12 اور 5۔12 میں ہم دونوں حالتیں دیکھ سکتے ہیں۔رہی بات اردو متن ڈالنے کی تو کرنا یہ ہے کہ نوٹ پیڈ کی نارمل ٹیکسٹ فائل ہوگی جس میں سب سے اوپر یعنی ابتدا میں @Version=Plato-UTF8 یہ ڈالکر دائیں جانب یونیکوڈ اردو،درمیان میں دو بیک سلیش\\ جوکہ اردو لفظ سے بالکل ملے ہوئے ہوں،پھر ان دو بیک سلیش سے بالکل جڑا ہوا رومن اردو میں وہی لفظ۔اس پورے فائل کو مرتب کرنے کے بعد ڈریگن کے ووکیبلر ی کو کلک کرکے نیچے والا آپشن کلک کرکے نئے اوپن ہونے والی ونڈو میں اپنی سیو کی ہوئی فائل اوپن کیجئے اور اسکے بعد یکے بعددیگرے Next ,Next اور اس کے بعد آپ کا کام تمام ہوجائیگا،اور بقیہ سارا کام ڈریگن خود کرلیگا۔
والسلام۔
بھئی یہ بات نہیں،،،، ڈریگن کی ایکیوریسی بڑھانے کے لئے ہم اس کے ذریعے دیا گیا کچھ متن پڑھتے ہیں ،،،، وہ متن اردو میں اگر ہو تو اردو کی ایکیوریسی بڑھے گی نا،،،وہ والا متن کیسے ڈال سکتے ہیں۔
 
جی السلام وعلیکم اسلم بھائی و دیگر احباب،
یہ ایک اچھا سوال ہے اور یقین جانئیے اس بارے جاننے کیلئے میں خود متمنی ہوں ،تاہم مجھے لگتا ہے کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ ڈریگن بہرحال ایک انگریزی کے لئے بنایا گیا پروگرام ہے ۔ہم تو بقول آپ کے محض ' جگاڑ ' سے اردو کو اس پر مسلط کررہے ہیں اور جس مفید آپشن کا آپ ذکر کررہے ہیں ،اسکا تعلق بلاشبہ کافی گہرائی اور گیرائی ہے ۔پھر بھی آپ ماشاءاللہ ماہر ہیں ، آپ اس جستجو کو جاری رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھئے اور نتائج سے ہمیں آگاہ کرتے رہیے گا ۔
شکریہ۔

C:\ProgramData\Nuance\NaturallySpeaking14\Data\Training\Enx
یہاں پر ڈاٹ بِن فائلوں میں اپنا اردو متن ڈال دیں اور سیو کرتے ہوئے آل فائل اور انکوڈنگ یونیکوڈ کردیں نوٹ پیڈ کے ذریعے۔اور انرول فائلوں میں عنوانات داخل کردیں۔
"جگاڑ" کرتے رہیں۔
 
شکریہ اسلم بھائی اور اگر یہ"جگاڑ" کامیا ب رہتی ہے تو یہ اپنی نوع کی ایک نئی اور کافی کارآمد طریقہ ہوگا،جسکا سہرا یقینا" آپکے سر جائیگا۔متعلقہ اور متذکرہ فولڈر تک پہنچ کر میں نے چندایک ڈاٹ بن فائل نوٹ پیڈ میں اوپن کئے واقعی میرے سامنے انگریزی کی وہی ڈاکیومنٹس تھیں جو ہم ڈریگن کی ٹریننگ ٹیکسٹ میں پڑھتے ہیں ۔بطور آزمائش ایک فائل کو save as کرکے all file اور انکوڈنگ یونیکوڈ رکھی ۔سب ٹھیک ٹھاک طریقے سے یہاں تک ہوجاتاہے۔اب یہ "انرول فائلوں میں عنوانات داخل کردیں۔"والے step کے بارے میں برائے کرم ذرا وضاحت فرماکر سمجھادیں کہ ' انرول فائلیں کونسی ہیں ،ان میں عنوانات کیونکر ڈالے جائیں ،ٹریننگ کی غرض سے انکو کہاں سے کلک یا براوز کیا جائے؟نیز کیا ان فائلوں کا اردو متن انہی الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے جنکو ہم نے ڈریگن کے ووکیبلری ایڈیٹر میں ایڈ کیا ہواہے،یا کوئی بھی اردو عبارت کام کریگی؟؟؟
امید ہے جلد اپنے معلومات افزا جواب سے مستفیذ فرمائیں گے۔ شکریہ۔
والسلام۔
 
آخری تدوین:

محمد اسلم

محفلین
نیز کیا ان فائلوں کا اردو متن انہی الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے جنکو ہم نے ڈریگن کے ووکیبلری ایڈیٹر میں ایڈ کیا ہواہے،یا کوئی بھی اردو عبارت کام کریگی؟؟؟
یہ بات بالکل صحیح ہے،،،، آپ کافی دلچسپی سے کام کر رہے ہیں،،،
انرول فائلوں سے مراد ۔اسی فولڈر میں انرول نام سے شروع ہونے والی کچھ فائلیں ہیں ،،، وہاں جس فائل میں اردو متن ہے ،،، اس کا نام ڈال دیں۔
 
جی اسلم بھائی شکریہ ،
دلچسپی والی بات درست فرمائی آپ نے .دراصل میرا ایسا ماننا ہے کہ اگر ہماری تھوڑی سی محنت سے کوئی ایسی سہولت میّسر آجاتی ہے جس سے اردو ٹائپنگ کے مراحل میں آسانی اور کئی گنا تیزرفتاری آتی ہے تو بلاشبہ یہ ایک ایسا کام ہوگا جس میں میرا،آپکا، بلکہ ہم سب کا دلچسپی لینا نا صرف بجا ہے بلکہ ضروری ہے.
مزید یہ کہ آپکی حالیہ ہدایات پر عمل کرنے کے بعد اپنا تجربہ یہاں رقم کرونگا.انشا الله .
والسلام .
 
آخری تدوین:
یہ بات بالکل صحیح ہے،،،، آپ کافی دلچسپی سے کام کر رہے ہیں،،،
انرول فائلوں سے مراد ۔اسی فولڈر میں انرول نام سے شروع ہونے والی کچھ فائلیں ہیں ،،، وہاں جس فائل میں اردو متن ہے ،،، اس کا نام ڈال دیں۔
افسوس اسلم بھائی ،میرا تجربہ فی الحال ناکامی پر منتج ہوا ! وہ یوں کہ ڈریگن کا مطلوبہ فولڈر کھولنے کے بعد دیکھا تو وہاں' ڈیٹا بن ' کی ٤٠ فائلیں اور انرو ل فائلوں کی تعداد ١٠ تھیں.میں نے بطور آزمائش انگلش کے ایک پیراگراف پر مبنی ایک فائل نوٹ پیڈ میں بناکر اسکو اسی فولڈر میں' انرول ٤١ ' کا نام دیا اور انکوڈنگ 'یونیکوڈ ' رکھتے ہوئے 'آل فائلز ' میں سیو کرلیا .اسکے بعد ڈریگن کے ٹولز مینو میں 'ریڈ ٹیکسٹ ٹو امپروو اکیوریسی ' آپشن کو کلک کیا ،جس کے بعد 'اکیوریسی وزارڈ' کا ونڈو اوپن ہوا اور اس میں ٹریننگ کے لئے جو ٹیکسٹ دستیاب تھا، ان میں میرا شامل کیا ہوا ٹیکسٹ ندارد تھا.پھر میں نے اسی عمل کو 'ڈیٹا بن ' کی فائل میں دہرا کر آزمایا ،حتیٰ کہ نوٹ پیڈ کی عبارت کو ڈریگن کے ٹریننگ ٹیکسٹ کی طرح دو دو ،تین تین ٹکڑوں میں سیو کرکے چیک کیا مگر نتیجہ وہی 'ڈھاک کے تین پاٹ ' رہا !چنانچہ اب آپ سے مزید رہنمائی درکار ہے جو کہ یقینا فراہم ہوگی .(نوٹ .یہ عمل میں نے ڈریگن ١٤ پرو Individual میں کیا ہے.)
نوازش .
والسلام .
 
نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسلم
محمد امین صدیق
میرا آپ دونوں کے لیے مشورہ ہوگا کہ سکائپ یا گوگل ہینگ آؤٹ وغیرہ پر رابطہ کرکے ان معاملات پر گفتگو کر لیں۔ اس طرح آپ سکرین بھی شئیر کر سکیں گے اور یوں مشکل حل ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوگا۔
 
آصف اثر

معطل
مجھے یہ بتائیے کہ 14 پرو انڈیویژول اور نیچرلی اسپیکنگ پریمیم 13میں فرق کیا ہے،اور ان دونوں میں کونسا بہتر رہے گا؟
 
پرو انڈویجول میں فنکشن زیادہ ہیں.مثلا " ایک ہی یوزر پروفائل میں رہتے ہوئے ایک سے زائد ووکیبلریز بنانا ،یوزر پروفائل کے علاوہ ووکیبلریز کو امپورٹ ،ایکسپورٹ کرنا ،وغیرہ ۔
 
سب سے اہم ہے ،،،، انگریزی کی چھٹی۔
 
سب سے اہم ہے ،،،، انگریزی کی چھٹی۔
علاوہ ازیں "ایمٹی ڈکٹیشن " کا آپشن َجس میں آپ مطلوبہ اور من چاہی ووکیبلری (ذخیرۂ الفاظ )شامل کرسکتے ہیں.اور کچھ دعوے بہتر ایکیوریسی کے حوالے سے بھی کی جاتی ہیں ۔
 
آخری تدوین:
    • clear.png
      معلوماتی × 1
    • clear.png
      ناقص املا × 1
    • فہرست
ہا ہا ہا ہا !
ارے اسلم بھائی ،آپ بھی نا !
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
میں نے اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرکے چیک کیا ہے اور اس کی درستگی بھی مجھے کافی حد تک اچھی محسوس ہوئی ہے۔ اس لیے میری خواہش ہے کہ ہم کم از کم اس سافٹ وئیر کی حد تک اردو کے لیے کام کرلیں۔ گزشتہ سارے مراسلے پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب جس کام کی ضرورت ہے وہ اردو + رومن اردو لغت ہے جس میں کم از کم ایک لاکھ الفاظ شامل ہوں۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ ہم اس سلسلہ میں مستقل بنیاد پر کام کریں۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ اس کام میں دلچسپی رکھنے والے باقی احباب بھی اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ اگر ہم دس افراد ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر 200 الفاظ فی کس بھی رومن اردو میں کنورٹ کریں تو ہم نہایت آسانی سے 50 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیں گے۔ بظاہر ایک لاکھ الفاظ سنتے ہی بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن روزانہ 200 الفاظ کچھ بھی زیادہ نہیں۔ :)
اگر دس دوست نہ بھی میسر ہوں اور 5 ہی ہوجائیں تب بھی ہم روزانہ 200 الفاظ فی کس کے حساب سے آسانی کے ساتھ 100 دن میں یہ کام مکمل کرلیں گے۔ :)

جو احباب اس سلسلہ میں میرا ساتھ دینا چاہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنا نام لکھ دیں۔ شکریہ۔

محمد اسلم ، محمد امین صدیق و دیگران۔
 
بہترین تجویز ہے۔ میرا نام اس میں شامل سمجھیں۔
 
برادرم تجمل ،مجھے خوشی ہوگی اگر میں کسی کام آسکوں ۔So count me in by all means.
 
Top