#IStandWithAhmed

آصف اثر

معطل
مسلمانوں کے خلاف امریکیوں کا کھلا تعصب!
”ناسا“ کا ٹی شرٹ پہنے ”احمد محمد “ صبح اسکول جانے سے پہلے بہت پُرجوش تھے کہ آج وہ اپنا پہلا کامیاب تجربہ اپنے اساتذہ کو دکھا کر داد وصول کرہی لے گا۔ لیکن متعصب اور پاگل امریکیوں نے اسے حوالات کی ہوا کھلاکر ہی چھوڑا۔
جب اس نے اپنی پنسل کیس سے بنائی گئی گھڑی اسکول میں دکھائی تو بجائے تعریف کے اسےہتھکڑی پہنا کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ حوالات میں پولیس کی تفتیش کے بعد پتا چلا کہ جس چیز کو وہ ”ٹائم بم“ سمجھ رہےتھے وہ دراصل ایک ڈیجیٹل گھڑی تھی جسے احمد محمد نے بہت محنت سے بنائی تھی۔مزید تفصیل:
http://edition.cnn.com/2015/09/16/us/texas-student-ahmed-muslim-clock-bomb/index.html
سوشل میڈیاپر شدید ردعمل آتے ہی ظلم اور وحشت کی علامت وائٹ ہاؤس کے اراکین نے احمد محمد کی تعریف و توصیف شروع کردی ہے۔ لیکن پانی اب شاید سر سے گزر چکاہے۔
 
زیک

مسافر
سوشل میڈیاپر شدید ردعمل آتے ہی ظلم اور وحشت کی علامت وائٹ ہاؤس کے اراکین نے احمد محمد کی تعریف و توصیف شروع کردی ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل بھی امریکیوں کی طرف ہی سے آیا ہے۔
http://mashable.com/2015/09/16/mark-zuckerberg-ahmed-mohamed/#8JiQmuKQVskV
وغیرہ

اس مسئلے کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف بغض تو ہے ہی مگر ساتھ ساتھ سکولوں کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی مسئلہ ہے۔
 
جنید اختر

محفلین
اس احمد کی ڈھیر ساری شہرت دیکھ کر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ رانا بھائی کا جھٹکا دینے والے سسٹم کو کسی امریکی سکول میں لے جاکر شہرت کا مزہ چکھ لو :) :) :)
 
آصف اثر

معطل
سوشل میڈیا پر ردعمل بھی امریکیوں کی طرف ہی سے آیا ہے۔
وغیرہ
اس مسئلے کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف بغض تو ہے ہی مگر ساتھ ساتھ سکولوں کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی مسئلہ ہے۔
اب جب کہ گھڑی معصوم ٹھہر گئی ہے تو ظاہر ہے یہی ٹوِیٹ آئیں گے۔
 
کاظمی بابا

محفلین
"زیک, سوشل میڈیا پر ردعمل بھی امریکیوں کی طرف ہی سے آیا ہے۔
-
کیا رد عمل صرف امریکیوں کی طرف سے آیا ہے ؟
کیا یہ رد عمل 100٪ امریکہ کی نمائندگی کرتا ہے ؟
 
ہم کتنے ہی مغرب کو گالی دیں لیں ، یہ بھی بہرحال بڑی بات ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیتے ہیں ۔ امریکی انتظامیہ نے جس انداز سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے احمد کی پیٹھ تھپتھپائی اور شاباشی دیتے ہوئے معافی مانگی ہے ۔ ہمارے یہاں اس کا فقدان ہے ۔ ایسی مثالیں ماضی قریب میں کم از کم مسلمانوں میں تو نظر نہیں آتا ۔
 
ہم لوگ اکثر کسی دوسرے ملک کا ذکر کرتے ہوئے یا اس کو سمجھتے ہوئے ایک غلطی کر جاتے ہیں۔ اور وہ ہے کہ ہم اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور عوام کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھنے لگتے ہیں۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ دنیا بھر میں جو گند مار چکی ہے اور مارتی رہتی ہے میرا نہیں خیال کہ وہ امریکی عوام کی خواہشات کا مظہر ہوتا ہے۔
امریکہ جتنا بڑا اور پھیلا ہوا ملک ہے اس میں لبرل اور انتہا پسند دونوں طرح کے لوگوں کا پایا جانا ایک فطری سی بات ہے۔
جہاں کچھ انتہا پسندوں نے "احمد" کے خلاف اپنی اندھی نفرت کا مظاہرہ کیا ، مجھے یقین ہے کہ کچھ غیر مسلم لبرل امریکی بھی "احمد" کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
 
ہونگے نہیں ،ساتھ کھڑے ہوئے ۔اس کا ثبوت ہے ٹکساس کالج کی طالبہ آمنہ جعفری نے جب کا # IStandWithAhmedہیش ٹیگ کل اپنے ٹیوٹر پر چلایا تو 700,000 لوگوں نے اس میں حصہ لیا ۔اور ہزاروں لوگوں نے اس کو فارورڈ کیا اور اپنا احتجاج درج کرایا ۔ تفصیل کے لئے دیکھئے ۔۔۔http://www.bbc.com/news/blogs-trending-34264995
 
بہت اچھی بات ہے۔
 
کاظمی بابا

محفلین
ہم کتنے ہی مغرب کو گالی دیں لیں ، یہ بھی بہرحال بڑی بات ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیتے ہیں ۔ امریکی انتظامیہ نے جس انداز سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے احمد کی پیٹھ تھپتھپائی اور شاباشی دیتے ہوئے معافی مانگی ہے ۔ ہمارے یہاں اس کا فقدان ہے ۔ ایسی مثالیں ماضی قریب میں کم از کم مسلمانوں میں تو نظر نہیں آتا ۔

امید ہے عافیہ صدیقی کے بارے میں بھی اسی طرح کا کتھارسس دیکھنے کو ملے گا۔
اور عراق کے ویپنز آف ماس ڈسٹرکشن اور اصلی ماس ڈسٹرکشن پر بھی ۔ ۔ ۔
 
کاظمی بابا

محفلین
ہونگے نہیں ،ساتھ کھڑے ہوئے ۔اس کا ثبوت ہے ٹکساس کالج کی طالبہ آمنہ جعفری نے جب کا # IStandWithAhmedہیش ٹیگ کل اپنے ٹیوٹر پر چلایا تو 700,000 لوگوں نے اس میں حصہ لیا ۔اور ہزاروں لوگوں نے اس کو فارورڈ کیا اور اپنا احتجاج درج کرایا ۔ تفصیل کے لئے دیکھئے ۔۔۔http://www.bbc.com/news/blogs-trending-34264995

شاباش تو آمنہ جعفری کو ہے ناں جی پھر ۔ ۔ ۔
 
آصف اثر

معطل
ہم کتنے ہی مغرب کو گالی دیں لیں ، یہ بھی بہرحال بڑی بات ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیتے ہیں ۔ امریکی انتظامیہ نے جس انداز سے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے احمد کی پیٹھ تھپتھپائی اور شاباشی دیتے ہوئے معافی مانگی ہے ۔ ہمارے یہاں اس کا فقدان ہے ۔ ایسی مثالیں ماضی قریب میں کم از کم مسلمانوں میں تو نظر نہیں آتا ۔
تو پھر دیکھتے ہیں کہ بُش، اوباما، جان کیری، سی آئی اے اور دیگر سمیت ناٹو اقوام کب اپنے ظلم و ستم کا دست بستہ معافی مانگتے ہیں۔ آپ انتظار کریں ۔پھر یہاں بتائیے گا۔اور میرے خیال میں آپ کے پیغام سے جو تاثر مل رہا ہے اس کے مطابق ان کو اپنی غلطیوں کا ازالہ بھی کرنا پڑے گا۔ ۔۔۔لیکن خیر یہ تو بعد کی بات ہے پہلے دیکھتے ہیں یہ اپنے سیاہ کرتوتوں کی معافی کب مانگتے ہیں۔۔۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اردو فورمز پر ايک نقطہ نظر اور اعتراض جو اکثر پڑھنے کو ملتا ہے وہ يہ تاثر ہے کہ جب کوئ مسلمان يا پاکستانی کسی جرم کا ارتکاب کرتا ہے، اشتعال انگيز رويہ اختيار کرتا ہے يا کسی ايسی کاروائ کا حصہ بنتا ہے جو اجتماعی سطح پر کميونٹی کی سوچ اور طرز فکر کی نمايندگی نہيں کرتی تو مغرب عمومی طور پر اور امريکہ خاص طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پوری کميونٹی پر تنقيد کرتے ہيں اور سب کو ایک ہی زاويے سے ديکھتے ہیں۔

امريکی رياست ٹيکسس کے نوجوان مسلمان امريکی شہری کے حوالے سے جو خبر منظرعام پر آئ، کيا اس غير معمولی اور منفرد واقعے کو لے کر اور صرف ايک نقطہ نظر کو پيش کر کے بعض رائے دہندگان اسی رويے کا مظاہرہ نہيں کر رہے، يہ جانتے ہوئے کہ واقعات کا تسلسل اور اس کے ذمہ داران محض چند افسران اور سکول کی انتظاميہ کے افراد تھے؟

کيا امريکہ کے اندر ہی اس واقعے کے حوالے سے مقبول نقطہ نظر اور بے شمار افراد کی جانب سے اس مسلمان امريکی نوجوان کے حق ميں اٹھائ جانے والی آوازوں کو دانستہ نظرانداز کر کے محض نفرت اور غصے پر مبنی ايک يک طرفہ سوچ کی تشہير کی کوشش جائز ہے؟

جس کسی کو بھی امريکی معاشرے ميں رہنے اور يہاں کے طرز زندگی کو سمجھنے کا تجربہ ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ امريکی معاشرہ کسی مخصوص مذہب، کميونٹی يا نسل سے محبت يا نفرت کی ترغيب کی بنياد پر قائم نہيں کيا گيا۔ امريکی آئين کی بنيادی اساس اور اصول يہ غير متزلزل يقين ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کے ليے برداشت کے جذبے کو فروغ ديا جانا چاہيے اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر شخص کو مساوی حقوق حاصل ہيں۔

کسی بھی معصوم فرد کے مذہبی اور سياسی افکار اور وابستگی سے قطع نظر کسی بھی قسم کے امتيازی سلوک يا نفرت پر مبنی جرم کو منصفانہ قرار نہيں ديا جا سکتا ہے۔ امريکی آئين اور ملک ميں رائج قوانين اس بات کو يقينی بناتے ہيں کہ تمام شہريوں کو امتيازی سلوک اور نفرت پر مبنی جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کيا جائے اور محرک سے قطع نظر مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی بھی نرمی نا برتی جائے۔

ايک مخصوص واقعے کو بنياد بنا کر امريکہ پر تنقید کی بجائے، رائے دہندگان کو ان شاندار مثالوں کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے جو امريکہ ميں آزادی، برداشت اور مجموعی سطح پر امريکی معاشرے کی جانب سے ہر مذہب اور ثقافت سے ميل جول اور سب کے ليے برابری کی خواہش کے ضمن ميں نہ صرف يہ کہ درخشاں اور قابل ستائش ہيں بلکہ ہمارے آئين کی اصل روح کے مطابق ہيں۔

اور آپ امريکی صدراوبامہ کی رائے بھی پڑھیں جو اس ايشو کے حوالے سے امريکی حکومت اور معاشرے کی عمومی سوچ کی عکاس ہے۔

" زبردست گھڑی احمد۔ آپ اس کو وائٹ ہاوس لانا پسند کریں گے؟ ہمیں چاہيے کہ مزيد بچوں کو سائنس کی جانب راغب کرنے کے ليے حوصلہ افزائ کريں. یہی امر امریکہ کو عظیم بناتا ہے"

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
مخصوص امریکی دوغلا پن۔
چڑھائی کرو، پکڑے جاؤ تو پاؤں پکڑ لو ۔ ۔ ۔
کاظمی بابا کا جواب کافی ہوگا۔
 
آصف اثر

معطل
يہ جانتے ہوئے کہ واقعات کا تسلسل اور اس کے ذمہ داران محض چند افسران اور سکول کی انتظاميہ کے افراد تھے؟
ان چند افسران کی یہ سوچ کس نے بنائی کہ بغیر تفتیش کہ ہتھکڑیاں پہنا کر معصوم بچے کو یرغمال بنایا جائے؟یہ اسی ٹریننگ کانتیجہ ہے جس کے دوران مسلمانوں کے خلاف برین واشنگ کی جاتی ہے۔
وہی مخصوص یہودی اور صہیونی لابی جس نے امریکی عوام کو بے وقوف بنائے رکھا ہے۔
 
Top