اڈوبی انڈیزائن میں انپیج سے بہتر خودکار کرننگ حاصل کریں!

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ حضرات طارق مرزا جمیل کے ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟ طارق کا فون نمبر 17149278990 ہے۔ یہ نمبر امریکہ کا ہے ، لیکن طارق جاپان میں قیام پذیر ہیں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ اتنی ساری اوپن ٹائپ فونٹس کے بعد اس سے مالی فائیدہ اٹھانا مشکل ہی ہے۔ البتہ اردو زبان کی خدمت ، اگر مقصود ہے تو یہ دوسری بات ہے ۔

نوٹ: اگر صرف مالی فائیدہ مقصود ہے تو اب میں فونٹ بنانے کے بجائے کے بجائے کیمیا گری پر غور کرنا چائیے ۔ چاہے یہ سٹاک مارکیٹ کے راستے سے ہی کیوں نا ہو۔ :)

والسلام ۔۔
جناب من محترم فاروق سرور خان ! ایک دفعہ آپ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ مرزا جمیل احمد صاحب نے عوامی استفادہ کے لیے نوری نستعلیق کے حقوق عام کر دیئے ہیں اور آپ نے مجھے یہ بھی فرمایا تھا کہ میں اس کا عام اعلان کردوں ۔۔ آپ نے مجھ سے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں مرزا صاحب مرحوم آپ کو نوری نستعلیق کے حقوق عوامی استفادہ کے لیے منتقل کر رہے تھے۔ کیا آپ بر سر محفل اس سلسلہ میں کچھ فرمائیں گے؟
 
آخری تدوین:
مرزا جمیل احمد صاحب کے بعد ان کے کام کے مالک طارق جمیل ہی ہیں ۔ اگر نوری نستعلیق کا کاپی رائیٹ ختم تو پھر پی ڈی ایم ایس کا کاپی رایٹ کس طرح برقرار ہےِ؟ بات یہ ہے کہ اس میں کوئی پیسہ نہیں ہے ۔ صرف اس لئے کوئی کسی عدالت میں نہیں پہنچا۔ باقی صرف اور سرف الفاظ کی جنگ ہے۔ اس سے دل تو دکھائے جاسکتے ہیں لیکن الفاظ کی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔

نادار چاکری، منگتا لاچار
مدھم کھیتی، اتم بیوپار

عرض کروں گا کہ انجینئرز کو چاکری ہی کرنے دیں ، کاروبار کسی انجینئر کے ہاتھ میں دینا سمجھ داروں کا کام نہیں :)
 
عبدالحفیظ

محفلین
جناب من محترم فاروق سرور خان ! ایک دفعہ آپ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ مرزا جمیل احمد صاحب نے عوامی استفادہ کے لیے نوری نستعلیق کے حقوق عام کر دیئے ہیں اور آپ نے مجھے یہ بھی فرمایا تھا کہ میں اس کا عام اعلان کردوں ۔۔ آپ نے مجھ سے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں مرزا صاحب مرحوم آپ کو نوری نستعلیق کے حقوق عوامی استفادہ کے لیے منتقل کر رہے تھے۔ کیا آپ بر سر محفل اس سلسلہ میں کچھ فرمائیں گے؟
آپ کو کچھ غلط فہمی ہے شاکر القادری صاحب ۔۔ میں نے آپ سے اپنی ملاقات کی تصویر ضرور شئیر کی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو میں یہ سب یہاں محفل پر ضرور بر سر عام لکھتا ، آپ کی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں سمجھتا :)
 
عبدالحفیظ

محفلین

عبدالحفیظ

محفلین

سید منظر

محفلین
ڈائنامک کرننگ پر کام کیا جا رہا ہے انشاء اللہ ہو جائیگی ۔ اور یہ اوپٹیکل کرننگ نہیں ہے میٹرک کرننگ سسٹم ہے۔
 
شاکرالقادری کو جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔ اور غلط فہمی بھی نہیں ہوئی ۔۔۔ آپنے جو تصویر شیئر کی تھی اس میں بھی مختلف کارڈز کا پورا ایک بنڈل تھا اور کارڈز پر نوری کے ترسیمے لکھے ہوئے تھے اور وہ کارڈ ز کا بنڈل مرزا صاحب آپ کو دے رہے تھے ۔۔۔آپ نے اس تصویر کے بارے میں یہی کہا تھا کہ مرزا صاحب عوامی استفادہ کے لیے نوری نستعلیق کے حقوق دے رہے ہیں
آپ نے نعیم سعید صاحب کی ملاقات کا تذکرہ بھی کیا تھا اور آپ نے یہ بھی کہا تھا کہ مرزا صاحب نے تو اجازت دے دی ہے
خیر ۔۔۔۔۔ جو بھی ہوا سو ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے بیان کا آدھا حضہ تو آپنے تسلیم کیا ۔۔۔ معلوم نہیں اس وقت آپ کی کیا مصلحت تھی
 
جنید اختر

محفلین
You can automatically kern type using metrics kerning or optical kerning. Metrics kerning uses kern pairs, which are included with most fonts. Kern pairs contain information about the spacing of specific pairs of letters. Some of these are: LA, P., To, Tr, Ta, Tu, Te, Ty, Wa, WA, We, Wo, Ya, and Yo.

InDesign uses metrics kerning by default so that specific pairs are automatically
kerned when you import or type text. To disable metrics kerning, select "0".
https://helpx.adobe.com/indesign/using/kerning-tracking.html
 
arifkarim

معطل
جناب من محترم فاروق سرور خان ! ایک دفعہ آپ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ مرزا جمیل احمد صاحب نے عوامی استفادہ کے لیے نوری نستعلیق کے حقوق عام کر دیئے ہیں اور آپ نے مجھے یہ بھی فرمایا تھا کہ میں اس کا عام اعلان کردوں ۔۔ آپ نے مجھ سے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں مرزا صاحب مرحوم آپ کو نوری نستعلیق کے حقوق عوامی استفادہ کے لیے منتقل کر رہے تھے۔ کیا آپ بر سر محفل اس سلسلہ میں کچھ فرمائیں گے؟
استاد محترم! آپکی خواہش پر ہم نے کئی بار اس مراسلے کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی پر ہمیں وہ کہیں نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے وہ آپنے القلم فارم پرپوسٹ کیا ہو؟ اگر آپکے پاس اسکا بیک اپ موجود ہے تو چیک کر لیں شاید وہاں اسکا ریکارڈ موجود ہو۔

عرض کروں گا کہ انجینئرز کو چاکری ہی کرنے دیں ، کاروبار کسی انجینئر کے ہاتھ میں دینا سمجھ داروں کا کام نہیں :)
انجینئرز پر کیا کاروبار کرنے کی پابندی ہے؟ یہاں ناروے میں بہت سے انجینئرز چاکری کے علاوہ اپنا سائیڈ بزنس بھی کر تے ہیں :)

مرزا جمیل احمد صاحب کے بعد ان کے کام کے مالک طارق جمیل ہی ہیں ۔ اگر نوری نستعلیق کا کاپی رائیٹ ختم تو پھر پی ڈی ایم ایس کا کاپی رایٹ کس طرح برقرار ہےِ؟ بات یہ ہے کہ اس میں کوئی پیسہ نہیں ہے ۔ صرف اس لئے کوئی کسی عدالت میں نہیں پہنچا۔ باقی صرف اور سرف الفاظ کی جنگ ہے۔ اس سے دل تو دکھائے جاسکتے ہیں لیکن الفاظ کی جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔
پی ڈی ایم ایس کاکاپی رائٹ جوہر نستعلیق پروفیشنل کے بیس فانٹ جوہر نستعلیق کیریکٹر کی وجہ سےہے۔ وگرنہ تو نوری نستعلیق ترسیموں کے جملہ حقوق انکے پاس بھی نہیں۔

ڈائنامک کرننگ پر کام کیا جا رہا ہے انشاء اللہ ہو جائیگی ۔ اور یہ اوپٹیکل کرننگ نہیں ہے میٹرک کرننگ سسٹم ہے۔
میٹرک کرننگ کیلئے ہر فانٹ میں کرننگ پیئرز کا ڈیٹا الگا سے شامل کرنا پڑے گا۔ یوں یہ Dynamic کی بجائے Static ہی رہے گی:
You can automatically kern type using metrics kerning or optical kerning. Metrics kerning uses kern pairs, which are included with most fonts. Kern pairs contain information about the spacing of specific pairs of letters. Some of these are: LA, P., To, Tr, Ta, Tu, Te, Ty, Wa, WA, We, Wo, Ya, and Yo.

InDesign uses metrics kerning by default so that specific pairs are automatically
kerned when you import or type text. To disable metrics kerning, select "0".
https://helpx.adobe.com/indesign/using/kerning-tracking.html
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی میں نے یہ بات کوئی اندازے سے نہیں کہی کیونکہ اوپر پراپرٹی بار میں میٹرکس کرننگ شو ہو رہی ہے اور ہر لگیچر کے درمیان مختلف کرننگ ہے
Optical Kerning میں بھی ہر گلف کے درمیان مختلف میٹرکس کرننگ ہی نظر آتی ہے۔ یہ انڈیزائن کا طریقہ ہے کرننگ شو کرنے کا۔
 
arifkarim

معطل
یہ کوئی جاوا سکرپٹ یا وی بی سکرپٹ ہے جو کرننگ کو کنٹرول کرتی ہے
کرننگ یا تو شیپ بیسڈ ہو سکتی ہے یعنی optical یا پھر پیئر بیسڈ یعنی metrics ہے۔ اگر پیئر بیسڈ ہے تو پھر ہر فانٹ کیلئے پیئرز کی مختلف ویلیوز درکار ہوں گی۔ اگر optical ہے تو یہ کام سافٹوئیر خود realtime میں کرے گا۔ مبین اگر مختلف فانٹس میں خودکار کرننگ فراہم کر رہا ہے تو یہ بہرحال optical کرننگ ہی ہے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
خاکسار نے بھی انڈیزائین کے لئے ایک جاوا کی کرننگ سکرپٹ کو فانٹ کے پیئرز کی مختلف ویلیوز دیکر ایک ٹیسٹ کیا تھا۔ نتیجہ وہی تھا جو مبین کی سکرپٹ کرتی ہے۔ یعنی یہ رئیل ٹائم میں نہیں ہوتا بلکہ سکرپٹ کو مینوئلی رن کرنا پڑتا ہے۔ ٹیسٹ کے ریزلٹ اچھے تھے۔ مگر اس میں نقطے وغیرہ بھی ہل جاتے تھے اور سکرپٹ بھی نہایت سست رفتار تھی۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
میرا خیال ہے سکرپٹ ہی آپٹیکل اینالسس کر رہی ہو کرننگ کے لئے۔ کیونکہ تاج نستعلیق کے لئے کرننگ اتنی جلدی تو کرننگ پیئرز کے لئے تیار ہو نہیں سکتی۔
 
Top