نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

رانا

محفلین
آپکے سافٹوئیر کا ورژن 1 نئے ورژن 2۔1 سے کافی اچھا تھا نیا ورژن تو بالکل بھی کام نہیں کر رہا میرے پاس۔ پرانے ورژن میں بعض الفاظ درست نہیں آ رہے تھے مگر نیا ورژن تو بس میسج دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہا ہے۔
عبدالحفیظ صاحب یہ تو بڑی حیرت کی بات ہے۔ کیا آپ وہ پی ڈی ایف شئیر کرسکتے ہیں؟ کیونکہ میرے حساب سے نئے ورژن میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ شکیب صاحب کے پاس تو بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔ آپ فائل شئیر کردیں میں چیک کرلیتا ہوں۔
 
رانا

محفلین
رانا برادر۔ بہت شکریہ۔ یہ بھی کوئی مسئلہ نہ رہا۔ ڈیفالٹ میں درست ایکسٹریکٹ کر رہا ہے۔ یہ حفیظ بھائی کی کیا پریشانی ہے دریافت کرلیں۔ میرا تو وہ کام ہوا ہے جو میں سوچ نہیں سکتا تھا۔۔۔اللہ ان کا بھی کام بنادے۔
نمبر والے مسئلہ کے لیے کوئی ٹرک بتاسکیں تو مہربانی ہوگی۔۔۔کچھ نمبرس رہیں تو مسئلہ نہیں ہوتا۔۔۔زیادہ کے لیے کچھ کرسکتے ہیں؟
نہ بھی ملے تو کوئی بات نہیں۔
ایک بار پھر شکریہ۔ ہدانا اللہ
بہت شکریہ شکیب صاحب۔ یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔ نمبرز کے لئے کوئی ٹرک نہیں ہے۔ البتہ میں کوشش کروں گا کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں۔:)
ایک بات محفل کے حوالے سے ذکر کردوں کیونکہ آپ یہاں نئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ‘‘غیرمتفق’’ کا بٹن دبائے بغیر کام چلالیں۔ کیونکہ یہ سرخ رنگ کا کراس ایمبولینس پر تو جچتا ہے مراسلے پر نہیں۔:) عموماً محفل میں اراکین اس کا استعمال اچھا نہیں سمجھتے۔ اسکی بجائے الفاظ میں اظہار خیال کرلیا کریں۔ اگر غلطی سے کہیں کراس کا بٹن دب جائے تو اسے بعد میں ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔:)
 
رانا

محفلین
اسپر تو مکرمی ابرارحسین بھی ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں :)
ابرار بھائی کس سافٹوئیر کے حوالے سے اس پر کام کررہے ہیں؟

اسپر تو مکرمی ابرارحسین
میرے خیال میں ڈیفالٹ اور اسپیشل میتھڈ کافی کنفیونگ ہو سکتا ہے۔ آپ ایسا کریں کہ اگلے ورژن میں اسپیشل میتھڈ کی بجائے اس پی ڈی ایف میکر کا نام لکھ دیں جس کی مدد سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف اس میتھڈ سے ڈی کوڈ کرنی ہے۔ یوں اگلے مرحلے میں فاکسیٹ سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف کو سیٹ کرنے کیلئے ایک اور میتھڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔
آپ کا مشورہ درست ہے۔ یہ ڈیفالٹ اور اسپیشل واقعی کچھ مناسب نہیں لگ رہے۔ لیکن اصل میں شکیب صاحب کی جو فائل پہلے انہوں نے مجھ سے شئیر کی تھی وہ اپنی نوعیت کی واحد فائل اب تک میں نے دیکھی تھی۔ اس لئے اس کے لئے یہ اسپیشل والا آپشن رکھنا پڑا کہ کسی اور کے پاس بھی اس طرح کی فائل ہوسکتی ہے۔ ورنہ عمومی طور پر اس آپشن کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی لئے میں نے سافٹوئیر میں ڈیفالٹ آپشن کو ہی سلیکٹ رکھا ہوا ہے تاکہ نئے صارف کو اس چکر میں نہ الجھنا پڑے ۔

پی ڈی ایف میکر کا نام لکھنا واقعی زیادہ بہتر رہے گا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اسپیشل آپشن والی فائلز کے پی ڈی ایف میکر کا نام بھی نہیں معلوم کہ وہ کس سے جنریٹ کی گئی ہے۔ ابھی تک صرف فاکس اٹ پرنٹر کی فائلز کا ہی حتمی طور پر پتہ لگ سکا ہے۔ یا پھر دوسری فائلز جو عمومی طور پر زیادہ نظر آرہی ہیں ان سب کا اسٹرکچر ایک جیسا ہونے کی وجہ سے انہیں ایڈوب کا پھر ڈیفالٹ کا نام دیا جاسکتا ہے۔ لیکن اسپیشل والی فائل کا مسئلہ رہے گا جب تک اس کے میکر کا نام نہ معلوم ہو۔

لیکن پھر بھی میں کوشش کروں گا کہ اس کے لئے کوئی نان کنفیوژنگ کیپشن استعمال کیا جائے۔ ورنہ کم از کم اس کے سامنے ایک ہیلپ آئی کون دے دوں گا جس پر کلک کرنے سے ان آپشنز کی وضاحت ہوسکے۔
 
اسپر تو مکرمی ابرارحسین بھی ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں :)
میرے بھائی جہاں تک مجھے یاد آرہا ہے ، یہ مسئلہ (ڈیجٹس کے الٹنے کا) تو بہت پہلے حل ہوچکا ہے، (اس وقت میرے پاس پروگرام نہیں ہے، ورنہ چلا کر چیک کر لیتا)۔ ذرا سٹینگ میں چیک کر لو۔ اس میں آپشن ہونا چاہیئے۔
دوسرا جو ٹیکسٹ کے الٹنے کا مسئلہ بتایا گیا تھا وہ میں نے چیک کیا تھا ، میرے پاس نہیں آرہا تھا ، اسی لئے میں نے ان سے کہا کہ مجھے فائلز بھیجیں لیکن ابھی تک نہیں آئیں۔
 
رانا

محفلین
اسپر تو مکرمی ابرارحسین بھی ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں :)
یعنی یہ یونی کوڈ کنورٹر کی بات ہورہی ہے۔ کنورژن ٹولز کی حد تک تو اللہ کے فضل سے خاکسار بھی یہ مسئلہ کافی پہلے حل کرچکا ہے۔ اس لئے اس سافٹوئیر کے کنورژن ٹولز میں آپ کو نمبر الٹنے جیسا کوئی مسئلہ نہیں ملے گا۔ شکیب صاحب جو نمبر الٹنے کی بات کررہے ہیں وہ پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے والے الگورتھم میں ہے جس کی بزنس لاجک بالکل ہی الگ ہے۔ بہرحال اس طرف تو ابھی توجہ ہی نہیں ہورہی کیونکہ میرا ذہن ابھی انگریزی الفاظ کی ایکشٹریکشن کی طرف سوچ رہا ہے جس کی وجہ سے انگریزی الفاظ والی سطور میں الفاظ گڑبڑ کرجاتے ہیں۔:)
 
رانا

محفلین
آج فقیر شکیب احمد صاحب نے اس سافٹوئیر کو اپنے بعض دوستوں کو دینے اور اپنے بلاگ پر شئیر کرنے کی بابت پوچھا تھا تو خاکسار نے عرض کیا تھا کہ سب کے لئے اوپن ہے شوق سے شئیر کریں۔ لیکن ساتھ ہی خیال آیا کہ آخری ریلیز کے بعد جو کچھ تھوڑی سی تبدیلیاں کی تھیں وہ بھی شئیر کردوں تاکہ وہ نیا ورژن شئیر کرسکیں۔ دوسرا اب اس پر مزید کام بوجوہ نہیں کرپارہا تھا اس لئے کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ اس کا سورس کوڈ ہی ریلیز کردیتا ہوں۔ لیکن صرف یہ سستی آڑے آتی رہی کہ میں چاہ رہا تھا کہ سورس کوڈ کو ایک نظر دیکھ لوں کہ کچھ ریفائن کرکے شئیر کروں۔ بہرحال جلد ہی وقت نکال کر سورس کوڈ پر ایک نظر ڈالتا ہوں تاکہ جلد سے جلد شئیر کیا جاسکے۔ فی الوقت جو تبدیلیاں کی ہیں ان کی تفصیل درج زیل ہے:
1۔ نمبر الٹنے والے مسئلے کو درست کردیا گیا ہے۔
2۔ انگریزی الفاظ کو اخذ کرنے کا جزوی فیچر شامل کیا گیا ہے۔ بائی ڈیفالٹ یہ فیچر آف رکھا گیا ہے۔ لیکن اسے آن کرنے کے لئے Skip English Words کا چیک ہٹا دیں۔ یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے پر ہے اس لئے اس کے نتائج ملے جلے ہی ہیں۔ وجہ ان کو سمجھ آجائے گی جو کوڈ دیکھیں گے کہ فی الحال ایک جگاڑ لگائی گئی ہے۔:)
3۔ پہلے مختلف فائلز کے لئے جو Defaultاور Special کے آپشنز رکھے گئے تھے انہیں آٹو میٹک کردیا گیا ہے تاکہ صارف کو کنفیوژن نہ ہو۔
4۔ گذشتہ کسی مراسلے میں جنید صاحب نے فاکس پرنٹر کی پی ڈی ایف کا مسئلہ شئیر کیا تھا۔ اب فاکس پرنٹر کی پی ڈی ایف سے بھی متن اخذ ہوسکتا ہے۔ لیکن اب بھی بعض پی ڈی ایف ایسی ہیں جن کی انکوڈنگ کا مسئلہ حل کرنا باقی ہے۔ بہرحال جو اس دھاگے میں اب تک شئیر کی گئی ہیں وہ تو سب اخذ ہونے لگی ہیں۔

نئے ورژن کا ڈاؤنلوڈ لنک
Naseem PDF Text Extraction Software Version 1.3
یہ نیا ورژن پورٹیبل ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔ فولڈر میں سے بس ایگزی فائل رن کردیں۔
کوشش کرکے جلد ہی انشاءاللہ سورس کوڈ بھی ریلیز کردوں گا۔
 
شکیب

محفلین
رانا بھائی بہت شکریہ۔ ایک معصوم سوال پیش ہے۔۔۔ میں نے دیکھا ہے کہ اگر ہم صرف ایچ ٹی ایم ایل سے ویب پیج بناتے ہیں، تو وہ "چوکور" ٹائپ کا لگتا ہے۔۔۔ اسی ایچ ٹی ایم ایل پر 'سی ایس ایس' کو اسٹائل کی مدد سے خوبصورتی بخشی جاسکتی ہے۔
ویسے ہی سافٹ ویئرز میں بھی ہے۔۔۔ تو میں پوچھنا چاہ رہا تھا، کہ جس طرح ایچ ٹی ایم ایل کو سی ایس ایس کے ذریعے اسٹائلش بنایا جاتا ہے، اسی طرح سافٹ ویئر میں اسٹائلش بنانے کے لیے کیا استعمال کرتے ہیں؟
تصاویر دیکھیں۔ پی ڈی ایف فل والا سافٹ ویئر اور ویڈیو کنورٹر والا سافٹ ویئر۔۔۔ واضح فرق ہے اسٹائل کا، خوبصورتی کا۔
تفصیل بتادیں، میں پروگرامنگ کی دنیا میں نیا ہوں۔ ایسی تفصیل بتائیں کہ آپ کو یہ اطلاع موصول ہو:
"فقیر شکیب احمد نے آپ کے مراسلے کو معلوماتی قرار دیا" :ڈ
 
شکیب بھائی آپ نے اس خاکسار کو شائد بہت ہی چیتا قسم کا پروگرامر سمجھ کر معصومانہ سوال پوچھا ہے جبکہ حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے۔ اس کا اندازہ آپ کو اس جواب سے ہوجائے گا جب آپ اسے معلوماتی قرار نہیں دے سکیں گے۔:) سافٹوئیر کو ظاہری خوبصورتی دینے پر کبھی آج تک کام ہی نہیں کیا یا یوں کہہ لیں کبھی اس طرح کے کام کا موقع ہی نہیں ملا اس لئے یہ بتانے سے قاصر ہوں کہ ویڈیو کنورٹر والے سافٹوئیر کی طرح کی خوبصورتی پروگرام میں کیسے شامل کی جاسکتی ہے۔ میں تو بس سیدھا سیدھا کنٹرولز لگاتا ہوں اور کوڈنگ کرنا شروع کردیتا ہوں۔
بہرحال ویڈیو کنورٹر میں جو خوبصورتی نظر آرہی ہے اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو اس کے ٹیب عام انداز سے ہٹ کر اسٹائلش ہیں اور دوسرے اس کے بٹن بھی عام طرز کے نہیں بلکہ وہ بھی اسٹائلش ہیں۔ ٹیب تو شائد تھرڈ پارٹی کنٹرول ہو کہ اس طرح کے اسٹائلش بٹن اور ٹیب ڈاٹ نیٹ میں بائی ڈیفالٹ نہیں آتے۔ اسی لئے اکثر لوگ ٹیب اور گرڈ تھرڈ پارٹی استعمال کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ یہ ویڈیوکنورٹر شائد ویژول سی پلس پلس پر بنا ہوا ہے جس میں بہت ہی چیتے قسم کے پروگرامرز ہی کام کرتے ہیں اس میں تو آپ جو کچھ مرضی بنالیں۔
ڈاٹ نیٹ میں سی شارپ یا وی بی پر کام کرتے ہوئے اگر ایسی خوبصورتی لانی ہو اور کوئی تھرڈ پارٹی کنٹرول بھی استعمال کرنے سے بچنا چاہتے ہوں تو اس کا بھی ایک طریقہ ہے کہ اپنا پروگرام Windows Forms کی بجائے WPF پر بنائیں۔ WPFکو مائکروسافٹ نے جو متعارف کرایا ہے تو اسکی دیگر وجوہات میں ایک اہم چیز گرافکس کی پاور کو بہترین رنگ میں استعمال کرنا بھی تھا۔ اس میں آپ بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے ویب پر HTML میں پیج بنالیں اور پھراسکو CSSکی مدد سے انتہائی دلکش اسٹائل دے کر جیسا چاہیں لک دے دیںِ۔ بالکل اسی طرح WPF میں اپنے پروگرام کا فرنٹ ڈیزائن کرکے اس پر Style کو اسی طرح اپلائی کریں جیسے ویب پر CSS میں کرتے ہیں البتہ یہاں syntaxظاہر ہے بالکل تبدیل ہوگا لیکن کام کرنے کی بنیادی تھیم ویب کی طرح ہی کی سمجھیں۔ یقین کریں WPF میں کام کرتے ہوئے آپ کو فل پاور کا احساس ہوتا ہے کہ جس چیز کو جیسے چاہیں اسٹائل دے دیں بالکل ویب کی CSSکی طرح۔ مزید آسانی اس میں مائکروسافٹ نے یہ دے دی کہ Expression Blend کے نام سے ایک علیحدہ سافٹوئیر بھی مہیا کردیا جس کا کام ہی صرف یہ ہے کہ اگر آپ چاہیں تو اس میں اپنا WPF پروگرام کھول کر صرف کلکس کی مدد سے اپنے پروگرام کے اسٹائل میں جدت پیدا کرلیں، اسٹائل شیٹ کی کوڈنگ خودبخود پروگرام میں بنتی جائے گی۔ Expression Blendبہت ہی پاورفل سافٹوئیر ہے اور بطور خاص WPFکے لئے بنایا گیا ہے۔ Windows Forms شائد آہستہ آہستہ وی بی کی طرح یتیم ہی رہ جائے کہ اب اگلی دنیا WPF کی ہے اسی لئے مائکروسافٹ اس پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اس سے اندازہ لگالیں کہ ونڈوز موبائل کے لئے پروگرامز WPFمیں ہی بنتے ہیں۔
WPF کو ابتدا سے سیکھنے کے لئے اس ٹیوٹوریل سے شروع کرسکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
اس کا اندازہ آپ کو اس جواب سے ہوجائے گا جب آپ اسے معلوماتی قرار نہیں دے سکیں گے
بالکل۔ کیونکہ اسے معلوماتی نہیں، زبردست معلوماتی قرار دینا چاہیے۔۔۔اور یہ "ریٹنگ" محفل پر دستیاب نہیں!
بے حد شکریہ۔ ڈبلیو پی ایف بہت کارآمد نظر آرہا ہے۔۔۔
 
شکیب

محفلین
ویسے اگر سی پلس پلس پر کوئی پروگرام لکھیں تو اسے بلیک سکرین کی بجائے کسی اور طرح کیسے رن کیا جاسکتا ہے۔۔۔ کیا اس کا کوئی طریقہ ہے؟ میری پروگرامنگ معلومات ابھی سی اور سی پی پی تک محدود ہیں۔
 
رانا

محفلین
ویسے اگر سی پلس پلس پر کوئی پروگرام لکھیں تو اسے بلیک سکرین کی بجائے کسی اور طرح کیسے رن کیا جاسکتا ہے۔۔۔ کیا اس کا کوئی طریقہ ہے؟ میری پروگرامنگ معلومات ابھی سی اور سی پی پی تک محدود ہیں۔
اس بارے میں مجھے علم نہیں کہ سی پلس پلس پر صرف یونیورسٹی کے دنوں میں کام کیا تھا اور بلیک اسکرین پر ہی نتائج دیکھتے تھے۔:)
 
رانا

محفلین
نیا ورژن ٹیسٹ کیا ہے بہت شاندار کارکردگی اور نتائج ہیں
جزاک اللہ برادر۔ آپ دوستوں کے تعاون پر بہت شکرگزار ہوں جو پروگرام کو ٹیسٹ کرکے اس کے نتائج اورخامیوں سے آگاہ کرتے ہیں کہ اسی طرح ہر سافٹوئیر میں بہتری آتی ہے۔ جزاکم اللہ و احسن الجزا۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
اس میں تو سب خود کار ہوگیا ہے۔۔۔واہ! انکوڈنگ خود ہی سمجھ لیتا ہے۔ واہ! ایک اور بار واہ! واہ! واہ!
 
زہیر عبّاس

محفلین
رانا بھائی بہت اچھا پروگرام ہے۔
کل استعمال کرتے ہوئے ایک مسئلہ نظر آیا سوچا کہ یہاں بتا دوں ہوسکتا ہے کچھ مدد مل جائے۔
پروگرام "ئ" کو "ت" پڑھ رہا ہے۔ مثال کے طور پر "وائیکنگ" کو یہ "واتیکنگ" کر دیتا ہے۔
 
جنید اختر

محفلین
رانا بھائی نئے ورژن میں مجھے پی ڈی ایف ویو میں یہ لکھا آرہا ہے
Navigation to the webpage was canceled

What you can try:

bullet.png
Retype the address.

پی ڈی ایف فائلز کی ڈیفالٹ ایپ مائکروسافٹ ایج براوزرہے۔۔
 
پسندیدگی کا شکریہ زہیر بھائی۔
آپ کے کیس میں مجھے یہ نوری کیریکٹر کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ اصل میں ان پیج میں ہوتا یہ ہے کہ وہ ٹائپ کیا گیا لفظ سب سے پہلے تو اپنے ترسیموں میں تلاش کرتا ہے اگر مل جاتا ہے تو ٹھیک ورنہ پھر ان پیج میں تین فونٹ فائلز نوری کیریکٹرز کی ہیں جن میں حروف تہجی اور ان کو ملانے والے جوڑ اور ان کی مختلف ممکنہ شکلیں ہیں۔ ٹائپ کیا گیا ترسیمہ نہ ملنے کی صورت میں وہ پھر ان تین کیریکٹر فائلز سے کی بور ڈ کے اسٹروکس کی مدد سے خود سے وہ لفظ بناتا ہے۔ اس کیس میں یہی ہوا ہے کیونکہ ’’ئیکنگ‘‘ کا کوئی ترسیمہ مجھے ان پیج کی فائلز میں نظر نہیں آیا۔ ایسی صورت میں میرے سافٹوئیر کو درست لفظ بنانے میں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ حروف تہجی کی انکوڈنگ کی بنیاد پر حروف تہجی تو ڈیٹا بیس میں شامل کئے جاسکتے ہیں لیکن الفاظ کے جوڑ اور ان کی مختلف شکلیں ناممکن ہیں بلکہ بعض جگہ تو حروف تہجی بھی مشکل ہوتے ہیں کہ ان پر نقطے ہی نہیں ہوتے۔ اس لئے ایسے الفاظ اکثر ٹوٹے ہوئے یا غلط ہجے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ یہ ’’ئیکنگ‘‘ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ اس سے تو ابھی نباہ کرنا پڑے گا۔:)
 
رانا

محفلین
رانا بھائی نئے ورژن میں مجھے پی ڈی ایف ویو میں یہ لکھا آرہا ہے
Navigation to the webpage was canceled
What you can try:
bullet.png
Retype the address.

پی ڈی ایف فائلز کی ڈیفالٹ ایپ مائکروسافٹ ایج براوزرہے۔۔
اس کی جو وجوہات اب تک میرے علم میں آئی ہیں وہ شئیر کردیتا ہوں شائد ان میں سے کوئی آپ کے مسئلہ سے متعلق بھی ہو۔ آپ نے ایج براوزر کا ذکر کیا یعنی آپ بھی ونڈوز 10 استعمال کررہے ہیں۔ میں نے بھی نیا ورژن ونڈوز10 پر ہی کمپائل کیا ہے اس لئے چلنا تو چاہئے۔
سافٹوئیر کیونکہ بیک اینڈ پر ایج براوزر کی بجائے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو استعمال کرتا ہے اس لئے یہ ایرر وہاں سے جنریٹ ہوا ہے۔ اس کے لئے ابتدائی حل تو میں نے اس مراسلے میں ذکر کئے ہیں ان پر عمل کرکے دیکھ لیں۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو اس کا مطلب آپ کا پی ڈی ایف ریڈر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ کسی وجہ سے منسلک نہیں ہوسکا ہے۔ میرے پاس ابھی میری ونڈوز 10 میں ایک غلطی کی وجہ سے یہی مسئلہ آیا تھا۔ پہلے پی ڈی ایف درست طور پر سافٹوئیر میں ظاہر ہوتی تھی۔ لیکن پھر جب میں نے کچھ چھیڑ چھاڑ کی اور مسئلہ آیا تو کسی طرح حل نہ ہوا۔لہٰذا پھر میں نے پھر فاکس ریڈر الگ سے انسٹال کرلیا۔ حالانکہ میرے پاس پہلے سے ایکروبیٹ ریڈر بھی انسٹال تھا۔ لیکن کیونکہ ایکروبیٹ کسی وجہ سے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے منسلک نہیں ہوسکا تھا اس لئے میں نے فاکس ریڈر انسٹال کیا۔ کیونکہ یہ تمام ریڈر انسٹالیشن کے دوران ونڈوز میں موجود تمام براوزرز کے ساتھ خودبخود منسلک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے فاکس ریڈر انسٹال ہونے کے دوران انٹرنیٹ ایکسپلورر سے بھی منسلک ہوگیا اس طرح اب میری مشین پر دیگر براوزر تو ایکروبیٹ کو ہی استعمال کررہے ہیں لیکن انٹرنیٹ ایکسپلورر فاکس ریڈر کو استعمال کرتا ہے اور میرے پی ڈی ایف سافٹوئیر میں فاکس ریڈر کے ساتھ اب پی ڈی ایف درست ظاہر ہوتی ہے۔ آپ کا مسئلہ اگر اوپر جس مراسلے کا لنک دیا ہے اس میں بیان کردہ ترکیب سے حل نہ ہوتو پھر یہی کام کریں کہ یا تو اپنے پہلے سے انسٹال پی ڈی ایف ریڈر جو بھی ہے اسے ان انسٹال کرکے دوبارہ انسٹال کرلیں یا پھر کوئی نیا پی ڈی ایف ریڈر بھی ساتھ انسٹال کرلیں۔ ویسے سافٹوئیر اس مسئلے کے ساتھ بھی متن اخذ کرتا ہے صرف یہ ہے کہ پی ڈی ایف نظر نہیں آتی۔
 
جی پی ڈی ایف نظرر آئے بغیر بھی متن اخذ ہورہا ہے۔ شکریہ :)

اپڈیٹ: فائر فاکس ریڈر پھر سے انسٹال کرنے سے پی ڈی ایف اب پی ڈی ایف ویو میں نظر آنے لگی ہے۔ایک بار پھر شکریہ رانا بھائی :)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
خاکسار نے جو ارادہ ظاہر کیا تھا کہ سورس کوڈ پر نظرثانی کرکے اسے شئیر کردوں گا لیکن مصروفیات ہیں کہ بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اب تو اس پر مزید کام کرنے کا موقع ملنے کی بھی کوئی امید نہیں ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا کہ سورس کوڈ پر نظر ثانی کوئی ایسی ضروری چیز نہیں کہ جس کی وجہ سے اسے مزید روک کررکھا جائے۔ اس لئے آج اس کی ایک زپ فائل بنا کر اپ لوڈ کردی ہے۔ سورس کوڈ ذیل کے لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
Naseem Project Source Code
 
Top