ضرورت برائے ہوسٹز

نکتہ ور

محفلین
ضرورت صرف یہ ہے کہ ہم اِس کمزوری،خامی،کمی یا خلا کو اپنی پوری زندگی پہ حاوی نہ ہونے دیں۔کھوجیں،جانیں ،تلاشیں۔۔۔۔۔

جناب! ہم میں بھی کوئی ہومر یقیناََ موجود ہے۔۔۔۔اُسے کون تلاشے گا۔۔۔کوئی اور نہیں۔۔۔صرف اور صرف ہم خود۔آئیں آسمان چھونے کی جستجو کا آغاز کریں۔۔۔پہلے قدم پہ خود کو تسخیر کرنا ہے،اپنے آپ پہ فتح پانی ہے۔۔۔۔اور پھر ہم نکلیں گے دنیا فتح کرنے۔۔۔۔
اللہ حافظ
میں محض ان سرخ کردہ الفاظ کی بات کر رہا تھا۔
کیا کھوجیں کے وزن پر تلاشیں درست ہے میرے خیال میں "تلاش کریں" درست ہو گا
 

تجمل حسین

محفلین
آپ تینوں صحبان سے گزارش ہے کے ویڈیو کی تیاری میں جو تجربہ اور مشکالا ہو رہی ہیں اور اسکو کیسے حل کر رہے ہیں یہ باتیں شئیر کریں تا کہ اگر کسی ساتھی کو کوئی مشکل ہو تو وہ شاید اس ڈسکشن سے حل ہو جاے
فی الحال تو میری زیادہ توجہ اپلوڈنگ کے لیے ربط مہیا کرنے پر ہے۔ آج یا کل کسی بھی وقت دے دوں گا۔
ریکارڈنگ کے سلسلے میں مجھے مائیک تنگ کررہا ہے۔ ویسے تو پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی آواز ریکارڈ کرلیتا ہے لیکن ساتھ مسلسل بیپ دے رہا ہے۔ جس کا حل تو نیا مائیک خریدنا ہے۔
دوسرا مسئلہ میرا لب و لہجہ ہے جو کہ فی الحال تبدیل نہیں ہوسکتا۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
آؤ چھو لیں آسمان
ریڈیو ولنٹئیرزکئیرینگ ہینڈز کی طرف سے خصوصی اور عام لوگوں کے لئے پروگرام پیش ہے۔۔۔۔۔
آؤ چھولیں آسمان
میں ہوں آپ کا میزبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم
دوستو!کیسے ہیں آپ سب! اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو آسانیاں اور خوشیاں دے اور ساتھ ہی ہمیں خوشیاں اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق بھی عطا کرے۔ آمین!
عزیز دوستو! ہم اپنے اس پروگرام میں کامیاب خصوصی لوگوں کی زندگی کا احوال بتائیں گے اور ایسے لوگوں سے انٹرویو بھی لیں گے۔آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے علم میں کسی خصوصی کامیاب شخص کی زندگی ،اُس کی جِدوجِہد کے بارے میں معلومات ہیں تو مہربانی فرما کر ہمیں بھیجیے۔یا کوئی کامیاب خصوصی شخص خود بھی ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فیس بک/ای میل ایڈرس)

دوستو! ایک بات ہم سب کو بہت سنجیدگی سے سوچنی چاہیے کہ کمزوریاں،کمیاں اور خامیاں ہم سب میں ہوتی ہیں۔ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خلا ہے،کہیں کچھ زیادہ اور کہیں کچھ کم۔
یہاں اِس دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محروم ہے۔۔۔۔کوئی کسی عضو سے اور کوئی کسی رشتے سے۔۔۔۔کوئی اپنے پیاروں سے بچھڑا ہؤا ہے اور کسی کے پاس وسائلِ دنیا نہیں ہیں۔۔۔۔۔ہم میں سے کون ہے جو دعویٰ کرے کہ وہ مکمل ہے؟ نہیں جناب! مکمل تو صرف اور صرف اللہ کی ذاتِ اقدس ہے۔۔۔۔باقی۔۔۔
سب مایا ہے۔۔۔۔سب بڑھتی،گھٹتی چھایا ہے۔۔۔۔

ضرورت صرف یہ ہے کہ ہم اِس کمزوری،خامی،کمی یا خلا کو اپنی پوری زندگی پہ حاوی نہ ہونے دیں۔کھوجیں،جانیں ،تلاشیں۔۔۔۔۔یقیناََ کہیں ہمارے اپنے اندر،کہیں اِدھر اُدھر،کہیں آس پاس کچھ بہت قیمتی ملے گا۔۔۔جو شاید کسی اور کے پاس نہ ہو یا ہو تو بہت کم ہو۔۔۔۔۔یا رکھیں۔۔اللہ رب ہے اور رب کا مطلب ہے پالنے والا۔۔۔یقیناََ اُس رب نے اپنا کوئی بندہ ایسا نہیں بنایا ہوگا جسے کچھ نہ کچھ "خاص" نہ دیا ہو۔ضرورت ہے صرف کھوج کی۔۔۔۔
آج ہماری اِس محفل کے خاص شخصیت ہیں ۔۔۔۔۔۔حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی پیدائش سے آٹھ صدیاں پہلے پیدا ہونے والے شاعر ہومر۔۔۔۔۔جی ہاں ہومر ایک قدیم یونانی نابینا شاعر تھے۔
انہوں نےایلئیڈ اور اوڈیسی جیسی شاہکار رزمیہ نظمیں لکھیں تھیں جنہیں یورپ میں جہاں کہیں بھی گا کر سنایا جاتا،ڈھیروں لوگ اکٹھے ہو جاتے تھے۔ ہومر کا کلام دنیا کی تمام مہذب زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔اُنہوں نے اپنی رزمیہ شاعری سے مردہ قوم میں زندگی اور حریت کی روح پھونکی ۔
جناب! ہم میں بھی کوئی ہومر یقیناََ موجود ہے۔۔۔۔اُسے کون تلاشے گا۔۔۔کوئی اور نہیں۔۔۔صرف اور صرف ہم خود۔آئیں آسمان چھونے کی جستجو کا آغاز کریں۔۔۔پہلے قدم پہ خود کو تسخیر کرنا ہے،اپنے آپ پہ فتح پانی ہے۔۔۔۔اور پھر ہم نکلیں گے دنیا فتح کرنے۔۔۔۔
ہمت کرو عزیزو ہمت سے کام ہوگا
ہے بخت نام جِس کا،آکر غلام ہوگا
ہمیں انتظار رہے گا آپ کی طرف سےآراء ،مشوروںاور تجاویز کا۔۔۔آپ ہمارے اِس پروگرام میں خود بھی شریک ہو سکتے ہیں لیکن سرف اِس صورت میں کہ آپ نے آسمان چھو لیا ہو۔۔۔۔۔(تھوڑی سی ہنسی)
اِس دعا کے ساتھ ہی میں آپ کا میزبان۔۔۔۔آپ سے اجازت چاہتا ہوں کہ اللہ رب العزت ہم سب کو اپنے پیارے نبی ﷺ کے رستے پہ چلنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
اللہ حافظ
بہت خوب جاسمن بہنا! زبردست سکرپٹ ہے۔
 

عزیزامین

محفلین
میری تمام ٹیم سے گذارش ہے فیس بک سکائپ استعمال کیا کریں میں تو ٹوئیٹر پر بھی اسے پھیلانا چاہتاہوں؟
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
فی الحال تو میری زیادہ توجہ اپلوڈنگ کے لیے ربط مہیا کرنے پر ہے۔ آج یا کل کسی بھی وقت دے دوں گا۔
ریکارڈنگ کے سلسلے میں مجھے مائیک تنگ کررہا ہے۔ ویسے تو پندرہ فٹ کے فاصلے سے بھی آواز ریکارڈ کرلیتا ہے لیکن ساتھ مسلسل بیپ دے رہا ہے۔ جس کا حل تو نیا مائیک خریدنا ہے۔
دوسرا مسئلہ میرا لب و لہجہ ہے جو کہ فی الحال تبدیل نہیں ہوسکتا۔ :)
دونوں باتیں ہی سیریس نہیں اپنی آواز سنایں اور، مائیک لے آیں
 

عزیزامین

محفلین
تجمل صاحب آپ چاہیں تو فنڈینگ کرلیں ۔ پر فنڈرز کویہ حق حاصل نہیں ہو گا گہ اس منصوبے میں غیر ضروی تبد
 
Top