ضرورت برائے ہوسٹز

عزیزامین

محفلین
آپ تینوں صحبان سے گزارش ہے کے ویڈیو کی تیاری میں جو تجربہ اور مشکالا ہو رہی ہیں اور اسکو کیسے حل کر رہے ہیں یہ باتیں شئیر کریں تا کہ اگر کسی ساتھی کو کوئی مشکل ہو تو وہ شاید اس ڈسکشن سے حل ہو جاے
 
جاسمن

لائبریرین
آؤ چھو لیں آسمان
ریڈیو ولنٹئیرزکئیرینگ ہینڈز کی طرف سے خصوصی اور عام لوگوں کے لئے پروگرام پیش ہے۔۔۔۔۔
آؤ چھولیں آسمان
میں ہوں آپ کا میزبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم
دوستو!کیسے ہیں آپ سب! اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو آسانیاں اور خوشیاں دے اور ساتھ ہی ہمیں خوشیاں اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق بھی عطا کرے۔ آمین!
عزیز دوستو! ہم اپنے اس پروگرام میں کامیاب خصوصی لوگوں کی زندگی کا احوال بتائیں گے اور ایسے لوگوں سے انٹرویو بھی لیں گے۔آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے علم میں کسی خصوصی کامیاب شخص کی زندگی ،اُس کی جِدوجِہد کے بارے میں معلومات ہیں تو مہربانی فرما کر ہمیں بھیجیے۔یا کوئی کامیاب خصوصی شخص خود بھی ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فیس بک/ای میل ایڈرس)

دوستو! ایک بات ہم سب کو بہت سنجیدگی سے سوچنی چاہیے کہ کمزوریاں،کمیاں اور خامیاں ہم سب میں ہوتی ہیں۔ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خلا ہے،کہیں کچھ زیادہ اور کہیں کچھ کم۔
یہاں اِس دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محروم ہے۔۔۔۔کوئی کسی عضو سے اور کوئی کسی رشتے سے۔۔۔۔کوئی اپنے پیاروں سے بچھڑا ہؤا ہے اور کسی کے پاس وسائلِ دنیا نہیں ہیں۔۔۔۔۔ہم میں سے کون ہے جو دعویٰ کرے کہ وہ مکمل ہے؟ نہیں جناب! مکمل تو صرف اور صرف اللہ کی ذاتِ اقدس ہے۔۔۔۔باقی۔۔۔
سب مایا ہے۔۔۔۔سب بڑھتی،گھٹتی چھایا ہے۔۔۔۔

ضرورت صرف یہ ہے کہ ہم اِس کمزوری،خامی،کمی یا خلا کو اپنی پوری زندگی پہ حاوی نہ ہونے دیں۔کھوجیں،جانیں ،تلاشیں۔۔۔۔۔یقیناََ کہیں ہمارے اپنے اندر،کہیں اِدھر اُدھر،کہیں آس پاس کچھ بہت قیمتی ملے گا۔۔۔جو شاید کسی اور کے پاس نہ ہو یا ہو تو بہت کم ہو۔۔۔۔۔یا رکھیں۔۔اللہ رب ہے اور رب کا مطلب ہے پالنے والا۔۔۔یقیناََ اُس رب نے اپنا کوئی بندہ ایسا نہیں بنایا ہوگا جسے کچھ نہ کچھ "خاص" نہ دیا ہو۔ضرورت ہے صرف کھوج کی۔۔۔۔
آج ہماری اِس محفل کی خاص شخصیت ہیں ۔۔۔۔۔۔حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی پیدائش سے آٹھ صدیاں پہلے پیدا ہونے والے شاعر ہومر۔۔۔۔۔جی ہاں ہومر ایک قدیم یونانی نابینا شاعر تھے۔شاید آپ انہیں جانتے ہوں؟؟
ہومر نےایلئیڈ اور اوڈیسی جیسی شاہکار رزمیہ نظمیں لکھیں تھیں جنہیں یورپ میں جہاں کہیں بھی گا کر سنایا جاتا،ڈھیروں لوگ اکٹھے ہو جاتے تھے۔ ہومر کا کلام دنیا کی تمام مہذب زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اُنہوں نے اپنی رزمیہ شاعری سے مردہ قوم میں زندگی اور حریت کی روح پھونکی ۔
جناب! سوچیے!!!!!ہم میں بھی کوئی ہومر یقیناََ موجود ہے۔۔۔۔اُسے کون تلاشے گا۔۔۔کوئی اور نہیں۔۔۔صرف اور صرف ہم خود۔آئیں آسمان چھونے کی جستجو کا آغاز کریں۔۔۔پہلے قدم پہ خود کو تسخیر کرنا ہے،اپنے آپ پہ فتح پانی ہے۔۔۔۔اور پھر ہم نکلیں گے دنیا فتح کرنے۔۔۔۔
ہمت کرو عزیزو ہمت سے کام ہوگا
ہے بخت نام جِس کا،آکر غلام ہوگا
ہمیں انتظار رہے گا آپ کی طرف سےآراء ،مشوروںاور تجاویز کا۔۔۔آپ ہمارے اِس پروگرام میں خود بھی شریک ہو سکتے ہیں لیکن صرف اِس صورت میں کہ آپ نے آسمان چھو لیا ہو۔۔۔۔۔(تھوڑی سی ہنسی)
اِس دعا کے ساتھ ہی میں آپ کا میزبان۔۔۔۔آپ سے اجازت چاہتا ہوں کہ اللہ رب العزت ہم سب کو اپنے پیارے نبی ﷺ کے رستے پہ چلنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
اللہ حافظ
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
عزیز امین بھائی! اِس پروگرام کے لئے کسی کامیاب خصوصی شخص کی سوانح ڈھوںڈ رہی ہوں۔جیسے ہی ملتی ہے،اِسے مکمل کرتی ہوں۔
اِس کے علاوہ ایک پروگرام ہو گا"ہمارے خصوصی افراد اور ہمارا معاشرہ"۔۔۔اِس میں خصوصی افراد کو معاشرے کی طرف سے درپیش مسائل اور اُن کے حل اور معاشرے کے رویوں کے درستگی کے لئے تجاویز دی جائیں گی۔
 
پروفیسر اظہار حسین اعوان صاحب مرحوم۔ اور ۔ مرحومہ صائمہ حماد صاحبہ کو ضرور سرچ کریں شکریہ
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
جی ضرور عزیز امین بھائی! اب تو اجازت دیجیے۔۔۔یہ اوپر ایک چھوٹے سے پروگرام کا سکرپٹ ہے۔۔۔آگے انشاءاللہ۔۔۔۔۔اللہ آسانیاں اور کامیابیاں عطا کرے ۔ آمین1
 
جاسمن

لائبریرین
جی ضرور عزیز امین بھائی! اب تو اجازت دیجیے۔۔۔یہ اوپر ایک چھوٹے سے پروگرام کا سکرپٹ ہے۔۔۔آگے انشاءاللہ۔۔۔۔۔اللہ آسانیاں اور کامیابیاں عطا کرے ۔ آمین!یہ مکمل سکرپٹ ہے۔
 
اگر یہ دونوں شخصیات نہ ملیں تو میں آپ کی ہیلپ کروں گا جتنا ہو سکا
 
عزیزامین

محفلین
جی ضرور عزیز امین بھائی! اب تو اجازت دیجیے۔۔۔یہ اوپر ایک چھوٹے سے پروگرام کا سکرپٹ ہے۔۔۔آگے انشاءاللہ۔۔۔۔۔اللہ آسانیاں اور کامیابیاں عطا کرے ۔ آمین!یہ مکمل سکرپٹ ہے۔
میں آپ کی خدمات کو چھوٹا نہ ہی سمجتا ہوں نہ ہی سمجھ سکتا ہوں
 
جاسمن

لائبریرین
عزیز امین بھائی! معزوروں کی تین اقسام ہیں(عمرانیات میں)
1:جسمانی معزور
2:ذہنی معزور
3:سماجی معزور
کیا اپ چاہیں گے کہ ہم سماجی معزوروں کو بھی شامل کریں؟؟؟؟سماجی معزوروں میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہیں معاشرہ دھتکارتا ہے جیسے یتیم،بیوہ،بوڑھے،فقیر،،مخنث۔۔۔۔۔وغیرہ
 
نکتہ ور

محفلین
آؤ چھو لیں آسمان
ریڈیو ولنٹئیرزکئیرینگ ہینڈز کی طرف سے خصوصی اور عام لوگوں کے لئے پروگرام پیش ہے۔۔۔۔۔
آؤ چھولیں آسمان
میں ہوں آپ کا میزبان۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم
دوستو!کیسے ہیں آپ سب! اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو آسانیاں اور خوشیاں دے اور ساتھ ہی ہمیں خوشیاں اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق بھی عطا کرے۔ آمین!
عزیز دوستو! ہم اپنے اس پروگرام میں کامیاب خصوصی لوگوں کی زندگی کا احوال بتائیں گے اور ایسے لوگوں سے انٹرویو بھی لیں گے۔آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ کے علم میں کسی خصوصی کامیاب شخص کی زندگی ،اُس کی جِدوجِہد کے بارے میں معلومات ہیں تو مہربانی فرما کر ہمیں بھیجیے۔یا کوئی کامیاب خصوصی شخص خود بھی ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فیس بک/ای میل ایڈرس)

دوستو! ایک بات ہم سب کو بہت سنجیدگی سے سوچنی چاہیے کہ کمزوریاں،کمیاں اور خامیاں ہم سب میں ہوتی ہیں۔ہر شخص میں کوئی نہ کوئی خلا ہے،کہیں کچھ زیادہ اور کہیں کچھ کم۔
یہاں اِس دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محروم ہے۔۔۔۔کوئی کسی عضو سے اور کوئی کسی رشتے سے۔۔۔۔کوئی اپنے پیاروں سے بچھڑا ہؤا ہے اور کسی کے پاس وسائلِ دنیا نہیں ہیں۔۔۔۔۔ہم میں سے کون ہے جو دعویٰ کرے کہ وہ مکمل ہے؟ نہیں جناب! مکمل تو صرف اور صرف اللہ کی ذاتِ اقدس ہے۔۔۔۔باقی۔۔۔
سب مایا ہے۔۔۔۔سب بڑھتی،گھٹتی چھایا ہے۔۔۔۔

ضرورت صرف یہ ہے کہ ہم اِس کمزوری،خامی،کمی یا خلا کو اپنی پوری زندگی پہ حاوی نہ ہونے دیں۔کھوجیں،جانیں ،تلاشیں۔۔۔۔۔یقیناََ کہیں ہمارے اپنے اندر،کہیں اِدھر اُدھر،کہیں آس پاس کچھ بہت قیمتی ملے گا۔۔۔جو شاید کسی اور کے پاس نہ ہو یا ہو تو بہت کم ہو۔۔۔۔۔یا رکھیں۔۔اللہ رب ہے اور رب کا مطلب ہے پالنے والا۔۔۔یقیناََ اُس رب نے اپنا کوئی بندہ ایسا نہیں بنایا ہوگا جسے کچھ نہ کچھ "خاص" نہ دیا ہو۔ضرورت ہے صرف کھوج کی۔۔۔۔
آج ہماری اِس محفل کے خاص شخصیت ہیں ۔۔۔۔۔۔حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی پیدائش سے آٹھ صدیاں پہلے پیدا ہونے والے شاعر ہومر۔۔۔۔۔جی ہاں ہومر ایک قدیم یونانی نابینا شاعر تھے۔
انہوں نےایلئیڈ اور اوڈیسی جیسی شاہکار رزمیہ نظمیں لکھیں تھیں جنہیں یورپ میں جہاں کہیں بھی گا کر سنایا جاتا،ڈھیروں لوگ اکٹھے ہو جاتے تھے۔ ہومر کا کلام دنیا کی تمام مہذب زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔اُنہوں نے اپنی رزمیہ شاعری سے مردہ قوم میں زندگی اور حریت کی روح پھونکی ۔
جناب! ہم میں بھی کوئی ہومر یقیناََ موجود ہے۔۔۔۔اُسے کون تلاشے گا۔۔۔کوئی اور نہیں۔۔۔صرف اور صرف ہم خود۔آئیں آسمان چھونے کی جستجو کا آغاز کریں۔۔۔پہلے قدم پہ خود کو تسخیر کرنا ہے،اپنے آپ پہ فتح پانی ہے۔۔۔۔اور پھر ہم نکلیں گے دنیا فتح کرنے۔۔۔۔
ہمت کرو عزیزو ہمت سے کام ہوگا
ہے بخت نام جِس کا،آکر غلام ہوگا
ہمیں انتظار رہے گا آپ کی طرف سےآراء ،مشوروںاور تجاویز کا۔۔۔آپ ہمارے اِس پروگرام میں خود بھی شریک ہو سکتے ہیں لیکن سرف اِس صورت میں کہ آپ نے آسمان چھو لیا ہو۔۔۔۔۔(تھوڑی سی ہنسی)
اِس دعا کے ساتھ ہی میں آپ کا میزبان۔۔۔۔آپ سے اجازت چاہتا ہوں کہ اللہ رب العزت ہم سب کو اپنے پیارے نبی ﷺ کے رستے پہ چلنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
اللہ حافظ
کیا کھوجیں کے وزن پر تلاشیں درست ہے میرے خیال میں تلاش کریں درست ہو گا
 
جاسمن

لائبریرین
آپ کی بات سمجھ نہیں آئی۔ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ہم پروگرام کا نام "آؤ تلاشیں آسماں" رکھ لیں؟؟؟
 
عزیزامین

محفلین
عزیز امین بھائی! معزوروں کی تین اقسام ہیں(عمرانیات میں)۔
1:جسمانی معزور
2:ذہنی معزور
3:سماجی معزور
کیا اپ چاہیں گے کہ ہم سماجی معزوروں کو بھی شامل کریں؟؟؟؟سماجی معزوروں میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہیں معاشرہ دھتکارتا ہے جیسے یتیم،بیوہ،بوڑھے،فقیر،،مخنث۔۔۔۔۔وغیرہ
ابھی اس آپشن کو رہنے دیں ۔ کیا تین سے زیادہ نہیں ؟ کچھ لوگ تو کینسر کو بھی معذوری شمار کرتے ہیں کرانیک ڈیسبلٹی شاید
 
جاسمن

لائبریرین
ایسی بیماری جس سے کسی کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوں۔۔۔اور وہ اپنے "جوگا" نہ رہے تو یہ بھی معزوری کہلاتی ہے۔
 
عزیزامین

محفلین
ایسی بیماری جس سے کسی کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوں۔۔۔اور وہ اپنے "جوگا" نہ رہے تو یہ بھی معزوری کہلاتی ہے۔
اس کی مکمل لسٹ دے سکتی ہیں؟ کتنی کیٹاگریز ہوتی ہیں کیا تین سے زیادہ ہیں۔ کیا بڑھاپا بھی اسی میں شمار ہو گا؟
 
Top