نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

arifkarim

معطل
محترم! آپ نے بالکل درست سمجھا۔ دراصل ہم بھی اسی کشمکش میں تھے کہ کس قسم کے فاصلے کو ماپا جائے، افقی، عمودی یا کسی زاویے پر۔ اسی سلسلے میں ہم نے مینوئل کرننگ کے لئے اپنے پروگرام میں کسی زاویے پر فاصلہ کم کرنے کا آپشن رکھا تھا، البتہ پروسیسنگ ٹائم کی طوالت کو دیکھتے ہوئے آٹو کرننگ صرف افقی فاصلوں کی بنا پر ہوتی ہے۔ جو واقعے کچھ مقامات پر مسئلہ کرتی ہے۔
پہلی فرصت میں افقی پر تجربہ ہو جائے۔ اگر کامیاب رہا تو عمودی پر بھی ہاتھ صاف کیا جا سکتا ہے :)
لینیئر سرچ کی متبادل الگورتھم تلاش کرنے کی ہماری بھی خواہش تھی۔البتہ اس ضمن میں کچھ ہمارے پلے نہ پڑا۔
آپکے اطلاقیہ کی اوسط رفتار کتنی ہے؟ مطلب ایک سیکنڈ میں کتنے پیئرز پروسیس کر سکتا ہے؟
 

شزہ مغل

محفلین
mohdumar اوپر لسٹ میں جمیل نوری نستعلیق کے تمام ترسیمے اعراب اسمیت ہیں۔ اگر اعراب کے بغیر لسٹ درکار ہو تو بتا دیں۔ ترسیموں کو انکے لاطینی نام میں کنورٹ کرنے کیلئے یہ ٹول استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اچھا جی۔
عارف بھائی اپنا نام تو نستعلیق میں کر دیجیئے۔ ٹیگ کرنے میں دشواری ہوتی ہے بھیا
 

mohdumar

محفلین
پہلی فرصت میں افقی پر تجربہ ہو جائے۔ اگر کامیاب رہا تو عمودی پر بھی ہاتھ صاف کیا جا سکتا ہے :)

آپکے اطلاقیہ کی اوسط رفتار کتنی ہے؟ مطلب ایک سیکنڈ میں کتنے پیئرز پروسیس کر سکتا ہے؟

فالحال تو ایک سیکنڈ میں تقریباً 2 پیئرز کی پروسیسنگ کر رہا ہے۔ ہم مزید آپٹیمائزیشن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ کمانڈ لائن ٹول کی طرح تیز ہو۔
 

mohdumar

محفلین
یعنی 8 منٹ میں ہزار پیئرز پراسیس ہو جائیں گے۔ Not Bad :)
یہاں پر یہ کہوں گا کہ شاید اس پروگرام سے بڑی لسٹوں کی پروسیسنگ حاصل کرنے کے لئے اس کا مکمل 'ری رائٹ' درکار ہو وہ بھی کمانڈ لائن ٹول کی شکل میں۔وہ اسلئے کہ ابھی گرافکل لوازمات کی وجہ سے سستی اور ناقص میموری مینجمنٹ نے بڑی لسٹوں سے نبٹنا مشکل بنا دیا ہے۔
اتنے میں آپ ایک سیمپل وولٹ لک اپ فائل ملاحظہ فرمائیں۔ جو کہ ہم نے خود ٹیسٹ نہیں کی کیونکہ ہمارے پاس وولٹ کے گلف لک اپس نہیں۔:)
 

arifkarim

معطل
جو کہ ہم نے خود ٹیسٹ نہیں کی کیونکہ ہمارے پاس وولٹ کے گلف لک اپس نہیں۔:)
ذاتی پیغام چیک کریں :)
ویسے آپ کا فراہم کر دہ کرننگ ٹیبل درست امپورٹ ہو گیا ہے ۔ بعض مقامات پر کرننگ ویلیوز درست نہیں لگ رہیں۔ انہیں چیک کر لیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
kern.png


کمپائل کرتے وقت یہ ایرر آرہا ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ایک بات ذہن میں آرہی ہے وہ یہ کہ جن لگیچرز کو آپ نے تیست فائل کے ذریعہ پراسس کیا ہے وہ تمام کے تمام
عربی کے الفا کے لیے ہیں جو اس طرح ہو سکتے ہیں
العسکر ۔۔۔۔ العجلی ۔۔ بوالعجبی ۔۔۔۔ وغیرہ
کیا ان لگیچرز کو الف کے ساتھ کرن نہیں کروانا چاہیئے ۔۔۔ جو پیرز بنائے گئے ہیں ان میں اگر الف ڈالا جائے گا تو کیا یہ کرننگ برقرار رہے گی؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اس بات کا دھیان رکھنے کے لیے لام سے شروع ہونے والے تمام لگیچرز کو سارٹ کر کے علیحدہ کرنا ہوگا اور پھر ان میں سے ان تمام لگیچرز کو الگ کرنا ہوگا جو عربی تراکیب کے لیے ہیں مثلا:
الشمس والقمر المغیرہ ۔ والنجم ۔۔ اللغات ۔۔ المنقسم ۔۔ المنتظم ۔ دارالنشر، التبلیغ ۔ فوائدالفواد ۔ الجواد ۔ الکریم۔ اصلاح النفس ۔ اہل الذکر المہتمم۔ الجمیل۔ وغیرہ
ان تمام لگیچرز کو الف کے ساتھ پیئر بنا کر کرننگ ٹیبل الگ سے تیار کرنا ہوگا
باقی رہنے والے لگیچر جو اردو سے تعلق رکھتے ہیں ان کو موجود طریقے سے ہی ٹریٹ کرنا ہوگا
مثلا:
لشکر ۔۔ لشکا ۔۔لحیمم ۔ لعین۔ لعنتی۔ وغیرہ
ہو سکتا ہے یہ کام مینولی کرنا پڑے
 
آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
بعض مقامات پر کرننگ ویلیوز درست نہیں لگ رہیں۔ انہیں چیک کر لیں۔
اس کی وجہ تشخیص ہوگئی ہے اور یہ ہمارے کنٹرول سے بالکل باہر ہے۔
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جن پیئرز میں کرننگ کا مسئلہ تھا وہ دراصل رینڈر ہی غلط ہوتے تھے۔ پھر ظاہر ہے کہ ان غلط گلفس کے فاصلے ماپ کر لیکن اصلی گلفس کے سائڈ بیرینگ ملا کر نتائج کچھ اچھے نہ آنے تھے۔ شاید لگیچر کی بجائے نوری کیریکٹر فونٹ دکھتا ہے:
UQQVfHY.jpg

W9izmhN.jpg

اوپر تو الفاظ کے نقاط کی پلیسمنٹ ہی تبدیل ہو گئی ہےجس کی وجہ سے کرننگ الگورتھم غلط فاصلے ماپ رہا ہے۔
مائکروسوفٹ کی GDI+ لائبریری نے ایسا کیا ہی کیوں یہ ہمری سمجھ سے باہر ہے۔
 

mohdumar

محفلین
کیا آپ DrawText فنکشن کا استعمال کر رہے ہیں؟
ویسے جمیل نوری کا لیٹسٹ ورژن انسٹال کرنے کے بعدXP پر یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے البتہ ونڈوز 7 پر فونٹ کشیدہ دکھائی دینا شروع ہو گیا ہے۔اور ونڈوز 7 پر لگیچرز صحیح رینڈر نہیں ہورہے۔
یہ کیا معمہ ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے جمیل نوری کا لیٹسٹ ورژن انسٹال کرنے کے بعدXP پر یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے البتہ ونڈوز 7 پر فونٹ کشیدہ دکھائی دینا شروع ہو گیا ہے۔اور ونڈوز 7 پر لگیچرز صحیح رینڈر نہیں ہورہے۔
یہ کیا معمہ ہے!

اس کے بارے میں تو آپ کو عارف بہتر بتا سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو ویب فونٹ سرور سے جمیل نوری نستعلیق فونٹ ڈاؤنلوڈ کرکے ونڈوز سیون سسٹم پر انسٹال کیا ہے۔ ڈیویلپمنٹ سسٹم کے طور پر میں نے ویژوئل سٹوڈیو 2015 انسٹال کیا ہے۔ ایک سادہ سی شارپ میں ونڈوز فارم اپلیکیشن تیار کی ہے جس کا کوڈ ذیل میں ہے:

کوڈ:
 private void Form1_Paint(object sender, PaintEventArgs e)
        {
            Graphics g = this.CreateGraphics();
            int emSize =  (int) (96 * 72 / g.DpiX);
            g.Dispose();

            string stringText = "لعجبی";
            FontFamily family = new FontFamily("Jameel Noori Nastaleeq");
            Font drawFont = new Font("Jameel Noori Nastaleeq", emSize);
            int fontStyle = (int)FontStyle.Regular;
            int emSize2 = 96;
            Point origin = new Point(20, 20);
            Point origin2 = new Point(200, 20);
            SolidBrush drawBrush = new SolidBrush(Color.Black);

            // Create a GraphicsPath object.
            GraphicsPath myPath = new GraphicsPath();
            StringFormat format = StringFormat.GenericDefault;

            // Add the string to the path.
            myPath.AddString(stringText,
                family,
                fontStyle,
                emSize2,
                origin2,
                format);

            e.Graphics.SmoothingMode = SmoothingMode.AntiAlias;



            e.Graphics.DrawString(stringText, drawFont, drawBrush, origin);

            e.Graphics.FillPath(Brushes.Black, myPath);
            e.Graphics.DrawPath(new Pen(Brushes.DarkCyan, 2), myPath);
        }

اس کوڈ میں DrawString اور DrawPath بمعہ سٹروک کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ ذیل میں ہے:

upload_2015-8-19_14-44-8.png

جیسا کہ تصویر سے ظاہر ہے، لگیچر دونوں صورتوں میں درست نظر آ رہا ہے، اگرچہ FillPath کے ذریعے اس کی رینڈرنگ کہیں بہتر ہے۔
 
Top