اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

تجمل حسین

محفلین
نہیں یار۔ وائرس انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ آج کل یہ ونڈوز کے فیچر کے طور پر آتا ہو گا۔ :D
زبردست۔
اور جیسے یار لوگ بتارہے ہیں کہ ونڈوز انسٹال کرتے ہی مسائل کی فہرست بنانی پڑتی ہے تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلا کام اینٹی وائرس انسٹال کرکے نئی نویلی ونڈوز سے وائرس نکالنا ہی ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
زبردست۔
اور جیسے یار لوگ بتارہے ہیں کہ ونڈوز انسٹال کرتے ہی مسائل کی فہرست بنانی پڑتی ہے تو یہی لگ رہا ہے کہ پہلا کام اینٹی وائرس انسٹال کرکے نئی نویلی ونڈوز سے وائرس نکالنا ہی ہوگا۔
ارے بھائی ہم تو مذاق کر رہے ہیں۔ ونڈوز 10 میں ایسا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔ دراصل مائکروسافٹ نے اسبا ر اپنے آخری آپریٹنگ سسٹم میں آٹو میشن کچھ ضرورت سے زیادہ ہی کر دی ہے۔ اسکو مینولائز کرنے کیلئے ہم نے جگاڑ بتائے تھے۔ نہیں تو اسکے بغیر بھی سب اچھا ہے :)
 
تجمل حسین

محفلین
سسٹم نمبر 3۔ HP لیپ ٹاپ۔
ونڈوز 7۔
urdumehfil_desktop_laptop.jpg
ربط
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ مقام کہاں پر ہے؟ کیا آپ نے خود کھینچی تھی تصویر؟ :)
جی کھینچی تو میں نے نہیں۔ البتہ میرے دوست نے کھینچی ہے یہ تصویر۔ یہ "گلیات" کا سب سے خوبصورت ٹریک سمجھا جاتا ہے۔ انگریزوں کے دور میں ڈگری بنگلہ ریسٹ ہاؤس بنوایا گیا تھا جو کہ بعد میں پاکستان محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی آگیا۔بہت خوبصورت ٹریک ہے۔ اور دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ کہتے ہیں تو ایک الگ دھاگے میں اس کی کچھ تصاویر شئیر کر دیتا ہوں۔ تصاویر میرے دوست کی کھینچی ہوئی ہیں۔ :)
 
عبدالحسیب

محفلین
میں ڈیسکٹاپ کا اسکرین شاٹ تو شئیر کر دوں گا۔ مگر میرے ڈیسک ٹاپ پر کوئی ایک بھی آئکن نہیں ہوتا۔ اس لیے بہتر نہیں کہ میں وہ وال پیپر ہی لگا دوں جو وہاں لگا ہے۔۔۔۔ :D
خوب۔ ہماری تو کوشش ہوتی ہے کہ دفتر کے ڈیسک ٹاپ پر بھی کوئی آکن نہ رہے پر مجبوراً کبھی کبھی ایوینٹ لاگ وغیرہ رکھنے پڑ جاتے ہیں ۔
 
arifkarim

معطل
خوب۔ ہماری تو کوشش ہوتی ہے کہ دفتر کے ڈیسک ٹاپ پر بھی کوئی آکن نہ رہے پر مجبوراً کبھی کبھی ایوینٹ لاگ وغیرہ رکھنے پڑ جاتے ہیں ۔
Fences انسٹال کر لیں۔ اسکی مدد سے ڈیسکٹاپ پر ڈبل کلک کرتے ہی سارے آئکنز پھر سے غائب ہو جاتے ہیں :)
 
Top