تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ

تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ
تو ماہ نبوت ہے اے جلوہ جاناناں
تو ماہ نبوت ہے اے جلوہ جاناناں
جو ساقی کوثر کے چہرے سے نقاب اٹھے
ہر دل بنے میخانہ ہر آنکھ ہو پیمانہ
ہر دل بنے میخانہ ہر آنکھ ہو پیمانہ
سنگ در جاناں پرکرتا ہوں جبیں سائی
سجدہ نہ سمجھ نجدی سر دیتا ہوں نذرانہ
سجدہ نہ سمجھ نجدی سر دیتا ہوں نذرانہ
دل اپنا چمک اٹھے ایمان کی طلعت سے
کر آنکھیں بھی نورانی اے جلوہ جاناناں
کر آنکھیں بھی نورانی اے جلوہ جاناناں
گر پڑ کے یہاں پہنچا مر مر کے اسے پایا
چھوٹے نہ الہی اب سنگ در جاناں
چھوٹے نہ الہی اب سنگ در جاناں
سرکار کے جلووں سے روشن ہے دل نوری
تا حشر رہے روشن نوری کا یہ کاشانہ

صلی اللہ علی محمد- صلی اللہ علیہ وسلم​
 
arifkarim

معطل
تو شمع رسالت ہے عالم تیرا پروانہ قاری محمد طارق کی لاجواب آواز میں:
یہ میری سب سے زیادہ پسندیدہ نعت ہے۔ لئیق احمد کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس نے لکھی ہے؟
 
الشفاء

لائبریرین
یہ میری سب سے زیادہ پسندیدہ نعت ہے۔ لئیق احمد کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس نے لکھی ہے؟

ماشاء اللہ۔۔۔ کیا بات ہے!!!:)

یہ مفتی اعظم ہند مولانا مصطفٰے رضا خان نوری رحمۃ اللہ علیہ کا کلام ہے جو امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے ہیں۔۔۔
 
یہ کوئی نوری صاحب ہیں۔ پورا نام اب یاد نہیں۔ شاید فاروق احمد بھٹی بھائی جانتے ہوں۔
مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ ۔۔۔۔جو کہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے ہیں۔۔ان کے نعتیہ دیوان "سامان بخشش" سے ہے یہ کلام ہے۔
 
اویس رضا بہت باکمال نعت خوان ہے۔ ماشاءاللہ
جی ان کی پڑھی ہوئی اکثر نعتوں کو مقبولیت عام ملی اور بچے بچے کی زبان پر ان کی پڑھی ہوئی نعتیں جاری ہو جاتی ہیں اور گلی گلی محلے محلے بچے ان کی طرز پر نعت پڑھتے دکھائی دیتے ہیں ۔۔سب سے بڑی مثالیں کم سن نعت خوانوں کی ہیں جو اویس قادری صاحب کی نعتوں کو پڑھنا سہل سمجھتے ہیں ۔۔جیسے کم سن نعت خوان فرحان علی قادری۔۔
 
میں نے دیو بند مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اویس رضا کی نعتیں بہت شوق سے سنتے دیکھا ہے :)
 
arifkarim

معطل
میں نے دیو بند مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کو بھی اویس رضا کی نعتیں بہت شوق سے سنتے دیکھا ہے :)
بہت "معلوماتی" ہے کہ نعت خوانی جیسے غیرمتنازع کلام میں بھی مسلمانوں کی پسند نا پسند مختلف مکاتب الفکر و مسالک کے گرد ہی گھوم رہی ہے :mad3:
فاتح رانا نایاب
 
loneliness4ever

محفلین
بہت "معلوماتی" ہے کہ نعت خوانی جیسے غیرمتنازع کلام میں بھی مسلمانوں کی پسند نا پسند مختلف مکاتب الفکر و مسالک کے گرد ہی گھوم رہی ہے :mad3:
فاتح رانا نایاب

یہ کام بھی مسالک کے درمیان اس لئے گھوم رہا ہے کیوں کہ پہلے پہل دیو بند مکتب فکر میں ایک مخصوص فرقہ
نعت خوانی ہی کے خلاف تھا کہ جواز یہ تھا کہ یہ ٹھیک نہیں، فلاح مسئلہ یوں ہوتا ہے، فلاں بات یوں ہوتی ہے
پھر یوں ہوا کہ اپنی تعداد اور معاشرے پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے اور دیگر مسالک کے لوگوں کو بھی اپنی
جانب بلانے کے لئے نعت خوانی کو جائز قرار دیا گیا مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ جس نعت میں ’’ یارسول اللہ‘‘ کی ندا ہو، یا اس ہی طرح کی دیگر باتیں کہ ’’سایہ بھی نہیں جیسے‘‘ ان نعتوں سے دامن بچایا جائے کہ ان نعتوں میں شرکیہ باتیں کہی جاتی ہیں اس لئے یہ نعتیں نہ پڑھی جائیں، یوں جب شاعری میں بریلوی مسلک کے عقائد جھلکنے لگ جائیں تو دیو بند مکتبہ فکر کے لئے وہ نعت متنازع حیثیت اختیار کر لیتی ہے کہ ان کی یہاں ’’یا‘‘ صرف اللہ کے آگے لگایا جا سکتا ہے اور روضہ رسول پر ’’ یا رسول‘‘ کہا جا سکتا ہے، وغیرہ وغیرہ

امید ہے عارف بھائی آپ سمجھ گئے ہونگے کہ لئیق بھائی نے وہ بات کن باتوں کو سوچ کر کہی ہوگی
 
اُفف! ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ پچھلے 1400 برس میں یہ "آسان" دین ترقی کرتے کرتے آج محض زیر، زبر میں اختلاف کی وجہ سے یہ شکل اختیار کر جائے گا۔ بہرحال جسے آنحضور صلی للہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے حقیقی پیار ہو، وہ مسالک اور سرکاری مسلمانوں کے فتووں کی پرواہ کئے بغیر قادیانی شعراء کی لکھی ہوئی نعتیں بھی شوق سے پڑھ / سن لیتے ہیں۔ ذیل میں ایک قادیانی کی لکھی ہوئی نعت میں کوئی متنازع عقائد نظر آئیں تو مطلع کر دیجئے گا:
nazm-%20154.jpg
 
loneliness4ever

محفلین
قاری محمد طارق آف فرانس سے بہرحال بہتر نہیں ہے۔ خود سُن کر فیصلہ کر لیں:

جی اویس رضا قادری صاحب نے بہت خوبصورت انداز میں پڑھا ہے اس کلام کو

جس طرح پانچ انگلیوں کی لمبائی میں فرق ہوتا ہے
اس ہی طرح دو بھائیوں کی پسند میں بھی فرق آ سکتا ہے
اور لیں مجھ تیسرے کو شمار کر لیں تو مجھے اویس رضا صاحب کے بجائے
محترم مشتاق قادری مرحوم کی آواز اور انداز میں یہ نعت زیادہ پسند ہے
اپنی اپنی پسند مگر ہم کسی کو بھی اول نہیں کہہ سکتے اول تو وہ ہے جس کو
بارگاہ رسالت میں زیادہ محبوب قرار دیا گیا ہو گا ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ
 
Top