ایک بے ساختہ سا مصرع یہیں محفل پر ہو گیا تھا جس کے بعد چند اشعار بھی ہو گئے۔ لیکن اس خاص مصرع کے لئے مصرع اولٰی نہیں ملا۔۔۔ اب اس دھاگے سے امید بندھی ہے کہ احباب شائد پوری غزل ہی بنا دیں۔۔۔:)
مصرع ہے : کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے۔۔۔

ہم کو جدا سی راہ دکھانے کے واسطے
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے
 
عزام خالد

محفلین
ایک مشہور مصرع پیش ہے، سنا ہے کہ اس پر گرہ لگانا بہت آسان ہے اور اس پربہت دلچسپ گرہیں باندھی جاسکتی ہیں۔

ع -
بھروسہ غالبا خود پر زیادہ کر لیا ہے​
ادب دوست فاروق احمد بھٹی نوشین فاطمہ عبدالحق ہما حمید ناز

تم سے بچھڑنے کا ارادہ کر لیا ہے
بھروسہ غالباً خود پر زیادہ کر لیا ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
ایک بے ساختہ سا مصرع یہیں محفل پر ہو گیا تھا جس کے بعد چند اشعار بھی ہو گئے۔ لیکن اس خاص مصرع کے لئے مصرع اولٰی نہیں ملا۔۔۔ اب اس دھاگے سے امید بندھی ہے کہ احباب شائد پوری غزل ہی بنا دیں۔۔۔:)

مصرع ہے : کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے۔۔۔
پانی میں جیسے مالا بنائی حباب نے
 
الشفاء

لائبریرین
غنچے کھلا دئیے ہیں تمہاری کتاب نے

ہم کو جدا سی راہ دکھانے کے واسطے
کیا خوب ہیں جو لفظ پروئے جناب نے

پانی میں جیسے مالا بنائی حباب نے

واہ۔ واہ۔ جی کیا بات ہے۔۔۔ زبردست۔۔۔:)
 
Top