دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

رانا

محفلین
اس دھاگے میں دسویں سالگرہ کے حوالے سے سوونئیر پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ تجاویز کی روشنی میں، فعال محفلین کی کمی اور جو چند گنے چنے فعال محفلین ہیں ان کے پاس وقت کی شدید قلت، کہ بہرحال کام رضاکارانہ ہی ہے اور ذاتی زندگی کی ذمہ داریوں سے تو کسی کو مفر نہیں، ایسے میں اگر کام کو لمبا کیا گیا تو وہ اکتاہٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ یہ کام ہی اصل میں اکتا دینے والا ہے کہ پرانے دھاگے کھنگالنا اور اس سوچ میں ہلکان ہونا کہ کس کو لیا جائے اور کسے چھوڑا جائے۔کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ٹیم ممبرز گذشتہ چھ ماہ یا سال کےراستے میں ہی ہوں گے تو منتخب موادکے بوجھ سے ان کی کمر دکھنے لگے گی اور وہ سوچیں گے کہ ذرا سی دیر میں ہی اتنا مواد جمع ہوگیا ہے جبکہ ابھی سالوں کا سفر باقی ہے۔ ایسے میں سوچیں ان کی کیا حالت ہوگی۔ اس لئے کوشش کی جائے گی کہ اس ذمہ داری کو زیادہ لمبا نہ کیا جائے اور کم وقت میں یعنی اگلے دس دن میں یہ کام کیا جائے۔ اور یکم جولائی تک کام مکمل کرکے اگلے تین چار دن میں اسکی ترتیب اور کانٹ چھانٹ پر خرچ ہو کر جولائی کے پہلے ہفتے میں کچھ پیش کیا جاسکے۔

دس سال کے دوران محفل میں مختلف عناوین سے 61486 دھاگے کھولے گئے ہیں جن میں کوئی سولہ لاکھ سے زائد مراسلے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اتنے کم وقت میں ان سب کو دیکھنا ہی مشکل ہے کجا یہ کہ انہیں پڑھ کر ان میں سے کچھ منتخب کیا جائے۔ جب کہ یہ کام شروع کرنے والے محفلین میں سے زیادہ تر تین چار یا پانچ سال سے یہاں ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ گذشتہ تین چار سال میں پیش کئے جانے والے دھاگوں میں سے کچھ کے حوالے سے تو شائد یہ فائدہ حاصل ہوجائے کہ کچھ دھاگوں کا صرف نام دیکھ ہی یاداشت میں اس کا مضمون تازہ ہوجائے ۔ لیکن جو اس سے پرانے دھاگے ہیں ان کو نہ صرف دیکھنا بلکہ مواد پر بھی نظر ڈالنا یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ لیکن کیونکہ سوونئیر میں گذشتہ دس سال کی ایک جھلک دکھانی مقصود ہے اس لئے محفل کی ابتدا سے لے کر سب دھاگوں کے کم ازکم ناموں پر تو نظر ڈالنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ دوسرا اس ٹیم میں ہم سب اس حوالے سے ناتجربہ کار ہیں کہ کسی کو یہ علم نہیں اس طرح کے کام کو کیسے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ محفلین پیشگی اس ٹیم کی کوتاہیوں کو نظر انداز کرنے کا حوصلہ پیدا کرلیں۔:)

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ الگ دھاگہ کھولا ہے تاکہ یہاں اس کام کے حوالے سے راہ بھی متعین کی جائے اور کام کی تقسیم بھی محفلین میں کی جائے۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جہاں کہیں ہم غلطی کررہے ہوں گے دیگر احباب مشورہ دے سکیں گے۔ سب سے پہلا کام مضامین کے لئے مواد اکٹھا کرنے کا ہوگا۔ دھاگے منتخب کرنا تو ایک بنیادی کام ہے اصل کام اس منتخب شدہ دھاگے سے مضمون نکالنا ہوگا۔ کیونکہ ہر دھاگہ اس طرح کا نہیں ہوگا اس کو من و عن شائع کیا جاسکے۔ کئی دھاگے ایسے ہوں گے جن میں سے مراسلے منتخب کرکے انہیں ایک مضمون کی صورت ترتیب دینا پڑے گا۔

صفحات کے سائز کی بابت محفلین مشورہ دے سکتے ہیں۔ عام کتابی سائز جو اے فور سائز سے کچھ کم کا ہو، رکھا جاسکتا ہے۔ صفحات کا اندازہ ہم تین سو تک رکھیں گے۔ زیادہ صفحات بوریت کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا کہ اب تک محفل پر 61486 عنوانات پر دھاگے کھل چکے ہیں جن میں سولہ لاکھ سے زائد مراسلے ہیں۔ ایک دھاگہ پھر آگے کئی مراسلوں پر مشتمل ہوتا ہے اور بعض اوقات ایک دھاگے میں ایک سے زائد مضامین پر گفتگو ہوئی ہوتی ہے۔ جبکہ صفحات ہم تین صد کے قریب مختص کریں گے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ایک مضمون اوسطا دو سے تین صفحات پر مشتمل ہو تو کم و بیش 100 کے قریب مضامین شامل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ تعداد کم و بیش ہوسکتی ہے کیونکہ بعض چیزیں جیسے غزل وغیرہ تو عموما ایک صفحہ ہی لیں گی لیکن کچھ تحریریں دو سے تین صفحات اور بعید نہیں اس سے زائد بھی لے لیں۔ اب 61486 عنوانات میں سے صرف 100 کا انتخاب۔ اس میں شک نہیں کہ 61486 میں سےبہت سے ایسے بھی ہوں گے جن کو ان کے بے ضرر عنوانات کی وجہ سے کھولے بغیر نظرانداز کیا جاسکتا ہے لیکن پھر بھی ہزاروں دھاگوں میں سے صرف 100 کے قریب مضامین نکالنے کا مطلب ہے کہ اکثر تحریریں جو محفلین کی نظر میں شامل اشاعت ہونی چاہیں ،چھوڑنی پڑیں گی بلکہ شائد بیشتر ہماری نظروں میں آنے سے ہی رہ جائیں۔

اگلے دھاگے میں ٹیم کے ارکان جو کہ فی الحال تین ہی ہیں ان میں زبردستی کچھ تھوڑا سا دو تین کا اضافہ کیا جائے گا۔ زبردستی اس طرح کہ بعض فعال محفلین کے ذمے کچھ ہلکی پھلکی ذمہ داری لگاتےہیں اگر تو ان کے پاس کچھ وقت نکل سکا تو امید ہے کہ وہ اس ہلکے پھلکے کام کے لئے انکار نہیں کریں گے۔ اور اگر انہیں کوئی واقعی وقت کی کمی مسئلہ درپیش ہوا تو پھر کچھ اور دیکھیں گے۔

ٹیم ممبرز جو مواد بھی منتخب کریں گے اسے صیغہ راز میں رکھیں گے۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ اس مواد کو پھر مزید فلٹر کرکے اس تعداد تک محدود کیا جائے گا جو مجلے کی حدود میں سماسکے۔ دوسری بات کہ سوونئیر کے مضامین اگر اشاعت سے پہلے ہی نظر میں آجائیں تو پھر وہ انتظار اور ایکسائٹمنٹ نہیں رہتی۔ اس لئے منتخب کردہ مواد فی الحال ٹیم ممبرز تک ہی رہے گا اور اشاعت سے پہلے منظوری کے لئے صرف منتظمین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ طریقہ کار اگلے مراسلے میں ذکر کیا جائے گا۔:)

اس کام کی سربراہی کے لئے ہمارے خیال میں سیدہ شگفتہ صاحبہ بہت ہی موزوں شخصیت ہیں۔ اگر وہ وقت دے سکیں تو ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد یہاں تشریف لائیں اور اس ٹاسک کو اپنے ہاتھ میں لیں۔ ہمیں ان کی زیرنگرانی کام کرکے خوشی ہوگی۔ اگر وہ کسی کے رابطے میں ہیں تو وہ ان کو اس دھاگے کی طرف توجہ دلادے۔:)

جب یہ مواد اکٹھا ہوجائے گا تو پھر اگر بہت زیادہ تعداد میں ہوا تو اسے مزید چھلنی سے گزارا جائے گا۔ پھر ایک خاص تعداد میں کہ جو سوونئیر میں سموئے جاسکنے والی تحریروں سے کم از کم تین گنا زیادہ تو ضرور ہوگی، اسے مدیران کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جس کے لئے ہم محمد وارث بھائی اور الف عین اعجاز صاحب کو زحمت دیں گے۔ ہم اس کام کے دوران بھی ان کی اور سینئر محفلین کی تجاویز کے منتظر رہیں گے۔:)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
اب ٹیم ممبرز سے کچھ گزارشات:
اگر تو کوئی دھاگہ یا مضمون ایسا ہے کہ اسے من و عن شائع کیا جاسکتا ہے تو اسکا لنک ساتھ ساتھ ایک ورڈ کی فائل میں محفوظ کرتے رہیں۔ یہ ایک فائل بن جائے گی۔ اور جس دھاگے یا مضمون کی نسبت آپ سمجھیں کہ اس کے چند مراسلوں کو ترتیب دے کر مضمون کی شکل میں ڈھالنا پڑے گا تو وہ بھی آپ ہی نے کرنا ہے۔ ایسی صورت میں ایک نئی ورڈ فائل بنائیں اور دھاگے سے متعلقہ حصے کاپی پیسٹ کرکے اس فائل میں مناسب طور پر ترتیب دے لیں اگر کہیں تدوین کرنی پڑے تو وہ بھی کردیں، پھر اس فائل کو اس مضمون کی مناسبت سے نام دے کر محفوظ کرلیں۔ اس فائل میں مطلوبہ دھاگے کا ربط بالکل شروع میں دینا نہ بھولیں۔ اس طرح آپ کے پاس دو طرح کی فائلزہوں گی۔ پہلی تو وہ جس میں صرف ان دھاگوں کے لنکس کی ایک لسٹ ہوگی جو من و عن شائع کئے جاسکتے ہیں۔ اور دوسری وہ فائلز ہوں گی جو اپنی ذات میں ایک مضمون کو سموئے ہوئے ہوں گی۔ یہ تمام فائلز اپنے پاس محفوظ کرتے جائیں جب کام مکمل ہوجائے توذاتی مراسلت میں بتادیں تاکہ فائلز کے حصول کا طریقہ بتایا جاسکے۔ ہوگا یہ کہ ایک نئی ڈراپ باکس کی آئی ڈی اسی مقصد کے لئے بنائی جائے گی جس کا پاسورڈ تمام ٹیم ممبرز کے پاس ہوگا وہ اپنی فائلز وہاں اپنے نام کا فولڈر بناکر اپ لوڈ کردیں گے۔ یہ آئی ڈی اور پاسورڈ اشاعت کے بعد یہاں شئیر بھی کیا جائے گا تاکہ اس مواد سے بعد میں آنے والے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

اب آتے ہیں کام کی تقسیم کے متعلق۔ ذیل میں کاموں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسے پڑھنے کے بعد آخری پیراگراف پڑھنا نہ بھولیں۔:)

شعر و شاعری
اس زمرے سے ہماری خواہش ہے کہ محمداحمد بھائی کچھ وقت نکالیں اور ماہی احمد ان کا ساتھ دیں۔ محفل کے شعرا کی ایک فہرست بنالیں اور پھر ہر ایک کی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین غزلیں یا نظمیں جو ان کی نظر میں بہترین ہوں وہ منتخب کرلیں۔ اسی طرح مزاحیہ شاعری کا بھی انتخاب کرلیں جو شائد کافی ہوگی۔ ایک انتخاب نوآموز شعرا کا بھی ہوسکتا ہےجس میں اصلاح سخن کے زمرے سے غزلیں لی جاسکتی ہیں۔ محمد احمد بھائی اگر یہ ذمہ داری اٹھا لیں تو ماہی احمد کی رہنمائی بھی انہی کو کرنی ہوگی۔

حصہ ادب (نثر)
محفل کے حصہ ادب (نثر) سے مواد منتخب کرنے کے لئے ہماری خواہش ہے کہ حمیر یوسف صاحب آگے آئیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔ مواد صرف وہ منتخب کرنا ہے جو محفلین کی اپنی تحریریں ہیں۔ یعنی یا تو وہ افسانے یا کسی اور ادبی صنف کی صورت محفلین نے لکھی ہیں یا اردو زبان و ادب پر کسی بھی مضمون کی شکل میں۔ لیکن ہو محفلین کی اپنی ہی تحریر۔ ناعمہ عزیز اگر وقت نکال سکیں تو ان کی مدد کرسکتی ہیں کیونکہ انہوں نے خود بھی اس زمرے میں کافی کچھ حصہ ڈالا ہوا ہے۔ ہمارا ارادہ سید فصیح احمد صاحب سے بھی درخواست کرنے کا تھا لیکن انہیں نثر پارے چوک میں مصروف دیکھ کر ہمت نہیں ہوئی۔

طنزو مزاح
یہاں ہمیں نیرنگ خیال بھائی یاد نہ آئیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ ان سے گزارش ہے کہ اس حصے سے محفلین کی تحریریں منتخب کریں اسی اصول پر کہ ایک محفلین کی کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ تین تحریریں لی جائیں۔ عائشہ عزیز بہنا سے بھی درخواست ہے کہ وہ اگر وقت دے سکیں تو اس زمرے میں نین بھائی کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔

سائنس
یہاں زہیر عبّاس بھائی اگر ہماری مدد کریں تو ہم مشکور ہوں گے۔ اس زمرے میں ان کی مدد کرنے کے لئے ہم خود حاضر ہیں۔ اور ان کی رہنمائی میں کام کریں گے کیونکہ ہم بذات خود سائنس کے معاملے میں کورے ہیں۔

تاریخ کا مطالعہ
اس کے لئے ہمارے زہن میں سید شہزاد ناصر صاحب کا نام ہے۔ امید ہے کہ ان کا تعاون رہے گا۔ شرط وہی ہے کہ جو بھی تحریر منتخب ہو وہ محفلین کی اپنی لکھی ہوئی ہو۔

اسلامک سیکشن
اس زمرے کے لئے اگر محمود احمد غزنوی صاحب وقت نکال سکیں تو نوازش ہوگی۔ وہ اپنی مدد کے لئے اگر کسی کو مناسب سمجھیں تو ساتھ لے سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مواد صرف وہی منتخب کیا جائے جو ہر کسی کے لئے متفق علیہ ہو۔ ایسے اختلافی قسم کے دھاگے یا مضامین جو کسی ایک مخصوص مسلک کی ترجمانی کرتے محسوس ہوں انہیں نظرانداز کردیا جائے۔

محفلین کے سفرنامے اور محفلین کی ملاقات
یہاں ہمیں فہیم بھائی یاد آرہے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لئے محمد امین بھائی سے گزارش کریں گے۔

محفلین کا تعارف
یہ مقدس بہنا اور عثمان بھائی اپنے ذمہ لے لیں۔ اس پر محفل میں کافی تحریریں ہیں۔ اور شائد یہ واحد زمرہ ہوگا جس میں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ محفلین کی اپنی لکھی ہوئی تحریر ہو۔ محفلین ابھی اتنے مشہور نہیں ہوئے کہ کسی کتاب یا رسالے سے ان کا تعارف لینا پڑے۔:) اس میں بظاہر لگتا ہے کہ کام کم ہے۔ یہ تو جب کام شروع ہوگا تو ہی پتہ لگے گا۔ لیکن اگر یہ دونوں جلدی فارغ ہوگئے تو پھر یہ ہماری مدد کریں گے کہ جیسے جیسے ہر ٹیم ممبر اپنے حصے کا کام کرکے دیتا جائے گا اس میں سے پھر ایک چھانٹی ہوگی کیونکہ ٹیم ممبرز پر مواد نکالنے کی کوئی حد نہیں صرف بعض جگہ یہ حد ہے کہ ایک ہی محفلین کی تین سے زائد تحریریں نہ ہوں لیکن محفلین کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس لئے ہر ٹیم ممبر سے امید ہے کہ اچھا خاصا مواد ملے گا جس کو مزید کمپریس کرکے سوونئیر کی حد میں لانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ٹیم ممبر جلد اپنا کام نمٹا لیں اس بات کا امکان ہے کہ کسی دوسرے ٹیم ممبر کو مددکی ضرورت ہو تو اس طرح ان دس دن میں تو مل کر ہی کام کیا جائے گا۔

اردو فونٹس
محفل کی بدولت اردو کمیونٹی کو نت نئے اور خوبصورت فونٹس بھی ملے ہیں۔ محفل میں فونٹس بنانے کی طرف کب پیشرفت ہوئی اور کیا مسائل سامنے آئے کن کن لوگوں نے اس میں کام کیا، اس سب کی تفصیل ایک جگہ جمع کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس کام لئے ہمارے زہن میں arifkarim کا نام ہے۔ کیوں عارف کریم صاحب کیا خیال ہے۔

اردو کمپیوٹنگ
اس زمرے میں ہم برادرم ابرار حسین سے درخواست کریں گے کہ ہماری مدد کریں۔ کیونکہ انہوں نے خود بھی کافی کام کیا ہے اس حوالے سے۔ تو امید ہے وہ یہ ذمہ داری اٹھا لیں گے۔ اس حوالے سے محفل پر کئی مفید ٹیوٹوریل بھی پیش کئے گئے ہیں ان کا مختصر تذکرہ بھی کسی ایک مضمون کی شکل میں کیا جاسکتا ہے۔ ابرارحسین

محفلین کی آپس کی نوک جھونک اور دلچسپ جملے
اس میں تمام ٹیم ممبرز کو حصہ لینا ہوگا۔ کیونکہ یہ چیز ایسی ہے کہ اس کے لئے محفل کا کوئی زمرہ مختص نہیں ہے۔ کسی بھی دھاگے میں کچھ بھی مل سکتا ہے۔ تو تمام ٹیم ممبرز اپنے کام کے دوران جب دھاگے دیکھ رہے ہوں گے اگر انہیں کسی مراسلے میں کوئی ایسی دلچسپی کی چیز نظر آئے تو اسے ایک علیحدہ ورڈ فائل میں اس مراسلے کے لنک کے ساتھ محفوظ کرتے جائیں۔

یہ تو تھا اس کام کے لئے تجویز کردہ لائحہ عمل۔ اب جن محفلین کے نام ٹیم کے لئے تجویز کئے گئے ہیں وہ یہاں آکر اپنی رضامندی ظاہر کریں تو پھر کام کی شروعات کی جائے۔ اس حوالے سے اگر کسی کے پاس کوئی تجویز ہو تو وہ بھی یہاں شئیر کی جاسکتی ہے۔ ایک ضروری بات اور یہ ہے کہ جن محفلین کے نام یہاں مختلف زمروں کے لئے تجویز کئے گئے ہیں ان کے علاوہ اگر مزید محفلین حصہ لینا چاہیں تو اپنی خوشی سے یہاں بتاسکتے ہیں کہ وہ کس زمرے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ اس زمرے کی ٹیم میں ان کو شامل کیا جاسکے اس طرح کام تقسیم ہو کر آسان ہوتا جائے گا۔:)
 
آخری تدوین:

حمیر یوسف

محفلین
حصہ ادب (نثر)
محفل کے حصہ ادب (نثر) سے مواد منتخب کرنے کے لئے ہماری خواہش ہے کہ حمیر یوسف صاحب آگے آئیں تو ہمیں خوشی ہوگی۔ مواد صرف وہ منتخب کرنا ہے جو محفلین کی اپنی تحریریں ہیں۔ یعنی یا تو وہ افسانے یا کسی اور ادبی صنف کی صورت محفلین نے لکھی ہیں یا اردو زبان و ادب پر کسی بھی مضمون کی شکل میں۔
بھائی رانا یہ تو میرے ذمے ایک مشکل کام آپ نے لگادیا، :eek: کیونکہ بندہ اتنا "ادبی" نہیں ہے، جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔ حقیقت میں مجھے یہ ادب، ڈرامے، افسانے، شعر و شاعری والے کام بہت بور لگتے ہیں :sneaky:۔ اور شروع سے ہی بندے کا مزاج تھوڑا "سائنسی اور تحقیقی" ذہن رکھنے والا ہے۔ اس لئے شائد اس زمرہ کے لئے میرا یہ آپکا انتخاب کامیاب نہ ہوسکے۔ اسلئے اگر ہوسکے تو کچھ اور میری ذمہ داری لگائے۔ شکریہ
 
عثمان

محفلین
محفلین کا تعارف
یہ مقدس بہنا اور عثمان بھائی اپنے ذمہ لے لیں۔ اس پر محفل میں کافی تحریریں ہیں۔ اور شائد یہ واحد زمرہ ہوگا جس میں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ محفلین کی اپنی لکھی ہوئی تحریر ہو۔ محفلین ابھی اتنے مشہور نہیں ہوئے کہ کسی کتاب یا رسالے سے ان کا تعارف لینا پڑے۔:) اس میں بظاہر لگتا ہے کہ کام کم ہے۔ یہ تو جب کام شروع ہوگا تو ہی پتہ لگے گا۔ لیکن اگر یہ دونوں جلدی فارغ ہوگئے تو پھر یہ ہماری مدد کریں گے کہ جیسے جیسے ہر ٹیم ممبر اپنے حصے کا کام کرکے دیتا جائے گا اس میں سے پھر ایک چھانٹی ہوگی کیونکہ ٹیم ممبرز پر مواد نکالنے کی کوئی حد نہیں صرف بعض جگہ یہ حد ہے کہ ایک ہی محفلین کی تین سے زائد تحریریں نہ ہوں لیکن محفلین کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس لئے ہر ٹیم ممبر سے امید ہے کہ اچھا خاصا مواد ملے گا جس کو مزید کمپریس کرکے سوونئیر کی حد میں لانا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ٹیم ممبر جلد اپنا کام نمٹا لیں اس بات کا امکان ہے کہ کسی دوسرے ٹیم ممبر کو مددکی ضرورت ہو تو اس طرح ان دس دن میں تو مل کر ہی کام کیا جائے گا۔
کیا منتخب محفلین کا تعارف اپنے الفاظ میں پیش کروں اور ساتھ ان کی کچھ تحاریر کا لنک دوں ؟
 
زہیر عبّاس

محفلین
سائنس
یہاں زہیر عبّاس بھائی اگر ہماری مدد کریں تو ہم مشکور ہوں گے۔ اس زمرے میں ان کی مدد کرنے کے لئے ہم خود حاضر ہیں۔ اور ان کی رہنمائی میں کام کریں گے کیونکہ ہم بذات خود سائنس کے معاملے میں کورے ہیں۔
رانا بھائی میں حاضر ہوں۔ آپ جو کام ذمے لگائیں گے پوری کوشش کروں گا کہ وہ مکمل کرسکوں۔ اس سلسلے میں آپ کی اور دیگر ارکان کی رہنمائی درکار ہوگی۔
ویسے مراسلوں کو چننے کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کیا ہونی چاہئے؟
 
آخری تدوین:

ماہی احمد

لائبریرین

میرا خیال ہے اگر مراسلے چننے کی بجائے، ایک خلاصہ بنایا جائے موضوع کا جس پر لڑی میں بات ہو رہی ہے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ ہاں جہاں کوئی ایسا مراسلہ نظر آئے جس کا ذکر کئیے بغیر بات نہ بن رہی ہو تو اسے شامل کر دیا جائے، کوئی قید نہیں۔ یہ میری ذاتی رائے تھی، رانا بھائی بہتر گائیڈ کر سکتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
اس دھاگے میں لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے میں اپنے اس مراسلے میں لکھے گئے پوائنٹس کو ہی سامنے رکھے ہوئے تھا لیکن پھر بھی ایک بات رہ گئی۔ وہ یہ کہ جیسے پہلے تجویز کیا گیا تھا کہ ہم مواد منتخب کر کے اسے مدیران کے حوالے کردیں گے کیونکہ ادارت ہی اصل کام ہے۔ تو جب ہمارا کام مکمل ہوجائے گا پھر ہم محمد وارث بھائی اور الف عین اعجاز صاحب کو زحمت دیں گے۔ امید ہے کہ ان کا تعاون ضرور حاصل ہوگا۔ البتہ ہم یعنی ہر زمرے کی ٹیم یہ کوشش ضرور کرے گی کہ جتنا زیادہ سے زیادہ سے مواد فلٹر کیا جاسکے کرلیا جائے۔ اسی لئے بعض جگہ مواد کے اوپر حد بھی لگائی گئی ہے۔ وارث بھائی، اعجاز صاحب اور دیگر منتظمین سے بھی درخواست ہے کہ وہ اس کام میں ہمیں مفید مشوروں سے نوازیں کہ ہم سب ہی اس میدان میں اناڑی ہیں۔
 
رانا

محفلین
بھائی رانا یہ تو میرے ذمے ایک مشکل کام آپ نے لگادیا، :eek: کیونکہ بندہ اتنا "ادبی" نہیں ہے، جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔ حقیقت میں مجھے یہ ادب، ڈرامے، افسانے، شعر و شاعری والے کام بہت بور لگتے ہیں :sneaky:۔ اور شروع سے ہی بندے کا مزاج تھوڑا "سائنسی اور تحقیقی" ذہن رکھنے والا ہے۔ اس لئے شائد اس زمرہ کے لئے میرا یہ آپکا انتخاب کامیاب نہ ہوسکے۔ اسلئے اگر ہوسکے تو کچھ اور میری ذمہ داری لگائے۔ شکریہ
حمیر بھائی مجھے اندازہ تھا کہ آپ کس مزاج کے بندے ہیں۔:) لیکن آپ کے ایک دھاگے سے مجھے لگا کہ شائد آپ ادب افسانے وغیرہ میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں گے۔ پھر ہماری خواہش ہوگی کہ آپ زہیر عبّاس بھائی کے ساتھ سائنسی موضوعات پر کام کرلیں۔ آپ دونوں آپس میں ذاتی مراسلت کے ذریعے کام کو تقسیم کرسکتے ہیں۔ مثلا جن زمروں میں بھی ایک سے زائد ٹیم ممبرز ہیں وہ اسطرح بھی کرسکتے ہیں کہ ہر زمرے میں مختلف صفحات ہوتے ہیں جن میں موضوعات بکھرے ہوتے ہیں۔ تو ایک ممبر طاق اعداد کے صفحات یعنی 1،3،5 وغیرہ اپنے ذمے لے لے اور دوسرا جفت اعداد والے صفحات یعنی 2،4،6 وغیرہ۔ اسطرح کام جلد ختم ہوسکے گا۔ یا صفحات ایک تا پانچ ایک ممبر چھ تا دس دوسرا ممبر اور اسی طرح اگر زیادہ ممبرز ہوں تو۔ یہ صرف تجویز ہے اگر کسی اور بہتر طریق پر تعاون ہوسکے تو اسکو اختیار کرلیا جائے۔

ادب(نثر) میں ہمارے زہن میں سید فصیح احمد صاحب کا نام تھا لیکن انہیں نثر پارے میں مصروف دیکھ کر ہمت نہیں ہوئی۔ اس زمرے کے لئے اگر کوئی محفلین آگے آنا چاہیں تو پلیز اپنے نام پیش کریں۔:)
 
arifkarim

معطل
محفل کی بدولت اردو کمیونٹی کو نت نئے اور خوبصورت فونٹس بھی ملے ہیں۔ محفل میں فونٹس بنانے کی طرف کب پیشرفت ہوئی اور کیا مسائل سامنے آئے کن کن لوگوں نے اس میں کام کیا، اس سب کی تفصیل ایک جگہ جمع کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس کام لئے ہمارے زہن میں arifkarim کا نام ہے۔ کیوں عارف کریم صاحب کیا خیال ہے۔
یہ کام ہمنے محفل کے واحد سائنسدان محمد سعد کو Outsource کر دیا ہے :)
 
رانا

محفلین
کیا منتخب محفلین کا تعارف اپنے الفاظ میں پیش کروں اور ساتھ ان کی کچھ تحاریر کا لنک دوں ؟
محفلین کی تحاریر کے لنک دینے کی ضرورت نہیں کہ پورے سوونئیر میں محفلین کی تحاریر ہی ہوں گی جن پر دوسرے ٹیم ممبرز کام کررہے ہیں۔
محفلین کے تعارف پر بعض دھاگے کھلے تھے جن میں مجھے صرف شاکر بھائی کا دھاگہ زہن میں ہے جس میں دلچسپ پیرائے میں بعض محفلین کا تعارف کرایا گیا تھا۔اسکے علاوہ بھی کئی دھاگے تھے اسطرح کے۔تووہاں سے تعارف لیا جاسکتا ہے۔ البتہ جن محفلین کے متعلق آپ سمجھیں کہ ان کا تعارف دوبارہ بہتررنگ میں لکھا جاسکتا ہے ان کا تعارف اپنے الفاظ میں پیش کردیں۔ نیز جن محفلین کا تعارف موجود نہیں ان کا تو اپنے الفاظ میں ہی پیش کرنا ہوگا۔ لیکن صرف فعال محفلین یا پرانے سینئر محفلین کو فوکس کریں یا پھر جو ماضی میں کبھی خاصے فعال رہے ہوں۔
مقدس بہنا نے بعض محفلین کی عمدہ خاکہ نگاری کی تھی۔ وہ تعارف کی ذیل میں تو شمار نہیں کیا جائے گا لیکن خاکہ نگاری کے تحت ان کو شائع کیا جاسکتا ہے۔ تو وہ خاکے جمع کرسکتی ہیں۔ چھوٹا غالب نے بعض خاکے لکھے تھے وہ بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
یہ کام ہمنے محفل کے واحد سائنسدان محمد سعد کو Outsource کر دیا ہے :)
اگر محمد سعد بھائی راضی ہیں تو اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوگی کہ انہیں لکھنے کا بھی ملکہ حاصل ہے۔ اب اس ٹیم میں آپ دو ممبرز ہوگئے۔:) چلیں آپ کی بدولت ٹیم میں ایک مفید ممبر کا اضافہ ہوا ورنہ ہمارے نالائق زہن نے اتنا قیمتی نام پتہ نہیں کیوں مس کردیا۔:oops:
 
اس ٹیم میں استاد محترم شاکرالقادری اورخطاطی کے ماہر متلاشی کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ :)
 
رانا

محفلین
ماہی احمد بہنا نے ایک بہت مفید بات کی طرف توجہ دلائی کہ محفل میں انٹرویو اور مہمان کا سیکشن بھی تو ہے۔ تو بس یہ ماہی احمد کے ذمے۔:) محمداحمد بھائی کے ساتھ کوئی اور ٹیم ممبر دیکھتے ہیں۔ محمد احمد بھائی کے زہن میں اگر کوئی محفلین ان کا ہاتھ بٹا سکتا ہے تو وہ اسکا نام یہاں تجویز کرسکتے ہیں۔ یا اگر کوئی محفلین خود ہی شعروشاعری کے زمرے کے لئے محمد احمد بھائی کے ساتھ اپنا نام پیش کرنا چاہیں تو خوشی ہوگی۔:)
اسی طرح ہر زمرے میں جو ٹیم ممبرز ہیں اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی اور محفلین بھی بہتر رنگ میں ہاتھ بٹا سکتاہے تو وہ بھی بلاتکلف اس کا نام یہاں تجویز کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی محفلین خود بھی اپنا نام کسی زمرے کے لئے پیش کرنا چاہیں تو خوشی کی بات ہوگی۔:)
 
رانا

محفلین
اس ٹیم میں استاد محترم شاکرالقادری اورخطاطی کے ماہر متلاشی کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ :)
بالکل جناب اس میں کوئ دو رائے نہیں ہوسکتی۔ اگر دونوں سینئر احباب وقت دے سکیں تو اس سے زیادہ اچھی بات کیا ہوگی۔ لیکن اس زمرے کے لحاظ سے کام کی تقسیم آپ سب نے آپس میں خود ہی کرنی ہے۔ ہر ٹیم ذاتی مراسلت کے ذریعے کام کی تقسیم آپس میں کرسکتی ہے۔:)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
رانا بھائی میں حاضر ہوں۔ آپ جو کام ذمے لگائیں گے پوری کوشش کروں گا کہ وہ مکمل کرسکوں۔ اس سلسلے میں آپ کی اور دیگر ارکان کی رہنمائی درکار ہوگی۔
ویسے مراسلوں کو چننے کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کیا ہونی چاہئے؟
مراسلوں کی تعداد پر تو کوئی حد نہیں لگائی گئی۔ صرف ادبی زمرے میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ ایک محفلین کی زیادہ سے زیادہ تین تحریریں منتخب کی جائیں۔ لیکن سائنس کے زمرے میں اصل فوکس مضمون کی اہمیت پر ہوتا ہے تو اس لئے جو مضمون بھی آپ کو اہمیت کا حامل لگے کہ اشاعت میں شامل ہونا چاہئے تو وہ آپ منتخب کرلیں۔ لیکن ایک بات ظاہر ہے کہ آپ کے منتخب کردہ مضامین پر پھر ادارتی ٹیم کو وقت صرف کرنا پڑے گا اس لئے اس بات کا بہرحال خیال رکھا جائے کہ بہت زیادہ مضامین نہ منتخب کرلیئے جائیں کہ جس سے ادارتی ٹیم پر بوجھ بڑھ جائے۔ کوشش کریں کہ بہترین سے بہترین جو چیز آپ کے ہاتھ لگے وہ اٹھالیں۔ اپنے طور پر ہر ٹیم یہ کرسکتی ہے کہ اسے جو تحریر بہترین لگے وہ منتخب کرتی جائے اور آخر میں ہمیں دینے سے پہلے ان تحریروں کی تعداد اگر بہت زیادہ محسوس ہو تو ان کو مزید فلٹر کرکے بہترین تحریریں رکھ لی جائیں۔
زہیر بھائی آپ کے ساتھ حمیر یوسف صاحب بھی ٹیم میں شامل ہیں تو اسطرح کام کم وقت میں انجام پذیر ہوسکے گا۔ آپ دونوں آپس میں ذاتی مراسلت کے ذریعے کام کی تقسیم کرلیں۔
 
رانا

محفلین
ایک اہم بات کی طرف پھر توجہ دلانا چاہیں گے کہ ہمارے نزدیک اس کام کی سربراہی کے لئے سیدہ شگفتہ صاحبہ انچارج لائبریری بہت ہی موزوں شخصیت ہیں۔ اگر وہ وقت دے سکیں تو ہماری خواہش ہے کہ جلد از جلد یہاں تشریف لائیں اور اس ٹاسک کو اپنے ہاتھ میں لیں۔ ہمیں ان کی زیرنگرانی ہی کام کرکے خوشی ہوگی۔ کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ کام بہترین رنگ میں ہو تو اس کے لئے ان کی ضرورت بہت محسوس کی جارہی ہے۔ اگر وہ کسی کے رابطے میں ہیں تو وہ ان کو اس دھاگے کی طرف توجہ دلادے۔:)
 
شکریہ جناب رانا صاحب کہ آپ نے مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا جہاں تک میرا خیال ہے کہ اس سیکشن میں محفلین کی اپنی تحریریں شاید ہی ہوں ۔
میں شاید یہ ذمہ داری نہ اُٹھا سکووں کیونکہ میں 25 جون سے جاب تبدیل کر رہا ہوں اور ابھی کچھ علم نہیں کہ جہاں میر نئی جاب ہے ادھر انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی کہ نہیں اس لئے مری طرف سے معذرت
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
حمیر بھائی مجھے اندازہ تھا کہ آپ کس مزاج کے بندے ہیں۔:) لیکن آپ کے ایک دھاگے سے مجھے لگا کہ شائد آپ ادب افسانے وغیرہ میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں گے۔ پھر ہماری خواہش ہوگی کہ آپ زہیر عبّاس بھائی کے ساتھ سائنسی موضوعات پر کام کرلیں۔ آپ دونوں آپس میں ذاتی مراسلت کے ذریعے کام کو تقسیم کرسکتے ہیں۔ مثلا جن زمروں میں بھی ایک سے زائد ٹیم ممبرز ہیں وہ اسطرح بھی کرسکتے ہیں کہ ہر زمرے میں مختلف صفحات ہوتے ہیں جن میں موضوعات بکھرے ہوتے ہیں۔ تو ایک ممبر طاق اعداد کے صفحات یعنی 1،3،5 وغیرہ اپنے ذمے لے لے اور دوسرا جفت اعداد والے صفحات یعنی 2،4،6 وغیرہ۔ اسطرح کام جلد ختم ہوسکے گا۔ یا صفحات ایک تا پانچ ایک ممبر چھ تا دس دوسرا ممبر اور اسی طرح اگر زیادہ ممبرز ہوں تو۔ یہ صرف تجویز ہے اگر کسی اور بہتر طریق پر تعاون ہوسکے تو اسکو اختیار کرلیا جائے۔

ادب(نثر) میں ہمارے زہن میں سید فصیح احمد صاحب کا نام تھا لیکن انہیں نثر پارے میں مصروف دیکھ کر ہمت نہیں ہوئی۔ اس زمرے کے لئے اگر کوئی محفلین آگے آنا چاہیں تو پلیز اپنے نام پیش کریں۔:)

ٹالنے کی بات نہیں ہے برادر، میں کچھ ذاتی الجھنوں میں اس قدر غرق ہوں کہ میں تو شاید نثر پاروں کی حامی بھی نہ بھرتا۔ مگر اللہ بھلا کرے میرے دوست نما بھائی محمداحمد کا جنہوں نے نثر پارے ۲۰۰۹ کا دھاگہ اٹھا کر سامنے دھر دیا۔ مرتا کیا نہ کرتا، اردو زبان کے پیار نے جوش مارا اور حامی بھر لی۔ اب اس کے لیئے خود بھی لکھنا ہے اور دوسروں سے لکھوانا بھی ہے۔ پس ایسے میں کہیں اور حاضری دینا ممکن نہ ہو گا۔ میری طرف سے معذرت قبول فرمائیں! یقین دھانی نہیں کرواتا، مگر درمیان میں کچھ سُکھ کا سانس آیا تو جو بن پڑی کروں گا۔
جزاکم اللہ خیرا :) :)
 
رانا

محفلین
محفلین کی ملاقات اور محفلین کے سفرنامے کے لئے مجوز ناموں میں سے ابھی تک کسی نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ تاریخ کا مطالعہ میں بھی شہزاد ناصر صاحب نے معذرت کرلی ہے۔ ان سیکشنز کو تو خاکسار دیکھ لے گا۔ اسلامک سیکشن بھی ابھی تک محمود بھائی کی رضامندی کے انتظار میں ہے۔ لیکن انکے علاوہ بھی کئی سیکشن ایسے ہیں جن کے بغیر سوونئیر ایسے ہی لگے گا جیسے نمک کے بغیر ہانڈی۔ مثلا شعرو شاعری، ادب (نثر) افسانے وغیرہ، طنزو مزاح، اردو کمپیوٹنگ۔ بلکہ یہ کہا جائے کہ ان کے بغیر سوونئیر ترتیب ہی نہیں پاسکتا تو بے جا نہ ہوگا۔ جبکہ دوسری طرف جو ٹیم ممبرز اپنی ذمہ داریوں کو کنفرم کرچکے ہیں وہ کام شروع کرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ لیکن ان مذکورہ سیکشنز کے بغیر ان کی محنت بھی اکارت چلی جائے گی کیونکہ وہ دس دن تک محنت کریں لیکن وہ کہیں شائع نہ ہوسکے تو ان کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔ کل اکیس تاریخ سے تیس تاریخ تک دس دن میں ہمیں یہ کام کرنا تھا۔ اس لئے کم از کم ان سیکشنز کے لئے جن ٹیم ممبرز کے نام تجویز کئے گئے ہیں اگر وہ مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں دے سکتے تو کچھ دوسرے محفلین آگے آئیں جو ان درج بالا زمروں کو کچھ حد تک سمجھتے ہوں ۔ کل تک ان زمروں کے لئے محفلین کا انتظار کیا جائے گا اگر ان کے لئے مناسب ٹیم تشکیل نہ پاسکی تو پھر پہلے سے تیار ٹیم سے بھی معذرت کرنا پڑے گی کہ ان کا وقت بھی بہت قیمتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top