"بے پر کی" لکھنے اور اڑانے کے رہنما اصول!

ماہی احمد

لائبریرین
اپنے خانساماں کے لئے

ادھ پکی کھچڑی ہے نوش فرمائیں گے کیا
توبہ خالی پیٹ ہی دفتر چلے جائیں گے کیا


چائے میں لہسن کی بو آگئی ہے تو کیا ہوا
اللہ اللہ آپ ماں بہن پر اتر آئیں گے کیا


دودھ میں مکھی تھی چوہا تو نہیں تھا حضور
ہاتھ دھو کر پیچھے ہی پڑ جائیں گے کیا


جل گئی ہیں ساری روٹیاں تو کیا ہوا
آپ ایک نوالہ تک منہ میں نہ لے جائیں گے کیا


نیم کے پتوں کی چٹنی توس پر کیا مل کے دوں
یہ بھی اگر کھاتے نہیں تو اور پھر کھائیں گے کیا


گھر میں آٹے کی سویاں تھی وہ بھی بکری کھا گئی
بُھٹے کی داڑھی سویاں جان کے کھائیں گے کیا


پیاز کا حلوہ بنادوں ذرا رک جائیے
بھوکے رہ کر میری ناک کٹوائیں گے کیا


بدمزاجی حد سے گذری بندہ پرور کب تک
ہم کہیں گے کھائیے اور آپ کہیں کھائیں گے کیا
میں پہلے بہت فکر مند تھی۔۔۔۔ کہ اس شعبہ سخن کا ہمارے بعد کون والی وارث ہو گا۔۔۔۔ لیکن اب مطمئین ہوں۔۔۔۔ہمارے بعد آپ یہ گدی سنبھالیں گے۔ اوکے؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
بیوی سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ شادی اپنی فطرت میں نہ خوبی ہے نہ خامی ہے
:idontknow:
بالکل غلط! درست شعر یہ ہے:
عشق سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ شادی اپنی فطرت میں نہ خوشی ہے نہ کامیابی ہے

اف خدایا، صبح صبح ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔ :) :) :)
محفل کے بے پرکی چیمپئن کا نزول تو اب ہوا ہے :)
 
نئے پروفیسر نے سینئر پروفیسر کے پوچھا۔ " کلاس کو لیکچر کیسے دیا جاتا ہے۔"
سینئر پروفیسر نے کہا: "بہت آسان ہے کلاس میں جا کر کھڑے ہو کر آہستہ سے لیکچر شروع کر دو۔ جب لیکچر ختم ہو تو احتیاط کے ساتھ کلاس سے نکل جاؤ۔"
نئے پروفیسر نے کہا: "احتیاط سے کیوں؟"
سینئر پروفیسر نے کہا: "اس لیے کہ کہیں کلاس تمہارے جوتوں کی آواز سے نہ جاگ جائے۔
 
دو مینڈک ساتھ بیٹھے تھے
پہلا مینڈک: ٹر ٹر ٹر
دوسرا مینڈک: ٹر ٹر ٹڑ
پہلا مینڈک: ٹر ٹر ٹر
دوسرا مینڈک:ٹررر ٹررر
پہلا مینڈک: دیکھ یار ٹاپک چینج تو نہ کر
 
اس کی نگاہ میں اتنا اسار تھا ،
ایک نظر میں گرا دیا سموسہ میرا !
crying-kids-wallpapers.jpg
 
مرد ہونی چاہیے خاتون ہونا چاہیے
اب گرائمر کا یہی قانون ہونا چاہیے
نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانیے
آپ کے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے
 
Top