کوچہ شاپران ِ محفل

نور وجدان

لائبریرین
شاپریت کی حد کی سند ملنے کے بعد ہم اس کو کراس کرتے ہوئے۔ عبدالقیوم چوہدری صاحب کی طرف سے شاہ پری کے سوالات کے جواب دے کر مزید شاپریت پھیلانے کی جسارت کرنے لگے ہیں۔

پُل ہی پر سے پھیر لائے ہم کو لوگ
ورنہ تھا اپنا ارادہ پار کا
کھلا تضاد
 

نور وجدان

لائبریرین
ماشائ اللہ ۔۔۔ جو شعر سر سے ہو کر اس طرح گزرے جیسے گولی گرزے ۔۔۔ ہم نے بازیچہ اطفال والہ شعر اپنے میٹرک میں رٹا لگا کر پڑھا ۔۔۔۔ اب آگے آپ کیا فرماتے ہیں غالب میاں کی غالبیات ۔۔۔ ہم سے غلطی ہوئی ہم نے یاد کی ہوئی بچپن کی ایک پیروڈی و غالب شاپری دھاگے میں نصب کر دی ۔۔۔ آپ کیا ہیں اس کو اکھاڑنا ہی چاہتے ہیں ۔۔۔ اللہ رے ! آپ کو مبتدی کہنا جرمِ توہین ہیں ۔۔۔ ہمیں بھی معلوم ہوا آپ کوئی ذہیں ہیں ۔۔اس سے پہلے تو ہم سمجھے آپ صرف فاروق ہی ہیں ۔۔۔ فرق کر سکتے ہیں ۔۔ یعنی شاپر کو اتنا بڑا کر سکتے ہیں ۔۔۔ چھوٹے اور بڑے شاپر میں فرق ہوجائے ۔۔۔مگر اب معلوم ہوا ۔۔آپ شاپر پھاڑ بھی سکتے ہیں ۔۔۔خبر دار ! آپ نے شاپر پھاڑا ہمارا ہم کو سارے کا سارا شاپر ریزہ ریزہ بماند ٹوٹے ہوئے جام کے کر دیں گے ۔۔۔ آپ کو اپنی علمیت نثر میں جھاڑنی چاہیے تھے تاکہ آپ ہم اپنی فصاحت کو داد دلوا سکتے ۔۔۔اب تو آپ نے ہم سے دو قدم آگے کراس کرکے پل پار کرلیا ۔۔ہمیں ندی کے دوسری طرف تنہا چھوڑ دیا۔۔۔۔ ہم جدا ہو کر بھی شاپری ہیں رہیں گے کسی صورت بھی آ پ کو آگے نہ جانے دین گے ۔۔سوال ہم نے پنجابی شاپر سے پوچھے مبتدی شاپر ہولے پنجابی کی حمایت میں ۔۔۔۔۔۔

آپ کا تو وہی حال ہے ۔۔۔۔
کہاں کہاں لٹے ہو شمار مت کرنا
مگر کسی پر اعتبار مت کرنا
میں لٹنے کے ارادہ سے جارہا ہوں
مگر سفر سفر میرا نتظار مت کرنا ۔۔۔۔

کبھی کبھی تو آپ کی یہ سخن وری کو ہم اس شعر میں ڈھال کر بتا تے

حسین سانپ کے نقش و نگار خوب سہی
نگاہ زہر پہ رکھ خوشنما بدن پہ نہ جا۔۔۔

ہمیں کیا پتا یہ نگہ کیا ، اختر کیا اور انتظار ستان کیا

ہمیں تو اتنا پتا ہے ہمارے پاس جو علم ہے اس پر قناعت کر لی ئے نہ کہ سیم و زر اکٹھا کیا جائے

راضی بہ رضا ہوتے ہیں اربابِ قناعت
وہ اپنا بھرم دستِ طلب سے نہیں کھوتے
دامانِ توکل میں یہی تو خوبی ہے
اس میں پیوند تو ہوتے ہیں دھبے نہیں ہوتے
 

نور وجدان

لائبریرین
آج تنخواہِ شکستن ہے کُلہ جبریل کی
مدعا درپردہ، یعنی جو کہوں باطل سمجھ
اس کے ترجمہ کے لئے آپ بانیِ کوچہِ شاپراں سے مدد طلب کر سکتی ہیں۔
یک شد دو نہ شد

ہم سوچ رہے ہیں ۔۔۔ آپ نے فارستان سے ہو کر عربستان اور ہندوستان کا الم غلم ہمیں دے دیا ۔۔۔ اس لیے کہا تھا ادبی شاپر ہونا چاہیے جو معاونت کرے ورنہ لوگ تو ہماری نا اہلی کا فائدہ اٹھا ئیں گے
 

سلمان حمید

محفلین
جی کوچہ محفلَ شاپر رونق پذیر ہوگیا ہے ۔ نیرنگ خیال اس محفل میں جلوہ پذیر ہوچکے ہیں ۔۔ آوازِ دوست شاپر لیے لیے پھر رہے تھے اتنے میں سلمان حمید آگئے ۔۔۔ مبروک ۔۔۔۔

ہمارے پاس بہت سے شاپری اکٹھے ہوچکے ہیں جیسے
پنجابی اور گپ شپ شاپر
مزاح اور طنز کے شاپر
@ پراسرار شاپر اور نئے نویلے شاپر) مس ٹک اور ہادیہ
سرکاری و خیراتی شاپر
مبتدی شاپر
شاپرِ اعظم
اب کمی ہے ادبی شاپر کی
ان سب شاپروں کے لیے شاپری غزل

کوئی امید بر نہیں آتی
شاپری کی صورت نظر نہیں آتی

کہنے کو محفل میں رونق بہت ہے
شاپر ہیں بہت ، آ کر چلے جاتے ہیں

پڑھنے بیٹھو تو نیند آتی ہے
شاپری کرو تو نہیں آتی

شاپری میں ہم جہاں ہم کو
اپنی خبر تک نہیں آتی

بس اتنے ہی اشعار کافی ہے وگرنہ غالب کی روح میری شاپری کا گلہ گھونٹ دے گی ÷

کچھ اشعار میرے بھی ملاحظہ کریں۔

کس ڈھب سے پکارا ہے نور سعدیہ نے آج
شاپر فضا بلند ہیں آندھی کے ساتھ ساتھ

چھوٹے تو تیز و تند ہوا کی نظر ہوئے
اکڑے ہوئے بڑے بڑے سب پہنچے ساتھ ساتھ

شاپر بڑا جو رہ گیا کھبے سے اٹک کر
بارش میں بھیگنے لگے وہ لپٹے ساتھ ساتھ

آندھی کی طرح آ کے جو چلتی بنی ہے نور
بکھرے ہوئے ہیں سب جو کل تک تھے ساتھ ساتھ

وزن اور بحر کی خرابی کو محض اس لیے نظر انداز کر دیا جائے کہ میں بھی ایک چھوٹا موٹا شاپر ہی ہوں۔
 
آپ کو اپنی علمیت نثر میں جھاڑنی چاہیے تھے تاکہ آپ ہم اپنی فصاحت کو داد دلوا سکتے
فصاحت اگر لعل ناب ہے تو ہم اس کی آب و تاب ہیں اور بلاغت اگر گوہر بے بہا ہے تو ہم اس کی آبروئے گوہر فزا ہیں۔ معنی اگر گل ہے تو ہم اس کی شمیم روح فزا ہیں اور سخن اگر آئینہ ہے تو ہم اس کی صیقل جلوہ نما ہیں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
کچھ اشعار میرے بھی ملاحظہ کریں۔

کس ڈھب سے پکارا ہے نور سعدیہ نے آج
شاپر فضا بلند ہیں آندھی کے ساتھ ساتھ

چھوٹے تو تیز و تند ہوا کی نظر ہوئے
اکڑے ہوئے بڑے بڑے سب پہنچے ساتھ ساتھ

شاپر بڑا جو رہ گیا کھبے سے اٹک کر
بارش میں بھیگنے لگے وہ لپٹے ساتھ ساتھ

آندھی کی طرح آ کے جو چلتی بنی ہے نور
بکھرے ہوئے ہیں سب جو کل تک تھے ساتھ ساتھ

وزن اور بحر کی خرابی کو محض اس لیے نظر انداز کر دیا جائے کہ میں بھی ایک چھوٹا موٹا شاپر ہی ہوں۔

لو جی ...چھوٹے شاپر نے مبتدی شاپر جو حدود پار کرہے تھے .. اپنے گوہرِ نایاب بماند سیم و زر ، لعل و جواہرات محفلَ شاپری میں بکھیر دیے ..جتنے بھی فقیر بیٹھے ہیں اس محفل میں آکر سمیٹ لیں..خا ص طور پر ''مس ٹک '' .... یہ تحفہ نایاب بطور خاص ہدیہ نورِ نورانی سعدیہ محترمانی کو دیا گیا ہے ... نور نے چھوٹے شاپر کے ہاتھ سے نکلتا ایک بڑا شاپر جو غبارے کی طرح پھول رہا تھا .... اس کو قبول کر لیا.... جب ضرورت ہو گی اس نادر َ جواہر کو پاش پاش کیا جائے ...
 

نور وجدان

لائبریرین
فصاحت اگر لعل ناب ہے تو ہم اس کی آب و تاب ہیں اور بلاغت اگر گوہر بے بہا ہے تو ہم اس کی آبروئے گوہر فزا ہیں۔ معنی اگر گل ہے تو ہم اس کی شمیم روح فزا ہیں اور سخن اگر آئینہ ہے تو ہم اس کی صیقل جلوہ نما ہیں۔
ہمیں آئینہ سے ایک شعر یا د آیا

کیسے ممکن تھا شاپر کو اپنا کرتے
شاپر آئینہ ، آئینہ شاپر
کیا شاپر کو اپنا کرتے
ہنستے پھرتے تھے سرَ بزم شاپر کی خاطر
ورنہ حالات تو ایسے تھے سویا کرتے

شمیم .... اب گل اور شمیم بھی یاد ہے اکثر شاعری میں ذکر سنا ہے ..آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہوں
غماز بن گئے ہیں غمِ آنسو نہاں کے
آنکھوں سے ٹکرے گر رہے مرے فغاں کہ

رونے آئے بھی نہ تو کیوں ...
دل ہی تو ہے نہ کہ سنگو خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہیں ستائے کیوں

ہمارا دیوان تو ہوا ختم ...
اتنا بتا دیں

اچھی ہو میں صر ف میں ہی اچھی
میں خود کو دیکھتی ہوں اوروں کو نہیں

یہ سب تک بندیاں ہیں .. ان میں نہ آپ کی فصاحت کا سورج نہ بلاغت کا مرغ اور نہ سپی کا منہ ہے..آئینے بڑے ہیں اس شہر میں...

دل کے آئینے میں ہے شاپر
جب نظر جھکائی دیکھ لیا
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
لو جی ...چھوٹے شاپر نے مبتدی شاپر جو حدود پار کرہے تھے .. اپنے گوہرِ نایاب بماند سیم و زر ، لعل و جواہرات محفلَ شاپری میں بکھیر دیے ..جتنے بھی فقیر بیٹھے ہیں اس محفل میں آکر سمیٹ لیں..خا ص طور پر ''مس ٹک '' .... یہ تحفہ نایاب بطور خاص ہدیہ نورِ نورانی سعدیہ محترمانی کو دیا گیا ہے ... نور نے چھوٹے شاپر کے ہاتھ سے نکلتا ایک بڑا شاپر جو غبارے کی طرح پھول رہا تھا .... اس کو قبول کر لیا.... جب ضرورت ہو گی اس نادر َ جواہر کو پاش پاش کیا جائے ...
ہیں ؟؟ پاش پاش بھی کرنا ہے؟ اس طرح کے ظلم ڈھاتی ہیں آپ وہ بھی اس انداز بے نیازی سے کہ اگلا شاپر پاش پاش بھی ہو جائے اور چوں تک نہ کرے۔ زیادتی ہے یہ۔
 
ارے ارے روتے نہیں
ابھی تو خوشی کے پنجابی گیت گانے ہیں۔۔ہماری مجال پرائیمری والی لیں۔۔نرسری والی کلاس کو پرائمری بنا ڈالی حد کردی

ابھی تک نرسری:ohgoon:
بس ایک بات تو طے ہو گئی کہ آپ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔۔۔ :battingeyelashes:
 
یک شد دو نہ شد

ہم سوچ رہے ہیں ۔۔۔ آپ نے فارستان سے ہو کر عربستان اور ہندوستان کا الم غلم ہمیں دے دیا ۔۔۔ اس لیے کہا تھا ادبی شاپر ہونا چاہیے جو معاونت کرے ورنہ لوگ تو ہماری نا اہلی کا فائدہ اٹھا ئیں گے
میری پنجابی ذرا کمزور ہے اس لیے ادبی شاپراں کی لڑی کو فالو نہیں کر رہا تھا
اب آپ نے ٹیگ کیا ہے تو یہ بھی بتا دیں کہ شاپراں ہے کیا؟
 

نور وجدان

لائبریرین
ہمارا نائٹ شاپری خبر نامہ

اطلاع ملی ہے ادبی شاپر اور مبتدی شاپر لڑ ریے تھے ان کے درمیان صلح صفائی پنجابی شاپر نے کی. سنا گیا ہے فاروق کہ رہا تھا پانی بہتا ہے ادبی شاپر نے کہا پانی بہتی ہے. اس قصہ کو ختم پنجابی شاپر نے کیا یہ کہتے ہوئے پانی نہ بہتا ہے نہ بہتی ہے پانی بہے ہے۔۔ادبی شاپر نے غمگین ہو کر قمر جلال پوری سے اختراع کردہ غزل کہ ڈالی اچانک طنز و مزاح کے شاپر آ دھمکے. مدت ہوئی شاعری سے اوی! شاپری سے توبہ کی ہوئی سنا ہے کمال کے شاعر ہیں دیوان لوٹ لیتے ہیں غزلیات کے کیا کہنے وہ ان پر فدا ہو جاتی تھیں. تب سے بوجہ مجطوری گھر داری شاعری کو دل میں غم کی طرح چھپاتے پھرتے رہے جیسے عاشق محبوب کی تصویر کو ..۔مبتدی شاپر نے بتایا ہے وہ آج کل غزلیں اس لیے لکھ رہے ہیں ان کی نوکری سر کاری ہے جب پرائیویٹ ادارے میں نوکر بنیں گے تب لکھنا۔مشکل یوگا تب کے لیے مشکل مشکل شعر لکھ رہے تاکہ یار دوستوں میں سینہ تان کر چل سکیں کہ وہ غالب ہیں ..۔ ایک پر اسرار شاپر بھی ہے جو پر اسرار طور پر غائب ہے. آج کل خیرات پر بھی ٹیکس لاگو. سو خیراتی شاہر نے شاپر کنجوسی سے بانٹنا شروع کردیے. پوچھنے پر کہتے ہیں خیرات تو خیرات چاہے تنکے کی کرو ..۔ واللہ ..۔

اب وقت ہوا ہے بریک کا ..۔بریک کے۔بعد حاضر ہوتے ہیں دوبارہ ..۔ مانا یہ انعام گھر نہیں آپ کو بے سروپا باتوں پر تحفہ ِ مفت ملے. ہم نے شاپری اسناد بانٹ دی یہ بھی بہت ہے
 
اطلاع ملی ہے ادبی شاپر اور مبتدی شاپر لڑ ریے تھے ان کے درمیان صلح صفائی پنجابی شاپر نے کی. سنا گیا ہے فاروق کہ رہا تھا پانی بہتا ہے ادبی شاپر نے کہا پانی بہتی ہے. اس قصہ کو ختم پنجابی شاپر نے کیا یہ کہتے ہوئے پانی نہ بہتا ہے نہ بہتی ہے پانی بہے ہے۔
لیکن مجھے تو با وثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانی وگدا اے ۔۔۔ تے راوی وگدی اے۔۔۔۔۔۔۔۔۔:sneaky::sneaky:
 
Top