انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: ورلڈ کپ سیمی فائنل 2015

عبدالحسیب

محفلین
شاید یہی وجہ ہے ورنہ انڈیا کے لئے یہ اسکور زیادہ نہیں تھا۔
بلکل۔ اچھے کھیل رہے کھلاڑی بھی کچھ خاص نہیں کر پائے آج۔
کیا یہ دھونی کا بھی آخری ون ڈے میچ تھا؟
کہہ نہیں سکتے۔غالباً انھوں نے ایسا کوئی اعلان تو نہیں کیا اب تک ۔
 
عثمان

محفلین
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا فائنل دلچسپ ہوتا۔
اب فائنل میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری دیکھائی دیتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کا فائنل دلچسپ ہوتا۔
اب فائنل میں آسٹریلیا کا پلہ بھاری دیکھائی دیتا ہے۔
کاش کہ جنوبی افریقہ کو بارش نہ چمڑتی تو شاید وہ میچ جیت کر آج فائنل میں ہوتا۔ پھر اسکا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونا تھا۔ ویسے اب تک صرف نیوزی لینڈ ہی ہے جس سے آسٹریلیا ہارا ہے۔
 
جنوبی افریقہ کا پیچھا چھوڑ دیں۔ نیوزی لینڈ عمدہ کھیل کر جنوبی افریقہ کو باہر کر چکا ہے۔
 
جھاڑ کھنڈ: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارتی عوام نے کھلاڑیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظرریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے رانچی میں واقع دھونی کے گھرکے باہرفوج تعینات کردی گئی ہے۔

بھارتی عوام میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کینگروز کے ہاتھوں بدترین شکست کا ذمہ دار ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا پھر رہی سہی کسر ہدف کے تعاقب میں پوری کردی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارت بھر میں کہیں کہیں لوگ کھلاڑیوں کے پتلے اور ان کی تصویریں جلا رہے ہیں اور کہیں ٹی وی سیٹ ہی توڑ کر اپنے غصے کو نکالا جارہا ہے۔ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظر کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر کے باہر فوج تعینات کردی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔
۔۔
عبدالحسیب ۔۔ کیا واقعی ہی ایسا ہوا ہے ؟ یا بس میڈیا بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا ہے !!
 
عبدالحسیب برطانیہ میں مقیم ہیں۔
 
پتلے جلانا وغیرہ تو عام بات ہے ۔لیکن غالباً اتنا زیادہ کچھ نہیں ہے۔ ہاں احتیاط کے طور پر پولس کا انتظام ہو سکتا ہے لیکن فوج وغیرہ تو یقیناً مغالطہ ہے :)
سوشل میڈیا پر البتہ ہنگامہ برپا ہے:)
 
پتلے جلانا وغیرہ تو عام بات ہے ۔لیکن غالباً اتنا زیادہ کچھ نہیں ہے۔ ہاں احتیاط کے طور پر پولس کا انتظام ہو سکتا ہے لیکن فوج وغیرہ تو یقیناً مغالطہ ہے :)
یعنی وہی پاکستان والا سین ہے
سوشل میڈیا پر البتہ ہنگامہ برپا ہے
لعن طعن کیلئے اگر انڈیا میں افرادی قوت کم پڑ رہی ہو تو شعیب اختر،سکندر بخت اور محمد یوسف ہم سے کچھ دن کیلئے ادھار لے لیں :battingeyelashes:
 
عبدالحسیب

محفلین
یعنی وہی پاکستان والا سین ہے
جی ہاں ۔بلکل :)
لعن طعن کیلئے اگر انڈیا میں افرادی قوت کم پڑ رہی ہو تو شعیب اختر،سکندر بخت اور محمد یوسف ہم سے کچھ دن کیلئے ادھار لے لیں :battingeyelashes:
اسکی ضرورت نہیں پڑے گی غالباً۔فی الوقت یہاں کوئی ہندوستانی چینل میسر نہیں ورنہ آج تک وغیرہ چینلس پر تو آج ہنگامہ ہو رہا ہوگا :)
ویسے میری یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ کسی بھی شخص پر ذاتی حملے کرنا کیوں شروع کر دیتے ہیں؟ ٹھیک ہے ٹیم نے بہتر کھیل پیش نہیں کیا لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کے کھلاڑیوں کی ذاتی زندگی کو بھی اِس میں گھسیٹ لو ۔
 
آخری تدوین:
Top