اگر وہ بادشاہ ہوتا!

فاتح

لائبریرین
اگر وہ بادشاہ ہوتا
تو کوئی بات بھی ہوتی

سنا ہے بادشاہوں‌کو
دیں ایسا کوئی نذرانہ
جو سب چیزوں سے بڑھ کر ہو
تو اپنی بادشاہی بھی
لٹا دیتے ہیں وہ اکثر

مَحَب۔َت ہے ہمارے پاس
مگر۔۔۔ وہ بادشاہ کب ہے

(شاعر، ماخذ، ناشر و کاتب سبھی نامعلوم۔۔۔ اگر کسی کو معلوم ہے تو ضرور بتائیں)
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ قیصرانی اور فرحت آپ کی پسندیدگی کا۔
دراصل یہ نظم مجھے ایک دوست نے ایک بار سنائی تھی اور اتنی اچھی لگی کہ ذہن میں نقش ہو گئی۔ میں نے بھی اپنی سی کوشش کی اس کے خالق کا نام معلوم کرنے کی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔
 
Top