پائتھون میں اردو /یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے لئے کون سا GUI ٹول کٹ استعمال کیا جائے؟

اسد

محفلین
میں ایک سادہ اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر بنانا چاہ رہا ہوں۔ اس وقت میں جو ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کر رہا ہوں وہ Perl میں ہے اور Perl/TK ٹول کٹ استعمال کرتا ہے، لیکن اسے میں انگلش کے لئے استعمال کرتا ہوں اور اس میں مَیں نے اپنی ضرورت کے مطابق بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ Perl/TK پوری طرح سے RTL سپورٹ نہیں کرتا اور اب مجھے اردو ایڈیٹر کی ضرورت ہے جس میں مَیں خود سے تبدیلیاں کر سکوں۔ اس لئے میں پائتھون میں یہ ایڈیٹر بنانا چاہتا ہوں۔

ابھی تک مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ TkInter کی کچھ چیزوں سے میں Perl/TK کی وجہ سے واقف ہوں، اس لئے میرے لئے یہی آسان ترین انتخاب ہو گا۔ لیکن بعض لوگوں نے PyQT اور wxPython کا مشورہ دیا ہے۔ مجھے پائتھون نہیں آتی لیکن یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ مجھے پرل بھی نہیں آتی لیکن میں اپنا کام چلا لیتا ہوں۔

میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا TkInter کے مقابلے میں کوئی دوسری ٹول کٹ استعمال کرنے کا اتنا فائدہ ہے کہ میں اُسے استعمال کروں؟
محب علوی ، محمداحمد
 

محمداحمد

لائبریرین
میں نے تھوڑا بہت TkInter پر ہی کام کیا ہے اور چونکہ TkInter پائتھون 2 کو ہی سپورٹ کرتا ہے سو یونیکوڈ کی رینڈرنگ کے لئے باقاعدہ اعلان explicitly declare کرنا ضروری ہوتا ہے۔ رائٹ ٹو لیفٹ سپورٹ بھی میرا خیال ہے کہ نہیں ہے۔ یونیکوڈ کی مکمل سپورٹ پائتھون 3 میں شامل کی گئی ہے۔

wxPython کو سرسری دیکھا ہے سو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ویب بیسڈ ایپ شاید کچھ آسانی سے بن جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام و علیکم ! میں پائتھون ٹیوٹوریل کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ کوئی رہنمائی مل سکتی ہے؟

اردو محفل پر ایک پائتھون پروگرامنگ لینگویج پر ایک چھوٹا سا ٹیوٹوریل اردو زبان میں موجود ہے۔ اس کے مین صفحہ آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
کیوی کی ضروریات میں اوپن جی ایل 2.0 شامل ہے، جو کہ بہت سے کمپیوٹرز (خصوصاً پرانے) پر دستیاب نہیں ہوتا۔ کیونکہ کیوی بنیادی طور پر ٹیبلیٹس، فونز اور دیگر جدید ڈیوائسز کے لئے ہے اور اُن پر اوپن جی ایل 2.0 دستیاب ہوتا ہے اس لئے وہاں مسئلہ نہیں ہے۔
پرل یا پائتھون استعمال کرنے کا مقصد ایک ایسا ایڈیٹر تیار کرنا ہے جو تمام کمپیوٹرز اور آپریٹنگ سسٹمز پر کام کر سکے۔ لیکن بہت سے انٹیگریٹڈ ویڈیو والے سسٹمز کے لئے اوپن جی ایل 2.0 ڈرائیور ونڈوز میں دستیاب نہیں ہے، اسی طرح لینکس پر بھی بہت سے ڈسپلے ڈرائیورز کے ساتھ یہی مسئلہ ہے۔
 
Top