زین فورو کے متعلق سوالات

میں نے کچھ لڑیوں کی نگرانی کے لیے کلک کیا۔
لیکن جب اپنے پروفائل پر جا کر "زیر نگرانی لڑیاں" چیک کیں تو ان میں صرف 2 لڑیاں موجود ہیں۔ حالانکہ میں نے کافی لڑیاں سلیکٹ کی تھیں۔
یہ کیا معاملہ ہے؟
جہاں سے آپ نے زیر نگرانی لڑیوں کو دیکھنے کی کوشش کی وہاں فقط "غیر خواندہ زیر نگرانی لڑیاں" دکھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ اس فہرست کے نیچے دائیں جانب دیکھیں تو ایک ربط موجود ہوگا "تمام زیر نگرانی لڑیاں دکھائیں"۔ :) :) :)
 

اوشو

لائبریرین
جہاں سے آپ نے زیر نگرانی لڑیوں کو دیکھنے کی کوشش کی وہاں فقط "غیر خواندہ زیر نگرانی لڑیاں" دکھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ اس فہرست کے نیچے دائیں جانب دیکھیں تو ایک ربط موجود ہوگا "تمام زیر نگرانی لڑیاں دکھائیں"۔ :) :) :)

شکریہ برادر :)
اس سوال کا جواب بھی دیکھ لیجیے گا فرصت میں ۔

بک مارک کو استعمال کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ :)

پھر مزید کچھ سوال کروں گا :)
 

محمد شعیب

لائبریرین
کل سے فورم پر بار بار یہ مسئلہ درپیش ہے:
کوڈ:
An unexpected database error occurred. Please try again later.
اس کی کیا وجہ ہے؟ کچھ دیر میں درست ہوجاتا ہے لیکن پھر تھوڑی دیر میں سامنے آجاتا ہے۔
 
کل سے فورم پر بار بار یہ مسئلہ درپیش ہے:
کوڈ:
An unexpected database error occurred. Please try again later.
اس کی کیا وجہ ہے؟ کچھ دیر میں درست ہوجاتا ہے لیکن پھر تھوڑی دیر میں سامنے آجاتا ہے۔
سرور کا ڈسک اسپیس چیک کر لیں۔ مائی ایس کیو ایل میں دیکھ لیں کہ کسی ٹیبل میں اوور ہیڈ ڈیٹا بڑھ گیا ہو تو اس کا کلین اپ کر لیں۔ زین فورو میں کچھ کنفیگیوریشنز ایسی شامل کی گئی ہیں جس کے باعث کیش نما ڈیٹا بہت تیزی سے ڈیٹا بیس کو بھر دیتا ہے، لہٰذا وسائل محدود ہوں تو ایسے فیچر غیر فعال کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
 

محمد شعیب

لائبریرین
بی بی کوڈ میں ٹیکسٹ الائن دائیں جانب ہے، ہم نے اسے بائیں جانب کرنے کرنے کے لیے Style Properties: BB Code Elements میں
کوڈ:
text-align: left;
کا اضافہ بھی کیا، لیکن ٹیکسٹ بدستور دائیں جانب ہی ہے۔ ایسا کیوں؟ :) :)
 
Style Properties: BB Code Elements کی ذیل میں BB Code Pre / Code کھولیں اور اس کے مسیلینئیس سیکشن میں درج ذیل کوڈ شامل کر دیں:
HTML:
word-wrap: normal;
overflow: auto;
line-height: 1.5;
text-align: right;
direction: ltr;
یہاں ٹیکسٹ الائن دانستہ دائیں رکھا گیا ہے لیکن وہ دائیں سے بائیں زبانوں کے لیے از خود الٹ جائے گا۔ :) :) :)
 

محمد شعیب

لائبریرین
کیا محفل کے ایڈیٹر میں اضافی فونٹ شامل کیا جاسکتا ہے؟ ہمیں عربی متن کے لیے ایک دو فونٹ شامل کرنا ہے۔ :) :)
 

محمد شعیب

لائبریرین
ہم نے اس فائل js/xenforo/bb_code_edit.js میں درج ذیل کوڈ میں کچھ عربی فونٹس کا اضافہ کیا لیکن وہ ایڈیٹر میں نظر نہیں آرہے۔ کیا مزید اور کچھ کرنا ہوگا؟ :) :)
HTML:
b.find("[style]").css("font-family","");b.filter("[style]").css("font-family","");a.execCommand("fontname",c)},h={},k={};d.each({Arial:"arial,helvetica,sans-serif","Book Antiqua":"'book antiqua',palatino,serif","Courier New":"'courier new',courier,monospace",Georgia:"georgia,palatino,serif",Tahoma:"tahoma,arial,helvetica,sans-serif","Times New Roman":"'times new roman',times,serif","Trebuchet MS":"'trebuchet ms',geneva,sans-serif",
Verdana:"verdana,geneva,sans-serif","Traditional Arabic":"'traditional arabic',serif",Amiri:"amiri,serif"},function(a,b){h[a]={title:a,callback:g,style:"font-family: "+b}});
 

محمد شعیب

لائبریرین
اردو مراسلہ کے دوران انگریزی لکھنا پڑ جائے تو اس بات کی دقت پیش آتی ہے ایڈیٹر کا ڈائرکشن دائیں جانب ہوتا ہے۔ کیا ایسی کوئی شارٹ کی بنائی جاسکتی ہے جس کو پریس کرنے سے ڈائرکشن بائیں جانب ہوجائے؟
میڈیاویکی میں بائیں جانب کے کنٹرول اور شفٹ پریس کرنے سے یہ کام ہوتا ہے۔ :) :)
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top