زین فورو کے متعلق سوالات

زین فورو پر چل رہے ایک فورم میں آئی او ایس میں ایک مسئلہ یہ ہورہا ہے کہ صفحہ پر متعدد جگہ اردو درست نظر نہیں آتی۔ آئی پیڈ اور آئی فون دونوں کے صارفین کی جانب سے شکایت ہے۔ ذیل میں تصویر موجود ہے:
10850350_796328737091167_1433547243_n.jpg

اس مسئلہ کو کیسے حل کیا جائے؟ :) :)
ابن سعید ، سعادت
 
فورم کا لنک یہ رہا۔ آئی او ایس ورژن کا تو پتہ نہیں کہ متعدد اراکین نے شکایت کی ہے۔ البتہ فورم میں اولین فونٹ جمیل نوری نستعلیق ہے۔ :) :)
کیا ان کی ڈیوائس پر محفل میں بھی یہ مسئلہ در پیش ہے؟ اگر نہیں تو آپ محفل کا فونٹ سیکوئینس استعمال کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
کوڈ:
'Jameel Noori nastaleeq', 'Alvi Lahori Nastaleeq', 'Alvi Nastaleeq', Georgia, "Times New Roman", Times, serif
 
زیک

مسافر

میں آئی فون ۶ پر آئی او ایس ۸ استعمال کر رہا ہوں۔ ندوی محفل پر کئی جگہ کروم اور سفاری میں الفاظ ٹوٹے ہوئے ہیں مگر اردو محفل ٹھیک ہے
 
اردو کے مخصوص فونٹس کے بعد محفل میں فال بیک فونٹ Georgia ہے جو ونڈوز اور میک دونوں میں دستیاب ہے۔ اور غالباً اسی فونٹ میں آپ کو محفل نظر آتی ہوگی۔ جبکہ مذکورہ فورم میں اردو کے مخصوص فونٹس کے بعد Tahoma ہے جس کا میک متبادل Geneva ہوتا ہے اور شاید اس فونٹ میں مذکورہ فورم نظر آ رہا ہے جس کی اردو سپورٹ کے بارے میں ہم کچھ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے۔ :) :) :)
 
ندوی محفل کا بھی فونٹ سیکوینس یہی ہے:
کوڈ:
"Jameel Noori Nastaleeq",  'Alvi Lahori Nastaleeq', 'Alvi Nastaleeq', Georgia, "Times New Roman", Times, serif
 
نبیل بھائی سے یہ پوچھنا ہے کہ زین ٹیگ ایڈ آن انسٹال کرنے کے نتیجہ میں ٹیگز ایڈیٹنگ کی جو فیلڈز بنتی ہیں، ان میں اردو کی بورڈ کیسے لاگو کرسکتے ہیں ڈیفالٹ؟ :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی سے یہ پوچھنا ہے کہ زین ٹیگ ایڈ آن انسٹال کرنے کے نتیجہ میں ٹیگز ایڈیٹنگ کی جو فیلڈز بنتی ہیں، ان میں اردو کی بورڈ کیسے لاگو کرسکتے ہیں ڈیفالٹ؟ :) :)

فی الحال تو یہ سہولت محفل فورم پر بھی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ابھی اس سے متعلقہ ٹیکسٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کا طریقہ نہیں مل سکا ہے۔
 
جبکہ ہم محفل میں اس ایریا میں اردو لکھ پا رہے ہیں۔ اور ہمارے کمپیوٹر میں اردو کی بورڈ نصب ہی نہیں ہے۔ یہی دیکھ کر ہم نے سوال کیا تھا آپ سے۔ :) :)
 
ہم نے بہت پہلے یہ سہولت شامل کی تھی، لیکن آج آپ کے پوچھنے پر آزمایا تو یہ گوگل کروم میں کام نہیں کر رہا ہے۔ ہمیں یاد ہے کہ اس سے پہلے یہ کام کیا کرتا تھا۔ در اصل متعلقہ خانہ پہلے مخفی ہوتا ہے اور تدوین کے ربط پر کلک کرنے کے بعد ہی نمودار ہوتا ہے اس لیے شاید بائنڈنگ میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ یہ مسئلہ فقط گوگل کروم کے تازہ نسخوں میں ہی ہو۔ :) :) :)
 
کیا اسے ہم بھی شامل کرپائیں گے؟ :) :)
 
نیز یہ وضاحت بھی کردیں کہ جب نئی لڑی ارسال کرتے ہیں اس وقت بھی ٹیگ کا خانہ نیچے موجود ہوتا ہے، اس میں بھی ہمارے فورم میں اردو نہیں لکھی جارہی ہے۔ جبکہ محفل میں ہم لکھ پارہے۔ :) :)
 
وہاں اردو شامل کرنا تو خیر بہت سہل ہے کیونکہ وہاں ٹیگ کا خانہ مخفی نہیں ہے۔ بس آپ متعلقہ ٹیمپلیٹ میں جا کر فارم کے نیچے ضروری جاوا اسکرپٹ شامل کر دیں کام بن جائے گا۔ انپٹ فیلڈ کی آئی ڈی بھی ٹیمپلیٹ میں نظر آ جائے گی۔ :) :) :)
 
Top