"حمد"

بہت میں نے ڈھونڈا کہ
رہتا کہاں ہے
مگر دل کے خانے میں
رہتا خدا ہے

ہوا سب یہ تخلیق بس
ایک کن سے
میں انساں ہوں مولا یہ
تیری عطا ہے

نہیں فرق مالک تری
بارگاہ میں
کہ عالم کا کوئی بھی
شاہ و گدا ہے

مرے رب عطا کر مجھے
قرب اپنا
شب و روز میری یہی
التجا ہے

ھو اللہ ھو اللہ ھو اللہ
ھو اللہ
کہ عالم میں یوسفٌ یہی
اک صدا ہے

توصیف یوسف۔۔
 
الف عین

لائبریرین
سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ آزاد نظم ہے یا غزل کی صورت ؟
ہوا سب یہ تخلیق بس
ایک کن سے
میں انساں ہوں مولا یہ
تیری عطا ہے
اگر دو مسرع ہیں، تو شعر دو لخت ہے۔
نہیں فرق مالک تری
بارگاہ میں
کہ عالم کا کوئی بھی
شاہ و گدا ہے
اس پر بھی دوبارہ غور کرو۔ بارگہ کا مقام ہے بحر کے مطابق، لیکن دو لختی یہاں بھی ہے۔
باقی درست ہیں۔
 
[QU=ک"الف عین, post: 1619069, member: 38"]سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ آزاد نظم ہے یا غزل کی صورت ؟

باقی درست ہیں۔[/QUOTE]
یہ غزل کی صورت میں ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
[QU=ک"الف عین, post: 1619069, member: 38"]سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ آزاد نظم ہے یا غزل کی صورت ؟
ہوا سب یہ تخلیق بس
ایک کن سے
میں انساں ہوں مولا یہ
تیری عطا ہے
اگر دو مسرع ہیں، تو شعر دو لخت ہے۔
نہیں فرق مالک تری
بارگاہ میں
کہ عالم کا کوئی بھی
شاہ و گدا ہے
اس پر بھی دوبارہ غور کرو۔ بارگہ کا مقام ہے بحر کے مطابق، لیکن دو لختی یہاں بھی ہے۔
باقی درست ہیں۔

غزل کی صورت میں ہے تو اشعار کو نظم کی بجائے غزل کے سانچے میں ڈھالیے۔ ایک سطر میں ایک مکمل مصرع لکھیں دوسرا یہ کہ مطلعے کے مصرع اولیٰ میں قافیہ " کہاں" باقی قوافی سے مناسبت نہیں رکھتا اسے بدلنا پڑے گا۔
 
غزل کی صورت میں ہے تو اشعار کو نظم کی بجائے غزل کے سانچے میں ڈھالیے۔ ایک سطر میں ایک مکمل مصرع لکھیں دوسرا یہ کہ مطلعے کا مصرع اولیٰ میں قافیہ کہاں باقی قوافی سے مناسبت نہیں رکھتا اسے بدلنا پڑے گا۔
غزل کی صورت میں ہے تو اشعار کو نظم کی بجائے غزل کے سانچے میں ڈھالیے۔ ایک سطر میں ایک مکمل مصرع لکھیں دوسرا یہ کہ مطلعے کا مصرع اولیٰ میں قافیہ " کہاں" باقی قوافی سے مناسبت نہیں رکھتا اسے بدلنا پڑے گا۔

شکریہ میں ایک سطر میں لکھ دیتا ہوں اور اس کے متبادل کیا مصرع لے کر آؤں آپ بھی مدد کی جئے گا
 
ابن رضا

لائبریرین
دو لخت،
کے بارے میں تھوڑا بتا دیں۔۔۔
دولخت سے مراد یہ کہ پہلے مصرع میں جو مضمون بیان کیا گیا ہے دوسرے مصرع کے ساتھ اس کا کوئی ربط تعلق یا تسلسل نہیں بنتا یعنی ایک ہی بیت کے دونوں مصروں میں الگ الگ مضامین بیان کیے گئے ہیں جو کہ غزل کے قواعد کے خلاف ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
شکریہ میں ایک سطر میں لکھ دیتا ہوں اور اس کے متبادل کیا مصرع لے کر آؤں آپ بھی مدد کی جئے گا
قافیہ بہت آسان باندھا ہوا ہے بہت سے لفظ مل جائیں گے کوشش کریں آپ خود ہی جیسے ادا، ملا ، چھپا وغیرہ جو بھی لفظ سے منتخب کریں اس کے حساب سے مصرع بدلنا پڑے گا ۔
 
دولخت سے مراد یہ کہ پہلے مصرع میں جو مضمون بیان کیا گیا ہے دوسرے مصرع کے ساتھ اس کا کوئی ربط تعلق یا تسلسل نہیں بنتا یعنی ایک ہی بیت کے دونوں مصروں میں الگ الگ مضامین بیان کیے گئے ہیں جو کہ غزل کے قواعد کے خلاف ہے
ھمھم،
چلیں میں کوشش کرتا ہوں کہ اس غزل کو دو لخت سے پاک کرں۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
مزید یہ کہ ٹیگ کا جو آپشن آپ نے استعمال کیا ہے اس سے پیغام نہیں پہنچتا۔ آپ غزل کے نیچے مراسلے کے اندر ہی @ کے ساتھ نام لکھ کر ٹیگ کیا کریں اساتذہ کرام کو جیسے الف عین صاحب
 
غزل کی صورت میں ہے تو اشعار کو نظم کی بجائے غزل کے سانچے میں ڈھالیے۔ ایک سطر میں ایک مکمل مصرع لکھیں دوسرا یہ کہ مطلعے کے مصرع اولیٰ میں قافیہ " کہاں" باقی قوافی سے مناسبت نہیں رکھتا اسے بدلنا پڑے گا۔

مگر میں نے پڑھا اور سنا ہے کہ
بہت میں نے ڈھونڈا کہ رہتا کہاں ہے،
اس میں "کہاں " کی نون گنہ نہیں پڑی جاتی تو میں نے بھی ایسے ہی کیا۔۔۔۔
اس کے بارے میں کچھ کلئیر کر دیں۔۔
 
ابن رضا

لائبریرین
مگر میں نے پڑھا اور سنا ہے کہ
بہت میں نے ڈھونڈا کہ رہتا کہاں ہے،
اس میں "کہاں " کی نون گنہ نہیں پڑی جاتی تو میں نے بھی ایسے ہی کیا۔۔۔۔
اس کے بارے میں کچھ کلئیر کر دیں۔۔
نون غنہ پڑھیں یا نہ پڑھیں اصل لفظ دیکھا جاتا ہے کہ اس کا آخری اصلی حرف کیا بنتا ہے کہاں میں ں صرف وزن میں شمار نہیں ہوتا لیکن اپنی آواز ضرور دیتا ہے
 
آخری تدوین:
نون غنہ پڑھیں یا نہ پڑھیں اصل لفظ دیکھا جاتا ہے کہ اس کا آخری اصلی حرف کیا بنتا ہے کہاں میں ں صرف وزن میں شمار نہیں ہوتا لیکن اپنی آواز ضرور دیتا ہے[/QUOTE

آپ کا بہت شکریہ مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اتنی دور سے تو میں اس وقت دعا ہی دے سکتا ہوں اور ابھی آپ کی پروفائل دیکھ رہا تھا تو پتا چلا کہ آپ اسلام آباد سے ہیں آس پاس ہوتے تو آپ سے ضرور ملاقات ہوتی ادب کے حوالے سے میرا مطلب کچھ شاعری کے حوالے سے سیکھنے آپ کے پاس آتا۔۔۔
خیر دنیا گول ہے کیا پتا کہیں ملاقات ہو بھی جائے۔۔
 
سکھانے کے لیے اساتذہ ہیں ناں۔ میں تو مبتدی سے بھی شاید پیچھے ہوں ابھی۔ ہمتِ مرداں مددِ خدا
 
Top