سید عاطف علی
لائبریرین
شکریہ ۔ایکس بوائے ۔ اور آداب۔
شکریہ عظیم ۔عاطف بهائی میں نے بهی ایک کوشش کی ہے دیکهو کیسی ہے ؟
بھئی مطلب یہ کہ آٹھویں غزل عید کے دن مکمل ہوئی۔عید کے دن آٹھویں غزل۔۔۔ نو کمنٹس ایٹ آل
اُس نے ہم کو جو گلی میں یوں پھسلتے دیکھا
اُس کے غصّے کو ہنسی میں بھی بدلتے دیکھا
عید کے روز غزل ہم نے کہی ، اُس کے بعد
’’جب بھی دیکھا اُسے بس زہر اگلتے دیکھا‘‘
شیخ و واعظ ہوں کہ ناصح ہوں سبھی کو ہم نے
اُس حسینہ کی گلی سے ہی نکلتے دیکھا
اتنی پیاری سے غزل کہہ تو چکے ہیں عاطف
جس زمیں میں کئی لوگوں کو پھسلتے دیکھا
قافیے تنگ ہوئے اور ردیفیں نہ ملیں
ہم نے لوگوں کو یہاں بحر بدلتے دیکھا
میں سمجھا کہ عید کے دن آٹھ غزلیں۔۔۔بھئی مطلب یہ کہ آٹھویں غزل عید کے دن مکمل ہوئی۔
نام ِ ٖ خدا۔قیصرانی بھائی۔ ایک دن اور یہ غزلیات کا اَٹّھا۔میں سمجھا کہ عید کے دن آٹھ غزلیں۔۔۔
زبردست۔ یعنی انہی کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیںنام ِ ٖ خدا۔قیصرانی بھائی۔ ایک دن اور یہ غزلیات کا اَٹّھا۔
اللہ بخشے غلام ہمدانی(المعروف مصحفی) صاحب کے بارے میں کہیں (غالباً تذکرہ "آب ِحیات "مولفہ محمد حسین آزاد)پڑھا تھا کہ مشاعرے سے قبل رات اپنی زود گوئی کا مظاہرہ یوں فرمایا کرتے تھے کہ آتھ دس غزلیں کہہ لیتے تھے اور ان میں سے سب سے اچھی منتخب کر کے باقی بیچ دیتے تھے۔واللہ اعلم ۔
ایک بار پھر نامِ خدا بلکہ ذرا اور زور و شور سے ۔زبردست۔ یعنی انہی کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں
ایک بار پھر نامِ خدا بلکہ ذرا اور زور و شور سے ۔
"میں کہاں اور یہ وبال کہاں" ۔ہم تو اپنی ایک غزل کو ذائقہ پیدا کر نے کےلیے ہفتوں بلکہ مہینوں پکاتے ہیں پھر بھی "کارے ندارد" ۔
خلیل بھائی ۔پھڑکتی ہے آپکی " رگِ ظرافت "تو ہو تی ہے رواں اور۔کیاکہنے۔اُس نے ہم کو جو گلی میں یوں پھسلتے دیکھا
اُس کے غصّے کو ہنسی میں بھی بدلتے دیکھا
عید کے روز غزل ہم نے کہی ، اُس کے بعد
’’جب بھی دیکھا اُسے بس زہر اگلتے دیکھا‘‘
شیخ و واعظ ہوں کہ ناصح ہوں سبھی کو ہم نے
اُس حسینہ کی گلی سے ہی نکلتے دیکھا
اتنی پیاری سے غزل کہہ تو چکے ہیں عاطف
جس زمیں میں کئی لوگوں کو پھسلتے دیکھا
قافیے تنگ ہوئے اور ردیفیں نہ ملیں
ہم نے لوگوں کو یہاں بحر بدلتے دیکھا