عروض ڈاٹ کام

ماشاء اللہ بہت زبردست کام ہے۔ سید ذیشان بھائی بہت بہت مبارک باد۔شاید علم عروض میں یہ تجدیدی کام کی حیثیت سے ہی جانا جائے گا۔

لیکن کیا یہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی سہولت کے ساتھ دستیاب ہے یا صرف آن لائن ہی استفادہ کیا جا سکتا ہے؟
 
سید ذیشان

محفلین

بہت شکریہ شعبان بھائی۔ :)

یہ سافٹوئر صرف آن لائن ہی استعمال ہو سکتا ہے۔ موبائل پر بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ ڈاونلوڈ کی سہولت اس میں موجود نہیں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بہت خوب ، بہت زبردست کر دی ہے ویب سائٹ اب۔

ایک بار پھر سے ڈھیروں مبارکباد قبول ہو۔
آپ کی بہت نوازش۔ پہلے آپ کا پیغام مس ہو گیا تھا۔ :)

بہت زبردست ہو گئی ہے آپکی سائیٹ، بہت مبارک و بہت بہت داد

بہت شکریہ راجا بھائی۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
فوری تقطیع کے لئے ہوم پیج پر ایک ایڈیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اصلاح سیکشن میں اب دو کی بجائے صرف ایک ہی بحر دکھائی جائے گی، جو بھی قریب ترین بحر ہو گی آپ کے کلام کی۔ اگر ان تبدیلیوں پر کسی کو اعتراض ہو یا کوئی مشورہ دینا چاہے تو یہاں دے سکتے ہیں۔ :)
 
ایم اے راجا

سخنوری کی تقطیع کیا ہو گی ؟ وہاں مجھے لگتا ہے غلط ہو رہی ہے یا شاید میری کم علمی ہے۔ میرے حساب سے مفا علن ہونی چاہئیے مگر وہاں فا عیلن ہو رہی ہے
 
سید ذیشان

محفلین
سخنوری کی تقطیع کیا ہو گی ؟ وہاں مجھے لگتا ہے غلط ہو رہی ہے یا شاید میری کم علمی ہے۔ میرے حساب سے مفا علن ہونی چاہئیے مگر وہاں فا عیلن ہو رہی ہے

بہت شکریہ، آپ کی تقطیع درست ہے اور سائٹ پر اب درست کر دی ہے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
محمد اسامہ سَرسَری ، ابن رضا اور مہدی نقوی حجاز برادران کی انتھک محنت اور مدد سے دیوانِ غالب (نسخہ اردو ویب) مکمل عروض سائٹ پر شامل ہو گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ عروضی اغلاط (املا کی اغلاط) کم سے کم ہوں، لیکن پھر بھی اگر کہیں نظر آئیں تو رپورٹ کر دیں۔

اب غالب کے کسی بھی مصرعے پر سائٹ پر ڈبل کلک کرنے سے تقطیع نظر آ جائے گی۔ اس کے علاوہ بحر کا نام اور اوزان ہر نظم یا غزل کے آخر میں دیئے ہوئے ہیں۔

بحور کی لسٹ بھی فراہم کی گئی ہے کہ اپنی مرضی سے کسی بھی بحر میں غالب کا کلام دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی سہولت کی لئے ایک سکرین شاٹ:

لنک یہ رہا:
http://aruuz.com/Examples/Poets?poet=غالب
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ابھی تو تقطیع کے نتیجے والے صفحے پر + کا بٹن فعال نہیں ہے۔ کچھ دنوں میں یہ بٹن فعال ہوجائے گا اور اس کو دبانے سے نتیجہ اس جیسا ہوگا (ہو بہو ایسا نہیں ہو گا، کچھ تبدیلیاں ممکن ہیں)

4h7e9y.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
کافی یوزرز کے مسیجز آ رہے ہیں کہ سائٹ دوبارہ آن لائن کر دی جائے۔ مصروفیت کی بنا پر اس پر کام نہیں کر سکا۔ سائٹ البتہ اب کام کرے گی۔ چهوٹے موٹے مسئلوں کو قالین کے نیچے ڈال دیں جب تک اس کی صفائی نہیں ہو جاتی :D
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
کافی یوزرز کے مسیجز آ رہے ہیں کہ سائٹ دوبارہ آن لائن کر دی جائے۔ مصروفیت کی بنا پر اس پر کام نہیں کر سکا۔ سائٹ البتہ اب کام کرے گی۔ چهوٹے موٹے مسئلوں کو قالین کے نیچے ڈال دیں جب تک اس کی صفائی نہیں ہو جاتی :D
سائٹ مجھ جیسے تقطیع کے بیماروں کے لیے کافی کار آمد ہے ۔۔۔ اسی لیے میں پوچھنا چاہتا تھا کہ آف لائن اس کی فائلیں مجھے مل جائیں۔ میں گھر پر ہی سرور بنا لوں گا۔ ۔اور ہوسکتا ہے کہ اسے سافٹ وئیر میں بھی ڈھال سکوں۔۔۔ اگر مناسب ہو تو وہ سافٹ وئیر آپ بیچ کر کچھ کما بھی سکتے ہیں۔۔
 
میچور ہونے پر شائد اس کو اوپن سورس کر دیا جائے۔
باقی اس کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سائٹ آنلائن ہی رہے گی۔
 
سید ذیشان

محفلین
تقطیع والا کام بھی کسی حد تک کر دیا ہے۔ کچھ کیسز میں غلط جواب دے گا، اس کا کوڈ اگلی فرصت پر لکھنے کا ارادہ ہے۔
 
Top