آزادی مارچ اپڈیٹس

آبی ٹوکول

محفلین
میرے محترم بھائی ۔ جو انسان صرف حکومت وقت کی تعریف میں رطب اللسان رہے ۔ اور احادیث اور آیات قرانی کے بل پہ سفید کو کالا اور کالے کو سفید کرنے کی کوشش میں اتنا مصروف رہے کہ اسے 14 بے گناہ انسانوں کا ناحق بہتا خون دکھائی نہ دے ۔ وہ درباری ہی ہو سکتا ہ؁
مفتی صاحب کے درج بالا کالم میں کوئی اک جملہ کوئی اک حدیث کوئی اک آیت قرانی " سانحہ ماڈل ٹاؤن" کے ذمہ داروں کی مذمت کے ضمن میں دکھا سکیں ۔۔؟ افسو س ۔۔۔ ناکام ہی رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی صاحب نے احادیث کو من چاہے مفاد کے لیئے بطور دلیل پیش کرتے انصاف کی دہائی دینے والوں کو " صف کفر " میں کھڑا کر دیا ۔ انہیں ڈھکی چھپی فحاشی تو دکھ گئی مگر بے گناہ انسانوں کے ناحق بہنے والے خون کی انصاف مانگتی صدا سنائی نہ دی ۔۔۔۔۔ مجھے نہ پی ٹی آئی سے غرض ہے نہ عمران خان سے ۔۔۔۔۔
میرے بھائی آپ میرے لیے بہت محترم ہیں ہمیشہ سے آپکا قدردان رہا ہوں آپکا شمار میرے نزدیک محفل کی ان چاند نادرروزگار ہستیوں میں سے ہوتا کہ جنکہ دم قدم سے اس محفل میں حقیقی رونق ہے لیکن بصد احترام مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں آپ کچھ زیادہ ہی جذباتیت کا شکار ہوچکے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مجھے بھی آپ جتنا ہی دکھ ہے مگر ضروری نہیں ہوتا کہ ایک بات کا تذکرہ ہرجگہ کیا جائے یا پھر فقط کالم ہی کی صورت میں کیا جائے اور ویسے بھی عدم ذکر عدم وجود کی علامت ہرگز نہیں ہوتا یا پھر اس کالم میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدم ذکر سے آپ مفتی صاحب کو سانحہ مادل ٹاؤن جیسے گھناونے حکومتی اقدام کا حامی ہرگز ثابت نہیں کرسکتے کیونکہ موجودہ کالم جزوقتی صورتحال پر ایک خاص تناظر میں لکھا گیا ہے خیر آپکی بھی ایک رائے ہے مجھے اس رائے کا احترام ہے میں چونکہ آپ کا بھی فین ہوں اور مفتی صاحب کا بھی عمران خان کا بھی سو ضروری جانا کہ بات کو کلئر کردوں ۔والسلام
 
06_08.gif
 
نایاب

لائبریرین

میرے محترم بھائی
اللہ تعالی آپ کے نیک گمانوں کو میرے حق میں سچ فرمائے اآمین
غور کیجئے گا آپ نے اپنے تبصرے میں کھلے طور سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گھناؤنا حکومتی اقدام قرار دیا ۔ اور یہ آپ کے ضمیر کے زندہ ہونے کی دلیل
اب یہ دیکھیں مفتی صاحب نے درج بالا کالم کی بنیاد 14 آگست سے جاری دھرنے پر رکھی ۔ اگلے ہی پل وہ اسے کنسرٹ قرار دیتے " فحاشی و عریانی " کے خلاف اسوہ رسول علیہ الصلوات و السلام دلائل سامنے لانے لگے ۔ پھر انہوں نے غصے کو ہدف تنقید بنایا ۔ اور آخر تک وہ حکومتی منتخب نمائندوں کی تعریف میں محو رہے ۔۔کہیں بھی انہوں نے ان دھرنے کی بنیاد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو مخاطب نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کبھی یہ تسلیم کر ہی نہیں سکتا کہ مفتی صاحب جیسی با علم ہستی اس بنیادی اصول انسانیت سے نا واقف ہوگی ، کہ " مظلوم پہ ہوئے ظلم سے آنکھیں بند کرتے ظالم کے ظلم کا دفاع کرنا ظالم کی ہی صف میں ہونے کی دلیل ہوتا ہے "
مفتی صاحب اک جملہ لکھتے یا پھر آپ کی مانند " صرف گھناؤنا اقدام " ہی لکھتے اپنے دامن کو چھینٹوں سے محفوظ رکھ سکتے تھے ۔ مگر وہ جانتے ہیں کہ " ظالم جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا " کس قدر نقصان دہ ٹھہر سکتا ہے ۔ سو خاموش رہتے مظلوموں کو ہی " فحاشی " کے فتاوی سے نواز گئے ۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ
میرے بھائی میں قادری صاحب یا عمران خان کا حمایتی نہیں ۔
جناب غوث الاعظم رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میرے لیئے رہنما ہیں مگر میں " قادری " نہیں ۔
"زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند " اپنا تو اصول میاں ۔
بہت دعائیں سدا خوش رہیں ہنسیں مسکرائیں آمین
 
دوست

محفلین
ہمارا تو یہ موقف ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کرے اور اس کے ساتھ تحریک انصاف اپنا دباؤ اسمبلیوں میں برقرار رکھے۔
بجائے کہ پہیہ جام کیا جائے جیسا کہ عمران خان کے عاقبت نااندیش مشیر اور میڈیا ایڈوائزروں کی دلی خواہش نظر آتی ہے۔
 
بھلکڑ

یہ بات سمجھنے کو کوئی خُدا کا بندہ راضی ہی نہیں!
ٓ(پی ٹی آئی کے سپورٹر)
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
ہمارا تو یہ موقف ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کرے اور اس کے ساتھ تحریک انصاف اپنا دباؤ اسمبلیوں میں برقرار رکھے۔
بجائے کہ پہیہ جام کیا جائے جیسا کہ عمران خان کے عاقبت نااندیش مشیر اور میڈیا ایڈوائزروں کی دلی خواہش نظر آتی ہے۔

آپ نے جزوی طور پر بجا فرمایا
حکومت انتخابی اصلاحات میں یا دھاندلی کیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں۔ ویسے بھی ایسا کوئی کمیشن کیسے قابل قبول ہو سکتا ہے جس کے سربراہ نواز شریف کے سمدھی ہوں۔ ملک کو ایک فیملی لمیٹڈ کمنی کی طرح چلایا جا رہا ہے عدلیہ اور پولیس سیاسی دباؤ میں ہیں۔ ایک عام آدمی بھی یہ شعور رکھتا ہے کہ ملک میں انصاف نہیں ہو رہا ۔
پہیہ جام حکومت پر دباؤ بڑھانے کا ایک طریقہ ہے ۔ مارچ سے پہلے تو حکومت دھاندلی یا اصلاحات پر غور کرنے کے لئے تیار ہی نہ تھی ۔ مارچ کے بعد دباؤ میں آکر اصلاحات پر راضی ہوئی ہے ۔مگر جو نواز شریف فیملی لمیٹڈ کے طرز حکومت سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کے رہتے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔
کیا آپ بھول گئے تارڑ صاحب کے بریف کیس
کیا آپ دیکھ رہے ہیں عدلیہ سے ان کے سوا کسی کو انصاف مل رہا ہے
کیا آپ دیکھ رہے ہیں پولیس کی قانون پسندی
 
آخری تدوین:
Top