عمران خان کے فیس بک پر2 ملین فینز مکمل ہونے پر مبارکباد

الف نظامی

لائبریرین
10540362_791997880842634_8442765571103753867_n.jpg

عمران خان کے فیس بک پیج پر فینز کی تعداد دو ملین ہونے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام ووٹرز کو بہت بہت مبارک!
متعلقہ:
چند سیاسی شخصیات ؛ سوشل میڈیا تقابلی جائزہ
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
کیا خیبرپختونخواہ والے عمران خان کو بھر بھر کر گالیاں دے رہے ہیں جیسی گالیاں پنجاب کےشیروں اور گل بٹوں کو پڑ رہی ہیں؟ :)
خیر پختونخواہ میں گالی کی جگہ گولی استعمال ہوتی ہے۔ کیا پتہ وہ گولی گندی نہ کرنا چاہتے ہوں؟ :)
 
arifkarim

معطل
اس سروے سے ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ سندھی تحریک انصاف کے سخت خلاف ہیں۔ شاید انکو عمران خان کی اردو سمجھ نہیں آتی جب تک بھٹو کا نشہ سر پر چڑھا رہے۔
 
اس سروے سے ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ سندھی تحریک انصاف کے سخت خلاف ہیں۔ شاید انکو عمران خان کی اردو سمجھ نہیں آتی جب تک بھٹو کا نشہ سر پر چڑھا رہے۔
سندھی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنی پنجابی یا پختون۔ قومی لیڈر کا دعوی کرنے والے کو سب سے رابطہ کرنا چاہئے اور اپنا پیغام پہنچانا چاہئے۔ :)
 
arifkarim

معطل
سندھی بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنی پنجابی یا پختون۔ قومی لیڈر کا دعوی کرنے والے کو سب سے رابطہ کرنا چاہئے اور اپنا پیغام پہنچانا چاہئے۔ :)
بھٹو کل بھی زندہ تھا، بھٹو آج بھی زندہ ہے کے نعرے لگانے والوں کو قومی لیڈر کی نہیں دماغی ڈاکٹر کی ضرورت ہے :)
 
بھٹو کل بھی زندہ تھا، بھٹو آج بھی زندہ ہے کے نعرے لگانے والوں کو قومی لیڈر کی نہیں دماغی ڈاکٹر کی ضرورت ہے :)
جو لوگ ایسا کہتے ہیں ان کی مراد بھٹو کے پیغام اور نظریے سے ہوتی ہے۔ عمران کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کی رہنمائی کی کوشش کرے۔ اگر وہ واقعی خود کو قومی لیڈر سمجھتا ہے !
قومی لیڈر سب کو ساتھ ملا کے چلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کسی کے خلاف تعصب نہیں رکھتے۔ :)
 
arifkarim

معطل
جو لوگ ایسا کہتے ہیں ان کی مراد بھٹو کے پیغام اور نظریے سے ہوتی ہے۔ عمران کو چاہئے کہ ایسے لوگوں کی رہنمائی کی کوشش کرے۔ اگر وہ واقعی خود کو قومی لیڈر سمجھتا ہے !
آپکی بات درست ہے۔ تحریک انصاف سندھ میں محض کراچی تک محدود ہے۔ اور یہ اوپر کے سروے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے۔
 
Top