ڈاکٹر طاہر القادری نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

الف نظامی

لائبریرین
دہری شہریت عام پاکستانی کا حق ہے۔ لیکن ایسا شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔ اخلاقاً بھی جو شخص ایک اور ملک سے وفاداری رکھتا ہو وہ پاکستان سے مطلق وفاداری کا دعوی کیسے کر سکتا ہے؟
انقلاب جیسے بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے طاہرالقادری کینیڈا کی شہریت جیسی چھوٹی چیز کو کیوں نہیں ٹھکرا دیتے؟
 
x boy

محفلین
قادری صاحب کو عمران خان جیسا ہوجانا چاہیے پھر مناظرے کے لئے چیلنج کریں
اب پروٹیکشن بھی چاہیے اور سیاست بھی کرنی ہے عورتوں کو مظاہرے کے لئے بلواتے ہیں
وہ بھی بے پردہ، اور خود پروٹیکشن مانگتے ہیں چیخنے چلانے سے کسی گورنمنٹ کا کچھ
نہیں بگڑنے والا، ایگریمنٹ کے مطابق پی پی پی پانچ سال جو پورے ہوئے، اب مسلم لیگ نون
پانچ سال جو پورے ضرور ہونگے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
دہری شہریت عام پاکستانی کا حق ہے۔ لیکن ایسا شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے تو نظامِ انتخابات کو مسترد کر دیا ہے اور الیکشن سے قبل انتخابی نظام میں اصلاح کی بات کی تھی جس پر اب حکومت نے ایک نام نہاد انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنا دی ہے ، دیکھیں کہ کیا گُل کھلاتی ہے۔
 
دلاور خان

لائبریرین
ایک گندی سی مثال ہی دماغ میں آتی ہے

جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں

اگر انقلاب انقلاب چلانے سے انقلاب آنا ہوتا تو کب کا آجاتا۔
طاہرالقادری کو انقلاب کے معنی بھی شاید ٹھیک سے نہ معلوم ہوں۔

انقلاب ان کے ذریعے آتے ہیں جو من کے اور زبان کے سچے ہوتے ہیں
دل و جان سے عوام اور ملک کے لیے مخلص ہوتے ہیں۔

کیا طاہرالقادری ایسا شخص ہے؟

رہی ن لیگ، پی پی پی اور موجودہ ق لیگ
تو ان کے بارے میں کچھ کہنا ہی فضول ہے۔
ان کے حکمرانوں کے سروں میں تھوڑا تھوڑا سیسہ اتار دینا چاہیے۔
 
ڈاکٹر طاہر القادری نے تو نظامِ انتخابات کو مسترد کر دیا ہے اور الیکشن سے قبل انتخابی نظام میں اصلاح کی بات کی تھی جس پر اب حکومت نے ایک نام نہاد انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنا دی ہے ، دیکھیں کہ کیا گُل کھلاتی ہے۔
اگر عوامی تحریک نے انتخابات میں حصہ لیا ہوتا تو پارلیمان کے اندر مہذب طریقے سے اس کمیٹی کا حصہ بن کر اصلاحات کرا سکتی تھی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر عوامی تحریک نے انتخابات میں حصہ لیا ہوتا تو پارلیمان کے اندر مہذب طریقے سے اس کمیٹی کا حصہ بن کر اصلاحات کرا سکتی تھی۔
پاکستان عوامی تحریک
الیکشن سے قبل انتخابی نظام میں اصلاح کی بات کرتی ہے۔ یعنی پانی پینے سے قبل فلٹر کرنا بجائے یہ کہ پانی پی کر بعد میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب کی جائے۔
 
پاکستان عوامی تحریک
الیکشن سے قبل انتخابی نظام میں اصلاح کی بات کرتی ہے۔ یعنی پانی پینے سے قبل فلٹر کرنا بجائے یہ کہ پانی پی کر بعد میں فلٹر پلانٹ کی تنصیب کی جائے۔
یہ اصلاحاتی کمیٹی اسی لئے بنائی گئی ہے کہ انتخابات سے پہلے فلٹر کیاجائے :)
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ اصلاحاتی کمیٹی اسی لئے بنائی گئی ہے کہ انتخابات سے پہلے فلٹر کیاجائے :)
چلیں دیکھتے ہیں کیا کرتی ہے یہ اصلاحاتی کمیٹی۔

چند نکات برائے تفہیم
1-
یہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل
213
218
کے خلاف قائم ہوئی ہے
لہذا یہ غیر آئینی پارلیمنٹ ہے۔

2-
حکومت اس وقت آئین پاکستان کے مندرجہ ذیل آرٹیکلز کی خلاف ورزی کر رہی ہے

آئین کا آرٹیکل 3 :-دو شرائط عائد کرتا ہے جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔ استحصال کا خاتمہ
آرٹیکل 9 :-فرد کی سلامتی
آرٹیکل 11 :-چائلڈ لیبر کا خاتمہ
آرٹیکل 25 اے :-پانچ سے سولہ سال کے عمر کے بچوں کے مفت اور لازمی تعلیم
آرٹیکل 37:-معاشرتی انصاف کا فروغ اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ
آرٹیکل 38 :-عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح و بہبود کا فروغ

آرٹیکل اے 140 کہتا ہے کہ ہر ایک صوبہ ، قانون کے ذریعے مقامی حکومت کا نظام قائم کرئے گا اور سیاسی ، انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔

3-
14 اگست سے قبل
پاکستان تحریک انصاف کے نشان دہی کردہ چار حلقوںمیں نادرا کے ذریعے تھمپ امپریشن ویری فیکیشن کروا دیں
 
آرٹیکل 213 اور 218 کی تفصیل بیان کردیجئے گا
پرویز مشرف کیسے آئینی صدر تھا اس کو آپ نے ریفرنڈم میں ووٹ کیوں دیا تھا؟
 
الف نظامی

لائبریرین
میں ثابت کروں گا کہ موجودہ حکومت کی نجکاری پالیسی غیر شفاف ہے اور اس کا بنیادی محرک کرپشن ہے۔ نواز شریف ثابت کریں کہ ایسا نہیں ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا نواز شریف کو کھلا چیلنج

الف نظامی

لائبریرین
میں ثابت کروں گا کہ موجودہ حکومت کے تمام اقتصادی پروگراموں کا مرکزی نقطہ کرپشن، لوٹ مار اور بزنس ایمپائرز کا استحکام ہے۔ نواز شریف ثابت کریں کہ ایسا نہیں ہے۔

الف نظامی

لائبریرین
میں ثابت کروں گا کہ موجودہ حکومت کا طرز حکمرانی خلاف آئین ہے۔ نواز شریف ثابت کریں کہ ایسا نہیں ہے۔
10414070_690952687648921_637371204587058017_n.jpg
 
Top