جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

قیصرانی

لائبریرین
اس وڈیو میں طاہرالقادری نے کہا "اوپر اللہ اور نیچے کارکن عوام وغیرہ کی مدد شامل رہی" (ایسا ہی کچھ جملہ تھا)
خود ساختہ شیخ الاسلام جس مسلک سے تعلق کا دعوی کرتے ہیں یعنی سنی حنفی اس کے مطابق اللہ عزوجل کے لئے سمت ثابت کرنا یعنی یہ کہنا کہ اللہ دائیں یا بائیں یا اوپر یا نیچے وغیرہ ثابت کرنا "کفر" ہے۔ کوئی عام کم علم رکھنے والا ایسا کہ جائے تو اس کی نا سمجھی کہا جا سکتا ہے مگر خود "شیخ الاسلام" کہلانے والے کو ایس غلطی زیب نہیں دیتی یا حسب عادت جوش خطابت میں ایسا کہ گئے؟ جیسے خواب سناتے رہتے ہیں ؟
آپ خوامخواہ سنجیدہ ہو گئے، یہ تو محض جوشِ خطابت ہی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شیخ الاسلام سے ایسی فاش غلطی ! ایسی غلطی تو کوئی عام سیاسی آدمی ہی کر سکتا ہے :)
مطلب تو سمجھ ہی گئے ہونگے آپ۔
شیخ السلام بھی تو یہ خود کردہ دعویٰ ہے، انہیں کون سا کسی نے ڈگری دی ہے؟ ساری تعلیم تو عالم رویا میں حاصل کی ہے :)
 
اس وڈیو میں طاہرالقادری نے کہا "اوپر اللہ اور نیچے کارکن عوام وغیرہ کی مدد شامل رہی" (ایسا ہی کچھ جملہ تھا)
خود ساختہ شیخ الاسلام جس مسلک سے تعلق کا دعوی کرتے ہیں یعنی سنی حنفی اس کے مطابق اللہ عزوجل کے لئے سمت ثابت کرنا یعنی یہ کہنا کہ اللہ دائیں یا بائیں یا اوپر یا نیچے وغیرہ ثابت کرنا "کفر" ہے۔ کوئی عام کم علم رکھنے والا ایسا کہ جائے تو اس کی نا سمجھی کہا جا سکتا ہے مگر خود "شیخ الاسلام" کہلانے والے کو ایس غلطی زیب نہیں دیتی یا حسب عادت جوش خطابت میں ایسا کہ گئے؟ جیسے خواب سناتے رہتے ہیں ؟
آپکا نام لئیق ہے لیکن آپ نالائقی سےاکثر ایسی باتیں کرجاتے ہیں جو اس لائق نہیں کہ انہیں سنجیدہ سمجھ کرانکا جواب دیا جائے۔۔۔۔
 
"میں سوچ رہا تھا کہ پچھلے سارے حکمران بے نظیر، زرداری، مشرف اور نواز شریف سبھی جیسے بھی تھے، کرپٹ تھے، بد کردار تھے یا جو بھی کچھ تھے پر ان میں سے کوئی بھی ایسا نہ تھا جس نے حضورﷺ کا نام لے کر ان سے منسوب کر کے کوئی جھوٹی بات یا حضور ﷺ کا نام شامل کر کے جھوٹا ڈرامہ کیا ہو۔ لیکن پھر بھی ان سب نے ہمارا جینا حرام کیے رکھا۔ اور ہم ان سے تنگ رہے اور ہیں۔

اب جو بندہ اپنے مضحکہ خیز خوابوں کو حضورﷺ کی ذات سے منسوب کر کے ان کی ذاتِ اقدس کو شامل کر کے جھوٹ بول بول کر عقل سے پیدل جاہلوں کا جھمگٹا لگا سکتا ہے وہ کل اقتدار میں آ کر کیا کچھ نہیں کرے گا۔ کیوں کہ خوفِ خدا تو اسے پہلے ہی سے نہیں اور عوام سے پاکستانی حکمران ویسے ہی نہیں ڈرتے"
 
آپکا نام لئیق ہے لیکن آپ نالائقی سےاکثر ایسی باتیں کرجاتے ہیں جو اس لائق نہیں کہ انہیں سنجیدہ سمجھ کرانکا جواب دیا جائے۔۔۔۔
اگر آپ کے پاس جواب ہوتا تو آپ ضرور جواب دیتے
جو بندہ مفتی منیب الرحمن جیسے محترم اور صاحب علم عالم کو "ایک معمولی مفتی " کہ سکتا ہے اس سے اس قسم کے تبصرے کی توقع کی جاسکتی ہے ۔جیسا آپ نے میرے بارے اوپر کیا ہے۔
 
لگتا ہے کہ انقلابی ڈارمے کی یہ قسط اختتام کو پہنچی اب اگلی قسط کا انتظار کیجیے

اپکا تو شدت سے انتظار تھا اس تھریڈ پر

برادرم ایچ اے خان تو اتنے دن بعد آئے بھی اسی لئے تھے اور ان کی بات سولہ آنے سچ نکلی :)

ائی ٹولڈ یو :)
 
اگر آپ کے پاس جواب ہوتا تو آپ ضرور جواب دیتے
پتہ نہیں کس نے کس کو معمولی مفتی قرار دیا ہے۔۔۔سہیلی بوجھ پہیلی
آپ نے کہا تھا ایک دھاگے میں جو اب حذف ہوچکا ہے۔ اس دھاگے میں ممتاز قادری کے اقدام قتل کے بارے میں گفتگو ہورہی تھی۔
 
10342006_795190473849224_8449994872092050662_n.jpg
 
وجی

لائبریرین
قاری حنیف ڈار ابوظہبی میں مسجد امام اور خطیب ہیں وہ لکھتے ہیں"
میں نے قادری صاحب کو ان کے قدموں کے پاس بیٹھ کر سنا ھے ،، جناب جسٹس پیر کرم شاہ صاحب نے فرمایا تھا : بریلوی یتیم تھے ان کے پاس بات کرنے والا کوئی بندہ نہیں تھا ،، یہ طاھر القادری ایک تحفہ ھے اسے ھاتھوں ھاتھ لینا ھے اور اس کا ساتھ دینا ھے ،یہ بریلویت کا قلعہ ھے ،،
مگر جب انہوں نے جھوٹا خواب سنایا اور حدیث پڑھ کر نبی ﷺ پر جھوٹ بولا تھا ،، اس دن وہ میری نظروں سے گر گئے ،
اولاً اس لئے کہ خواب " اقرار حسین کی سر عام کی ریکارڈنگ کی طرح نہیں آتے ،، یہ نبیوں کو بھی کوڈز میں آتے ھیں،، جنہیں تعبیر کی صورت ڈی کوڈ کیا جاتا ھے ! حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب ،، مصر کے بادشاہ کا خواب سات گائیوں والا ،، نبی پاک ﷺ کا احد کی صبح گائے ذبح کر کے گوشت بانٹنے کا خواب ،، جس کی تعبیر سے ابوبکر ؓ عاجز آ گئے تو آپ نے فرمایا میرے خاندان کا کوئی بندہ شہید کیا جائے گا ،جسے مثلہ کیا جائے گا ،، حضرت حمزہؓ کے ساتھ وھی ھوا !
مگر قادری صاحب کا خواب نہیں بلکہ 3 گھنٹے کی فلم تھی ،، میں اور جاوید صاحب ایگل اے سی سروسز والے اور جناب حکیم عبدالرؤف رضا صاحب اکٹھے بیٹھ کر یہ خواب دیکھ رھے تھے کہ حکیم صاحب نے ایک تاریخی جملہ کہا اور اپنی حکمت کا نچوڑ نکال کر رکھ دیا !
قاری صاحب ! اتنی دیر میں تو بندے کا تین دفعہ وضو ٹوٹ جاتا ھے اور وضو ٹوٹے تو آنکھ کھل جاتی ھے اور خواب ختم ھو جاتا ھے ،،مگر یہ بندہ تو لگتا خواب کو Pause پہ لگا کر وضو توڑتا ھے اور پھر وھیں سے Play کر لیتا ھے !
ویسے انہوں نے خود کہا تھا کہ اگر میں 63 سال کی عمر میں نہ مروں تو سمجھنا کہ میں نے نبی ﷺ پر جھوٹ بولا ھے اور جھوٹے پر اللہ کی لعنت !
اور اب وہ 63 سال کے بعد لعنت کی زندگی گزار رھے ھیں ا!!"
یہ قاری صاحب کہاں لکھتے ہیں اس بارے میں کچھ تفصیل دیجیئے گا
 
x boy

محفلین
یہ تو عام گوگل کا سرچ رزلٹ ہے۔ میں سمجھا کوئی مناسب سی ویب سائٹ یا کوئی میگزین ہوگا؟
میرے کام کی جگہہ کا راوٹر تبدیل ہوچکا ہے جس میں بہت زیادہ بندشیں لگائی گئ ہیں صرف سرچ انجن، ای میل، گورنمنٹ ، بنک انڈ فنانس اور کچھ جنرل ویب سائٹ کے علاوہ سب بند ہیں اردو محفل اس بندش سے آزاد کیسے ہے اللہ جانے جس کی وجہ سے آپارہا ہوں،، ورنہ میں انکا اڈریس دے دیتا ،،،
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ راوٹر خریدنے کے لئے میں نے ہی مشورہ دیا تھا،،،
 
فکر نہ کریں رمضان آرہا ہے جو تھوڑی بہت آزادی ہے عنقریب یہ بھی چھین لی جائے گی۔
 
کئی جھوٹ بہت تواتر کے ساتھ پھیلائے گئے ہیں، چنانچہ لوگوں کو اب ان پر سچ کا گمان ہونے لگا ہے۔۔۔یہ 63 سال کی عمر والی کیا کہانی ہے اسکا پتہ نہیں چل سکا۔ اگر کوئی بندہ کچھ ایسا شئیر کرسکے جس سے پتہ چلتا ہو کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انکی عمر 63 سال ہوگی، تو براہ کرم ضرور شئیر کرے، ورنہ اسے بھی ایک الزام اور پراپیگنڈا ہی سمجھا جائے گا
 
قادری جہاز سے نہ چاہتے ہوئے بھی اترگیا ہے۔ البتہ نئی قسط ائے گی اگرچہ اسپانسر نے ہاتھ کھنچ لیا ہے
 
Top