محمد امین

لائبریرین
ا فففففففففففففففففففففففففف۔۔۔۔۔۔ نین بھائی :( ہمیں ٹیگ کر کے ترسانا چاہ رہے ہیں؟ کراچی کے بے آب و گیاہ خشک پہاڑوں میں ایسے مناظر اور ماحول نہیں ملتے :( :( :(
 
فلک شیر

محفلین
اور ہم پہنچ گئے
10372336_10152892976056978_5298769724597587913_n.jpg

10325623_10152892976856978_5865289059549261272_n.jpg

10437396_10152892975391978_8890184467183398630_n.jpg

سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ فطرت خاموشی ، گوشہ گیری اور سادگی میں فراواں کلام کرتی ہے ۔ بے رعب حسن تو ہنگامے اور اچھل کود کی دین ہے، اسے کیا خبراس نعمت کی ......... آپ نے ایک بھرپور دن گزارا ہو گا ذوالقرنین! اسی ایک نعمت کا شکر بھی بندہ کیا ادا کرے گا ...............سبحان اللہ
اس خوبصورت اور نویکلی شراکت کے لیے شکرگزار ہوں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوب شراکت
بہت دعائیں
شکریہ نایاب بھائی :)

اس میں مچھلیاں ہوں تو کتنی پیاری لگیں نا!!!:love:
اس میں بلکہ جتنے بھی قدرتی چشموں پر جانا ہوا ہے۔ بشمول نیلا واہن و نیلا ساند ہر جگہ ہی چھوٹی چھوٹی پوروں برابر مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ جو کہ آپ کو اپنے پیروں کے گاؤں کا سمجھ کر وقتاً فوقتاً قدم بوسی کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔ اگر اس میں ہی مراسلہ نمبر 9 کی پہلی تصویر کو زوم کر کے دیکھو تو تمہیں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں نظر آجائیں گی۔ :)

واہ بھائی بہت زبردست۔
جس انداز سے آپ لوگ دفتر سے نکلے ہیں اسے آدھی چھٹی نہیں "آدھا ٹُلّہ مارنا" کہتے ہیں۔۔۔ !
ویسے اس جگہ کا محلِ وقوع بھی بتادیں اور اگر ہوسکے تو عرض اور طُول بلد بھی (گوگل ارتھ سے) لکھ دیں۔ تاکہ عقابی سیر تو ابھی سے کرلی جائے۔۔۔ کیا خیال ہے احباب کا؟
ٹلہ مارنا اسے نہیں کہہ سکتے کیوں کہ ہم باقاعدہ شارٹ لیو لے کر اور اپنے اپنے مینیجر کو بتا کر گئے تھے۔ :)
اس جگہ کو گوگل میپ پر ٹریک کرنا آسان نہیں۔ کیوں کہ یہ وہاں مارک نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔ شاید بہت زیادہ عوام کے نہ جانے کے باعث ہی خوبصورت اور پرسکون بھی ہے۔

بہت خوب ۔
پانی ٹھنڈا تھا ؟
جی اور گیلا بھی کر دیتا تھا۔۔۔ بڑا عجب پانی تھا۔۔۔ :)

مزے کی شیر کروائی ہے۔
میں ایکدفعہ گیا تھا لیکن اتنی اوپر نہیں گئے تھے۔
اسی طرف ہی گئے تھے؟ کیوں کہ مارگلہ ہلز میں کافی جگہ پر قدرتی چشمے اور چھوٹی چھوٹی آبشاریں ہیں۔ :)

:) شکریہ نعیم بھائی :)

یہ تو بڑی سیکرٹ سی جگہ لگ رہی ہے :p اچھی ہے مگر سکون والی:battingeyelashes::battingeyelashes:
سیکرٹ ایسے کہ راستہ مشکل ہونے کی وجہ سے عوام سے بچی ہوئی ہے۔ لہذا گندگی بھی نہیں ہے۔۔۔ :) اور پرسکون تو بلاشبہ۔۔۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
ان پتھروں پر کسے بلا رہے ہیں آپ ؟
ہماری صدا پر کوئی آتا تو ہم اس کو ساتھ لے کر آتے۔۔ یہاں آکر آواز نہ دیتے۔۔۔ :p

محترم خیال بھائی کو اس مقام پہ پہنچ یہ یاد آگیا ہے کہ اس مقام سے آگے کبھی " جنوں پریوں " کے بسیرے ہوتے تھے ۔
سو انہی میں سے کسی کو بلا رہے ہوں گے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ یہ الگ بات کہ آواز دینے میں چار سو سال کی تاخیر ہو گئی ۔۔۔ ۔
کیا یاد کروا دیا آپ نے نایاب بھائی۔۔۔۔۔ نیلی چڑیل جو کہ پیلی آنکھوں کے نام سے مشہور تھی۔۔۔۔ کتنے ہی "جن" اس پر سنہری وادی کے سنہری پھول والے تالاب سے پانی لا کر اس پر چھڑکا کرتے تھے۔ مگر اس کی آنکھوں کی پیلاہٹ نہ گئی۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ا فففففففففففففففففففففففففف۔۔۔ ۔۔۔ نین بھائی :( ہمیں ٹیگ کر کے ترسانا چاہ رہے ہیں؟ کراچی کے بے آب و گیاہ خشک پہاڑوں میں ایسے مناظر اور ماحول نہیں ملتے :( :( :(
اگر آپ کو جلانا مقصد ہوتا تو ہم نیلا واہن کی تصاویر بھی شامل محفل کرتے۔۔۔ جو کہ ہمارے ارادے میں بہرحال شامل ہے۔ بلکہ یہ بھی بتاتے کہ کل بروز ہفتہ نیلا ساند جانا ہوا۔ اور شاید اگلے ہفتے کشمیر کا چکر بھی لگ جائے۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سبحان اللہ ۔۔۔ ۔۔ فطرت خاموشی ، گوشہ گیری اور سادگی میں فراواں کلام کرتی ہے ۔ بے رعب حسن تو ہنگامے اور اچھل کود کی دین ہے، اسے کیا خبراس نعمت کی ......... آپ نے ایک بھرپور دن گزارا ہو گا ذوالقرنین! اسی ایک نعمت کا شکر بھی بندہ کیا ادا کرے گا ...............سبحان اللہ
اس خوبصورت اور نویکلی شراکت کے لیے شکرگزار ہوں۔
چیمہ صاحب۔۔۔ بے شک ۔۔ اس قدر خوبصورت اور پرسکون کہ گھنٹوں بیٹھے رہو۔۔۔ تازہ ہوا اور ذہن کو رواں کرتی خاموشی۔ خود سے کلام کرتی خاموشی۔۔۔۔ اس قدر خوبصورت دن تھا کہ کیا بتاؤں۔ اور بار بار ہم یہی کہہ رہے تھے کہ اللہ نے ہم کو کیسی کیسی نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
بے شک فطرت حسین ہے اس کا خالق حسین ، اس کی نیرنگیاں حسین اسے دیکھنے کے لئے نینوں کا حسین ہونا بھی ضروری ہے ۔ بہت خوبصور ت شراکت
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بے شک فطرت حسین ہے اس کا خالق حسین ، اس کی نیرنگیاں حسین اسے دیکھنے کے لئے نینوں کا حسین ہونا بھی ضروری ہے ۔ بہت خوبصور ت شراکت
سر ایک ہی مراسلے میں اس قدر حسن بھی پیدا کوئی حسین ہی کر سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں کے آپ کے آستانے پر حاضری دی تھی۔ لیکن شرف دیدار سے محروم ہی رہا۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
ہماری صدا پر کوئی آتا تو ہم اس کو ساتھ لے کر آتے۔۔ یہاں آکر آواز نہ دیتے۔۔۔ :p

کیا یاد کروا دیا آپ نے نایاب بھائی۔۔۔ ۔۔ نیلی چڑیل جو کہ پیلی آنکھوں کے نام سے مشہور تھی۔۔۔ ۔ کتنے ہی "جن" اس پر سنہری وادی کے سنہری پھول والے تالاب سے پانی لا کر اس پر چھڑکا کرتے تھے۔ مگر اس کی آنکھوں کی پیلاہٹ نہ گئی۔۔۔ :p
محترم بھائی چار سو سال پہلے کے یہاں رہنے والے " جن و پریاں " اس خدا مست درویش کی عبادت میں محویت اور انسانیت سے محبت کی معراج دیکھ اپنی عادات کچھ ایسے بدل گئے کہ " چور پور " نور پور " ہوگیا ۔جسے ہم آج بری امام کے نام سے جانتےہیں ۔۔۔
وہ پتھر کی گائے کی شبیہ اک لمحہ کو چونکنے پہ مجبور کرتے اس اللہ کی جانب متوجہ کرتی ہے جس کے حکم پہ چلتی ہوا جس کے حکم پہ بہتا پانی اپنی راہ میں آنے والی اشیاء کی صورت گری کرتا ہے ۔۔ اور جس کا اپنے بندوں سے یہ وعدہ ہے کہ جو میرا بن جاتا ہے میں اس کا ہوجاتا ہوں ۔۔۔
بہت دعائیں
اللہ آپ کے ساتھ ہنستی کھیلتی لڑتی جھگڑتئ پری کو سدا خوش و شاد وآباد رکھے آمین
 
محمد امین

لائبریرین
شکریہ نایاب بھائی :)

اس میں بلکہ جتنے بھی قدرتی چشموں پر جانا ہوا ہے۔ بشمول نیلا واہن و نیلا ساند ہر جگہ ہی چھوٹی چھوٹی پوروں برابر مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ جو کہ آپ کو اپنے پیروں کے گاؤں کا سمجھ کر وقتاً فوقتاً قدم بوسی کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔ اگر اس میں ہی مراسلہ نمبر 9 کی پہلی تصویر کو زوم کر کے دیکھو تو تمہیں چھوٹی چھوٹی مچھلیاں نظر آجائیں گی۔ :)

ٹلہ مارنا اسے نہیں کہہ سکتے کیوں کہ ہم باقاعدہ شارٹ لیو لے کر اور اپنے اپنے مینیجر کو بتا کر گئے تھے۔ :)
اس جگہ کو گوگل میپ پر ٹریک کرنا آسان نہیں۔ کیوں کہ یہ وہاں مارک نہیں ہوئی ہے۔۔۔ ۔ شاید بہت زیادہ عوام کے نہ جانے کے باعث ہی خوبصورت اور پرسکون بھی ہے۔

جی اور گیلا بھی کر دیتا تھا۔۔۔ بڑا عجب پانی تھا۔۔۔ :)

اسی طرف ہی گئے تھے؟ کیوں کہ مارگلہ ہلز میں کافی جگہ پر قدرتی چشمے اور چھوٹی چھوٹی آبشاریں ہیں۔ :)

:) شکریہ نعیم بھائی :)

سیکرٹ ایسے کہ راستہ مشکل ہونے کی وجہ سے عوام سے بچی ہوئی ہے۔ لہذا گندگی بھی نہیں ہے۔۔۔ :) اور پرسکون تو بلاشبہ۔۔۔

مجھے جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بسسسسسس
 
Top