صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر :)

قیصرانی

لائبریرین
یا اللہ خیر ،،، بد پرہیزی کی نا آپ نے اس لیئے سزا ملی ،، خیال رکھا کریں :)
بدپرہیزی تو کوئی نہیں کی۔ زومبی دراصل اس لئے کہ میں عام طور پر کوئی بھی دوائی نہیں لیتا۔ اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ یہ نزلہ شاید پولن الرجی کی وجہ سے ہوا ہو، تو میں نے ایک اینٹی ہیسٹامین کی گولی کھا لی تھی۔ پہلے بھی تین سال قبل جب میں نے یہ دوا لی تھی تو میری نیند کا دورانیہ اچانک سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا تھا اور جتنی دیر بیدار رہوں، وہ بھی نیم سویا ہوا ہوتا تھا۔ ابھی تین دن وہی صورتحال رہی کہ صرف ایک ٹیبلٹ سفر پر جانے سے قبل لے لی تھی :(
 
سید فصیح احمد

اوہ اب سمجھا ،،، مجھے پر خود بھی نیند کا شدید غلبہ ہوتا ہے فلو یا چیسٹ انفیکشن کی کوئی بھی دوا استعمال کرنے سے ،، شائد اس کا تعلق خون سے ہے !! اللہ بہتر جانتا ہے ،،، لیکن پھر بھی یہ حالت ڈاکٹر کو ضرور بتانی چاہیے ،،، اگر نیند کا غلبہ قابو میں نہ رہے !! اللہ آپ کو سلامت رکھے بھای جان ،، ثُم آمین !! :)
 
یہ جو ادویات ہوتی ہیں نا کھانسی یا الرجی کی صورت میں، یہ براہ راست آپ کے سینٹرل نروس سسٹم پر اثر کرتی ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے ہاں ان ادویات پر تکون بنی ہوتی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد ڈرائیونگ وغیرہ سے پرہیز کرنا ہے۔ اسٹونیا والے سفر کے دوران کئی بار نیند کی جھپکی آتے آتے رہ گئی تھی اسی وجہ سے۔ دوسرا میں چونکہ کسی قسم کی بھی دوا استعمال نہیں کرتا اس لئے مجھ پر ان کا اثر اور بھی شدید ہوتا ہے :(
 
بہت سی نئی باتیں معلوم ہوئیں ، تکون اور نرویس سِسٹم کا پتہ نہیں تھا ، اور آپ جانتے تھے کہ نیند آتی ہے آپ کو پھِر ڈرائیو کیوں کی ؟؟ :confused:
 
نیند تو آتی ہے لیکن میرا خیال تھا کہ دن کی ڈرائیونگ ہے تو مسئلہ نہیں بنے گی، دوسرا پہلی بار ڈرائیونگ گولی کھاتی ہی کی تھی، جبکہ اس کا اثر لگ بھگ ڈیڑھ یا دو گھنٹے بعد ہونا تھا۔ واپسی کا سفر گولی کھانے کے تیس یا پینتیس گھنٹے بعد کا تھا :(
 
یا اللہ خیر ،، بہر حال اب تو معلوم ہو گیا تو آئندہ احتیاط کیجیے گا۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے ، آپ مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ ڈرائیو کے دوران ایک لمحہ کی تاخیر بھی ظلم ڈھا سکتی ہے !!!
 
جی، جھپکی لی ہوتی تو کام ہی ختم ہو چکا ہوتا کہ موٹر وے پر تھا۔ ویسے میں ہمیشہ ہی ڈرائیونگ میں احتیاط کرتا ہوں :)
 
Top