آج کی تصویر - 2

x boy

محفلین
10329260_303536556480279_6526442961916014069_n.jpg
 
ملویۃ مینار - جامع مسجد سامرَاء - عراق
اس مسجد کی تعمیر عباسی خلیفہ المتوکل علی اللہ کے دور اقتدار میں سنہ848 تا 852 ( بمطابق233-237 ہجری) میں ہوئی۔ اس مینار کی لمبائی 52 میٹر ہے۔سامرَاء کا قدیم شہر عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔
2i8ktpv.jpg
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں آج تک آپ کے ذہنی میلان کا اندازہ نہیں کر پائی. آپ ایک طرف تو اسلام کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ایسی ایسی پوسٹس کرتے ہیں کہ سمجه نہیں آتی کیا کہا جائے.
پردہ صرف چہرے کا ہی نہیں ہوتا آنکه و زبان کا بهی ہوتا ہے. اور جہاد صرف تلوار اٹها کر کافروں کو اڑانا یا یہود و نصاری کی سازشوں کی طویل کہانیاں کاپی پیسٹ کرنے سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے کچه اور تقاضے بهی ہیں. جہاد بالنفس فلسفہ جہاد میں بنیادی حیثیت رکهتا ہے اور فضولیات پر مبنی مذاق و تصاویر شیئر کرنا کسی بهی فرد کی ذہنی بلندی کا بہترین عکاس ہوتا ہے. برائے مہربانی کوئی چیز پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچ لیا کریں کہ اس کی اخلاقیات کا معیار کیا ہے.
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
تصویریں شیئر کرنے کا سلسلہ بہت اچها ہے اور یقیننا بہت سے لوگ میری طرح چاہے یہاں پوسٹ نہ کرتے ہوں اس سلسلے کو باقاعدگی سے دیکهتے ہوں گے. جو لوگ یہاں فعال ہیں ان سے ایک چهوٹی سی گزارش ہے کہ پلیز تصویر شیئر کرتے ہوئے یا لطائف والے سیکشن میں لطائف پوسٹ کرتے ہوئے ایک چهوٹی سی بات ذہن میں ضرور رکها کریں کہ یہ پوسٹس آپ اپنے بےتکلف دوستوں کی محفل میں نہیں بلکہ اردو محفل پر پوسٹ کر رہے ہیں جو ایک فیملی فورم ہے اور جہاں بچے بڑے بزرگ خواتین حضرات مختلف لوگ رکن ہیں اور کوئی بهی ایکس ریٹڈ مذاق ، تصویر یا آپ کا تبصرہ اراکین کی طبیعت پر گراں گزر سکتا ہے. جو بات آپ اپنے بچوں ، گهر کی خواتین یا بزرگوں کے سامنے نہیں کرتے وہ اتنی آسانی سے یہاں کیسے کر سکتے ہیں.
میں عموما ایسی باتوں پر تبصرہ نہیں کرتی لیکن یہ چیز میں بہت عرصے سے نوٹ کر رہی ہوں اور آج مجه سے رہا نہیں گیا.
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
میں آج تک آپ کے ذہنی میلان کا اندازہ نہیں کر پائی. آپ ایک طرف تو اسلام کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف ایسی ایسی پوسٹس کرتے ہیں کہ سمجه نہیں آتی کیا کہا جائے.
پردہ صرف چہرے کا ہی نہیں ہوتا آنکه و زبان کا بهی ہوتا ہے. اور جہاد صرف تلوار اٹها کر کافروں کو اڑانا یا یہود و نصاری کی سازشوں کی طویل کہانیاں کاپی پیسٹ کرنے سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے کچه اور تقاضے بهی ہیں. جہاد بالنفس فلسفہ جہاد میں بنیادی حیثیت رکهتا ہے اور فضولیات پر مبنی مذاق و تصاویر شیئر کرنا کسی بهی فرد کی ذہنی بلندی کا بہترین عکاس ہوتا ہے. برائے مہربانی کوئی چیز پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچ لیا کریں کہ اس کی اخلاقیات کا معیار کیا ہے.

اتنی ساری باتیں لکھنے کے بجائے دو لفظ لکھ دیتی کہ یہ اس محفل کے معیار کا نہیں ،، تو میں اسکو ختم کردیتا،،
 
1798074_843520475677605_923564922_n.jpg

بات تو بہت دل گداز ہے، بہت دل فریب ہے۔ خاص طور پر اُن احباب کے لئے جو اقبال سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ تاہم مجھے ڈر ہے کہ یہ بات بھی جذبہء عقیدت کا تراشا ہوا بت ہی نہ ہو!

اقبال کا تاریخی مطالعہ رکھنے والے احباب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ کے مندرجات کی تصدیق یا تردید میں کسی ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔

بہت آداب۔
 
عمراعظم

محفلین
میں صرف یہ جاننا چاہوں گا کہ جس بکری کا دودھ علامہ کو پلایا جاتا تھا ،اُس کے اخراجات کہاں سے پورے ہوتے تھے۔
 
Top