اللہ خیر کرے ، آمین !! :) :)
( میں نے آپ کا سمائیلی سگنیچر دو تہائی چُرا لیا ہے کیا کروں اچھا ہی اِتنا ہے )
اجی حضور ہمیں تو کوئی اعتراض نہ ہو۔۔۔ لیکن کچھ لوگ ہیں جو "حقوق دستخط بھیا" کی حفاظت پر بذات خود مامور ہیں، بس ان سے نمٹنے کو تیار رہیے گا۔ واضح رہے کہ اس دستخط کے ترمیم شدہ ایڈیشن کئیوں کے قبضے میں ہیں۔ :) :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اجی حضور ہمیں تو کوئی اعتراض نہ ہو۔۔۔ لیکن کچھ لوگ ہیں جو "حقوق دستخط بھیا" کی حفاظت پر بذات خود مامور ہیں، بس ان سے نمٹنے کو تیار رہیے گا۔ واضح رہے کہ اس دستخط کے ترمیم شدہ ایڈیشن کئیوں کے قبضے میں ہیں۔ :) :) :)
ہاہاہا !! :LOL: ارے یقین مانیئے ایک ایسے ہی آپ کے لاڈلے نے جب میں نے سہ بار سمائیلی بنایا تو فوراً ہی ڈانٹ دیا :p ،،، کہ یہ رجسٹرڈ ہے ،،، تو ہم نے باقائدہ ان کی زیر نگرانی یہ دہرے سمائیلی والاسگنیچر بنایا اور استعمال کی اجازت بھی لی :LOL:
 
ہمارا خیال ہے کہ چار اسمائلیز بھی رجسٹرڈ ہیں، اور تین مسکانیں بغیر درمیانی اسپیس کے بھی کسی کے نام محفوظ ہیں۔ :) :) :)
 
عثمان

محفلین
ابن سعید بھائی کو اطلاع ہے کہ انشااللہ اگلے ویک اینڈ یعنی مورخہ 6 جون تک ہماری نارفاک آمد متوقع ہے۔ تاہم ابھی قبل از وقت کہا نہیں جا سکتا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے سبب بندرگاہ سے باہر کتنا وقت صرف کر پائیں گے۔
اگر فون نمبر عنایت ہو جائے تو نارفاک پہنچ کر رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ :):):)
 
بہت گرم.. اتنی اتنی گرمی ہے لاہور میں کہ نہ پوچھا جائے....
اب کیا مصروفیت ہے.....
اس وقت تو ہم تقریباً 200 ٹیرا بائٹ کمپریسڈ فائلوں کےساتھ دو دو ہاتھ کر رہے ہیں۔ تازہ ترین اندازے کے مطابق جو اسکرپٹ ہم نے چلا رکھی ہے اس کی تکمیل میں کوئی 7 ماہ لگ جائیں گے۔ لہٰذا ہم اس کام کی رفتار بڑھانے کے طریقوں کی چھان بین کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی کو اطلاع ہے کہ انشااللہ اگلے ویک اینڈ یعنی مورخہ 6 جون تک ہماری نارفاک آمد متوقع ہے۔ تاہم ابھی قبل از وقت کہا نہیں جا سکتا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے سبب بندرگاہ سے باہر کتنا وقت صرف کر پائیں گے۔
اگر فون نمبر عنایت ہو جائے تو نارفاک پہنچ کر رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ :):):)
رابطے کی تفصیل ذاتی پیغام میں ملاحظہ فرما لیں۔ نارفاک میں خوش آمدید۔ ویسے یہاں کتنا عرصہ قیام ہوگا؟ :) :) :)
 
Top