نیرنگ خیال

لائبریرین
امپوسیبل جمپ ایک بہت ہی توجہ طلب اور فوری ردّعمل کا تقاضا کرنے والی گیم ہے۔ ادھر آپ نے آنکھ جھپکی یا تھوڑا سی بھی دیری کی۔ اُدھر بیڑہ غرق۔۔۔۔ :p

2Epv4XKqBffKoReZBQila96cpm3Uar_68brOjoeYnB43fdH0BNjzvNuDC81EDw-YYJ3s=h310-rw

kFFw1LBi5Zi2bZTKScWYdLwCTyecquhp8mVv_S8GhdJtgunSF013URbI9NANzJpZBA=h310-rw

_LXkSBO4IaPYmngJGzx8qIFOX20Uf9MAVPgnJuCYfxCODbJMCwit5mF68frxnXkNP94=h900-rw

اینڈرائڈ صارفین کے لئے
ڈاؤنلوڈ کرنے کا ربط

آنلائن کھیلنے کے لئے ربط

بقیہ تلاش کرنے کی زحمت کریں۔۔۔ :twisted:

آپ ایسا نہ سمجھیں کہ یہ گیم ختم ہی نہیں ہوتی اس کے لئے ویڈیو شامل کر رہا ہوں جس میں کسی نے اس کو باقاعدہ کھیل کر اختتام تک بھی پہنچایا ہے۔ :devil:

پلے اٹ ڈاٹ پی کے سے ربط

http://playit.pk/watch?v=vW8nXTzroos

تدوین: آنلائن کھیلنے کے لئے ربط کا اضافہ
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
انسٹال تو ہو گیا ہے لیکن بہت کم ہی گیمز ہیں جو ہم کھیل سکتے ہیں۔ کیونکہ اس معاملے میں ہم مشکلات سے جلدی گھبرا جاتے ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے سیل میں انسٹالیشن کا سارا گناہ آپ کے سر نیرنگ خیال
ویڈیو بنانے والے نے کم از کم دس ہزار دفعہ کھیلی ہو گی یا کوئی بوٹ ہے۔ :) :) :)
ہاہاہاہاااااا۔۔۔۔۔
میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہ کوئی بوٹ ہے۔ :) کم از کم اتنی چابکدستی تو کسی کنگ فو ماسٹر سے ہی توقع کی جا سکتی ہے۔۔۔ :D
 
ساقی۔

محفلین
انسٹال تو ہو گیا ہے لیکن بہت کم ہی گیمز ہیں جو ہم کھیل سکتے ہیں۔ کیونکہ اس معاملے میں ہم مشکلات سے جلدی گھبرا جاتے ہیں۔ :)
جب بھی ایسی مشکل درپیش ہو "اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار" کی لڑی میں چند لمحے گزار آیا کریں۔:p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک نئی گیم کی کافی تعریف سنی ہے۔

Monument Valley

نیرنگ خیال ، کہیں کھیل تو نہیں رکھی یہ گیم بھی۔
یہ گیم فہرست میں رکھی ہوئی ہے۔ سکہ رائج الوقت 400روپے کی ہے۔ اور ٹرائل ورژن بھی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی محروم پڑی ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ کہیں سے ڈاؤنلوڈ مار لوں۔ اگر پسند آگئی تو خرید لوں گا۔۔۔ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
جب بھی ایسی مشکل درپیش ہو "اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار" کی لڑی میں چند لمحے گزار آیا کریں۔:p

کچھ مسئلے تو حکمتِ عملی (مثلاً ان انسٹال) سے ہی نمٹ جاتے ہیں۔ موٹیویشن کی ضرورت تو خاص خاص چیزوں کے لئے ہوتی ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کھیل کر دیکھا تو ہے ۔ لیکن :

ستم ظریف بہت جلد باز ہوتے ہیں​

:p
ابھی دفتر میں ہوں۔ گھر پر ایک بار پھر کوشش کروں گا ان انسٹال سے پہلے۔ ;)
دفتر میں موبائل پر گیم کهیلتے ہیں؟؟:shock::shock::shock:
کتنا اچها دفتر پے. ورنہ تو لوگ سیاست سیاست کهیلا کرتے ہیں دفتروں میں.
 
محمداحمد

لائبریرین
دفتر میں موبائل پر گیم کهیلتے ہیں؟؟:shock::shock::shock:
کتنا اچها دفتر پے. ورنہ تو لوگ سیاست سیاست کهیلا کرتے ہیں دفتروں میں.

کھیل کھیلنے کی یہ فرمائشی آزمائش تھی ورنہ دفتر میں "کُھل کھیلنے" کا موقع ہی کہاں ملتا ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کھیل کھیلنے کی یہ فرمائشی آزمائش تھی ورنہ دفتر میں "کُھل کھیلنے" کا موقع ہی کہاں ملتا ہے۔ :)
پهر بهی. آپکے دفتر میں کوئی سیٹ خالی ہوئی تو بتائیے گا ضرور. ذوالقرنین کو بهجوا دیں گے. یہ بهی اپنے دفتر میں سارا وقت فرمائشی آزمایشی گیمز کهیلتے رہتے ہیں. بس فرمائش بهی ان کی اپنی ہی ہوا کرتی ہے.
 
جب میرے پاس پہلے سے یہ سہولت موجود ہے تو مجھے یہ کام کراچی جا کر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔ سنا ہے آپ وہاں کا "دورہ فرمانے" والی ہیں۔۔۔ ۔:p
 
Top