روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
29 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:23
بھارت میں بچے کو جنم دینے والی پاکستانی خاتو ن فاطمہ کا مسئلہ حل
geo-news-ChildBirthIndia_4-29-2014_146161_l.jpg
جیو نیوز - کراچی…بھارت میں پاکستانی جوڑے کے پیداہونے والے 15دن کے بچے کی انٹری اس کی ماں کے پاسپورٹ پرکردی گئی۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے15دن کے بچے کوپاکستان جانے کیلیے کاغذی کارروائی مکمل کردی ہے۔پاکستانی خاتون نے14اپریل کوبھارت میں بچے کوجنم دیاتھا۔بچے کاویزانہ ہونے کے باعث پاکستانی خاتون کوپاکستان واپس جانیسے روک دیاگیاتھا۔بچے کانام خاتون کے پاسپورٹ پرنہ ہونے کے باعث بھارتی حکام نے بچے کی اس کے والدین کے ہمراہ اسے پاکستان واپسی کی اجازت نہیں دی تھی۔بھارتی شہرجیسلامرکے ضلعی حکام پہلے ہی بچے کابرتھ سرٹیفکیٹ جاری کرچکے ہیں۔http://www.urdu.co/news/taza-tareen/geo-news-146161/
 

جاسمن

لائبریرین

نالج پارک خطے میں پہلا منفرد تعلیمی مرکز ہو گا‘ انتہا پسندی پر صرف گولی سے قابو ممکن نہیں: شہباز شریف
03 مئی 2014 0


news-1399074854-5139.jpg

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں قائم ہونیوالا نالج پارک جنوبی ایشیا کے خطے میں بین الاقوامی معیار کا پہلا منفرد تعلیمی مرکز ہوگا جس میں اساتذہ اور ملکی و غیر ملکی طلبہ کیلئے رہائشگاہیں، شاپنگ مال، تفریحی مراکز اور زندگی کی دیگر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لندن میں نالج پارک کے منصوبے کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں برطانوی سرمایہ کاروں، یونیورسٹیز کے سربراہوں، ڈینز اور ماہرین تعلیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لاہور میں نالج پارک کے قیام کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعلی تعلیم کے اپنی نوعیت کے اس منفرد مرکز کے قیام کا بنیادی مقصد ان پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ملک میں اعلی تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا ہیں جن کے پاس مہنگی تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے وسائل نہیں ہیں۔ اس نالج پارک میں قائم ہونیوالے تعلیمی اداروں میں صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے طالب علم بھی تعلیم حاصل کریں گے۔ نالج پارک میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے کیمپس کھولنے کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں گی۔ پنجاب کی پہلی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا کیمپس بھی نالج پارک میں بنے گا۔۔ پیشتر ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا کہ لاہور کی پرائم لوکیشن پر 852ایکڑ اراضی پر نالج پارک جنوبی ایشیا کی تعلیمی معیشت میں ایک انقلاب ثابت ہوگا۔http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/03-May-2014/300380
 

جاسمن

لائبریرین
سعودی بادشاہ کو آن لائن پیغام بھیجیں
آخری وقت اشاعت: جمع۔ء 2 مئ 2014 ,‭ 11:18 GMT 16:18 PST
140328161703_king_abdullah_304x171_reuters.jpg

اخبار عرب نیوز کے مطابق اس ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں

سعودی بادشاہ کے حکم پر بنائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے شہری ملک کے بادشاہ کو براہ راست پیغام بھیج سکیں گے۔

اخبار سعودی گزٹ کے مطابق تواصل (مواصلات) نامی ویب سائٹ سعودی بادشاہ عبدللہ کے حکم پر لانچ کی گئی ہے جو اپنے شہریوں کی شکایت، خیالات اور مشورے سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اخبار عرب نیوز کے مطابق اس ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہری سرکاری محکموں کے خلاف شکایات درج کروا سکتے ہیں اور طبی امداد کے لیے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لوگ سرکاری محکموں کی فراہم کردہ خدمات میں خامیوں کے بارے میں بادشاہ کو معلومات دے سکتے ہیں اور تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے موزوں اقدامات کی سفارش کر سکتے ہیں۔‘

ماضی سعودی عرب کا انٹر نیٹ کے ساتھ رشتہ مشکلات کا شکار رہا ہے۔

ایک طرف تو وہ اپنے آپ کو ’انٹرنیٹ سے منسلک معاشرے‘ کے طور پر پیش کرتا ہے جہاں لاکھوں لوگ روزمرہ کے کام کاج کے کاموں کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف سعودی عرب ہزاروں غیر ملکی ویب سائٹوں کو فلٹر کرنے کا بھی اعتراف کرتا ہے جو ان کے بقول سعودی اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/05/140502_saudi_arabia_message_to_king_rk.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
جدہ کا زیر تعمیر’کنگڈم ٹاور‘ برج خلیفہ سے بھی بلند ہوگا
جدہ میں بحیرہٴاحمر کے کنارے ’کنگڈم ٹاور‘ کی تعمیر میں 57 لاکھ مربع فٹ کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہوگا۔ اس میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل، رہائشی فلیٹس، مختلف دفاتر اور ایک آبزرویٹری قائم ہوگی

biggest-tower.jpg

02.05.2014 14:45

کراچی — لگتا ہے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ دبئی کی دنیا بھر میں ’اجارہ داری‘ کے دن گنے جا چکے ہیں، کیوں کہ سعودی شہر جدہ کے ’کنگڈم ٹاور‘ نے بلندی کی جانب اپنا سفر طے کرنا شروع کر دیا ہے۔
جدہ کے سینئر صحافی، شاہد نعیم نے ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے کو ٹاور سے متعلق مزید تفصیلات میں بتایا کہ ٹاور کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب تئیس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
ٹاور3280 فٹ یعنی ایک کلومیٹر مسافت کے مساوی ہوگا جو یقینا، ’گینز بْک آف ورلڈ ریکارڈ‘ کے مطابق، اس وقت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دبئی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلندہوگا کیوں کہ دبئی کی عمارت کی لمبائی 828فٹ ہے۔۔
ٹاور کی 200 منزلیں ہوں گی اور اتنی بلندی تک کنکریٹ، اسٹیل و دیگر تعمیراتی مشینری اور آلات کو پہنچانا کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا۔
برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، برج خلیفہ کی تعمیر کے وقت بھی یہی مسئلہ درپیش تھا جس کا حل یہ نکالا گیا کہ ساٹھ لاکھ مکعب فٹ کنکریٹ کو رات کے اوقات میں ایک سنگل پمپ کے ذریعے اوپر چڑھایا جاتا تھا۔ چونکہ اُس وقت ٹمپریچر بھی کم ہوتا ہے۔ لہذا، کنگڈم ٹاور کے معاملے میں بھی یہی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
لیکن اس کے باوجود، کنگڈم ٹاور کو تعمیر سے پہلے ہی ایک اور بڑا چیلنج درپیش ہے ۔۔۔اور وہ یہ کہ جس جگہ یہ ٹاور تعمیر کیا جا رہا ہے، وہاں سے ساحل بہت قریب ہے۔ ساحل کی دلدلی مٹی اور سمندر کے کھارے پانی کی موجودگی میں ٹاور کا ڈھانچے کس طرح کھڑا کیا جائے۔
http://www.urduvoa.com/content/kingdom-tower-jeddah/1906482.html
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
جدہ کا زیر تعمیر’کنگڈم ٹاور‘ برج خلیفہ سے بھی بلند ہوگا
جدہ میں بحیرہٴاحمر کے کنارے ’کنگڈم ٹاور‘ کی تعمیر میں 57 لاکھ مربع فٹ کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہوگا۔ اس میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل، رہائشی فلیٹس، مختلف دفاتر اور ایک آبزرویٹری قائم ہوگی


02.05.2014 14:45

کراچی — لگتا ہے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ دبئی کی دنیا بھر میں ’اجارہ داری‘ کے دن گنے جا چکے ہیں، کیوں کہ سعودی شہر جدہ کے ’کنگڈم ٹاور‘ نے بلندی کی جانب اپنا سفر طے کرنا شروع کر دیا ہے۔
جدہ کے سینئر صحافی، شاہد نعیم نے ’وائس آف امریکہ‘ کے نمائندے کو ٹاور سے متعلق مزید تفصیلات میں بتایا کہ ٹاور کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب تئیس کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔
ٹاور ایک کلومیٹر مسافت کے مساوی ہوگا جو یقینا، ’گینز بْک آف ورلڈ ریکارڈ‘ کے مطابق، اس وقت دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دبئی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بلندہوگا کیوں کہ دبئی کی عمارت کی لمبائی چھ سو فٹ ہے۔۔
ٹاور کی 200 منزلیں ہوں گی اور اتنی بلندی تک کنکریٹ، اسٹیل و دیگر تعمیراتی مشینری اور آلات کو پہنچانا کسی چیلنج سے کم نہ ہوگا۔
برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، برج خلیفہ کی تعمیر کے وقت بھی یہی مسئلہ درپیش تھا جس کا حل یہ نکالا گیا کہ ساٹھ لاکھ مکعب فٹ کنکریٹ کو رات کے اوقات میں ایک سنگل پمپ کے ذریعے اوپر چڑھایا جاتا تھا۔ چونکہ اُس وقت ٹمپریچر بھی کم ہوتا ہے۔ لہذا، کنگڈم ٹاور کے معاملے میں بھی یہی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
لیکن اس کے باوجود، کنگڈم ٹاور کو تعمیر سے پہلے ہی ایک اور بڑا چیلنج درپیش ہے ۔۔۔ اور وہ یہ کہ جس جگہ یہ ٹاور تعمیر کیا جا رہا ہے، وہاں سے ساحل بہت قریب ہے۔ ساحل کی دلدلی مٹی اور سمندر کے کھارے پانی کی موجودگی میں ٹاور کا ڈھانچے کس طرح کھڑا کیا جائے۔
http://www.urduvoa.com/content/kingdom-tower-jeddah/1906482.html
برج خلیفہ کی بلندی 828 میٹر ہے۔ برج العرب کی بلندی 280 میٹر ہے :)
 

جاسمن

لائبریرین
جدہ: دبئی کے بعد عرب دنیا کا اہم ترین تجارتی شہر

http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?t=7569

بدھ اپریل 18, 2012 1:18 pm
یاسر عمران مرزا
جدہ: دبئی کے بعد عرب دنیا کا اہم ترین تجارتی شہر

دبئی متحدہ امارات اور پوری عرب دنیا کی ایسی ریاست ہے جو پچھلی صدی سے اب تک سب سے مشہوررہی ہے مگر اب دبئی کے بعد سعودی عرب کا شہر’ جدہ‘ بھی بہت تیزی سے آگے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔’بحیرہ احمرکا شہر‘ یا ریڈ سی سٹی کے نام سے جانا جانے والا یہ شہر بہت قدیم ہے لیکن جس تیزی سے یہاں ترقی اپنے پر پھیلا رہی ہے اسے محسوس کرتے ہوئے یہ کہاجاسکتا ہے کہ جدہ مستقبل میں جدید عرب کاگہوارہ ہوگا۔

اس وقت یہ شہر کئی حوالوں سے اپنی الگ پہچان بنارہا ہے۔سعودی عرب کے سب سے مالدارشخص اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک شہزادہ الولید بن طلال بن عبدالعزیز آل سعود اسی شہر میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت تعمیر کروارہے ہیں جس کا نام ”کنگڈم ٹاور“ ہے۔ یہ عمارت دنیا کی اس وقت کی بلندترین عمارت برج خلیفہ دبئی سے 50منزل زیادہ ہوگی۔ یوں یہ عمارت جدہ کی انفرادی پہچان بن کر ابھرے گی۔

دنیا بھر سے ہر سال 25لاکھ سے زائد حاجی اور پورے سال عمرے کی ادائیگی کے لئے جانے والے کروڑوں افراد کا گزر جدہ سے ہی ہوتا ہے کیوں کہ ’مکہ نو فلائی زون ‘ہے لہذا جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ اس وقت بھی دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک ہے۔ جوں جو ں وقت آگے بڑھ رہا ہے یہاں آنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہی ہورہا ہے لہذا جدہ کو اس حوالے سے بھی منفرد مقام حاصل ہے۔

جدہ میں ہی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائم کی جارہی ہے۔ اس کی عمارت 2008ء سے تعمیری مراحل طے کررہی ہے۔ اس یونیورسٹی میں دنیا کا سب سے بڑا سپرکمپیوٹر نصب کیا جارہا ہے۔ اس یونیورسٹی میں درس و تدریس اور تحقیق میں نمایاں نام رکھنے والوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

شمالی جدہ سے ایک گھنٹے کی ڈرائیو پر کنگ عبداللہ سٹی کے نام سے ایک رہائشی منصوبہ تیزی سے تعمیر کے مراحل طے کررہا ہے۔ اس کام کے لئے 800 مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو سخت موسموں کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات اپنے کام میں مصروف ہیں ۔

مذکورہ تعمیراتی کاموں کے علاوہ اس وقت جدہ شہر میں جگہ جگہ سڑکیں، پل، انڈر پاسز اور دیگر منصوبے جاری ہیں ۔ ان منصوبوں کو اس نظریئے کے تحت پروان چڑھایا جارہا ہے کہ ان کی بدولت ملک و شہر کا معاشرتی و معاشی مستقبل مزید روشن ہوگا۔

ایک مقامی اخبار ”سعودی گزٹ“ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کے بارے میں گورنر مکہ پرنس خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ اس وقت جدہ میں 127 انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔ اس کام کے لئے ساڑھے بارہ ارب امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کی بدولت جدہ شہر’ علاقائی حب‘ بن جائے گا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ اس قسم کے 42منصوبے مکمل ہوگئے ہیں جبکہ 127نئے منصوبے ابھی زیر تعمیر ہیں۔

دوسری جانب جدہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فارن انوسٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مہدی النہاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں اس وقت سب سے بڑا سرمایہ کار دوست ملک ہے جہاں اس وقت 600 ارب سعودی ریال کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت بڑے پیمانے پر مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاری نمایاں ہے۔
Palestine-Sitteen-Overhead-Bridge.jpg

Al+Amir+Muhammad+Ibn+Abdulaziz+Street.jpg

Thanks-to-Allah-King-Abdullah.JPG

Newely+Constructed+Plaza+at+Khalid+bin+Alwaleed.JPG

Jeddah+Bicycle.JPG

جدہ کی مشہور و معروف بڑی سائیکل، یہ سائیکل ایک بہت بڑے چوک یا راؤنڈ اباؤٹ میں نصب ہے۔
A+Mosque+at+the+Jeddah+beach+%25281%2529.JPG

ایک خوبصورت مسجد جو ساحل سمندر پر واقع ہے ۔
A+Mosque+at+the+Jeddah+beach+%25282%2529.JPG

Mosque+inside+the+sea+at+Jeddah+Beach.jpg

Engineering+Roundabout.jpg

پاکستانی اسے پرکار چوک کہتے ہیں اور عربی میں‌اسے دوار-الہندسیہ
King+Fahad+St+%2526+Gharnatha+St+Junction+Wooden+Bridge.jpg

لکڑی کا ایک خوبصورت پل، جس میں‌کوئی ستون نہیں تھا اور یہ بہت چوڑی دو رویہ سڑک پر نصب تھا، تاہم اب اسے فلائی اوور برج بنانے کی غرض سے ختم کر دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے یہ پل جرمن انجینئروں نے بنایا تھا۔
Free+Funeral+Service+Jeddah+for+charity.jpg

ایک خیراتی ادارے کی گاڑی ، یہ لوگ تدفین کا مکمل کام مفت میں انجام دیتے ہیں۔ اور جدہ میں ایسےکئی ادارے موجود ہیں، محض ایک فون کال کے فاصلے پر۔ اللہ تعالی ان کو جزا دے اوران کے نیک کام قبول کرے۔
Jeddah+Fountain+at+Night.jpg

پانی کا بہت بڑا فوارہ جو ساحل سمندر پر نصب ہے۔
Gharnatha+Street.jpg

سڑک کے ساتھ لگیے کھجور کے درختوں‌کا ایک خوبصورت منظر
Few+Shots+of+Masjid+Nabwi+%25283%2529.jpg

گنبد خضراء مدینہ شریف
Few+Shots+of+Holy+Kaaba+Makkah+%25281%2529.jpg

خانہ کعبہ - حرم شریف مکہ
kaaba-door-1.jpg

خانہ کعبہ کا خوبصورت دروازہ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
6مئی 2014
وزیراعظم نے کراچی میں 1320 میگا واٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
geo-news-Pakistan-pm-opening_5-6-2014_146856_l.jpg
جیو نیوز - کراچی…وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی پورٹ قاسم میں نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والے پہلے 1320 میگا واٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔یہ منصوبہ پاور چائنا اور قطر کے المرکاب گروپ کے تعاون سے لگایاجارہا ہے، منصوبے پر ڈیڑھ سے 2 ارب ڈالرز لاگت آئیگی۔دوسرے مرحلے میں 660 میگاواٹ کا ایک اور منصوبہ لگایا جائے گا، یہ دونوں منصوبے دسمبر2017 میں مکمل ہوں گے۔ نجی شعبے میں کوئلے سے چلنے والا یہ پاکستان کا پہلا بجلی گھر ہوگااور اس کی تکمیل سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا۔
http://www.urdu.co/news/taza-tareen/geo-news-146856/
 

جاسمن

لائبریرین
6 مئی 2014
بھارت میں روکی گئی پاکستانی خاتون ایک ہفتے بعد گھوٹکی پہنچ گئی
geo-news-Pakistan-FatimareachPakistan_5-6-2014_146825_l.jpg
جیو نیوز - گھوٹکی…بھارت میں نومولود کے برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر نہ ہونے کی وجہ سے روکی جانے والی پاکستانی خاتون فاطمہ اپنے بچے کے ہمراہ گھوٹکی پہنچ گئی۔ فاطمہ مہر اپنے والدین سے ملنے بھارت گئی تھی، جہاں 14 اپریل کو اس نے ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ مقامی میونسپل کونسل نے بچے کو سہیل خان کے نام سے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ لیکن جب فاطمہ اپنے شوہر اور نومولود کے ہمراہ تھر ایکسپریس سے روانہ ہوئی تو مونابا وٴاسٹیشن پر بھارتی امیگریشن حکام نے روک لیا۔ برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر نہ ہونے پرفاطمہ کو اپنے ہی بچے کی شناخت کے لئے دوبارہ دلی کا سفر کرنا پڑا۔ جہاں تین دن بعد برتھ سرٹیفکیٹ پر تصویر چسپاں کردی گئی اور وہ بچے کے ہمراہ ضلع گھوٹکی میں اپنے گاوٴں گاگن مہر پہنچ گئی۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سرٹیفیکیٹ تو مل گیا تھا تصویر نہیں لگی تھی اس وجہ سے دلی گئے توپھر لگ گئی۔
 

جاسمن

لائبریرین
مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29
قومی اسمبلی: سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے ،یو ٹیوب کے حق میں قرارداد یں منظور
geo-news-Pakistan-NationalassemblyPassedresolution_5-6-2014_146826_l.jpg
جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اسمبلی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جائے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد بیگم طاہرہ بخاری نے ایوان میں پیش کی۔پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضال نے ایوان کو بتایا کہ حکومت تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر غور کرے گی،سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کنٹرول میں ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
برطانیہ: اسلام کیخلاف انٹرنیٹ پر ہرزہ سرائی کرنیوالا کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار دستبردار
06 مئی 2014
لندن (آن لائن) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک کونسل کی رکنیت کے لیے نامزد امیدوار نے ٹویٹر پر اسلام مخالف تحریریں پوسٹ کرنے پر معذرت کر تے ہو ئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈیوڈ بشپ نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا:''اسلام مخالف ہونا اچھی بات ہے'27, اپریل کو انہوں نے لکھا اسلام امن اور ''ریپ'' کا مذہب ہے۔اس میں انہوں نے ایک چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں چار مسلمانوں کی گرفتاری کی حوالہ دیا۔اس تحریر کو پوسٹ کرنے سے دو روز قبل ہی بشپ کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے کونسل کی امیدواری کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔اب انہوں نے ایک معذرت نامہ جاری کیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ کوئی بھی 22 مئی کو مجھے ووٹ نہ ڈالے۔میں غیر مشروط طور پر نامناسب ٹویٹس اور ری ٹویٹس پر معذرت خواہ ہوں اور اس جارحانہ حملے سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو مجھے اس پر افسوس ہے۔ مجھے امید ہے برینٹ وڈ ساؤتھ کے مکین مجھے بروقت فیصلے میں غلطی پر معاف کردیں گے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/Todays-Paper
 

جاسمن

لائبریرین
ڈاکٹر اعجاز بٹ پاکستان بھر کے 102منتخب کالجوں کے پرنسپلوں کی ٹریننگ کیلئے ریسورس پرسن مقرر
06 مئی 2014
لاہور (لیڈی رپورٹر) پرنسپل گورنمنٹ ٹاؤن شپ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ کو ہائر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد نے پاکستان بھر
کے 102منتخب کالجوں کے پرنسپلوں کی ٹریننگ کے لئے ریسورس پرسن مقرر کیا ہے۔ ورلڈ بنک کے تعاون سے یہ ٹریننگ پروگرام جون کے شروع سے ستمبر کے آخر تک 9منتخب مراکز پر جاری رہیگا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/06-May-2014/301039
 

جاسمن

لائبریرین
یونیورسٹیوں میں لیکچرر کیلئے ایم فل‘ اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے پی ایچ ڈی کو لازمی قرار دیدیا گیا
06 مئی 2014
اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) جنوری 2015 سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم فل جبکہ جنوری 2016 سے اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کیلئے پی ایچ ڈی کو لازمی قرار دیدیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جنوری 2015 سے ملک بھر کی جامعات میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم اے کے بجائے ایم فل ہو گی جبکہ جنوری 2016سے اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کیلئے بنیادی تعلیم ایم فل کے بجائے پی ایچ ڈی ہو گی۔ذرائع کے مطابق اسوقت لیکچرار کا عہدہ گریڈ 18جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ گریڈ19کا ہے۔ قبل ازیں لیکچرار گریڈ 17اور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ18میں ہوتا تھا، ایچ ای سی نے ایک گریڈ بڑھا دیا تھا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/06-May-2014/301138
 

جاسمن

لائبریرین
قطر کے المرقاب گروپ کا کراچی میں2 کول پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ ، وزیراعظم آج دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے
06 مئی 2014
اسلام آباد (ثناء نیوز) دنیا بھر میں بینکنگ، ہوٹلنگ، رئیل سٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے قطر کے شیخ حمادبن جاسم الثانی اور انکے کاروباری ادارے المرقاب گروپ نے پورٹ قاسم کراچی کے مقام پر 660میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 2 علیحدہ علیحدہ کول پاور پلانٹ لگانے کافیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج 6 مئی کو مجموعی طور پر 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ان دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔المرقاب گروپ نے اس سے قبل امریکہ، یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ان کی کاروباری دلچسپی کے شعبوں میں ہوٹلنگ ،بینکنگ ،رئیل سٹیٹ مخصوص صنعتیں ہیں مگر پہلی بارالمرقاب گروپ نے پاکستان میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔المرقاب گروپ کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کے چین کے ماہر کاروباری گروپ سائینوہائیڈرو ریسورسز لمیٹڈ کی تکنیکی معاونت حاصل ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/06-May-2014/301086
 

جاسمن

لائبریرین
کراچی: غریب نواز ہوٹل کو غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کرتے 62 برس ہو گئے
06 مئی 2014
کراچی (خصوصی رپورٹ) غریب نواز ہوٹل کو غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کرتے 62برس ہو گئے۔ امت رپورٹ کے مطابق کراچی کے قدیم علاقے عیدگاہ میں ہوٹل پر دونوں وقت 500مساکین پیٹ بھرتے ہیں یومیہ ساڑھے 12ہزار روپے کے اخراجات مخیر افراد اٹھاتے ہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-May-2014/301051
 

جاسمن

لائبریرین
کرپشن: امریکہ نے بلیک واٹر سمیت 771 نجی کمپنیوں کے فنڈز روک لیے
06 مئی 2014
کراچی (خصوصی رپورٹ) کرپشن پر امریکہ نے بلیک واٹر سمیت 771 نجی کمپنیوں کے فنڈز روک لیے۔ امت رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 30فیصد ملازمین برطرف، 61ہزار افغانستان میں کام کر رہے تھے۔ ملازمین کی تنخواہیں بھی کم کر دی گئیں۔ امریکی فوج کے تربیت یافتہ ملازمین طالبان کیساتھ مل سکتے ہیں۔ انخلا کے بعد نجی ملیشیا افغانستان پر مسلط رکھنے کا امریکی منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-May-2014/301109
 

قیصرانی

لائبریرین
کرپشن: امریکہ نے بلیک واٹر سمیت 771 نجی کمپنیوں کے فنڈز روک لیے
06 مئی 2014
کراچی (خصوصی رپورٹ) کرپشن پر امریکہ نے بلیک واٹر سمیت 771 نجی کمپنیوں کے فنڈز روک لیے۔ امت رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 30فیصد ملازمین برطرف، 61ہزار افغانستان میں کام کر رہے تھے۔ ملازمین کی تنخواہیں بھی کم کر دی گئیں۔ امریکی فوج کے تربیت یافتہ ملازمین طالبان کیساتھ مل سکتے ہیں۔ انخلا کے بعد نجی ملیشیا افغانستان پر مسلط رکھنے کا امریکی منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/06-May-2014/301109
امت کی خبر ہے، کون مانے گا :)
 

جاسمن

لائبریرین
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو مبارکباد
06 مئی 2014
news-1399333866-9241.jpg

لاہو(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کوشاندار فتح پر مبارکباد دی۔ تہنیتی پیغام میں کہا کہ قوم دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ عامر خان کو آئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/sports/06-May-2014/301012
 
Top