وہ ایک شہر!

قیصرانی

لائبریرین
کسی بھی چیز یا کسی رشتے یا کسی احساس کا نعم البدل مل جائے تو سمجھ لیجئے کہ آپ کی ترجیحات اور آپ خود بدل گئے ہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
یعنی میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ یہ فون آپ کو کس کنجوس نے لیکر دیا ہے فاتح ۔۔۔ ۔:-P:-P:-P:-P
ایک دوست نے امریکا سے لا کر دینے کا وعدہ کیا تھا ازمنہ قدیم میں۔۔۔ بس انھی کے وعدے پورے ہونے کے انتظار میں یہ گھٹیا سا فون لے لیا عارضی طور پر۔ :laughing:
 
سلمان حمید

محفلین
بے ساختہ اس تحریر کو پڑھ کررشک کیا ہے آپ پر سلمان حمید ... کہ اپنے شہر کا نعم البدل مل جانا بھی نعمت ہوا کرتا ہے .....
اگر ہوم سوئیٹ شہر ........ میرے لیے ہو تو وہ کراچی ہے ............ بہت سے لوگ جب اس کے ساتھ خوف دہشت گردی لاقانونیت کی مثال دیتے ہیں تو مجھے آج بھی اولین دن کیطرح برا لگ جاتا ہے
یہ شہر اس کی گلیاں ... اسکول کالج یونیورسٹی کی خوبصورت یادیں لیے دل میں بستا ہے .............. اپنے شہر سے جڑی یادیں بہت بے کل کرتی ہیں انسان کو بطور خاص جب شادی کے بعد کسی اور شہر بسیرا ہوجائے........
بہت سےلوگوں کے خوابوں اور یادوں سے جڑے شہر لاہور میں رہنا اگر میری آخری چوائس بھی ہوتا تو میں اختیار نہ کرتی ....
کیا کبھی یہ میرے لیےبھی اتنا اہم ہوجائے گا؟؟؟؟؟

رشک تو آپ تب کرتیں جب میں آج بھی لاہور یا کیل میں سے کسی جگہ پر رہ رہا ہوتا۔ میرے لیے بھی بس ان دونوں جگہوں سے جڑی یادیں ہی سرمایہ ہیں۔ اور جہاں تک بات لاقانونیت اور دہشت گردی کی ہے تو اللہ تعالیٰ آپ کے ہوم سویٹ ہوم شہر کے ساتھ ساتھ ہم سب کے ہوم سویٹ ہوم پاکستان کو اس عذاب سے محفوظ ہی رکھے کہ جب کہیں پناہ نہیں ملتی تو اپنا گھر ہی واحد جگہ بچتی ہے اور اگر وہ بھی شعلوں کی لپیٹ میں ملے گا تو ہم پردیسی کہاں جائیں گے۔

اور کراچی تو ہمارے پاکستان کا بہت ہی پیارا شہر ہے، ہم نہیں چاہتے کہ آپ لاہور کو اپنے دل میں کراچی کی جگہ دے دیں مگر میرے مطابق ہم وہ کام کبھی بھی نہیں کر پاتے جس کو کرنے کے لیے دل ہی نہ مان رہا ہو۔ آپ تھوڑا کراچی کو ایک جانب رکھ کر دونوں شہروں میں مماثلت تلاش کرنے کی بجائے، لاہور کو ذرا مختلف نظر سے دیکھیے اور لاہور میں اپنی دلچسپی کی دوسری چیزیں ڈھونڈیے جن کے لیے شاید آپ کو اپنی ترجیحات بھی بدلنی پڑیں گی۔ دیکھیے جب قید لکھ دی گئی ہو اور رہائی کا کوئی طریقہ نہ ہو تو قید خانے میں دل لگا لینے کی کوشش کرنے کے سوا کوئی اور چارہ بھی تو نہیں ہوتا۔

نوٹ- یہاں شادی شدہ زندگی کو ایک قیدی کی زندگی قرار دینے سے میری مراد کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں ہے۔
نوٹ 2- خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے خواتین و حضرات (اگر موجود ہیں تو)، طریقے کے ساتھ ذاتی مکالمے میں مجھ سے رابطہ کریں۔ شکریہ
 
سلمان حمید

محفلین
کسی بھی چیز یا کسی رشتے یا کسی احساس کا نعم البدل مل جائے تو سمجھ لیجئے کہ آپ کی ترجیحات اور آپ خود بدل گئے ہیں :)
اور یہ شاید اس لیے ممکن ہوتا ہے کہ نئی ملنے والی چیز نے آپ کی ترجیحات کو بدل دیا ہو اور آپ بہتر محسوس کرنے لگے ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
اوہ۔۔۔ دوستوں سے پنگے لیتے ہوئے اس مضمون پر تبصرہ کرنا تو بھول ہی گیا۔
سلمان صاحب، بہت خوبصورتی سے آپ نے اپنے شہروں سے اپنی محبت کا تذکرہ کیا ہے۔۔۔
اب آتے ہیں آپ کے سوال کی جانب کہ ہمارا کون سا شہر ہے تو ہمیں کسی ایک شہر سے محبت نہیں بلکہ جہاں جہاں بسا وہاں وہاں کی محبت ساتھ بستی گئی اب خواہ وہ سندھ کا دور دراز قصبہ کنری اور عمرکوٹ ہو یا کراچی، اسلام آباد ہو یا لاہور، دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور لندن ہوں یا جوہانسبرگ، سینچورین اور کیپ ٹاؤن۔ ہم تو ان میں سے ہر ایک شہر ہر ایک قصبے کی مٹی کی محبت میں مبتلا ہیں۔ :)
 
S. H. Naqvi

محفلین
سلمان حمید نے کہا: میری مراد کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں ہے۔
بلکہ دل جوئی مقصود ہے میرے خیال میں:biggrin::biggrin:
ہائے یہ نومیدی:p
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
سب 'اسی' کی 'زلف' کے 'اسیر' ہوئے:)
اب تینوں الگ کیے گئے الفاظ کو ہر کوئی اپنے انداز سے پڑھ سکتا ہے:p
 
سلمان حمید

محفلین
اوہ۔۔۔ دوستوں سے پنگے لیتے ہوئے اس مضمون پر تبصرہ کرنا تو بھول ہی گیا۔
سلمان صاحب، بہت خوبصورتی سے آپ نے اپنے شہروں سے اپنی محبت کا تذکرہ کیا ہے۔۔۔
اب آتے ہیں آپ کے سوال کی جانب کہ ہمارا کون سا شہر ہے تو ہمیں کسی ایک شہر سے محبت نہیں بلکہ جہاں جہاں بسا وہاں وہاں کی محبت ساتھ بستی گئی اب خواہ وہ سندھ کا دور دراز قصبہ کنری اور عمرکوٹ ہو یا کراچی، اسلام آباد ہو یا لاہور، دبئی، شارجہ، ابو ظہبی اور لندن ہوں یا جوہانسبرگ، سینچورین اور کیپ ٹاؤن۔ ہم تو ان میں سے ہر ایک شہر ہر ایک قصبے کی مٹی کی محبت میں مبتلا ہیں۔ :)

آہاں تو میرے خیال میں آپ قیصرانی بھائی کے مطابق بہت بڑے بے وفا ہوئے :p
 
Top