تھیم فوٹوگرافی کھیل قسط 34: متحرک

زیک

مسافر
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: متحرک
تاریخ: 11 تا 24 اپریل 2014
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
10004010_849298555085667_5640576877261069229_n.jpg
 
ہم نے کئی ساری متحرک تصاویر بنا رکھی ہیں، اب ان کو شامل کرنا موضوع کے مطابق ہوگا یا امیج مینیپلیشن کی ذیل میں آئے گا۔ خیر ان میں سے ایک تو ابھی شامل کیے دیتے ہیں باقی پھر دیکھیں گے۔ :) :) :)

IMG_20130812_191551-MOTION.gif
 
کافی ”متحرک“ ہے یہ تو ۔۔۔;)
 
زیک

مسافر
ہم نے کئی ساری متحرک تصاویر بنا رکھی ہیں، اب ان کو شامل کرنا موضوع کے مطابق ہوگا یا امیج مینیپلیشن کی ذیل میں آئے گا۔ خیر ان میں سے ایک تو ابھی شامل کیے دیتے ہیں باقی پھر دیکھیں گے۔ :) :) :)
تصویر اچھی ہے مگر image manipulation میں آتی ہے۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
یہاں متحرک سے مراد کیا ہے ؟لگتا ہے کچھ واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
مشکل تھیم ہے :( میں تو شاید ہی متحرک ہو سکوں

زیادہ مشکل نہیں ۔ ۔ میرے خیال میں کوئی بھی ایسی تصویر جسے دیکھ کر ذہن میں اس کے تھیم کے متعلق پہلا ، دوسرا یا تیسرا خیال حرکت کا ابھرتا ہو، وہ تصویر "متحرک" کے زمرہ میں آ جاتی ہے۔ مثال کے لئے اوپر میری شامل کی گئی تصاویر دیکھ لیجئے، پہلی تصویر پانی کی ہے جس میں ایک قطرہ گر کر اُبھر رہا ہے یعنی پہلا یا دوسرا خیال حرکت سے متعلق ہے۔ دوسری تصویر آگ کی ہے جس میں آگ کی لپٹیں اٹھ رہی ہیں یعنی حرکت میں ہیں، تو یہ بھی متحرک کے زمرہ میں آ گئی۔۔
تصویر لیتے وقت کوشش یہ کیجئے کہ آبجیکٹ کے کسی بھی حصے سے حرکت کا اظہار بہرحال محسوس ہو رہا ہو ۔ ۔ باقی مجھ سے زیادہ بہتر شاید زیک بتا سکیں ۔ ۔ ۔ :)
 
اس سے بہتر میں کیا بتا سکتا ہوں! بس تصویر میں کچھ حرکت کا احساس ہو اگرچہ شاٹ تو ساکت ہی ہو گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں متحرک سے مراد کیا ہے ؟لگتا ہے کچھ واضح کرنے کی ضرورت ہے۔
مشکل تھیم ہے :( میں تو شاید ہی متحرک ہو سکوں
اس سے بہتر میں کیا بتا سکتا ہوں! بس تصویر میں کچھ حرکت کا احساس ہو اگرچہ شاٹ تو ساکت ہی ہو گی۔
ایک پرانی تصویر بطور مثال
1502866_10152083640702183_631090344955953276_o.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
یہ قسط شروع ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن یہاں سرگرمی بہت محدود سی ہے، بہت سے عزیز محفلین ڈائریوں ،طیاروں ،جعلی پیروں ،ڈالر پر حملے کی تیاریوں اور ادھر ادھر کی باتوں میں کھوئے ہوئے ہیں :)
سو کچھ نظرِ کرم ادھر بھی ۔ ۔ :)
امجد میانداد ، لئیق احمد ، ماہی احمد ، عائشہ عزیز ، قیصرانی ، سعادت ، فاتح ، سید عاطف علی ، صائمہ شاہ ، فرخ ، ثامر شعور ، عندلیب ، بھلکڑ
 
Top