کیا دو قومی نظریہ غلط ہے ؟

S. H. Naqvi

محفلین
دو قومی نظریہ اس وقت ضروری تھا اور آج کے دور میں پاکستان کے لیے یک قومی نظریہ کی ضرورت ہے۔ اس وقت جتنی شدت سے دو قومی نظریے پر عمل کر کے ایک الگ وطن حاصل کیا گیا آج اسی طرح اور اتنی ہی شدت سے یک قومی نظریے پر عمل کر کے پاکستان کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے وگرنہ ہر گلی میں الگ سے سر اٹھانے والے قومیں ختم نہ ہوئیں تو پاکستان، اللہ نہ کرے، واقعی میں ایک غلطی بن کر رہ جائے گا کہ گلی گلی کی قوموں پر مشتمل پاکستان سے بہتر دو قوموں پر مشتمل ہند ہی ٹھیک ٹھہرایا جائے گا۔ ہم سب کو پاکستانی قوم بن کر ہی سوچنا ہو گا اور اپنے ذاتی مفادات کی غرض سے عوام کو گلی گلی کی قوموں میں تقسیم کرنے والے عناصر سے بچنا ہو گا۔
 

arifkarim

معطل
مجھے اللہ جانے کیوں اس دھاگے میں ٹیگ کیا گیا ہے حالانکہ محفلینز کی اکثریت جانتی ہے کہ میرا اس نام نہاد دوقومی نظریہ سے دور دور تک بھی کوئی تعلق نہیں ہے! جب ہم پاکستان میں پرائمری اسکول جاتے تھے تو اسوقت پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی کتابوں میں پڑھایا جاتا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور بھارتی ہندو ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس سے "آزادی" حاصل کرنا ہمارا اولین اسلامی فریضہ۔ اور بھی بہت سارے تاریخی جھوٹ ہمیں بچپن ہی میں سکھا دئے گئے جیسے محمد بن قاسم عرب النسل کا پہلا پاکستانی ہونا وغیرہ۔ :)
حقیقت یہ ہے کہ علامہ اقبال، سرسید احمد خان، محمد علی جناح جیسے عالم فاضل لوگوں نے مسلمانان ہند کو جس اسلامی قومیت کی راہ دکھلائی، وہ کتابوں میں تو اچھی لگتی ہے لیکن تاریخ میں اسکا کبھی بھی کوئی وجود نہیں رہا ہے۔ 1400 سالوں کی مسلمانوں کی تاریخ گواہ کہ پوری دنیا کے مسلمانوں نے ہمیشہ دوسرے مسلمانوں کی ہی گردنیں کاٹی ہیں اور آج تک کاٹ رہے ہیں۔ کبھی مذہب کے نام، کبھی فرقہ کے نام پر تو کبھی نسل یا زبان کے نام پر۔ آج شام میں کیا ہو رہا ہے؟ طالبان پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟ پاکستانی افواج نے بنگالیوں کیساتھ کیسا سلوک کیا؟ کیا یہ گردنیں کاٹنے والے مسلمان نہیں ہیں تو اور کیا ہیں؟ اور جنکی گردنیں کٹ رہی ہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہیں تو اور کیا ہیں؟
دوسرا بات یہیں پر ختم نہیں ہو جاتی۔ دو قومی نظریہ سے جتنا نقصان مسلمانان ہند کا ہوا ہے وہ نقصان اس سے پہلے کسی دور میں نہیں ہوا۔ تاریخ گواہ ہے کہ تقسیم ہندوستان کے بعد برصغیر کے مسلمان کشمیر، پاکستان، بنگلہ دیش وغیرہ میں بٹ گئے اور یوں اپنے ذرائع اور وسائل کا درست استعمال نہ کر سکے جو ایک واحد بھارت میں رہتے ہوئے سب سے بڑی اقلیت کی حیثیت سے کر سکتے تھے۔ یہاں تیسرا بڑا نقصان مسلمانان ہند کی ادبی اور ثقافتی زبان اردو کا ہوا ہے جسکا تقسیم ہند کے بعد وجود محض ایک خاص طبقے تک محدود ہو کر رہ گیا۔ آج پاکستان میں بلوچ آزادی، مہاجر آزادی کی تحریکات سرگرم ہیں۔ اگر یہی دو قومی نظریے کا انجام ہونا تھا تو اس سے بہتر تھا کہ ہندوستان کبھی تقسیم نہ ہوتا!
 

زیک

مسافر
نہیں میرے بھائی نہیں ۔ نفرت گناہ سے کریں گناہگار سے نہیں ، جرم سے کریں مجرم سے نہیں ۔ نہ جانے کس کا خاتمہ کیسے ہو ۔ انسان سے نفرت ، قطعی نہیں اللہ کریم ہمارا خاتمہ بالخیر کرے اور روز محشر تعصب کرنے والوں میں شامل نہ فرمائے ۔ اگر میری ذات سے کسی یہودی کی بھی ضرورت پوری ہو تو مجھے خوشی ہوگی یہ جانتے ہوئے کہ یہودی مسلمان پر ظلم کرنے کا ایک موقع بھی ضائع نہیں کرتے ۔ یہودی کا قتل صرف بوقت جہاد ہی جائز ہے ورنہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے ۔
tolerance کا کلاسک مطلب
 

زیک

مسافر
سید زبیر
Mulk-ki-izzat-bahaal-kren-Javed-Chaudhry.gif

http://www.javed-chaudhry.com/mulk-ki-izzat-bahaal-kren-javed-chaudhry/
 

سید زبیر

محفلین
روحانی بابا ، عزت نفس کیا چیز ہے ، سینکڑوں سال کی غلام قوم کیا جانے ۔
بڑے بڑے صاحب اقتدار ، بیورو کریٹ ، کارخانہ دار ، جاگیر دار اپنے سے بلند مرتبہ کو سجدہ کرتے ہیں ۔ ان کی عزت نفس صرف پروٹوکول نہ ملنے سے مجروح ہوتا ہے ۔ ان کی عزت نفس جب کوئی مجذوب ان کی عزت نہیں کرتا ۔ ان میں یہ صحافی بھی شامل ہیں اور ججز و جنرل بھی ۔ حالانکہ عزت نفس آپ کو ظالم کے سامنے کھڑا کرتی ہے اور کمتر یا مظلوم کی عزت کرتی ہے ۔ یہی فرق خودی اور تکبر میں ہے ۔
ٹیگ کرنے کا شکر گزار ہوں
 
روحانی بابا ، عزت نفس کیا چیز ہے ، سینکڑوں سال کی غلام قوم کیا جانے ۔
بڑے بڑے صاحب اقتدار ، بیورو کریٹ ، کارخانہ دار ، جاگیر دار اپنے سے بلند مرتبہ کو سجدہ کرتے ہیں ۔ ان کی عزت نفس صرف پروٹوکول نہ ملنے سے مجروح ہوتا ہے ۔ ان کی عزت نفس جب کوئی مجذوب ان کی عزت نہیں کرتا ۔ ان میں یہ صحافی بھی شامل ہیں اور ججز و جنرل بھی ۔ حالانکہ عزت نفس آپ کو ظالم کے سامنے کھڑا کرتی ہے اور کمتر یا مظلوم کی عزت کرتی ہے ۔ یہی فرق خودی اور تکبر میں ہے ۔
ٹیگ کرنے کا شکر گزار ہوں
آپ کی بات کے تناظر میں عبید اللہ سندھی کیا خوبصورت فرماتے ہیں (غالبا مفہوم کچھ یوں بنتا ہے )
غلام قوم کے معیار بھی عجیب ہوتے ہیں
شریف آدمی کو کم عقل اور مکار کو ہوشیار سمجھتے ہیں
قاتل کو بہادر اور مالدار آدمی کو عزت والا سمجھتے ہیں
 

ch farhan hussain

محفلین
پاکستان کے بننے کو غلط سمجھنے والوں کو چاہیے کہ کشمیریوں سے پوچھیں فلسطینیوں سے پوچھیں آزاد ملک کی کیا اہمیت ہے
 

x boy

محفلین
دو مذہبی نظریہ ،،،
ایک اسلام
دوسرا غیراللہ کو ماننے والے

مسلمان ایک قوم اللہ کے ساتھ شریک نہیں بناتے
دوسرا کوئی بھی ہو وہ ایک ہیں شریک ٹہرانے والے، بنانے والے یا اللہ کی بزرگی کا انکار کرے سب کے سب فاسق ایک قوم۔
 
Top