Micromax A50 Ninja کے لیے اردو سپورٹڈ firmware ؟؟

الف عین

لائبریرین
یہ تو انڈرائڈ فون ہے، اس میں فرم ویر کی کیا ضرورت؟ اینڈرائڈ میں اردو کے لئے تلاش کرنا تھا۔ میرے پاس تو Go kyboard اور Panini کی بورڈ دونوں انسٹالڈ ہیں۔ مززید یہاں فورم میں بھی تلاش کریں یا ایم بلال ایم ڈاٹ کوم پر
 
رمان غنی

محفلین

الف عین انکل یہ فون تو انڈرائڈ ہے پر ٹھیک طرح سے اردو سپورٹ نہیں کرتا۔ ضروری نہیں کہ ہر انڈرائڈ فون اردو سپورٹڈ ہو۔ سامسنگ اور مائکرو میکس کے بہت سارے پرانے انڈرائڈ ماڈل اردو بالکل سپورٹ نہیں کرتے۔ یہ فون (Micromax A50 Ninja) اردو سپورٹ تو کرتا ہے پر الفاظ کو ملا نہیں پاتا۔ اس لیے فرم ویر تلاش کر رہا ہوں۔
 
رمان غنی

محفلین
کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے کہ فرم ویر کی فائلز میں کچھ ردو بدل کر کے اسے اردو سپورٹڈ بنایاجا سکے۔۔؟؟؟
 
دوست

محفلین
بھائی سیٹ بدل لو۔ یہ سو ڈیڑھ سو ڈالر کا سیٹ بیچ کر سام سنگ کی نسل سے کوئی شریف النفس سیٹ خرید لو۔ طریقہ ہوتا تو اب تک مل چکا ہوتا۔
 
arifkarim

معطل

درست۔ مجھے بھی یہی حیرت ہے کہ ایک گمنان فون لیکر اسمیں اردو اسپورٹ زبردستی ڈلوانے کی کیا تُک ہے؟
 
اب بس بھی کردیں بھائی۔۔ میں خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہاں ہوں۔۔ یہ میرا موبائل نہیں ہے۔۔۔۔ !!!
 
Top