جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، فہیم کے والد صاحب کی وفات کے دھاگے میں انھوں نے ذکر کیا تھا کہ میں کراچی ہی میں ہوں، رابطہ کرتا ہوں فہیم سے۔
اس لیے پوچھا۔
 
نہاری میں زاہد اور صابر کے علاوہ جاوید نہاری کا بھی اب بہت نام ہے۔ حاجی گھسیٹا خان کے حلیم کا تو نہ پوچھیے۔۔۔ معیار تو کچھ نہیں، بس گھسیٹ ہی رہا ہے۔
آپ کے کراچی سے جانے کے بعد بن کباب میں جس نے نام کمایا وہ پاکستان چوک کا حنیف بن کباب والا ہے۔ ایک ٹھیلے سے شروع کیا تھا، آج ماشاء اللہ چار پانچ دکانیں ہیں دو منزلہ اور پھر بھی کھانے کے اوقات میں جگہ حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
بہت خوب :)
اور مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب بُندو خان کا ایک چھوٹا سا ہوٹل ہوتا تھا
نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس سٹاپ پر کبھی مُلا نہاری ہاوس ہوتا تھا اس کی نہاری بہت مشہور تھی اب پتہ نہیں کہ اب بھی ہے کہ نہیں
 
میں نے تو کبھی نہیں دیکھا۔ بہت پرانی بات ہوگی یہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ عزیزامین کہاں ہوتے ہیں آج کل؟ ایک محفلین کی تحاریر پڑھ کر عزیز امین یاد آ رہے ہیں۔
صحیح کہہ رہے ہیں، عزیز امین بہت عرصے سے نظر نہیں آئے۔
کچھ ہفتے قبل آئے تھے، رومن اردو میں پوسٹس کیں اور پی ایم بھی، اور پھر گم ہو گئے :(
 
Top