ایک امریکن کو چکن چنے کے ساتھ روٹی کھانے کا طریقہ سکھلانا - آپ کے ساتھ بیتے واقعات؟

سلمان حمید

محفلین
یہ قصہ پڑھتے ہوئے مجھے آپ کے ساتھ ہونے والی وہ گفتگو ہی یاد آتی رہی لالہ جس میں آپ نے کہا تھا کہ دیسی بڑے چالاک ہوتے ہیں ، گورے معصوم قوم ہے :p
تو لالی اس میں غلط کیا ہے، یہ تو کچھ زیادہ ہی معصوم ہے لیکن اکثر گورے چالاکیوں اور دو نمبریوں سے پاک ہی ہوتے ہیں اور ہم دیسی ان کو آرام سے چونا لگا دیتے ہیں :rollingonthefloor:
 

سلمان حمید

محفلین
میں اس منظر کو visualise کر سکتی ہوں کیونکہ میں نے ابھی اپنی ایک جمیکن سینئر (یونیورسٹی فیلو) کو بھنڈی کا سالن پیٹا بریڈ کے ساتھ کھلایا تھا بلکہ کھانا سکھایا تھا۔ :)
میں نے بھی لکھتے وقت یہی سوچ کر لکھا تھا کہ پڑھنے والا، جس کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہ بھی گزرا ہو، وہ خیال میں سب کچھ گزرتے ہوئے دیکھ سکے۔ آپ تو پھر اچھی طرح جانتی ہوں گی کہ یہ تجربہ کتنا پرلطف ہو سکتا ہے :)
 
میرے ساتھ بالکل الٹا حساب ہے، میں ہر گورے کو جو میرا کھانا چکھنا چاہے، منع ہی کرتا ہوں اور 2،3 دفعہ پوچھ لیتا ہوں کہ بھائی اپنی مرضی سےکھا رہے ہو، بعد میں چلانا مت۔ لیکن جو خود کھانے کا دعویٰ کرتا ہے، وہ واقعی کھا بھی لیتا ہے :)
پھر تو آپ بہت خوش قسمت ہیں۔
ویسے ایسا کئی دفعہ ہوا ہمارے ساتھ ، کہ جب بھی میں فیملی کے ساتھ بار بی کیو کرنے بیچ پر گیا تو اپنی قریبی بیٹھی فیملی کو بھی تحفتاً کچھ چکن پیش کیا (تیار شدہ)۔ تو انہوں نے بہت پسند کیا اور شوق سے کھایا۔
مجھے اچھا لگتا ہے جب کوئی دوسرا ہمارا کھانا پسند کرتا ہے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں نے بھی ایک جاپانی ریستوران میں سوشی پر خوب وسابی لگا کر کھانے کی کوشش کی تھی
واہ۔ وسابی کا مزہ ہی یہی ہے کہ خوب ساری لگا کر کھائی جائے (اور برداشت کا امتحان لیا جائے)۔ یہاں فننش برگر چین Hesburger والے اپنے چند برگرز میں وسابی سے بنی سپریڈ استعمال کرتے ہیں۔ پچھلے سال لندن ایک دوست کے پاس گیا تھا تو اس وقت وہ گوگل میں کام کر رہا تھا۔ وہاں فریش ناریل اور وسابی سب سے زیادہ پسند آئے )
 

ساقی۔

محفلین
سلمان حمید آپ کا کرایہ دار تصویر دکھانے پر راضی ہو گا یا نہیں؟ آخر آپ اس کی لینڈ لیڈی ہیں:)(میں نے تو یہی سنا ہے۔ پر سمجھ نہیں آ رہی آپ لیڈی کیسے ہو سکتے ہیں۔ کیا میل لینڈ لیڈی کہہ سکتا ہوں ؟) :eek:
 

سلمان حمید

محفلین
سلمان حمید آپ کا کرایہ دار تصویر دکھانے پر راضی ہو گا یا نہیں؟ آخر آپ اس کی لینڈ لیڈی ہیں:)(میں نے تو یہی سنا ہے۔ پر سمجھ نہیں آ رہی آپ لیڈی کیسے ہو سکتے ہیں۔ کیا میل لینڈ لیڈی کہہ سکتا ہوں ؟) :eek:
ساقی بھائی لینڈ لارڈ کہہ لیں ہاہاہاہا لیکن میں لینڈ لارڈ نہیں ہوں اس کا، میں درمیانی پارٹی ہوں۔
تصویر پر جملہ حقوق محفوظ نہیں لکھا تھا تو میں نے فیس بک سے اڑا لی، ملاحظہ کریں۔ کھانے کے دوران پھر کبھی کھینچ لوں گا۔
aonm.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے یہی حال میرا چائنیز نوڈلز کھاتے ہوئے ہوتا ہے :cautious:
تیز مرچوں والا کھانا میں ہمیشہ کھا لیتا ہوں۔ البتہ لونگ پسا ہوا بہت زیادہ ہو تو اچھا نہیں لگتا۔ جہاں اس بار آوارہ گردی پر گیا تھا تو وہاں راستے میں ایک جگہ پچھلے ٹرپ پر کچھ ماہ قبل رولڈ کباب لیا تھا، اونر کی وارننگ کے باوجود میں نے کہا کہ مصالحہ تیز رکھنا (فننش لوگ بہت کم مصالحے برداشت کر سکتے ہیں، اس لئے تیز مصالحہ ہمارے لئے عموماً نارمل سے بھی گیا گذرا ہوتا ہے)۔ حقیقتاً دل چاہا کہ یا تو پھینک دوں یا پھر اسے دھو کر کھاؤں۔ تاہم اس دن حقیقتاً توبہ کی کہ آئندہ یہ غلطی نہیں کرنی
 

سلمان حمید

محفلین
کہیں یہ امریکن اس لئے تو نہیں سہما ہوا کہ جانے کس وقت یہ پاکستانی دھماکہ کر ڈالے۔ :LOL:
یہی بات میرے کچھ پاکستانی دوستوں نے بھی کہی ہے کہ جب وہ سو رہا ہو تو اس کے کمرے کا دروازہ یکدم کھول کر اللہ اکبر چلا کر بھاگ آیا کرو :rollingonthefloor:
 

سید ذیشان

محفلین
تیز مرچوں والا کھانا میں ہمیشہ کھا لیتا ہوں۔ البتہ لونگ پسا ہوا بہت زیادہ ہو تو اچھا نہیں لگتا۔ جہاں اس بار آوارہ گردی پر گیا تھا تو وہاں راستے میں جگہ کچھ ماہ قبل رولڈ کباب لیا تھا، اونر کی وارننگ کے باوجود میں نے کہا کہ مصالحہ تیز رکھنا (فننش لوگ بہت کم مصالحے برداشت کر سکتے ہیں، اس لئے تیز مصالحہ ہمارے لئے عموماً نارمل سے بھی گیا گذرا ہوتا ہے)۔ حقیقتاً دل چاہا کہ یا تو پھینک دوں یا پھر اسے دھو کر کھاؤں۔ تاہم اس دن حقیقتاً توبہ کی کہ آئندہ یہ غلطی نہیں کرنی

اچھا ہے سبق بل گیا ہو گا ہاہاہا

میرا تو ایک خاص تھریشولڈ ہے اس کے بعد پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے۔
 
بہت دلچسپ سلمان بھائی مزا آیا پڑھ کر ۔لکھا بھی دلچسپ ہے ۔کتنا خوش نصیب ہوگا وہ لڑکا جسے بنا بنایا کھانا مل رہا وہ بھی میرے بھیا جی کے ہاتھوں کا ۔۔۔۔
کھا لے لڑکے جی بھر کر ۔۔۔
اس لڑکے کو میری جانب سے بھی کچھ ہندوستانی ڈش کھلا دیجئے گا ۔۔۔تاکہ وہ بھی یاد کرے ہندو پاک کھانا:)
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا ہے سبق بل گیا ہو گا ہاہاہا

میرا تو ایک خاص تھریشولڈ ہے اس کے بعد پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے۔
میرا تھریشولڈ اتنا ہے کہ اگر منہ میں برداشت کر سکتا ہوں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ہری مرچ کھانا پسند ہے، ویسے جب بھی Golden Rax جانا ہو تو میری پلیٹ کا کافی سارا حصہ Jalapeño ہی ہوتا ہے :)
 

سلمان حمید

محفلین
بہت دلچسپ سلمان بھائی مزا آیا پڑھ کر ۔لکھا بھی دلچسپ ہے ۔کتنا خوش نصیب ہوگا وہ لڑکا جسے بنا بنایا کھانا مل رہا وہ بھی میرے بھیا جی کے ہاتھوں کا ۔۔۔ ۔
کھا لے لڑکے جی بھر کر ۔۔۔
اس لڑکے کو میری جانب سے بھی کچھ ہندوستانی ڈش کھلا دیجئے گا ۔۔۔ تاکہ وہ بھی یاد کرے ہندو پاک کھانا:)
اصلاحی بھائی خوش نصیب تو میں ہوں جسے کرایہ دار مل گیا :rollingonthefloor:
تعریف کے لیے شکریہ، آپ کسی کھانے کا نام مع پکانے کی ترکیب بتا دیں، میں کوشش کر کے اگلے ویک اینڈ پر بنا ڈالوں گا :)
 

سید ذیشان

محفلین
اصلاحی بھائی خوش نصیب تو میں ہوں جسے کرایہ دار مل گیا :rollingonthefloor:
تعریف کے لیے شکریہ، آپ کسی کھانے کا نام مع پکانے کی ترکیب بتا دیں، میں کوشش کر کے اگلے ویک اینڈ پر بنا ڈالوں گا :)

پائے کھلائیے گا۔ اور اس مرتبہ سٹوری بمعہ تصاویر ہونی چاہیے۔
 
Top