تعارف اپنے مُنہ اپنا تعارف

Ijaz Ahmed

محفلین
S.H.naqvi
ایس، ایچ ،نقوی صا حب ،، مٹھو ایسا لفظ ہے ،جناب جس کی ادائیگی بھی منہ میں مٹھاس گھولتی ہے ، چونکہ میں ابھی برقرار ہے ، اس لیے ، میں ،ایسی ہر شئے سے اجتناب کرتا ہوں ،جس میں مٹھاس کا شائبہ بھی ہو ۔ '
چھوڑیے صاحب میری بے تکی باتوں کو۔۔
آپ کے محبت بھرے الفاظ کا بہت شکریہ
 
السلام علیکم
اس فورم کے تمامی احباب کو، بجائے اس کے کہ میں اپنا تعارف ،بندۂ خاکسار، تابعدار ،بیزار جیسے القابات سے شروع کروں ۔ سادہ لفظوں میں پیش خدمت ہے:
نام : اعجاز احمد ، ہے وطن عزیز آذاد کشمیر سے تعلق ۔ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہوں ۔
اس فورم میں آپ احباب کی شیئر کی ہوئی مفید اور معلوماتی تحریروں سے کافی عرصہ سے استفادہ حاصل کر رہا تھا ۔سو آج سوچا کیوں نہ اس گاؤں میں ایک کٹیا میں بھی بنا لوں ۔ کچھ اور نہ سہی آتے جاتے سلام دعا کا ثواب ہی سہی ۔۔ فقیر کو یہ کم ہے کیا۔۔؟
خوش آمدید۔ اس سے ہمیں ناز صاحب کا ایک مصرع یاد آیا کہ
میں جس کٹیا میں رہتا ہوں وہ اکثر بند رہتی ہے

کیوں کہ یہ غزل مشاعرے میں سنی تھی، اور کہیں چھپی بھی نہیں سو مکمل شعر یاد نہیں
 

S. H. Naqvi

محفلین
میں ہی میں تو زندگی کا راز پوشیدہ ہے، اس میں کو کنٹرول کر لے انسان تو کڑوی باتیں بھی میٹھی ہی لگتی ہیں۔ مٹھو توپھر مٹھو ہے۔ میں کو میں ہی مارتی ہے۔
 

یونس

محفلین
"میں" کی بات ہو رہی تھی ۔ ۔ ۔
یہ بھی سنئے !

پھلاں دا تو عطر بنا
عطراں دا فیر کڈھ دریا
دریا وچ فیر رج کے نہا
مچھلیاں وانگوں تاریاں لا
فیر وی تیری بو نئیں مکنی
پہلے اپنی "میں"مکا
 
Top