ونڈوز ۷ میں مسائل اورنئی انسٹالیشن کے بغیر اس کا آسان حل کیا ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
لمٹ کیسے اور کس طرح لگائی جاتی ہے ؟
لمٹ لگانے سے کیا مراد ہے اس کی بھی وضاحت فرمادیں
پہلے تو یہ فرض کر لیتے ہیں کہ آپ غیر قانونی مواد کی بہم و ترسیل کے بارے نہیں بلکہ قانونی مواد کے بار ےجاننا چاہ رہے ہیں
جو بھی ٹورنٹ کلائنٹ استعمال کرتے ہیں، اس میں آپشنز کے اندر ہوتا ہے کہ آپ اس کو کتنا اپ لوڈنگ اور کتنا ڈاؤن لوڈنگ بینڈ وڈتھ اسائن کرتے ہیں۔ چونکہ اتنے پروگرام ہوتے ہیں ٹورنٹس کے لئے، مجھے فرداً فرداً کچھ کہنا مشکل لگ رہا ہے۔ آپ اگر اپنے پروگرام کا نام دے دیں اور ورژن نمبر، تو کچھ کہہ سکوں گا
 
سویدا

محفلین
ٹورنٹ میں اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ پر لمٹ لگا دیجئے، ورنہ ایسا ہی ہوتا رہے گا :)

بالکل دو سے تین بار پہلے ونڈوز ری انسٹال بھی کی جاچکی ہے لیکن کچھ ہی عرصہ میں دوبارہ سسٹم اسی سستی کی طرف آجاتا ہے

اس لیے یہ خیال ہوا کہ کہیں یہ ٹورنٹ کی کثرت کی وجہ سے تو نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
بالکل دو سے تین بار پہلے ونڈوز ری انسٹال بھی کی جاچکی ہے لیکن کچھ ہی عرصہ میں دوبارہ سسٹم اسی سستی کی طرف آجاتا ہے

اس لیے یہ خیال ہوا کہ کہیں یہ ٹورنٹ کی کثرت کی وجہ سے تو نہیں
ٹورنٹس کا یہ نقصان ہے کہ جب آپ ڈاؤن لوڈنگ شروع کرتے ہیں تو ہارڈ ڈسک پر وہ پہلے سے اتنی جگہ گھیر لیتا ہے جو ابھی ڈاؤن لوڈ ہونی ہوتی ہے۔ آپ اپنی سی ڈرائیو کو سو جی بی کے قریب خالی رکھئے۔ اس کے علاوہ ونڈوز کی ساری اپ ڈیٹس انسٹال کرتے رہیئے اور کوشش کریں کہ ساٹا 7500rpm والی ہارڈ ڈسک ہو :)
 
سویدا

محفلین
بینڈ وتھ میں جاکرکیا کرنا ہے از راہ کرم تھوڑی سی وضاحت کے ساتھ اگر رہنمائی فرمائیں تو بہت نوازش ہوگی
 
قیصرانی

لائبریرین
بینڈ وتھ میں جاکرکیا کرنا ہے از راہ کرم تھوڑی سی وضاحت کے ساتھ اگر رہنمائی فرمائیں تو بہت نوازش ہوگی
کیا اس سے کہیں ڈاون لوڈنگ کی اسپیڈ تو کم نہیں ہوجائے گی ؟؟؟
اس میں اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی دو الگ لمٹس ہوتی ہیں۔ آپ صرف اپ لوڈ کو کچھ کم کر دیں
 
سویدا

محفلین
یہ میری سینٹگ کی تصویر ہے از راہ کرم آپ اس کا جائزہ لے کر بتایے
torrent__1_.html

torrent__1_.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
ڈاون لوڈ کو صفر رہنے دیجئے اگر آپ کے نیٹ کی رفتار اچھی ہے تو۔ اپ لوڈ کو 100 کر دیں یعنی سو کے بی
ٹورنٹس کے بارے مشورہ ہے کہ انہیں اس وقت استعمال کریں جب اور کچھ نہ کرنا ہو اور پی سی فری ہو :)
 
زیک

مسافر
ڈاون لوڈ کو صفر رہنے دیجئے اگر آپ کے نیٹ کی رفتار اچھی ہے تو۔ اپ لوڈ کو 100 کر دیں یعنی سو کے بی
ٹورنٹس کے بارے مشورہ ہے کہ انہیں اس وقت استعمال کریں جب اور کچھ نہ کرنا ہو اور پی سی فری ہو :)
100 کلوبائٹ فی سکینڈ کافی تیز رفتار ہے اپلوڈ کے لئے
 
Top