کالا پانی-اردو کی پہلی خودنوشت سوانح عمری

راشد اشرف

محفلین
اردو کی پہلی خودنوشت سوانح عمری اور پہلی سیاسی خودنوشت سوانح عمری

کالا پانی المعروف تواریخ عجائب
مولانا جعفر تھانیسری کی داستان اسیری

پہلا حصہ: تاریخ عجیب
دوسرا حصہ: تواریخ عجیب
کالا پانی کے نام سے ایک ہی جلد میں یکجا کی گئی۔



 

فرحت کیانی

لائبریرین

راشد اشرف

محفلین
آپ سب کا شکریہ

چند روز قبل علی گڑھ سے ایک خاتون نے شعبہ اردو کے سربراہ کے مشورے پر خاکسار سے رابطہ کیا تھا، وہ خواتین کی تحریر کردہ اردو خودنوشتوں پر پی ایچ ڈی کررہی ہیں اور ہمیں کہا گیا کہ ان کی مدد کی جائے۔ پہلے تو خیال آیا کہ ہم نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس کی بنا پر مدد کا کہا گیا ہے۔
یادش بخیر، ابن انشاء کے پاس ایک صاحب آئے اور کہا کہ نماز کی سورتیں سکھا دیجیے۔ انشاء جی نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ ہمیں خود چار سورتیں یاد ہیں، وہ تمہیں سکھا دیں تو ہمارے پلے کیا رہ جائے گا۔

بہرکیف، خاتون کے مطالبات کی فہرست بہت طویل تھی، اتنی کہ خیال آیا کہ کیوں نہ اس موضوع پر ہم خود پی پی ایچ ڈی کرلیں یا کم از کم اتنا ہوجائے کہ خاتون کے مقالے میں شراکت داری کی صورت نکل آئے۔ زیر نظر کتاب کی اسکیننگ ان ہی کے لیے کی گئی تھی۔

 
کتاب چھاپنے والوں نے نجانے اصل متن(اگر وہ کہیں ہوا تو) کیوں نہیں چھاپا۔۔شروع میں بس یہ وجہ لکھی گئی ہے کہ اردو زبان کے محاورات اور تراکیب تبدیل ہونے کی وجہ سے اسے نئے پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔۔۔کتاب میں ایک جگہ اقبال کے مصرح کو جملے میں استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس زمانے میں( 1885)اقبال شائد آٹھ نو سال کی عمر میں تھے۔۔۔واللہ اعلم :)
 

راشد اشرف

محفلین
کتاب چھاپنے والوں نے نجانے اصل متن(اگر وہ کہیں ہوا تو) کیوں نہیں چھاپا۔۔شروع میں بس یہ وجہ لکھی گئی ہے کہ اردو زبان کے محاورات اور تراکیب تبدیل ہونے کی وجہ سے اسے نئے پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔۔۔ کتاب میں ایک جگہ اقبال کے مصرح کو جملے میں استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس زمانے میں( 1885)اقبال شائد آٹھ نو سال کی عمر میں تھے۔۔۔ واللہ اعلم :)

درست کہا آپ نے، کہیں کچھ ڈنڈی مار گئے ہیں لیکن مجموعی طور پر ترجمہ کی صحت کا کچھ نہ کچھ خیال رکھا ہی گیا ہے۔ اس کتاب کے ساتھ غریب کی جورو والا معاملہ ہوا ہے۔ کتنی مرتبہ شائع کی گئی، اس کا کوئی حساب ہی نہیں ہے۔ اہل حدیث ٹرسٹ والوں کو بھی یہی خیال آیا ہوگا کہ مولانا تھانیسری پر ان سے زیادہ تو کسی کا حق ہے ہی نہیں۔ ویسے ایک نسخہ ایسا بھی ہے جس کا دیباچہ مولانا محمد اسمعیل صاحب خطیب مسجد اہلحدیث گوجرنوالہ کا تحریر کردہ ہے اور اس پر 3 ستمبر 1941 کی تاریخ موجود ہے۔
آپ نے کہا کہ اس زمانے میں علامہ نو سال کے تھے، یہ بھی تو دیکھیے کہ نو سال کے علامہ بھی غضب رہے ہوں گے۔ کسی نوے سالہ شاعر پر بھی بھاری۔ :)۔


راقم کی سائٹ پر موجود ایک سرورق یہ ملاحظہ ہو، یہ نسخہ 1962 میں شائع ہوا تھا:

http://www.wadi-e-urdu.com/wp-content/uploads/2011/02/kala-pani-salman-academy-karachi-sept-1962.jpg

کالا پانی کا پہلا حصہ اپریل 1879 اور دوسرا 1885 میں لکھا گیا تھا۔
مولانا جعفر کو 2 مئی 1864 کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا سے قبل قید میں ان پر تشدد بھی بے پناہ ہوا تھا مگر وہ برداشت کرگئے۔


علامہ اقبال والی بات سے ملتی جلتی ایک بات اور سن لیجیے۔ اس کا ذکر ڈاکٹر پروازی نے کیا ہے۔ مولانا کی پھانسی کی سزا جب حسب دوام بہ عبور دریا شور میں تبدیل کی گئی تو اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مولانا کے پاس گیا اور کہا کہ تم لوگ پھانسی کو شہادت تصور کرکے خوش ہوتے ہو لہذا سزا میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
اس موقع پر مولانا محمد علی جوہر کا یہ شعر لکھا ہوا ہے:
مستحق دار کو حکم نظر بندی ملا
کیا کہوں کیسے رہائی ہوتے ہوتے رہ گئی

لکھتے ہیں ‘‘ مگر میں حیران ہورہا ہوں کہ مولانا نے 1885 میں محمد علی جوہر کا یہ شعر کہاں سے سن لیا۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ مرتب کرنے والے نے بعد کو موقعہ کی مناسبت سے یہ شعر متن میں زائد کردیا۔ عین ممکن ہے مرتب نے اور مواقع پر بھی کتاب کے اصل متن میں ایسی ترمیمت روا رکھی ہوں"
 

الف نظامی

لائبریرین
@راشداشرف صاحب اگر ممکن ہو تو مندرجہ ذیل کتاب بھی سکین کر دیجیے ، بہت نوازش!
kala-pani-salman-academy-karachi-sept-1962.jpg


عمر سیف : کیا آپ نے یہ کتاب ڈاون لوڈ کی ؟ اس میں آپ کے پردادا مولانا فضل الہی وزیر آبادی کا نام بھی نظر آیا ہے۔
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
@راشداشرف صاحب اگر ممکن ہو تو مندرجہ ذیل کتاب بھی سکین کر دیجیے ، بہت نوازش!
kala-pani-salman-academy-karachi-sept-1962.jpg


عمر سیف : کیا آپ نے یہ کتاب ڈاون لوڈ کی ؟ اس میں آپ کے پردادا مولانا فضل الہی وزیر آبادی کا نام بھی نظر آیا ہے۔
شکریہ الف بھائی ۔۔ ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں ۔۔۔
 

راشد اشرف

محفلین
@راشداشرف صاحب اگر ممکن ہو تو مندرجہ ذیل کتاب بھی سکین کر دیجیے ، بہت نوازش!
kala-pani-salman-academy-karachi-sept-1962.jpg


عمر سیف : کیا آپ نے یہ کتاب ڈاون لوڈ کی ؟ اس میں آپ کے پردادا مولانا فضل الہی وزیر آبادی کا نام بھی نظر آیا ہے۔

اس کتاب کا صرف سرورق ہی مجھے کسی نے تین برس پیشتر بھیجا تھا، سو آویزاں کردیا تھا۔
 
Top