السلام علیکم،

بڑھتی مہنگائی اور کنسلٹینسیز کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے میں نے اپنی پرانی ویب سائٹ تجرباتی کے بجائے اپنے کنسلٹنسی پورٹ فولیو کے طور پہ ری ڈیزائن اور ری اسٹرکچر کر دی ہے۔ آپ دوستوں سے ملاحظہ کی درخواست ہے اور مزید نکھار کے لیے مفید مشوروں کی بھی زبردستی کی جاتی ہے۔
www.canvas.pk
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
امجد بھائی بہت بہت مبارک ہو ۔۔ شاندار کام کیا آپ نے ۔۔۔
ویب سائیٹ بہت خوبصورت ہے۔۔ بک مارک کر لی ۔۔
ایک مشورہ ۔۔ اگر آپ تصاویر پر ہی تو نیکسٹ اور پریویس کے بٹن لگا دیتے جنھیں کلک کرنے پر انہیں موؤ کیا جا سکتا ۔۔ جیسے فلیش وغیرہ میں ایرو کا نشاں ہوتا ہے۔
 
اسد

محفلین
دو چیزیں جنہیں ہینڈل کرنا چاہئیے:

1۔ ہوم پیج پر 'Client Testimonials' کے لوگوز کا سائز برابر نہیں ہے اس لئے امیج تبدیل ہونے پر پیج کا سائز بھی تبدیل ہو رہا ہے، شہرساز کا لوگو فریم سے باہر نکل رہا ہے، اس کی اونچائی کم ہو نی چاہئیے۔

2- پورٹ فولیو صفحات پر hover کے دوران ایک سطر سے زیادہ طویل ٹائٹل ہونے کی صورت میں کیٹیگری ٹائٹل کے اوپر آ جاتی ہے، مثلاً coloring-book-for-school-children میں لفظ BOOKS، لفظ Children کے اوپر آ رہا ہے۔ اسی طرح سٹی سکیپ کی پینورامک تصویر کی اونچائی کم ہے اور hover کے دوران لنک کا آئیکون لفظ Photography کے اوپر آ جاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھی سائٹ ہے لیکن چند باتوں پر توجہ دے دیں

× اینی میشن پر بہت زیادہ زور ہے جو اس سائٹ بہت بھاری بنا دیتا ہے
× ہجوں کی اغلاط کئی جگہ تنگ کرتی ہیں، جیسا کہ web site کو الگ الگ لکھا گیا ہے۔ اسے website کر لیں اور کامے کے بعد والے لفظ کا پہلا حرف بڑا لکھا ہے، وہ بھی درست کر لیجئے
× سکلز اور ایکسپرٹائز میں مختلف فیصد مقداریں لکھی ہیں جن کی وضاحت نہیں ہو پا رہی کہ یہ کس چیز کو ظاہر کرتی ہیں
× زیادہ فاصلے سے لی گئی تصاویر اچھا ہونے کے باوجود اچھی نہیں لگ رہیں۔ یہ تصاویر آپ بارش کے فوراً بعد لینے کی کوشش کیجئے تاکہ فضائی آلودگی کے بغیر صاف تصویر آ سکے
 
بہت شکریہ عمر بھائی۔
جی ہے نا، جب آپ گیلری جاتے ہیں جو کہ فی الحال فوٹو گرافی ہی واحد گیلری ہے ابھی تک تو وہاں کسی بھی تصویر کو کلک کریں گے تو اس پہ تصویر پر بھی ایروز آ رہے ہیں جو کہ منیوئل نیکسٹ اور پریوئیس کرنے کے لیے ہیں اور تصویر کے نیچے والے ایروز آٹو سلائڈ شو کے لیے ہیں۔
 
دو چیزیں جنہیں ہینڈل کرنا چاہئیے:

1۔ ہوم پیج پر 'Client Testimonials' کے لوگوز کا سائز برابر نہیں ہے اس لئے امیج تبدیل ہونے پر پیج کا سائز بھی تبدیل ہو رہا ہے، شہرساز کا لوگو فریم سے باہر نکل رہا ہے، اس کی اونچائی کم ہو نی چاہئیے۔

2- پورٹ فولیو صفحات پر hover کے دوران ایک سطر سے زیادہ طویل ٹائٹل ہونے کی صورت میں کیٹیگری ٹائٹل کے اوپر آ جاتی ہے، مثلاً coloring-book-for-school-children میں لفظ BOOKS، لفظ Children کے اوپر آ رہا ہے۔ اسی طرح سٹی سکیپ کی پینورامک تصویر کی اونچائی کم ہے اور hover کے دوران لنک کا آئیکون لفظ Photography کے اوپر آ جاتا ہے۔

بہت شکریہ اسد بھائی،

آپ کی دونوں سجسشنز پر عمل کرتا ہوں آج گھر جا کر :)
 
اچھی سائٹ ہے لیکن چند باتوں پر توجہ دے دیں

× اینی میشن پر بہت زیادہ زور ہے جو اس سائٹ بہت بھاری بنا دیتا ہے
× ہجوں کی اغلاط کئی جگہ تنگ کرتی ہیں، جیسا کہ web site کو الگ الگ لکھا گیا ہے۔ اسے website کر لیں اور کامے کے بعد والے لفظ کا پہلا حرف بڑا لکھا ہے، وہ بھی درست کر لیجئے
× سکلز اور ایکسپرٹائز میں مختلف فیصد مقداریں لکھی ہیں جن کی وضاحت نہیں ہو پا رہی کہ یہ کس چیز کو ظاہر کرتی ہیں
× زیادہ فاصلے سے لی گئی تصاویر اچھا ہونے کے باوجود اچھی نہیں لگ رہیں۔ یہ تصاویر آپ بارش کے فوراً بعد لینے کی کوشش کیجئے تاکہ فضائی آلودگی کے بغیر صاف تصویر آ سکے
:) وڈا وڈا تھینکس قیصرانی بھائی :)

ہجوں سے متعلق آپ کے مشورے پر عمل کرتا ہوں،
سکِلز میں پرسنٹیج ظاہر کرتی ہے ہماری ایکسپرٹیز کو یعنی ہماری قابلیت یا اہلیت کا گراف۔
 
ابن رضا

لائبریرین
گڈ۔ اچھی سائٹ ہے
مگر ہوم پیج اتنا دلکش نہیں کہ کسی توجہ کھینچ سکے۔ اس پر توجہ دیں
اچھی سائیٹ ہے مگر سرورق کے رنگوں کا انتخاب جاذبِ نظر نہیں بلخصوص بائیں جانب کی کالی پٹی اس کے لیے میری تجویز سرمئی رنگ ہے (جو عنوان کے نیچے خطِ مستقیم میں مستعمل ہے )تاہم دیگر صفحات کی طرف رہنمائی کرنے والے نظامی ربط کے رسم الخط کی وضع بھی نفاست طلب ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
:) وڈا وڈا تھینکس قیصرانی بھائی :)

ہجوں سے متعلق آپ کے مشورے پر عمل کرتا ہوں،
سکِلز میں پرسنٹیج ظاہر کرتی ہے ہماری ایکسپرٹیز کو یعنی ہماری قابلیت یا اہلیت کا گراف۔
ایک اور مشورہ دوں گا کہ یہ فیصد ہٹا دیجئے۔ کلائنٹ چاہے جتنا بھی حقیقت پسند ہو، کبھی بھی سو فیصد سے کم سکلز پر مطمئن نہیں ہوگا
 
Top