کیا آپ نے کبھی کسی کو چھیڑا

ملائکہ

محفلین
بہت سے قصے ہیں ایسے اب یہاں کون کون سے لکھوں :heehee:
ہماری کلاس میں ایک اکلوتے بھائی ہیں اور ان کو اتنا تنگ کرتی ہوں کہ بس زچ ہو جاتے ہیں بیچارے۔
ایک دن دیپارٹمنٹ کے ہیڈ آگئے اور وہسے ہی باتیں کرنے لگے
ان بھائی کی قسمت خراب کہ وہاں یہ بھی موجود تھے، سر کی نظر پڑی تو سر نے حال احوال دریافت کیا
ہمیں کہنے لگے کے اکلوتا بھائی ہے خیال رکھا کرو اس کا (طنزیہ)
بے ساختہ میرے منہ سے نکل گیا "سر یہ تو بائیولوجی کی انڈینجرڈ سپیشیز ہے"
سر کا قہقہہ اور اس کے پیچھے ہی پوری کلاس کے قہقہے کاریڈور میں گونج اُٹھے
بھائی جان تھے کے شرندہ ہوئے جا رہے تھے افف
وہ دن اور آج کا دن کوئی ٹیچر ایسا نہیں جنہیں ہمارے اس اکلوتے بھائی کے سٹیٹس کا علم نہ ہو، اور جب علم ہو تو چھیڑنے سے کون کتراتا ہے۔
ان بھائی کی تو ناک میں ایسا دم کر رکھا ہے نا میں نے کہ بس۔
اور پھر میری دیکھا دیکھی اب تو کلاس بھی ماشااللہ خاصی شیر ہو گئی اس معاملے میں۔:LOL:
اسی طرح ایک بار میں نے کئی لوگوں کے آئی ڈی کارڈ لے لئے (اگلا بندہ یا بندی بات میں مصروف ہوتا تھا اور میں کارڈ اتار کر بھاگ جاتی تھی)
پھر اُن سب سے ایسے ایسے ٹاسک کروائے کہ مزہ آ گیا۔
انہی بھائی کو ایک درخت سے لمبی لمبی توری ٹائپ کی چیز اتار کر اکھٹی کروا دی (کافی ساری)
اور پھر انہیں کہا کہ آپ نے دوسری کلاس کی جی آر (اکھڑ ترین شخصیت) کو یہ ایک کر کہ پیش کرنا ہے اور ساتھ میں بولنا ہے
"میری طرف سے آپ کی خدمت میں ایک حقیر سا نظرانہ"
سوچ سکتے ہیں آپ لوگ کیسا تماشا لگا ہو گا۔
جب جونیئرز کا انٹروڈشن گیٹ ٹو گیدر تھا تو ایک جونئیر کو ٹاسک دیا کہ آپ نے پورے گراؤنڈ کا چکر لگانا ہے اور چیخ چیخ کر بولنا ہے
"سب بہنوں کا ایک ہی بھائی متین بھائی متین بھائی" :LOL:
ایک بار تھرڈ فلور پر کھڑے ہو کر نیچے بیٹھے ہوئے گروپ پر پانی پھینکا تھا
اور ایک بار نہیں تقریبا آدھا گھنٹہ یہ شغل جاری رکھا :LOL:۔۔۔
اور بھی ایسے کئی کارنامے ہیں
اب تو یہ حال ہے کہ جہاں بھی کوئی ایسی تخریبکاری ہو رہی ہو لوگ بغیر جانے میرا نام لگا دیتے ہیں
مانو نہ مانو اس کے پیچھے ماہم کا ہاتھ ہے"۔۔۔
افففف ناٹی گرل :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھی یہ چھیڑنا وغیرہ کا تو ہمیں پتا نہیں۔۔۔ ہم تو بڑے بیبے سے بچے ہیں۔۔۔ البتہ زبیر مرزا صاحب نے اس دھاگے میں ابھی تک کچھ نہیں فرمایا تو بڑی زیادتی کی ہے۔۔۔ :)
 
Top