ہم بذات خود

ظفری

لائبریرین
اتفاق سے یہاں بھی فُل مُون ہے ۔ اور بادلوں میں رہ کر لُجھا رہا ہے ۔ میں کھڑکی سے تک رہاہوں کہ کب یہ چاند بادلوں کی اوٹ سے نکلے اور کوئی غزل ہوجائے ۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
چلیں مصرعہ طرح ہم دیتے ہیں غزل آپ لکھ دیں۔۔ تو عرض کیا ہے

پیٹ میں مروڑ اٹھتی ہے تو غزل ہوتی ہے


:)
 

ظفری

لائبریرین
چلیں مصرعہ طرح ہم دیتے ہیں غزل آپ لکھ دیں۔۔ تو عرض کیا ہے

پیٹ میں مروڑ اٹھتی ہے تو غزل ہوتی ہے


:)
شاعری کی اس قسم کی معراج تک تو ہم کبھی نہیں پہنچے ۔ مگر اس سے ملتی جلتی زمیں پر یادوں کے دریچے سے کچھ ارشاد کرسکتے ہیں ۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
میں یاد کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ پتہ نہیں تعریف کی ہے کہ نہیں!!!
دو باتیں ہیں تعریف کی ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو دو باتیں ہیں یا تو اب کر دوں یا پھر نہ کروں ۔۔۔کردوں تو ٹھیک ہے نہ کروں تو دو باتیں ہیں بنا دیکھے ہی کر دوں یا پھر جو نہیں نظر آرہیں ان کا بھی پوچھوں ۔بنا دیکھے کر دوں تو ٹھیک ہے جو نظر نہیں آرہی ان کا پوچھوں تو دو باتیں ساری تصویروں کے ساتھ عبداللہ کی بھی پوچھوں یا پھر جو ناک والی نظر نہیں آ رہی اس کا پوچھوں ۔ عبداللہ کا پوچھوں تو ٹھیک ہے ناک کا پوچھوں تو بُرا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ اس لئے خاموشی اختیار کی جائے۔۔۔۔!!!!!!
:p:D:LOL::love::confused::grin::bee::laugh:
 

جیہ

لائبریرین
میں یاد کرنے کی کوشش کررہا ہوں کہ پتہ نہیں تعریف کی ہے کہ نہیں!!!
دو باتیں ہیں تعریف کی ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو دو باتیں ہیں یا تو اب کر دوں یا پھر نہ کروں ۔۔۔ کردوں تو ٹھیک ہے نہ کروں تو دو باتیں ہیں بنا دیکھے ہی کر دوں یا پھر جو نہیں نظر آرہیں ان کا بھی پوچھوں ۔بنا دیکھے کر دوں تو ٹھیک ہے جو نظر نہیں آرہی ان کا پوچھوں تو دو باتیں ساری تصویروں کے ساتھ عبداللہ کی بھی پوچھوں یا پھر جو ناک والی نظر نہیں آ رہی اس کا پوچھوں ۔ عبداللہ کا پوچھوں تو ٹھیک ہے ناک کا پوچھوں تو بُرا لگتا ہے ۔ ۔ ۔ اس لئے خاموشی اختیار کی جائے۔۔۔ ۔!!!!!!
:p:D:LOL::love::confused::grin::bee::laugh:
ناطقہ سر بہ گریباں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
ملے کسی سے نظر تو سمجھو ، غزل ہوئی
رہے نہ اپنی خبر تو سمجھو، غزل ہوئی


ملا کے نظروں کو والہانہ حیا سے پھر
جھکا لے کوئی نظر تو سمجھو غزل ہوئی

ادھر مچل کے انہیں پکارے جنوں میرا
بھڑک اٹھے دل اُدھر تو سمجھو غزل

اداس بستر کی سلوٹیں جب تمہیں چبھیں
نہ سو سکو رات بھر تو سمجھو غزل ہوئی

وہ بدگما ں ہو تو شعر سوجھے نہ شاعری
وہ مہرباں ہو ظفر تو سمجھوغز ل ہوئی​
 

جیہ

لائبریرین
ویسے اس شعر میں

ملا کے نظروں کو والہانہ حیا سے پھر
جھکا لے کوئی نظر تو سمجھو غزل ہوئی

یہ مُلّا(مولوی) ہے یا مِلا :thumbsup:
 

جیہ

لائبریرین
ملے کسی سے نظر تو سمجھو ، غزل ہوئی
رہے نہ اپنی خبر تو سمجھو، غزل ہوئی


ملا کے نظروں کو والہانہ حیا سے پھر
جھکا لے کوئی نظر تو سمجھو غزل ہوئی

ادھر مچل کے انہیں پکارے جنوں میرا
بھڑک اٹھے دل اُدھر تو سمجھو غزل

اداس بستر کی سلوٹیں جب تمہیں چبھیں
نہ سو سکو رات بھر تو سمجھو غزل ہوئی

وہ بدگما ں ہو تو شعر سوجھے نہ شاعری
وہ مہرباں ہو ظفر تو سمجھوغز ل ہوئی​
محمد خلیل الرحمٰن
 
کیا کہنے جناب کے کیا خوب غزل کہی واہ واہ
ملے کسی سے نظر تو سمجھو ، غزل ہوئی
رہے نہ اپنی خبر تو سمجھو، غزل ہوئی

ویسے درج بالا شعر خاصا معنی خیز ہے
آپ کی اسقدر طویل غیر حاضریوں کی وجوہات کا پتہ چل گیا :wink2:
 

ظفری

لائبریرین
کیا کہنے جناب کے کیا خوب غزل کہی واہ واہ
ملے کسی سے نظر تو سمجھو ، غزل ہوئی
رہے نہ اپنی خبر تو سمجھو، غزل ہوئی

ویسے درج بالا شعر خاصا معنی خیز ہے
آپ کی اسقدر طویل غیر حاضریوں کی وجوہات کا پتہ چل گیا :wink2:
آداب عرض ہے ویسے ۔۔۔۔
آپ نے " چند حسینوں کے خطوط اور چند تصویر بُتاں " کی تازہ قسط کا مطالعہ نہیں کیا ۔ورنہ غیر حاضریوں کا جواز مل جاتا ۔ اور دیکھیں کہ وہ اب کیسے اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے ۔
 
جناب آپ کا یہ قصہِ غم کافی طویل ہے
ایک نشست میں پڑھنا ممکن نہیں
ہم جیسے دفتری بابو مصروفیت کے دوران نظر بچا کر ڈھور ڈنگروں کی طرح ادھر منہ مار لیتے ہیں
حسرت ہے کہ فرصت ملے مطالعے کی ورنہ تو زندگی کا محور بہت مختصر ہو گیا ہے اور اب تو یہ حال ہے
روُ میں ہے رخشِ عمر دیکئے کہاں جا کے تھمے
نے ھاتھ ہے باگ پر نہ پاء ہے رکاب میں
 

ظفری

لائبریرین
جناب آپ کا یہ قصہِ غم کافی طویل ہے
ایک نشست میں پڑھنا ممکن نہیں
ہم جیسے دفتری بابو مصروفیت کے دوران نظر بچا کر ڈھور ڈنگروں کی طرح ادھر منہ مار لیتے ہیں
حسرت ہے کہ فرصت ملے مطالعے کی ورنہ تو زندگی کا محور بہت مختصر ہو گیا ہے اور اب تو یہ حال ہے
روُ میں ہے رخشِ عمر دیکئے کہاں جا کے تھمے
نے ھاتھ ہے باگ پر نہ پاء ہے رکاب میں
کوئی بات نہیں محترم سید شہزاد ناصر صاحب ! آپ کو جب بھی موقع ملے ۔ اور ویسے بھی آپ کی اسی مصروفیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 2 سال اور 3 ماہ بعد اس نئی قسط کا اجراء کیا ہے ۔ :)
 
Top