ذیابیطس سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ

محمد وارث

لائبریرین
یہ کون سی اقسام ہیں؟
میں تو Novo Nordisc A/S, Denmark کا Levemir FlexPen گرین کلر والا استعمال کر رہا ہوں۔ ان کے پاس دو اور مختلف انسولین بھی ہیں۔ مجھے آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا تھا دوسرا سال ہے، استعمال کرتے ہوئے۔ اگر کھانے پینے مین بد احتیاطی نہ ہو تو شوگر عموماً کنٹرول مین ہی رہتی ہے۔

جی انسولین عموماً چار پانچ قسم کی ہوتی ہیں۔

تیز ترین اثر کرنے والی Rapid
تھوڑی مدت تک اثر کرنے والی ریگولر اس کے ساتھ R لکھا ہوتا ہے۔
درمیانی مدت تک اثر کرنے والی NPH یا N
R اور N کا مرکب جیسے 70 - 30، اس میں 70 فی صد این اور 30 فی صد ریگولر ہوتی ہے۔ ان دونوں کو مختلف مقدار سے مرکب کیا جا سکتا ہے جیسے 50 - 50 بھی، لیکن یہ ڈاکٹر فیصلہ کرتا ہے۔
دیرپا اثرات کرنے والی، Lantus یا Levemir اسکے اثرات چوبیس گھنٹوں تک یکساں رہتے ہیں۔

تمام پین بھی انہی اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں اگر آپ Levemir استعمال کر رہے ہیں تو مطلب آپ دن بھی بس ایک بار ہی استعمال کرتے ہونگے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انسولین بنانے والی دو کمپنیاں اس وقت بہت مشہور ہیں ایک Novo Nordisc اور انکا برانڈ Novolin ہے دوسری Eli Lilly اور انکا برانڈ Humulin ہے لیکن انسولین کی بنیادی اقسام وہی ہیں جو اوپر درج کیں۔
 
یوسف-2

محفلین
جی انسولین عموماً چار پانچ قسم کی ہوتی ہیں۔

تیز ترین اثر کرنے والی Rapid
تھوڑی مدت تک اثر کرنے والی ریگولر اس کے ساتھ R لکھا ہوتا ہے۔
درمیانی مدت تک اثر کرنے والی NPH یا N
R اور N کا مرکب جیسے 70 - 30، اس میں 70 فی صد این اور 30 فی صد ریگولر ہوتی ہے۔ ان دونوں کو مختلف مقدار سے مرکب کیا جا سکتا ہے جیسے 50 - 50 بھی، لیکن یہ ڈاکٹر فیصلہ کرتا ہے۔
دیرپا اثرات کرنے والی، Lantus یا Levemir اسکے اثرات چوبیس گھنٹوں تک یکساں رہتے ہیں۔

تمام پین بھی انہی اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں اگر آپ Levemir استعمال کر رہے ہیں تو مطلب آپ دن بھی بس ایک بار ہی استعمال کرتے ہونگے۔
جزاک اللہ برادر
جی نہیں! میں تو تینوں وقت کھانے سے قبل استعمال کرتا ہوں 25 یونٹ فی وقت۔ ڈاکٹر نے ابتدا میں دو وقت 15 یونٹ کا کہا تھا۔ اور ساتھ ساتھ شوگر لیول مانیٹر کرکے بڑھانے کو کہا تھا۔ بتدریج بڑھا کر 25 تک آیا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اب مجھے ایک بار مزید ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر تو ویسے بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم ان کے پاس آتے جاتے رہا کریں اور ان کی آمدن ہوتی رہے۔:)
 
جی ضرور مشورہ کیجیے، صحت بہرحال مقدم ہے :)
 
سید ذیشان

محفلین
جو لوگ روزانہ انسولین کے دو انجکشن لگاتے ہیں ان کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب ایک ایسا انجکشن تیار کیا گیا ہے جو کہ ہفتے میں صرف ایک بار لگائے جانے سے ذیابیطس کنٹرول میں رہتا ہے۔

ربط
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
یہ کون سی اقسام ہیں؟
میں تو Novo Nordisc A/S, Denmark کا Levemir FlexPen گرین کلر والا استعمال کر رہا ہوں۔ ان کے پاس دو اور مختلف انسولین بھی ہیں۔ مجھے آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے یہ تجویز کیا تھا دوسرا سال ہے، استعمال کرتے ہوئے۔ اگر کھانے پینے مین بد احتیاطی نہ ہو تو شوگر عموماً کنٹرول مین ہی رہتی ہے۔
https://www.google.com.pk/search?q=...&ved=0CAkQ_AUoAQ#q=humulin+&safe=off&tbm=isch
 
عمر سیف

محفلین
جزاک اللہ برادر
جی نہیں! میں تو تینوں وقت کھانے سے قبل استعمال کرتا ہوں 25 یونٹ فی وقت۔ ڈاکٹر نے ابتدا میں دو وقت 15 یونٹ کا کہا تھا۔ اور ساتھ ساتھ شوگر لیول مانیٹر کرکے بڑھانے کو کہا تھا۔ بتدریج بڑھا کر 25 تک آیا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اب مجھے ایک بار مزید ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر تو ویسے بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہم ان کے پاس آتے جاتے رہا کریں اور ان کی آمدن ہوتی رہے۔:)
25 یونٹ :eek:
 
قیصرانی

لائبریرین
نہ صرف گائے بلکہ سؤر سے بھی انسولین حاصل کی جاتی تھی لیکن یہ بات تو کئی دہائیاں پرانی ہو گئی ستر کی دہائی میں ریسرچ ہوئی اور اسی کی دہائی سے لیبارٹری میں بنائی گئی انسولین فروخت ہو رہی ہے جو ہو بہو انسانی جسم میں بننے والی انسولین جیسی ہے اور لیبارٹری میں بنائی جاتی ہے۔ وکی پیڈیا کا مضمون دیکھیے۔
متفق۔ یہ میں جان بوجھ کر اس طرح بے ضرر قسم کی معلومات ادھوری چھوڑ دیتا ہوں کہ اگر کسی دوست کو دلچسپی ہوئی تو شاید وہ بات آگے بڑھا سکیں۔ یعنی پازیٹو فیڈ بیک
 
قیصرانی

لائبریرین
کچھ مزید
شوگر کنٹرول کا بہت موثر گھریلو علاج

ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

1۔۔۔ ہوا لشافی:گٹھلی جامن خشک 100گرام کوٹ چھان کرسفوف(پاؤڈر)بنالیں اور5 گرام سفوف پانی کےساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجےلیں۔
2 ۔۔۔ ہوالشافی:نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔
3 ۔۔۔ ہوالشافی:کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں۔
4 ۔۔۔ ہوالشافی:چنے کے آٹے(بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔
5۔۔۔ ہوالشافی:لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔انشاء اللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
نشاستہ دار غذا ۔آلو ،چاول،چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

شمشاد محمد وارث یوسف-2 یونس تلمیذ قیصرانی عمر سیف
ربط
http://sugarkailaj.blogspot.com/p/blog-page.html
جزاک اللہ خیر :)
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بہت حد تک آپ کی بات درست ہے لیکن انسولین کی مقدار کو بتدریج کم کیا جا سکتا ہے یعنی اگر انسولین کے ساتھ خوراک اور وزرش کا باقاعدہ اہتمام رکھا جائے اور وہ بھی اُس وقت جب ذیا بیطیس کی تشخیص بہت پرانی نہ ہوئی ہو۔
یہاں فن لینڈ میں میری ایک جاننے والی ہیں، ان کو شوگر کا عارضہ ہے اور کافی عرصے سے وہ انسولین کے انجیکشن لے رہی ہیں۔ پچھلے سال سے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے کہ بعض اوقات ان کے کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے اور بعض اوقات کئی کئی ہفتے تک انہیں انسولین کی ضرورت نہیں پڑتی (روزانہ وہ میٹر کی مدد سے بلڈ شوگر چیک کرتی ہیں اور ہفتہ وار ہسپتال میں بھی شوگر چیک کی جاتی ہے)
 
منصور مکرم

محفلین
970134_171848009664639_592710469_n.jpg
 
یوسف-2

محفلین

السلام علیکم منصور بھائی!
نسخہ کا بہت بہت شکریہ! ”شوگر کے یقینی خاتمہ“ کے لئے جتنے نسخے مارکیٹ میں دستیاب ہیں، ان میں سے یہ وہ نسخہ ہے، جسے میں نے چند ماہ قبل ہی بدست خود تیار کیا۔ بہت ہی ”مزیدار نسخہ“ ہے۔ کھانے میں لاجواب لیکن شوگر ختم ہونے کی بجائے دیگر مسائل پیدا ہوگئے۔ یورین انفیکشن ہوگیا اور شوگر لیول بھی ڈسٹربنس کا شکار۔ لہٰذا میں نے تو اسے کھانا چھوڑ دیا ہے۔ اگر کسی کو یہ تیار شدہ نسخہ مفت چاہئے تو ہاتھ کھڑا کرے اور اپنی ذمہ داری پر استعمال کرے :D
 
ہم نے بھی اسکو ایک جگہ شائع شدہ دیکھا تو بس فورا کاپی کیا کہ احباب اس پر اپنی رائے دے سکیں۔
 
ایم اے راجا

محفلین
راجا صاحب آپ کسی مستند پنساری سے یہ نسخہ بنوا لیں اور سفوف بڑے بڑے کیپسولوں میں بھر لیں صبح نہار منہ ایک کیپسول کھا کر دیکھیں کہ آپ کا معدہ اسے کتنا قبول کرتا ہے اگلے دن صبح صبح شوگر چیک کریں یہ دوا دو سے زیادہ کیپسول لینا نقصان دہ ہے
کتنے بڑے کیپسول ہوں یعنی ایک کیپسول میں کتنی مقدار ہو، نسخہ میں تینوں چیزیں سریس کے بیج، تمہ کے بیج اور گوند ہو، کتنی مقدار میں بنواؤں اور کتنے دن کھان چاہیئے، اس سے شوگر کنٹرول رہتی ہے یا ختم ہو جاتی ہے، ان جاب سے مستفید فرمائیں گے تو ممنون رہوں گا۔
 
ایم اے راجا

محفلین
کسی دوست کے مشورے پر میں نے یہ نسخہ استعمال کیا خود بنا کر لیکن مجھے کچھ فرق نہیں ہوا لیکن کچھ پرابلم بھی نہیں ہوا، حالانکہ میرا ایک دوست بقول اسکے شوگر کنٹرول کر چکا ہے اس نسخے سے، ہاں ایک دن صرف میری شوگر نارمل ہو ئی تھی مگر دوبارہ وہیں اآگئی
 
Top