مبارکباد عید کی مبارکباد ۔۔۔ شاعری کے ساتھ ۔۔۔

شاہد شاہنواز

لائبریرین
آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک ۔۔۔ یہاں شعر کہنے والے تمام دوست اپنا کلام عید کی مبارکباد کے ساتھ پوسٹ کریں ۔۔۔ اگر ممکن ہو تو پوری غزل، ورنہ آدھی۔۔۔ ورنہ قطعہ ۔۔۔ اور اگر یہ بھی نہ ہو تو محض ایک شعر ۔۔۔اور جسے شاعری نہیں آتی، وہ داد دے کر کام چلائے تو اس پر بھی اعتراض نہیں۔۔

یہ اشعار ابراہیم ذوق کی پوری غزل کی پیروڈی کہے جاسکتے ہیں: ۔۔۔

اغلاط ہوں تو معذرت ۔۔۔

اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ گھر جائیں گے
گھر میں بیوی نے ستایا تو کدھر جائیں گے

عید کے دن نیا بکرا ہی سمجھ لیں گے انہیں
کھال قربانی کی لے کر وہ جدھر جائیں گے

کھال قربانی کی محفوظ رہے گی کیسے؟
”پہلے جب تک نہ دو عالم سے گزر جائیں گے“

”رُخِ روشن سے نقاب اپنے الٹ دیکھو تم“
جس قدر بکرے ہیں، نظروں سے اتر جائیں گے

کھال قربانی کی لی کس نے، بتائیں گے نہیں
”بلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے“

گوشت کتنا ہے فریزر میں، دکھا تو دوں میں
”پر یہی ڈر ہے کہ وہ دیکھ کے ڈر جائیں گے“

لائے جو یار ہیں اِس بار بہت سے بکرے
اور اگر کچھ نہیں ”اِک ران“ تو دھر جائیں گے

محتر م الف عین
محترم محمد یعقوب آسی
برادر @محمد اسامہ سَر سَری
برادر مزمل شیخ بسمل
برادر @ محمد اظہر نذیر
برادر محمد بلال اعظم
 
عید الاضحٰی کے حوالے سے دو ’’سہ برگے‘‘

1
میں نے بھی یہ عید پڑھی ہے
پچھلے ستر دن کے اندر
مسجد کتنی بدل گئی ہے

2
تم نے بھی قربانی دی تھی
اپنے دنبے کی تصویریں
اخباروں سے کاٹ کے رکھ لو

۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
واہ
بہت ہنسایا شاہد شاہنواز بھائی۔۔۔ اس پیروڈی نے۔

استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب۔۔۔ ہمیشہ کی خوبصورت ترین۔
کیا اسے میں فیس بک پہ شئیر کر سکتا ہوں؟

"سہ برگے" کو "ثلاثی" بھی کہتے ہیں کیا؟
ویسے اس کو میں نے فیس بک پر شیئر بھی کیا ہے۔۔۔ کسی نے کہا نہیں کہ اسے ہنسی آئی۔ویسے میں بھی خود کو اچھا مزاحیہ شاعر نہیں سمجھتا، اس لیے ایسی حرکتیں کم ہی کرتا ہوں۔ او ر یہ "حرکتیں" خاص خاص موقعوں کے لیے رکھ چھوڑی ہیں۔
سہ برگہ میری ناقص اور بے کار رائے میں ہائیکو کو کہتے ہیں ۔۔۔ اسی میں تین مصرعے ہوتے ہیں۔۔۔
 
آپ کی محبت ہے محمد بلال اعظم صاحب۔ میں اس کو فیس بک پر بھی پیش کر چکا ہوں، آپ بھی کر لیجئے، کیا ہرج ہے!

’’ثلاثی‘‘ اور ہے ، ’’ہائیکو‘‘ اور ہے، ’’مثلث‘‘ اور ہے، ’’ماہیا‘‘ اور ہے، ’’سہ برگہ‘‘ اور ہے۔ مختصر تفصیل بھی بیان کر دوں۔
ان سب میں تین تین مصرعے ہوتے ہیں۔
ثلاثی، خماسی، سباعی (3، 5، 7 مصرعے) یہ رباعی کے اوزان پر ہوتی ہیں۔
نوٹ: انگریزی میں ’’سانیٹ‘‘ چودہ مصرعوں کی نظم ہوتی ہے، سباعی سے دگنی۔ تاہم میٹر اُن کے اپنے ہیں۔
ہائیکو جاپانی صنف کی نقل ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ’’سہ برگہ‘‘ ہی ہے جس کے دوسرے مصرعے کا وزن بدل دیا گیا ۔
مثلث میں قوافی کی تراتیب کی کچھ بات ہوتی ہے، تفصیل کا یہ موقع نہیں۔
ماہیا پنجابی سے آیا ہے، یہ اصولی طور پر ’’ٹپہ‘‘ ہے اور ڈیڑھ مصرعے کا ہوتا ہے۔ اردو میں پہلے مصرعے کو دو مصرعوں میں ڈھال لیا گیا۔
سہ برگہ یوں کہہ لیجئے کہ تین مصرعوں کی معرٰی نظم ہے۔ نام کا لفظی ترجمہ: تین پتوں والا، جیسے گلاب کے تین تین پتے اکٹھے ہوتے ہیں۔

بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

کمال ہے۔۔۔ ویسے مجھے تو بہت ہنسی آئی۔
:)
 
بہت بہت شکریہ۔
بہت معلوماتی
شاید یہ تمام اصناف اس طرح مقبول نہیں ہوئیں اردو میں، جس طرح رباعی، قطعہ، معریٰ، مقفیٰ نظم وغیرہ ہیں۔
 
بجا ارشاد۔ بلکہ اب تو یہاں رباعی لکھنے والے بھی کم ہوتے جا رہے ہیں، مثنوی کو لوگ بھولتے جاتے ہیں۔ نظم کی نئی صورتیں مقبول ہوئی ہیں۔ و علٰی ھٰذا القیاس
 
ویسے اس کو میں نے فیس بک پر شیئر بھی کیا ہے۔۔۔ کسی نے کہا نہیں کہ اسے ہنسی آئی۔ویسے میں بھی خود کو اچھا مزاحیہ شاعر نہیں سمجھتا، اس لیے ایسی حرکتیں کم ہی کرتا ہوں۔ او ر یہ "حرکتیں" خاص خاص موقعوں کے لیے رکھ چھوڑی ہیں۔

ہنسی کا تعلق محسوسات کے گہرے پن اور اتھلے پن سے بھی ہے، اور فن پارے سے بھی۔
ایک شخص آپ کے مزاح کے پیچھے کارفرما کرب کو یا طنز کو محسوس کرتا ہے تو وہ بالکل نہیں ہنسے گا۔ ہو سکتا ہے اس کی آنکھیں بھیگ جائیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بجا ارشاد۔ بلکہ اب تو یہاں رباعی لکھنے والے بھی کم ہوتے جا رہے ہیں، مثنوی کو لوگ بھولتے جاتے ہیں۔ نظم کی نئی صورتیں مقبول ہوئی ہیں۔ و علٰی ھٰذا القیاس
شاید اس کی وجہ ان کی تکنیک کو سمجھنے میں دشواری ہے۔
 
Top