کتب خانے مخزن المحاورات

درفنطنی۔
آپ نے جو معانی لکھے ہیں۔ وہ درست ہیں۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ کئی سال پہلے مشہور صحافی 'منو بھائی' نے در فنطنی کے بارے میں ایک مکمل کالم تحریر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے اس موضوع پر سیر حاصل معلومات دی تھیں۔
ایک نوازش اور کیجئے۔ اس کے اعراب بھی لگا دیجئے! ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عالی جنا ب سید عالی مقام، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،عیدالاضحیٰ مبارک
آپ نے اردو کے متوالوں کو ایک بے حد نادر کتاب ڈھونڈ کر ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع عنایت کیا ہے۔
جزاکم اللہ خیراًکثیراً!
 

تلمیذ

لائبریرین
1374127_216842211825555_551898916_n.jpg
فیس بُک کوَر فوٹو۔۔۔
 
کچھ اقتباسات ۔۔۔

دنیا پر اپنی ٹیکنالوجی کا رعب ڈالنے والے امریکہ کی جانب سے ایک نیا اندیشہ منظر عام پر لایا گیا ہے یا ایک نئی ”درفنطنی“ چھوڑی گئی ہے کہ انسان سال 2045ء تک لافانی ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی شمسی کائنات میں انسانی زندگی کے واحد گہوارے زمین پر انسان کا وجود ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ انسان کے بعد وجود میں آنے والی مخلوق انسان کو ”ڈائنا سور“ کی طرح یاد کرے گی۔
اِس موسم میں جب ہر اُوٹ پٹانگ تھیوری کو پذیرائی مل جاتی ہے ،ہم کیوں کسی سے پیچھے رہیں۔ ہم بھی دعویٰ کرکے دیکھتے ہیں کہ اسامہ بن لادن ابھی تک زندہ ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم اِدھر اُدھر سے اُلٹے سیدھے دلائل جمع کرکے جب ثابت کریں گے کہ اسامہ زندہ ہے تو کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ اچھے خاصے ”معقول“ حمایتی بھی دستیاب ہوجائیں گے۔ہمیں خطرہ ہے کہ ایسی صورت میں ہمیں حیران کرنے کے لئے کچھ”چشم دید گواہ“ بھی میدان میں کود پڑیں گے جو بتائیں گے کہ اُنہوں نے بذات خود ایک غار میں اسامہ بن لادن کو اپنے نائبین کو ہدایات دیتے ہوئے دیکھا ہے۔جب اُن سے پوچھا جائے گا کہ وہ غار کہاں ہے تو وہ کہیں گے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر اُس کا پتہ نہیں بتایا جاسکتا۔ (گریبان…منوں بھا ئی)

اصل میں ہمیں یہ درفنطنی چھوڑنے کا خیال برادر محترم منو بھائی کی حیرانی دیکھ کر آیا ،جس کا اظہار اُنہوں نے ایک حالیہ کالم میں کیا ہے اور جو اُنہیں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کا بیان پڑھ کر ہوئی ہے۔اِس بیان میں اُنہو ں نے یہ”سازشی تھیوری“پیش کی ہے کہ اسامہ بن لادن اصل میں2006ءمیں وفات پاگیا تھا۔حکومت پاکستان نے اِس کے ڈی این اے ٹیسٹ کرکے لاش امریکہ کے حوالے کردی تھی،چنانچہ یکم اور دو مئی کی درمیانی رات امریکی حملے کے دوران اُس کے مارے جانے کا قصہ سراسر من گھڑت اور جھوٹ ہے جو صرف پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے گھڑا گیا ہے۔ (تشنہ اظہار: اظہر زمان)

منوبھائی نے کالم نگاری کو جدیدیت سے آشنا کیا۔ انہوں نے فکاہیت کے ساتھ مقصدیت کو کالم نگاری میں متعارف کروایا۔ انہوں نے مصیبتوں اور پریشانیوں کو ہنستے مسکراتے اپنے کالموں میں لکھا۔ جدید کالم نگاری کا سہرا انہی کے سر ہے۔ کالموں میں آزاد فضا قائم کی اور ڈنکے کی چوٹ پر ’’درفنطنی‘‘ اور ’’ضیاء الحقی‘‘ جیسی اصطلاحیں تخلیق کیں۔ مایوسی کے عالم میں منوبھائی روشنی کا مینار ثابت ہوئے۔ اگرچہ ’’بھائی‘‘ کا لفظ منفی معنوں میں ’’غنڈہ گردی‘‘ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اس لفظ سے پہلے جب ’’منو‘‘ لگ جائے تو شرافت اور محبت کا ایک ایسا پیکر اُبھرتا ہے جو قوم کا سرمایۂ افتخار ہے۔ (منو بھائی دی ستے خیراں: حسن نقوی)

بہت آداب
 
عالی جنا ب سید عالی مقام، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،عیدالاضحیٰ مبارک
آپ نے اردو کے متوالوں کو ایک بے حد نادر کتاب ڈھونڈ کر ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع عنایت کیا ہے۔
جزاکم اللہ خیراًکثیراً!
آداب عرض ہے حضور :)
آپ کو بھی میری طرف سے عید الاضحیٰ مبارک ہو
یہ آپ کی محبت اور حوصلہ آفزائی ہی ہے جو ذوق جنوں کو مہمیز کرتی ہے
سلامت رہیں
 
ایک اور اقتباس


”درفنطنی“ اور شر فنطنی سے آگے کی ”مشرفنطنی“ ,,,,گریبان… منوبھائی
1970ء کے ساتویں مہینے کی سات تاریخ کو جنم لینے والے میرے گریبان نے سات جولائی 2009ء کو اپنی اخباری زندگی کے چالیسویں سال میں قدم رکھا اور اس کے ساتھ ہی ”درفنطنی“ نے بھی میری ان تحریروں میں اپنے انتالیس سال پورے کئے۔ تقریباتین نسلوں سے رابطے کے باوصف کچھ لوگ ”درفنطنی“ کے اصل معانی اور مفہوم کو نہیں جانتے ہوں گے مگر اس کے کوئی معانی اور مفاہیم ہیں ہی نہیں۔ یہ اجمل خٹک کے لفظ”دھاندل“ برادرم شعیب ہاشمی کی ”شٹرنگ“ احمد فراز کی ”ضیاء الحقی“ اور میر غوث بخش بزنجو کے ”ڈنج گڑنجا“ جیسا اظہار ہے جو ایک سے زیادہ معانی، مفاہیم اور مقاصد رکھتا اور ایران کی فروغ فرخ زاد کی ”تنہائی کے غاروں میں اگنے والی لاحاصلی “ کے ساتھ ”گراس روٹس“ تک چلا جاتا ہے۔ سابق ڈکٹیٹروں کی جمہوریت کے موضوع پر تقریروں جتنا معاوضہ نہیں پاتا مگر پذیرائی اور دوام حاصل کرتا ہے۔

لو جی، گل ای مک گئی !!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
غالبا "یہ کوئی مستند لفظ نہیں ہے ۔کوئی خود وضعی ترکیب لگتی ہے۔ برتاؤ کے انداز سے اس کی ہم معنی ترکیب مستند ترکیب ۔ بو العجبی ۔ لگ رہی ہے ۔:)۔ واللہ اعلم۔
 
غالبا "یہ کوئی مستند لفظ نہیں ہے ۔کوئی خود وضعی ترکیب لگتی ہے۔ برتاؤ کے انداز سے اس کی ہم معنی ترکیب مستند ترکیب ۔ بو العجبی ۔ لگ رہی ہے ۔:)۔ واللہ اعلم۔
جی، یہ توضیع منو بھائی نے کی تھی، لفظ چل نکلا اور مختلف سیاق و سباق میں اس کے معانی کچھ یہ بنتے ہیں:
درفنطنی (اسم، مؤنث): عجیب یا ناقابلَ یقین بات، چونکا دینے کی کوشش، وہ بات جس کا درست ہونا بظاہر مشکل ہو، شوشہ، وغیرہ وغیرہ۔
استعمال: درفنطنی چھوڑنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
جنا ب شاہ صاحب، السلام علیکم،
آپ نے اردو کے متوالوں کو ایک بے حد نادر کتاب ڈھونڈ کر ڈاؤن لوڈ کرنے کا موقع عنایت کیا ہے۔ جزاک اللہ!
نیرنگ خیال, محمد بلال اعظم
فلک شیر, مہدی نقوی حجاز, ,
بہت بہت شکریہ آپ کا اور سید شہزاد ناصر صاحب کا بھی کہ ان کے توسط سے اتنی خوبصورت کتاب ملی۔ اور اگر آپ ٹیگ نہ کرتے تو ہم اس نعمت سے محروم رہ جاتے۔ اس کتاب کے ساتھ ہی حسان ضیا صاحب کی لائبریری دیکھی۔ بہت کچھ ڈاؤنلوڈ کرنے والا ہے وہاں سے۔ اب آہستہ آہستہ یہی کام کرتے ہیں۔
 
بہت بہت شکریہ آپ کا اور سید شہزاد ناصر صاحب کا بھی کہ ان کے توسط سے اتنی خوبصورت کتاب ملی۔ اور اگر آپ ٹیگ نہ کرتے تو ہم اس نعمت سے محروم رہ جاتے۔ اس کتاب کے ساتھ ہی حسان ضیا صاحب کی لائبریری دیکھی۔ بہت کچھ ڈاؤنلوڈ کرنے والا ہے وہاں سے۔ اب آہستہ آہستہ یہی کام کرتے ہیں۔
سدا خوش رہو بیٹا :)
 
Top