کیا اسلامی جمیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے؟

سید زبیر

محفلین
کیا اسلامی جیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے
1101964320-2_zps916fb532.gif
 

سید زبیر

محفلین
کیا میں مطمئن ہو کر اپنے بچوں کو دینی مدرسے ، دینی جماعتوں ، اسلامی یونیورسٹی میں بھیج سکتا ہوں ؟

1546_zpsc27f6203.gif
 

سید زبیر

محفلین
یہی تو مسٗلہ ہے ۔ پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ ، طلبا پر تشدد یہی جمیعت کرتی ہے ، پنجاب یونیورسٹی میں یہی ہیں ، اسلامی یونیورسٹی کے بم دھماکے میں بھی غالباً یہی اُن کے میزبان تھے ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ اسلحہ کے بیو پاری ہی منشیات کے بیوپاری ہوتے ہیں ۔ ایک طالب علم کو اسلحہ کی کیا ضرورت ۔ مجھے یاد ہے جب لیاقت بلوچ ، فرید پراچہ اسلامی جمیعت کے سر پنچ تھے تو ان کی دہشت قائم تھی ، لیاقت بلوچ لڑکوں کے ہاتھ موڑ کر توڑ دیا کرتا تھا ان کے ساتھ تو اسلامی کا لفظ لگاتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے ۔
 
میرے بھی 1985 سے 1990 تک کالجوں میں گاذارے گئے ماہ و سال اس بات کے گواہ ہیں کہ کیسے ان منحوس لوگوں نے تعلیمی اداروں پر مسلط ہوکر طلبہ کا، تعلیم کا اور تعلیمی اداروں کی فضا کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہوا ہے۔
 
کراچی میں اے پی ایم ایس او (ایم کیو ایم کی طلبہ تنظیم)اور پنجاب میں اسلامی جمیعت طلباء والوں کی تعلیمی اداروں میں دہشت گردی اور دادا گیری کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ان دونوں تنظیموں نے تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کر رکھا ہے۔ اگر ان دونوں طلباء تنظیموں پر پابندی عائد کر دی جائے تو ہی تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں تعلیمی ادارے بن سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
تمام اسلامی تنظیمیں دہشت گرد تنظیمیں ہیں، خاص کر جماعت اسلامی اور انکے چمچے جمیعت طلباء اسلام جنکے قادیانی مخالف فسادات کی وجہ سے شہر لاہور میں پہلی بار مارشل لا لگا اور افواج پاکستان کی سیاست میں آنے کی راہ ہموار ہو گئی!
http://en.wikipedia.org/wiki/1953_Lahore_riots

اگر ان دہشت گردوں کو 1953 میں ہی بے دخل کر دیا جاتا تو آج پاکستانی طالبان، لشکر طیبہ، لشکر جھنگوی جیسی لعنتیں اس ملک کا پیچھا نہ کرتیں۔ جمیعت کے دہشت گرد قومی رہنما عمران خان کیساتھ مسلمانوں والا سلوک کرتے ہوئے:
sabeenn-imran-khan-and-islami-jamiat-talba.jpg

Imran-being-tortured-480x238.jpg

20071115_04.jpg

مولانا دہشت گرد مودودی کا گند 1953 میں صاف نہ کرنے کی سزا آج تک قوم کو مل رہی ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
کیا یہ کام بھی سپریم کورٹ ہی کو کرنا ہوگا کہ انہیں اسلامی کے لفظ کو استعمال سے منع کیا جائے ۔ یہ تو اسلام کو بدنام کر رہے ہیں
 
میرے بھی 1985 سے 1990 تک کالجوں میں گاذارے گئے ماہ و سال اس بات کے گواہ ہیں کہ کیسے ان منحوس لوگوں نے تعلیمی اداروں پر مسلط ہوکر طلبہ کا، تعلیم کا اور تعلیمی اداروں کی فضا کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہوا ہے۔
کریڈٹ گوز تو شہید ذوالفقار بھٹو :)
 

یوسف-2

محفلین
ہم پاکستانی (حکومت، فوج اور عوام تینوں) اتنے احسان فراموش ہیں کہ کل تک جن مجاہدین نے افغانستان کے جہاد کے ذریعہ پاکستان اور پاکستانیوں کو روسی ریچھ کے پاؤں تلے روندے جانے اور سویت یونین کا غلام ہونے سے بچایا تھا، آج انہی افغان مجاہدین کو کافر امریکہ بہادر کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دے کر انہیں چُن چُن کر قتل کر تے رہے، امریکہ کو بیچ کر ڈالر کماتے رہے اور قرآن کی تعلیماتِ جہاد کا مذاق اڑاتے رہے۔ کل یہی جماعت اسلامی اور اسلامی جمیعت طلباء مشرقی پاکستان میں البدر اور الشمش کے نام پر متحدہ پاکستان کے لئے بھارت اور بھارتی ایجنٹوں سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے پاکستان آرمی کے افسر اور جوانوں کی جانیں بچا رہی تھی۔ اگر یہ وہاں ایسا نہ کرتی تو 95 ہزار پاکستانی فوجیوں میں سے آدھے بھی پاکستان زندہ نہ پہنچتے۔ تب کے ان 95 ہزار فوجیوں میں سے اب بھی بہت سے زندہ ہیں۔ ان سے اور ان کے اہل خانہ سے پوچھا جاسکتا ہے کہ جماعت اسلامی اور جمیعت نے ان کے ساتھ کتنا بڑا احسان کیا تھا۔ یہی جمیعت اور جماعت جہاد افغانستان میں بھی پاکستان کی طرف سے فرنٹ لائن پر تھی اور اس پورے افغان جہاد میں اپنی جانوں کا نذرانہ اس طرح پیش کیا کہ پاکستان آرمی کا ایک قطرہ خون تک نہ بہا۔
لیکن ایک قادیانی آرمی چیف مشرف اور اس کے ہم خیال گروہ منافقین نے پاکستان کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی سزا دینے کے لئے امریکہ سے مل کر وہ جال بنا کہ پہلے ایک منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا۔ پھر پاکستان آرمی کو اُن افغان مجاہدین سے لڑوایا جو ان کی محسن تھی۔ انہیں ان کے بیوی بچوں سمیت بمباری، ڈرون حملوں اور آرمی آپریشن کے ذیعہ نیست و نابود کیا اور یوں افغان جہاد کے دوران ابھرنے والی ایک طاقتور ایٹمی پاور والی آرمی کا یہ حشر نشر ہوا کہ اس کے تاحال ہزاروں فوجی مارے گئے اور مسلسل مارے جارہے ہیں۔ اس کی فوجی چھاؤنیاں حتیٰ کہ جی ایچ کیو تک غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ کیا ہم عقل کے اندھے پاکستانیوں کو یہ نظر نہیں آرہا کہ کہ قادیانی مشرف ٹولہ نے پاکستان کو کہاں سے کہاں لاکھڑا کردیا ہے۔ ہمارا حشر نشر مزید خراب سے خراب تر ہوتا جائے گا اگر ہم نے اپنے اصل دشمنوں، قادیانیوں، امریکہ، اور بھارت کے عزائم کو نہ پہنچانا۔
اللہ ہم پاکستانیوں کو عقل سلیم دے۔ منکرین جہاد کو ایمان کی توفیق دے۔ اپنے محسن افغان مجاہدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے اور سابقہ محسن کشی کا کفارہ ادا کرنے کا موقع دے۔ تاکہ ہم اپنی دینا و آخرت دونوں بچا سکیں۔ وگرنہ ہماری دنیا تو خراب ہو ہی رہی ہے، امریکہ کافر کے ساتھ مل کر مسلم افغانیوں سے جنگ کرتے ہوئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ جب ہماری آنکھیں بند ہوں اور ہم اللہ کے حضور پہنچیں تو ہمارا حشر بھی انہی کفار کے ساتھ نہ ہو، جن کے ساتھ اور جن کے لئے ہم اپنے مسلمانوں کا خون بہارہے ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
جماعت اسلامی اور اسلامی جمیعت طلبہ جہاد پر ایمان بھی رکھتی ہے اور اس پر عمل بھی کرتی ہے۔ ان جماعتوں نے مشرقی پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں روسی مداخلت کے دوران کھُل کر جہاد کرتی رہی ہے۔ اور آج کے بدلے ہوئے ماحول میں بھی امریکہ اور امریکی حواریوں کے مقابلہ میں ہر ممکنہ حد تک افغان مجاہدین کی دامے درمے، قدمے سخنے مدد کر رہی ہے کہ یہ قرآن کے حکم جہاد پر ایمان رکھنے والے لوگ ہیں جو کفار، قادیانیوں، منافقین اور نادان مسلمانوں کو پسند نہیں۔
 
میں تو صرف اتنا کہوں گا کہ اگراسلامی جمیت تعلیمی اداروں مین نہ ہوتی تو شریفوں کی بیٹیاں ان اداروں میں تعلیم حاصل نہ کر سکتیں۔جو اسلامی جمیت کو براکہ رہے ہیں ان کی بدمعاشی کے سامنے دیوار ھے۔بھونکنے والے بھونکتے رہے گے۔
 

یوسف-2

محفلین
تعلیمی اداروں میں مضبوط اسلامی جمیعت طلباء شراب، شباب اور رقص و موسیقی کے رسیا طلباء و اساتذہ کے ان مذموم مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مخلوط تعلیمی اداروں میں رومانس اور ڈیٹنگ وہاں عروج پر ہوتی ہے، جہاں جمیعت کا وجود نہ ہو یا یہ مضبوط نہ ہوں۔ ایسے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والی اپنی شریف بہنوں اور بیٹیوں ذرا پوچھ کر تو دیکھیں کہ انہیں جمیعت سے شکایات ہیں یا ان کی موجودگی میں وہ اوباش طلباء و طالبات سے خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔
 

x boy

محفلین
السلام علیکم

میں جمیعت کے ساتھ اور خلاف نہیں،
لیکن مجھے ایک بات اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمارے محلے میں انہوں نے نوجوانوں کو مسجد کی راہ دکھائی ، فری ٹیوشن دئے ، فیس اور کتابون اور داخلوں میں مدد کی۔
باقی آپ جانوں اور یہ جانیں کہ یہ کیا کرتے تھے۔
 
چو ر مچائے شور۔۔۔۔یہ اچھا لطیفہ ہے کہ جمعیت کے "پاکباز خدائی خدمت گار" نہ ہوتے تو نجانے تعلیمی اداروں میں "شریف طالبات" کے ساتھ کیا بیتتی۔۔۔(ویسے جن تعلیمی اداروں میں صرف طلباء ہی پڑھتے ہیں، وہاں جمعیت شائد "شریف طلباء" کی "عصمت" بچانے کا کام کرنے پر مامور ہوگی؟)۔۔۔ہر خدائی فوجدار اور دین کابزعمِ خود ٹھیکیدار یہی جواز پیش کرتا نظر آتا ہے اور اسکی آڑ میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ہر قسم کی غنڈہ گردی رسا رکھی جاتی ہے اور تعلیمی اداروں پر کسی آسیب کی طرح مسلط ہوکر خوف و ہراس کی فضا برقرار رکھی جاتی ہے۔۔۔
 

x boy

محفلین
چو ر مچائے شور۔۔۔ ۔یہ اچھا لطیفہ ہے کہ جمعیت کے "پاکباز خدائی خدمت گار" نہ ہوتے تو نجانے تعلیمی اداروں میں "شریف طالبات" کے ساتھ کیا بیتتی۔۔۔ (ویسے جن تعلیمی اداروں میں صرف طلباء ہی پڑھتے ہیں، وہاں جمعیت شائد "شریف طلباء" کی "عصمت" بچانے کا کام کرنے پر مامور ہوگی؟)۔۔۔ ہر خدائی فوجدار اور دین کابزعمِ خود ٹھیکیدار یہی جواز پیش کرتا نظر آتا ہے اور اسکی آڑ میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ہر قسم کی غنڈہ گردی رسا رکھی جاتی ہے اور تعلیمی اداروں پر کسی آسیب کی طرح مسلط ہوکر خوف و ہراس کی فضا برقرار رکھی جاتی ہے۔۔۔
پتہ نہیں ہمارے محلے کے لڑکے بہت شریف لڑکے کہلائے جاتے، صرف اپنی اسٹیڈی اور مسجد سے تعلق رہتا تھا چونکہ میں بھی بچپن سے نمازی تھا تو انہوں نے کافی مدد کی۔
جیسے کسی مضمون کو سمجھنے میں مدد، مسئلے کا حل وغیرہ۔
میرے نزدیگ انکے لئے مثبت اثرات ہیں باقی جہاں کے لوگ جو چاہے سمجھیں
شکریہ محمود غزنوی بھائی۔
کیا دبئی میں آپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
 
Top