الف نظامی

لائبریرین
اردو سائنس بورڈ

banner1.png
  • قدرتی و سماجی علوم اور ٹیکنالوجیز سے متعلق 1000 سے زائد اردو کتب
  • بی ایس سی / ایم ایس سی سطح کی نصابی کتب
  • بنیادی علوم ، سماجی علوم ، ٹیکنالوجیز ، حوالہ جاتی کتب ، سائنسی انسائیکلو پیڈیا ، معلومات عامہ
  • عام قارئین اور چھوٹے بچوں کے لیے سائنسی کتب
  • اردو زبان میں سائنسی و تکنیکی علوم کے فروغ کے لیے ہر وقت کوشاں
تعارف اردو سائنس بورڈ
آئین پاکستان میں اردو کو قومی زبان کی حیثیت سے ترقی دینے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں ، ان کا تقاضا تھا کہ ایک ایسا ادارہ قائم کیا جائے جو ملکِ عزیز میں اردو کی ترقی کے لیے اس طرح کام کرے کہ یہ زندگی کے ہر شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوسکے۔ چنانچہ 1961 میں قائم کردہ شریف کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں کابینہ نے ایک قرارداد کے ذریعے ایک ایسے ادارے کے قیام کی منظوری دے دی۔
1962ء پہلی قراردار : 24 مئی 1962ء میں قراردار نمبر S.R.O.594(k.64) کے ذریعے مرکزی بورڈ برائے اردو ترقی وجود میں آیا
1982 ء : دوسری نظر ثانی شدہ قرارداد: 31 مئی 1982 ء کو ابتدائی قرارداد میں ترمیم کر کے قرارداد نمبر F.9-3/82-LB-1 کے ذریعے مرکزی اردو بورڈ کا نام "اردو سائنس بورڈ" رکھ دیا گیا۔
بورڈ کا صدر دفتر لاہور میں (299 ، اپر مال) واقع ہے جب کہ اس کی تین برانچیں پشاور ، حیدر آباد اور کوئٹہ میں قائم ہیں جن کے پتے اور فون نمبر نیچے لکھ رہا ہوں۔
  • اردو سائنس بورڈ ، 299 ، اپر مال لاہور
فون :
35758674
3575475
فیکس:
042-35789215

  • منطور چیمبرز ، گاڑی کھاتہ ، حیدر آباد
فون و فیکس:
022-9200070

  • سوئیکارنو سکوائر ، خیبر بازار پشاور
فون و فیکس:
091-2553257
  • یونیورسل کمپلیکس ، آفس 9-10 کولون روڈ ، کوئٹہ
فون و فیکس:
081-9203659

اردو سائنس میگزین
اردو سائنس بورڈ کے زیر اہتمام اردو سائنس میگزین بھی چھپتا ہے ، جس کو اردو سائنس بورڈ سے منگوایا جا سکتا ہے:
اندرون ملک (بشمول ڈاک خرچ)
فی شمارہ 40 روپے ، زر سالانہ 160 روپے

 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
3.jpg
جدید طبیعات۔Modern Physics
مصنف: پروفیسر حمید عسکری
کل صفحات: 368 ، غیرمجلّد قیمت : 200روپے سائز: 36/16 ×23 وزن: 326گرام
بی ایس سی کے طالب علموں کے لیے اردو زبان میں لکھی گئی اس کتاب کا مقصد نصابی موضوعات کو آسان بنا کر پیش کرنا ہے۔ مشہور ماہر تعلیم اور ماہر طبیعیات جناب حمید عسکری
مرحوم نے 1970ء میں یہ کتاب لکھی تھی، جسے جانب محمدعلی شاہد نے جدید نصاب کے مطابق نظر ثانی کے بعد دوبارہ مرتب کیا ہے جس کی بدولت اس کی افادیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ کتاب میرے کتب خانے میں موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اسلامی خطاطی (ایک تعارف) از اسلم کمال
مصنف: اسلم کمال
کل صفحات:164،مجلّد قیمت:375/-روپے سائز: 36/8 ×23 وزن: 669گرام
فنِ خطاطی کو اسلام سے زیادہ کسی تہذیب نے آرائشی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ خطاطین ، ماہرین تعمیر اورسنگ تراشوں نے مساجد ، مقابر اورمحلات کی کئی پوری پوری دیواریں پودوں کی تصویریں، علم ہندسہ کی شکلوں اوراسلامی خطاطی کے فن پاروں سے مصوّرومنوّر کردی تھیں۔یہ کتاب صرف خطاطین کے تذکرے پر مشتمل نہیں بلکہ اس میں اسلامی خطاطی کا تعارف ایسے منفرد انداز میں پیش کیاگیاہے جس سے اس فن کے قارئین کو بالعموم اور فنکاروں کو بالخصوص سادہ وسلیس زبان میں اس فن کافہم منتقل کرنا ور مصورانہ خطاطی کے لیے ایک تاریخی تناظر فراہم کرناہے۔فن خطاطی سے شغف رکھنے والے حضرات خصوصاً فائن آرٹس کے طلبہ وطالبات کے لیے یہ کتاب علم کا ایک انمول خزانہ ہے۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں تازہ پانی کی مچھلیاں
مصنف: پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان مرزا
کل صفحات:256،مجلّد قیمت:250/-روپے سائز: 36/8 ×23 وزن: 297گرام
مچھلیوں پر تحقیق کے حوالے سے پروفیسرڈاکٹرمحمدرمضان مرزاایک جاناپہچانانام ہے۔یہ کتاب ان کی پاکستان کے مختلف دریاﺅں، جھیلوں، ندیوں اور علاقوں میں پائی جانے مچھلیوں پر کی جانے والی تحقیق پر مبنی ہے۔اردو زبان میں مچھلیوں پرلکھی جانے والی یہ واحد کتاب ہے۔اس میں مچھلیوں کی مختلف اقسام، ان کے مساکن، خوراک، عادات اور ان کے تحفظ کے بارے میں تفصیل سے ذکر کیاگیاہے۔
سید شہزاد ناصر
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
راجہ صاحب، اردو کی ترقی میں کوشاں اس عظیم ادارے کی ویب سائٹ اور کتابوں کے بارے میں یہاں پر معلومات دے کر آپ نے ایک نہایت مفید کام کیا ہے۔ جزاک اللہ!
اردو محفل کے دلچسپی رکھنے والے اراکین انشاءاللہ اس سے بہت فائدہ اٹھائیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کشاف مخففات (سائنسی و تکنیکی علوم)
مصنف : محمد اسلام نشتر
شائع کردہ :اردو سائنس بورڈ ، 299 ، اپر مال ، لاہور
تاریخ اشاعت:2008
تعداد صفحات:656
قیمت:1200 روپے
کشاف مخففات محمد اسلام نشتر کی کاوش، مغز سوزی اور جگر کاوی کا نتیجہ ہے جس میں استناد کو بطور خاص ملحوظ رکھا گیا ہے۔ لگ بھک پانچ ہزار سائنسی و تکنیکی مخففات اور ان کی چھ ہزار سے زائد وضاحتوں پر مشتمل یہ کشاف ، بلاشبہ اردو زبان میں اپنی مثال آپ قرار دی جاسکتی ہے۔ کشاف مذکورہ کے ہر اندراج میں جتنی احتیاط اور تحقیق سے کام لیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہی نہیں ، لائق تقلید بھی ہے۔
کشاف مخففات میں درستگی اور استناد پر خصوصی توجہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تدوین میں 74 حوالہ جاتی کتب سے مدد لی گئی ہے۔ اور تو اور کشاف کا دیباچہ بھی روایتی انداز سے نہیں لکھاگیا بلکہ یہ اپنے آپ میں ایک تحقیقی مقالہ ہے جس میں مخففات کے تاریخی پس منظر ، ضرورت، اقسام ، کیفیات ، فوائد اور نقصانات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔
**یہ متن ماہنامہ گلوبل سائنس ، نومبر 2008 سے لیا گیا۔
 
آخری تدوین:

زبیر مرزا

محفلین
اُردوسائنس بورڈ کی ترقی اور ترویج میں بڑا کردار اس کے ایک مدت تک ڈائریکٹرمیرے محبوب مصنف اشفاق احمد
کا ہے جنھوں نے اس ادارے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے اوراسی کے فنڈز سے عمارت حاصل کی اور اپنی مدد آپ پر
اسے رواں کیا - بہت شکریہ نظامی بھائی ہمیشہ کی طرح مفید اور معلوماتی لڑی
 

ملائکہ

محفلین
ہمدرد والوں نے بھی اس پر کافی کام کیا ہے میرے پاس ہمدرد انسائیکلوپیڈیا کے نام سے کتاب موجود ہے اسکی 4 جلدیں ہیں میرے پاس اور باقی بھی کافی ہونگی۔۔۔ بہت بہترین کتاب ہے۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمدرد والوں نے بھی اس پر کافی کام کیا ہے میرے پاس ہمدرد انسائیکلوپیڈیا کے نام سے کتاب موجود ہے اسکی 4 جلدیں ہیں میرے پاس اور باقی بھی کافی ہونگی۔۔۔ بہت بہترین کتاب ہے۔۔۔
کیا ہمدرد انسائیکلوپیڈیا میں تمام موضوعات پر بات کی گئی ہے یا یہ بھی صرف سائنسی موضوعات کے لیے مخصوص ہے؟
 

ملائکہ

محفلین
کیا ہمدرد انسائیکلوپیڈیا میں تمام موضوعات پر بات کی گئی ہے یا یہ بھی صرف سائنسی موضوعات کے لیے مخصوص ہے؟
اس کتاب میں آ،ا،ب، پ۔۔۔۔۔ کے لحاظ سے چیزوں کی تعریف لکھی گئی ہیں کچھ سائنسی بھی ہیں کچھ غیر سائنسی بھی۔۔۔
 
Top